Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،مریم اورنگزیب

    ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،، تاہم وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند سالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی-

    ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہلی اسموگ کے اسکور میں 601 سے 720 پر پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں صبح 247 کے اسکور کے مقابلے میں شام کو اسموگ مزید کم ہوکر 177 کے اسکور پر آ گیا تھا، جبکہ بھارت میں فصلیں جلانے کے دھوئیں سے فضائی آلودگی مزید بڑھ گئی ہے مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے بھارت سے کالے دھوئیں کی پاکستان آمد فی الحال رکی ہوئی ہے اورپاکستان میں آج رات نظر آنے والی ‘دھند’ گندم کٹائی کے بعد پیدا ہونے والی فضائی کیفیت ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ اداروں اور عوام کے تعاون سے صورتحال میں بہتری نظر آئی ہے،مشترکہ کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی، ماحولیا تی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے، تاہم وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند سالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی-

    دوسری جانب لاہورمیں اسموگ کے پیش نظر اسکولز ،مارکیٹیں اور تفریحی مقامات پر پابندییوں میں توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی ادارے 24نومبرتک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے،مارکیٹوں کی بندش میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24نومبر تک توسیع کردی گئی ، پارکس ،چڑیا گھر، تاریخی مقامات بند رہیں گے لاہوراورملتان میں تمام سرکاری ، نجی یونیورسٹی ، کالجزاورسکولز 24نومبرتک بند رہیں گے، تمام ترآؤٹ ڈورسرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،اسی طرح ملتان اورلاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پرمکمل بند رہیں گی ، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی پابندی ہوگی ،لاہورمیں فائر ورکس پر پابندی رہے گی، نجی ،سرکاری دفاترمیں 50 فیصد عملہ کم کرنےکی پا بندی میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ میں 4چاربجےتک پابندی ہوگی۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ ٹیک اوے پررات 8 بجےتک ریسٹورنٹس پرپابندی ہوگی ، ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی پابندی رہے گی مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہونگے، پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اورپارکوں میں داخلے پر 24 نومبرتک پابندی ہوگی ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنی ہونگے ، محکمہ ماحولیات نےتینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں ۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹفکیشن کے مطابق نماز جنازہ پرکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • پنجاب میں سموگ کا راج برقرار،شہری بیمار

    پنجاب میں سموگ کا راج برقرار،شہری بیمار

    پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے،

    سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےپنجاب حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے او پی ڈیز کا وقت رات 8 بجے تک بڑھا دیا گیا،سکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہیں،ریسٹورنٹس شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔رات 8 بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔دونوں شہروں میں آئندہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ سموگ کے خلاف احتیاطی تدابیر پرعمل کرناہوگا۔ میڈیا ا س حوالےسے عوام میں آگہی پیداکرے،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیسک اور اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، محکموں کو ادویات وافر کرنے کی ہدایت کی جب کہ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے سوا باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں،بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکا ہے، پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور اسموگ کی روک تھام کیلئے 10 سال کی پالیسی دے دی ہے، حکومت کے مختلف محکمے اسموگ کی روک تھام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ آنے والے بھٹے مسمار کیے جارہے ہیں تاہم اسموگ پر قابو پانا ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے، اس پر قابو پانے کیلئے تین 3 ماہ کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسموگ کے باعث اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے، کالجز اور یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز ہوں گی، ریسٹورینٹس کو شام4بجے تک کا وقت دیا ہے تاہم ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہوگی۔

    لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا،پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا ہے،لاہور میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں گزشتہ دنوں میں مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ،سانس،گلے میں درد، بخار کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں ملا ہے، بچے اور خواتین بھی مریضوں میں شامل ہیں، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا،سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

    سموگ کی وجہ سے شہری سانس،دمے،فالج، دل کے امراض میں مبتلا
    پنجاب میں اسموگ کے باعث اکتوبر میں 19 لاکھ سے زائد افراد اسپتال پہنچے،محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اسموگ کے باعث شہری سانس، دمے، دل کے امراض اور فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں،اکتوبر میں 19 لاکھ 34 ہزار 30 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں،دمے سے 1 لاکھ 19 ہزار 533 اور دل کے امراض کے 13 ہزار 773 مریض سامنے آئے،اکتوبر میں فالج کے پنجاب بھر میں 5 ہزار 184 مریض رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی ہے،

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں پر 63 لاکھ کے جرمانے کیے،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلوں کو 32 لاکھ کے جرمانے کیے، 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹرٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کردی گئیں،آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالان جاری ہوئے، شہر میں 41 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں،کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

    پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے،شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے فیصل آباد پی کے 340، 341، لاہور کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں، جدہ سے لاہور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں،دوحہ سے ملتان پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 616 اسلام آباد اتاری گئی اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو اسلام آباد سے واپس ملتان لایا گیا،جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 738 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا،لاہور سے کوالالمپور کی پرواز او ڈی 132 اور لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کر سکی ،لاہور ایئر پورٹ پر آمد اور روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

  • عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ لیگل ساجد چیمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا

    اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کے خلاف 62 مقدمات کی عبوری رپورٹ جمع کرانے کی استدعا کی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عبوری رپورٹ کی بجائے حتمی تفصیلی رپورٹ 18 نومبر کو جمع کرانے کا حکم دیدیا،عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں عدالت اور پولیس کا مکالمہ ہوا، پولیس کے ڈی ایس لیگل نے استدعا کی کہ ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے اس لیے کچھ وقت دیدیا جائے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ پھر آپکے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا، ڈی ایس پی ساجد چیمہ نے کہا کہ عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی بعد میں دے دوں گا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں،ڈی ایس پی ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیدیا جائے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • سموگ،لاہور کا پھر پہلا نمبر،محکمہ موسمیات نے سنائی بارش کی نوید

    سموگ،لاہور کا پھر پہلا نمبر،محکمہ موسمیات نے سنائی بارش کی نوید

    لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ سے فضائیں زہرآلود ہو گئیں

    لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گیا،لاہور کا اے کیو آئی 1591 تک جا پہنچا ، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلا نمبر آ گیا،ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 559، فیصل آباد 405، پشاور 270، اسلام آباد 186 اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید بھی سنائی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے،15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹس کو رات 8بجے بند کرانے اور آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3مقدمات درج کر لئے۔ضلعی انتظامیہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہوگئی، رات گئے 46کارروائیوں میں 3 مقدمات کا اندراج، 5چھوٹی دکانوں کو آخری وارننگز جبکہ 41دکانیں سیل کی گئیں۔

    علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دی ہے،پاکستان کے فضائی معیار کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دی ،پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث اسکول بند کرنا ضروری ہیں، زیادہ تر اسکول آن لائن کلاسز کی اہلیت نہیں رکھتے جس سے تقریباً 6 کروڑ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

    پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو اسموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں، وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمراں دنیا کے پُر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں،عوام کی فکر نہیں جو اس اسموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں،فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے،پنجاب کو تالے لگاکر سموگ کے حوالے کردیا اور پنجاب پر قبضہ جعلی حکمران سیر پر یورپ چلے گئے، عوام سانس بھی نہیں لے سکتی ،سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے، پنجاب حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا سموگ بارے، صرف پی ٹی آئی پر پرچے کئے،کوئی ایک درخت انہوں نے لگایا ہو تو بتا دیں، پنجاب پورا روجھان تک سیل ہے اور حکمران پر فضا مقام میں سیریں کر رہے ہیں، عوام کو سوچنا چاہئے کہ کس طرح کے حکمران ان کے سر پر مسلط کر دیئے گئے ہیں،

  • پنجاب میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    پنجاب میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    پنجاب میں پانچ برسوں میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و بدفعلی کے 5ہزار 6 سو 23 واقعات ہوئے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے 1ہزار 82 واقعات رپورٹ ہوئے، 2021میں پنجاب میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے 11سو 48 کیسسز درج ہوئے،2022 میں 1ہزار 1 سو 11 کیسسز سامنے آئے، 2023 میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے بعد کیسسز کی سالانہ تعداد 12 سو 5 ہوگئی،2024 کے صرف دس ماہ میں 1ہزار 77 کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،5 ہزار 6 سو 23 کیسسز میں سے 4ہزار 6سو کیسسز چالان ہوئے،9سو 62 کیسسز مختلف وجوہات کی بنا پر کینسل ہوگئے

    پنجاب میں بدفعلی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، نہ صرف ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ بھی ہے۔ حالیہ دنوں میں بدفعلی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے نہ صرف متاثرہ افراد کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا ہے بلکہ پورے معاشرتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدفعلی کے واقعات کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان واقعات میں سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ بیشتر کیسز میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ یا قریبی رشتہ دار بھی ملوث ہیں، جو کہ معاشرتی اعتبار سے انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔

    پنجاب پولیس نے بدفعلی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ جدید تفتیشی ٹیکنالوجی کا استعمال، متعین پولیس فورس اور عوامی آگاہی مہمات جیسے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ تاہم، کئی افراد کا یہ ماننا ہے کہ اگر پولیس اور حکومت وقت پر سخت اور فوری کارروائی کرتی، تو ان واقعات کی روک تھام ممکن تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بدفعلی کے واقعات صرف قانونی یا انتظامی مسئلہ نہیں ہیں بلکہ یہ ایک سماجی بیماری بن چکی ہے۔ ان واقعات کی سب سے بڑی وجہ معاشرتی بے راہ روی، غربت، تعلیم کی کمی اور ذہنی صحت کے مسائل ہیں۔ خاندانوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بچوں کو مناسب تربیت نہ دینا، اور اسکولوں میں اخلاقی تعلیم کی کمی بھی ان مسائل کی جڑ ہے۔

    یہ واقعات نہ صرف متاثرہ افراد کے لیے تکلیف دہ ہیں بلکہ یہ ان کے پورے خاندانوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ بدفعلی کا شکار ہونے والے افراد کی بحالی اور انہیں انصاف دلانے کے لیے قانونی اور سماجی اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری طور پر قوانین میں ترامیم کرے اور انہیں پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیاوعدہ پوراکریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیاوعدہ پوراکریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کا عزم،پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب ،مراکز صحت کی بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی

    پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لئے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی،ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286،نارتھ زون کے 363 اور جنوبی پنجاب کے 587مراکز صحت شامل ہیں،وسطی پنجاب کے مراکز صحت کا 20فیصد،شمالی زون کا 28فیصد اور جنوبی پنجاب کا 25فیصد سے زائدکی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی،پنجاب بھر میں 1219مراکز صحت کو فیملی کلینکس کی شکل دینے کا کام تیزی سے جاری ہے،772یونٹس پر پلاسٹرنگ،384کی فلورنگ اور 74یونٹس کی فنشنگ تیزی سے جاری ہے،محکمہ تعمیرات مواصلات کی ٹیمیں مراکز صحت کی تکمیل کےلئے سرگرم عمل ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیاوعدہ پورا کریں گے۔بنیادی مراکز صحت کو کو جدید ترین کلینکس میں بدلیں گے،ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی بھی پوری ہوگی۔پنجاب کے دیہات میں ایسے کلینک بنائیں گے جو پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی بہترہوں گے۔عوام کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ پلان میں تعمیراتی معیاریقینی بنانے کی ہدایت کی

  • عمران خان پر پنجاب میں 54 مقدمے،عدالت رپورٹ جمع

    عمران خان پر پنجاب میں 54 مقدمے،عدالت رپورٹ جمع

    بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی

    بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 54 مقدمات درج کررکھے ہیں رپورٹ کے مطابق لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں 19 مقدمات ،گوجرانوالا میں ایک جبکہ شیخوپورہ سات جبکہ فیصل آباد میں پانچ مقدمات درج ہیں ،سرکاری وکیل فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے رپورٹ جمع کروا دی ،جسٹس فاروق حیدر کچھ دیر بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین کی درخواست پر سماعت کرینگے ،بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی استدعا کررکھی ہے

    نوٹ ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • سموگ کا راج برقرار،مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

    سموگ کا راج برقرار،مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سموگ کا راج، لاہوریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی، زہریلے دھویں کے باعث فضاؤں میں دھندلا پن محسوس ہونے لگا

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے، لاہورشہر میں سموگ کی مجموعی شرح 910 تک جا پہنچی ہے،لاہور علاقے ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1236، جوہر ٹاؤن کا 991، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1256 ریکارڈ کیا گیا، غازی روڈ انٹرچینج کا اے کیو آئی 904 ریکارڈ کیا گیا ہے، ملتان کا اے کیو آئی 800 تک جا پہنچا جبکہ پشاور 258، فیصل آباد 252 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 253 ریکارڈ کیا گیا ہے،فیصل آباد اور گردونواح میں سموگ میں معمولی کمی آئی ہے ائیر کوالٹی انڈکس 290 ریکارڈ کیا گیا ہے،سموگ کے باعث خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے،

    این ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ پاکستان اوراسکے گردونواح میں موجودہ بڑھتی ہوئی سموگ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،ہماری ٹیم جدیدزمینی اور خلائی ٹولز کواستعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کا باعث بننے والے عوامل کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،صنعتی کارخانوں، دھواں چھورٹی گاڑیوں ،گھاس پوس کو آگ لگانے، نائٹروجن آکسائیڈکے اخراج وغیرہ کا بغورجائزہ لینے کے بعد سموگ سے متاثرہ ہونے والے ممکنہ علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے،موجودہ موسمی اور موحولیاتی صورتحا ل،ہوا میں نمی کے تناسب اور دیگر عوامل کی موجوگی ظاہر کرتی ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران سموگ کی صورتحال جار ی رہے گی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پشاور، نوشہرہ اورمردان اور دیگر شہری علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال متوقع ہے، اسموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں،صبح اور شام کے اوقات میں سموگ میں شدید اضافہ ہو جاتا ہے،لہذا ان اوقات میں غیر ضروری سفر اورباہر نکلنے سے گریز کریں،مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں،ہوا کے میعار کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب طریقہ کار مثلاً ڈی ہمیوڈیفائر اور ائیر پیوریفائر کا استعمال کریں۔

    دوسری جانب شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند، ایم 4 عبدالحکیم سے شیر شاہ تک بھی بند جب کہ ایم 5 شیر شاہ سے سکھر اور سیالکوٹ موٹروےکو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، شدید دھند کے باعث 10 سے زائد پر وازیں بھی متاثر ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    لاہور، ملتان کے بعد راولپنڈی سمیت دیگر ڈویژنز میں بھی اسکول اور کالجز کو 17 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔راولپنڈی سمیت منتخب ڈویژنز میں 12ویں کلاس تک تمام اسکولوں اور کالجز کو 13 نومبر سے 17 نومبر تک کے لیے بند رکھا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے تحت بندش کا اطلاق راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، اور سرگودھا ڈویژن پر ہوگا۔لاہور سمیت دیگر ڈویژنز میں تعلیمی اداروں کی بندش کے جو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں وہ اسی طرح فعال رہیں گے۔اسکول اور کالجز بندش کے دوران آن لائن کلاسز کا اجراء جاری رکھ سکیں گے۔

    پنجاب : اسموگ کے باعث ایک کروڑ سے زائد بچے خطرےمیں

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سموگ کی لہر میں کمی نہ آ سکی

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سموگ کی لہر میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں جاری سموگ کی لہر میں کمی نہ آ سکی، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، فضا میں زہریلے ذرات کے باعث سانس لینا بھی محال ہو گیا

    لاہور کے بعد ملتان، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی سموگ کی لپیٹ میں آ گئے، ملتان آج بھی فضائی آلودگی میں سر فہرست ہے جہاں اے کیو آئی950 ریکارڈ کیا گیا ہے ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس560 تک جا پہنچا ہے جبکہ پشاور کا اے کیو آئی 597، اسلام آباد کا254 اور راولپنڈی کا اے کیو انڈیکس284 کو چھو گیا،لاہور میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض بھی بڑھنے لگے ہیں،سینے میں جلد ہو رہی ہے، سانس کی بیماریاں سامنے آ رہی ہیں،گورنر پنجاب نے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ ایمرجنسی لگائی جائے، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوئیں لیکن خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا، بچے گلیوں میں کھیل رہے ہیں،

    پنجاب حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہیں ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے

    سموگ،پنجاب کے چار ڈویژنز میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند
    پنجاب کے چار ڈویژنز میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی ،ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ،جس کے مطابق لاہور میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی،فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں بھی آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی،تمام شاپنگ مالز، دوکانیں، ریسٹورینٹس آج سے رات 8 بجے بند کرنے کی پابند ہوں گی،ریسٹورینٹس کی آوٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی،چاروں ڈویژنز میں آوٹ ڈور فیسٹیولز، کنسرٹس پر ہابندی ہوگی، فارمیسز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، بیکریوں کو استثنی ہوگا، بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے، فیصلے کا اطلاق 11 نومبر سے 17 نومبر تک رہے گا، اسموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا،

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوام سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا شہری غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    ڈی سی لاہور کا کہنا ہے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ سے محفوظ رکھیں، سموگ کے دوران گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں، گاڑیوں کے غیرضروری استعمال سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں، فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، شہریوں کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، مل کر سموگ کا مقابلہ کریں گے۔

    سموگ، دھند، ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار
    پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی مختلف ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ،فلائٹ شیڈول کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں اور2 منسوخ ہوئی ہیں،جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی اور کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں اتارا گیا،شارجہ فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی ،ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    سموگ کی خراب صورتحال، حکومت کا اینٹی سموگ ایکشن پلان میں سخت اقدامات کا فیصلہ
    پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کاروباری اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیںَپابندیاں ماحولیاتی قانون کی دفعہ چھ (ایک) (ٹی) کے تحت لگائی گئی ہیں ،فضائی آلودگی کی 500 کی حد عبور ہو چکی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے، پنجاب حکومت کا حکم جاری کر دیا گیا،میڈیکل سٹور، تندور، بیکریاں، پٹرول پمپ، کریانہ سٹور، سبزی پھل گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی،یوٹیلیٹی سروسز، بجلی گیس، انٹرنیٹ، فون کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا ،نماز، مذہبی اجتماعات، نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق سرگرمیوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا،بوقت ضرورت مقامی ڈپٹی کمشنر بھی کسی سرگرمی پر عائد پابندی ختم کر سکتے ہیں،906 سکور سے ملتان فضائی آلودگی میں سب سے اوپر، 812 سکور سے روجھان دوسرے اور 653 سکور سے لاہور تیسرے نمبر پر ہے ،384 سکور سے پنڈی بھٹیاں چوتھے، 378 سکور سے منگلا پانچویں اور 275 سے راولپنڈی چھٹے نمبر پر موجود ہے،پاکستان میں مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے میں نمایاں کمی آئی، بھارت میں فصل جلانے اور دھوئیں کی مقدار بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں فصل جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے،بھارت سے چلنے والی ہواؤں کا رخ بدستور پاکستانی علاقوں کی طرف ہے،لاہور سے امرتسر کا فضائی فاصلہ 45 کلومیٹر ہے،14 نومبر کو بھارت کی طرف سے چلنے والی آلودہ زہریلی ہواؤں کے رخ بدلنے کا امکان ہے،

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار