Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • پنجاب میں مریم نواز کی مقبولیت، دعووں سے عمل تک کا سفر،تجزیہ: شہزاد قریشی

    پنجاب میں مریم نواز کی مقبولیت، دعووں سے عمل تک کا سفر،تجزیہ: شہزاد قریشی

    پنجاب میں مریم نواز کی مقبولیت، دعووں سے عمل تک کا سفر

    پنجاب کی سیاست میں اس وقت سب سے زیادہ زیرِ بحث نام وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی حکومت کو اگر کسی ایک بنیاد پر پرکھا جائے تو وہ ہے عام آدمی کے مسائل کا براہِ راست نوٹس اور فوری اقدامات۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے شہری و دیہی علاقوں میں یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت آخر کہاں تک جا پہنچی ہے؟ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب حکومت نے جن شعبوں پر توجہ مرکوز کی، ان میں صحت، تعلیم، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، سرکاری دفاتر میں نظم و ضبط، مہنگائی کنٹرول، اور بیوروکریسی کی جوابدہی نمایاں ہیں۔ خاص طور پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک کرنے، کھلی کچہریوں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم کیے ہیں۔

    مریم نواز کی سیاست کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ کاغذی فائلوں کے بجائے زمینی حقائق پر یقین رکھتی دکھائی دیتی ہیں۔ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں ہوں یا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور سہولیات کی فراہمی، ان اقدامات نے عام شہری کو یہ احساس دلایا کہ حکومت واقعی اس کی دہلیز تک پہنچی ہے۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مریم نواز کی مقبولیت اس وقت پنجاب کے شہری متوسط طبقے، سرکاری ملازمین اور کمزور طبقات میں خاصی مضبوط ہو چکی ہے۔ وہ طبقہ جو ماضی میں حکومتی دعووں سے مایوس تھا، اب عملی اقدامات کی وجہ سے محتاط امید کا اظہار کر رہا ہے۔ البتہ دیہی علاقوں میں یہ مقبولیت بتدریج بڑھ رہی ہے، جہاں مسائل کی نوعیت زیادہ گہری اور دیرینہ ہے۔

    یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مقبولیت کا اصل امتحان تسلسل میں ہوتا ہے۔ اگر موجودہ اصلاحاتی عمل برقرار رہا، بیوروکریسی کو سیاسی دباؤ کے بغیر عوامی خدمت پر مجبور رکھا گیا اور مہنگائی و روزگار جیسے بنیادی مسائل پر ٹھوس پیش رفت ہوئی تو مریم نواز کی مقبولیت محض وقتی نہیں بلکہ دیرپا سیاسی سرمایہ بن سکتی ہے۔ پنجاب میں مریم نواز کی مقبولیت اس مرحلے پر ہے جہاں اعتماد بنتا ہوا نظر آ رہا ہے، مگر فیصلہ ابھی باقی ہے۔ عوام نے انہیں موقع دیا ہے، اب یہ ان کی حکمرانی کے تسلسل اور نتائج پر منحصر ہے کہ یہ مقبولیت عروج تک پہنچتی ہے یا محض ایک مضبوط آغاز تک محدود رہتی ہے۔

  • لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،رپورٹ جاری

    لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،رپورٹ جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آگئی۔

    ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2025 کے بعد 2026 میں لاہور کے فضائی معیار میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی، بارش نہ ہونے اورموسم خشک رہنے کے باوجودو زیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت ا قدامات کی بدولت اے کیو ائی میں مسلسل بہتری آرہی ہے اکتوبر 2025 تا 10 جنوری 2026کے دوران لاہور کے مجموعی اے کیو آئی میں 58 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی سال 2025-26 کے 102 میں سے 60 دن فضائی معیار بہتر رہا یہ ماحولیاتی رجحان میں تبد یلی کا واضح ثبوت ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی معیار میں مجموعی طور پر 20 فیصد بہتری ریکارڈکی گئی نومبر میں 192، دسمبر میں 13اور اکتوبر میں لاہور کے فضائی معیار میں 8 پوا ئنٹس بہتری آئی، لاہور میں دسمبر میں شدید سموگ کے دوران14، نومبر میں 23 دن، اکتوبر میں 16 دنوں میں فضائی معیار بہتر رہا نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں فضائی معیار میں 28 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی اکتوبر 2025 میں اوسط اے کیو آئی 205 رہا جو اکتوبر 2024 کے 213 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس بہتر ہے، رواں سال 16 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے نومبر 2025 میں فضائی معیار میں بڑی بہتری، اوسط اے کیو آئی 261 رہا جبکہ نومبر 2024 میں 453 تھا، یوں 192 پوائنٹس کی نمایاں کمی، 23 دن بہتر ایئر کوالٹی کا ریکارڈبنایا گیا، دسمبر 2025 میں اوسط اے کیو آئی 247 رہا جو گزشتہ سال کے 235 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس زیادہ ہے، تاہم اس دوران 14 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔

    قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    جنوری 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں اوسط اے کیو آئی 192 رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 220 تھا، یوں 28 پوائنٹس بہتری، 7 دن بہتر ایئر کوالٹی کا ریکارڈ بن گیا گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک لاہور میں مجموعی طور پر اے کیو آئی میں 68پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی، مجموعی طورپر 22 فی صد بہتری آئی، نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9 میں سے 7 دن میں 33پوائنٹس کی بہتری سے فضائی معیار بہتر دیکھا گیا۔

    سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں میں کمی کے باوجود فضائی معیار کی بہتری حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے ان حکومتی اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن اور صنعتی اخراج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں شامل ہیں ڈیٹا بیسڈ پالیسی، فیلڈ مانیٹرنگ اور جرمانوں کے نظام سے فضائی آلودگی کو بہتر بنانے میں نمایاں بہتری آئی سموگ اسکواڈز کی تعیناتی اور جدید آلات کے استعمال سے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس پر بروقت ایکشن یقینی بنایا گیا، ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے لاہور کی فضا پہلے سے زیادہ بہتر ہوئی ، پنجاب حکومت کے بروقت فیصلے، ٹریفک کنٹرول اور انڈسٹری ریگولیشن نے سموگ کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا۔ 2025 کے اسموگ سیزن میں خطرناک کیٹیگری کے دنوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

    
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات اور جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

  • مریم نواز کا صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

    مریم نواز کا صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے ہیں جبکہ مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا، مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

    پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا،سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل اسٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویوز ہوئے ہیں جبکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹر یٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنے والے ہر کینسر کے مریض کا علاج ہوگا۔

  • پنجاب: ہر ضلعی اسپتال میں جدید کارڈیک کیتھ لیب کا آغاز

    پنجاب: ہر ضلعی اسپتال میں جدید کارڈیک کیتھ لیب کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے-

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ جھنگ، میانوالی اور روہڑی میں کیتھ لیب جلد فعال کر دی جائیں گی فیز ٹو کے تحت بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کیتھ لیبیں فنکشنل ہوں گی، کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 60 سے 90 منٹ کے اندر مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کو دور دراز کے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،ضلعی کارڈیالوجی سینٹرز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تر بیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کے لیے سپیشل پے پیکیج بھی متعارف کروایا جائے گا-

    پنجاب: بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں قائم جدید ترین کیتھ لیب عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کرے گی، ہسپتالوں میں رش کم ہوگا اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی مریم نوازشریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔

    طارق رحمان بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے نئے چئیرمین مقرر

  • حکومت پنجاب کا متعدد سرکاری ڈپارٹمنس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ

    حکومت پنجاب کا متعدد سرکاری ڈپارٹمنس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے متعدد سرکاری ڈپارٹمنٹس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرلیا-

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ڈپارٹمنٹس میں ملازمین کی کمی کے لیے جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہےسیکریٹری آئی اینڈ سی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل سیکریٹری اور ایک نمائندہ کمیٹی نامزد کرے گی،کمیٹی کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے اور کمیٹی تمام اداروں کے اضافی ملازمین فارغ اور خالی سیٹیں ختم کرے گی اور نظام کی بہتری کے لیے تجاویز دے گی۔

    قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں پنجاب حکومت نے سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے ختم کرنےکا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کر کے انہیں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کردیا۔

    ایک شخص کے مفاد کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں،اعظم نذیر تارڑ

    سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا تمام ضم شدہ اداروں کا ایک سیکر ٹر ی ایک ڈی جی ہوگا۔جن اداروں کو فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کیا گیا ہے اْن میں انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنٹرول، فوڈ کین کمشنر، ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ، کنزیومر پروٹیکشن کونسل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی، پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی،پنجاب فوڈ اتھارٹی شامل ہیں مذکورہ محکموں کا اختتام بچت پروگرام کے تحت کیا گیا جس میں موجود اضافی افسران کو تبدیل بھی کیا جائے گا۔

    امریکا میں دو بھارتی ڈرائیورزمنشیات اسمگل کرنے پرگرفتار

  • پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کر دیا ہے-

    آئمہ کرام کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئمہ کرام نے شرکت کی،تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی –

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کو سٹیج پر بلا کر اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے، اٹک سے رفیق مغل، فیصل آباد سے رضوان کوثر، ملتان سے نادر رضا جعفری، لاہور سے عبدالوحید، بھکر سے غلام مصطفی، پاکپتن سے اویس منظور، مظفر گڑھ سے سید محمد عون اور ڈی جی خان سے عطاالرحمن کو اعزازیہ کارڈ پیش کیے گئے۔

    ٹریفک قوانین اور منشیات پر زیرو ٹالرنس، آر پی او شیخوپورہ

    punjab

    پنجاب میں پہلی بار 66 ہزار سے زائد امام مسجد صاحبان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گےشفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، جس کے تحت اعزازیہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جا سکے گی فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ادا ئیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کی آمد کو حکومت پنجاب کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام معاشرے میں دینی اور اخلاقی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علماء کرام کی ذمہ داری ہےکئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوا اور رینجرز و پولیس کے جوان شہید ہوئے۔

    مریم نوازنے بتایا کہ پورے پنجاب میں 80 ہزارمساجد ہیں اور 70 ہزارمساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا یہ رقم چھوٹی سی ہے لیکن آئمہ کرام کی زندگی میں آسانی پیدا کرےگی اوراعزازیہ کی ادائیگی کیلئے آسان اورشفاف نظام ترتیب دیا گیا ہے، فروری کے آخرسے ہر امام مسجد کا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھولا جائے گا تاکہ حکومت اورآئمہ کرام کے درمیان رابطہ مضبوط ہو۔

    انہوں نے واضح کیا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، بلکہ آئمہ کرام کی معاونت بھی ضروری ہے، ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور عوامی املاک جلائی گئی، گزرگاہیں بند کی گئیں، اور کچھ افراد اس کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، جو معاشرے کے لیے خطرناک ہے وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام سے کہا کہ وہ حکومت کی آواز عوام تک پہنچائیں اور ملک میں اتحاد و امن قائم رکھیں، یاست مظلوم کا انصاف یقینی بنائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت ہوگی۔

    ساتھ ہی مریم نواز نے ٹریفک قوانین پر عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور معاشرہ محفوظ رہے۔

  • ،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،مریم نواز

    ،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ ہر صوبے کے پاس پیسے ہیں لیکن حکمرانوں میں خدمت کے عزم کا فرق ہے،یہ بات غلط ہے کہ پنجاب کو زیادہ پیسے ملتے ہیں،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،تمام صوبوں کو آبادی کے لحاظ سے پیسے ملتے ہیں-

    نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شرکا سے ملکر بہت خوشی ہوئی، جب مجھے پتہ چلا کہ آپ لوگ مجھ سے ملنا چاہ رہے تو میں نے فوری میٹنگ کرنے کا کہا،بلوچستان کے طلبا ہمارے مہمان ہیں،باقی صوبوں کی نسبت پنجاب کی آبادی ملک میں سب سے زیادہ ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام صوبوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ہمارے ہاں دیگر صوبوں کے بچوں کیلئے کسی قسم کا کوئی امتیازی رویہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے طلبہ کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،پنجاب کے دروازے دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،پنجاب کے پاس جو پیسہ ہے وہ پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہےمیں نے پنجاب بھر میں رشوت اور سفارش کا کلچر بالکل ختم کر دیا ہے،جب سے وزیراعلیٰ بنی ہوں ایک بندہ بھی سفارش پر کہیں نہیں لگا یا،ملک کا مستقبل آپ نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔

    
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کے بچوں سمیت 10 بچوں کی سرجری کی گئی،سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے،پنجاب میں 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری مکمل کی جاتی ہے،سی سی ڈی نے پنجاب بھر میں جو کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی،بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،پنجاب میں سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا گیا،یہ بات غلط ہے کہ پنجاب کو زیادہ پیسے ملتے ہیں،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،تمام صوبوں کو آبادی کے لحاظ سے پیسے ملتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے اختتام پر ایک لاکھ 65 ہزار گھر تعمیر کرنے کا ہدف مکمل کر چکے ہوں گے،میں چاہتی ہوں کہ 50 لاکھ گھر تعمیر کروں مگر مالی حالات دیکھ کر فیصلے کرنے پڑتے،سیف سیٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جا رہا ہے،اپنی مدت کی تکمیل سے قبل پنجاب کے ہر ضلع میں دل کے اسپتال بنائیں گے،پنجاب کے مختلف اضلاع میں سڑکوں پر جدید ٹیکنالوجی والی بسز دوڑ رہی ہیں، کرایہ صرف 20 روپے ہے۔

    اسلام آباد شہر کے تین میئر ہوں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے،پنجاب میں 15 لاکھ لوگوں کیلئے ہم نے راشن کارڈ کا انتظام کیا ہے،پنجاب بھر میں مستحق افراد کو ہر مہینے 3 ہزار روپے کے راشن فی فرد کو ملتے ہیں،پچھلے ایک سال میں 20 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس بنائی گئی،پنجاب میں کرائم کی شرح 100 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد پر آگئی ہے۔

  • پنجاب:   ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اورشہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پرعمل درآمد کی بھی منظوری دی،وزیراعلیٰ نے پرانے واٹرانفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کیا اور سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کم از کم 30 فیصد منصوبے نجی شعبے کی شراکت داری سے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔

    سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی صدارت میں پی پی پی سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس میں ہرشعبے میں سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔

    اجلاس میں پنجاب پی پی پی اتھارٹی کو سڑکوں، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی، مشینری اورنظام کے ذریعے سڑکوں کی دیکھ بھال اور ٹول وصولی کے جدید طریقے رائج کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلومیٹرطویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی شراکت داری سے دو رویہ بنایا جائے گا جبکہ 100 کلومیٹرچراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کی دو رویہ کاری کیلئے بھی اصولی منظوری دی گئی،اس سے سفرکا دورانیہ کم ہوگا، حفاظت یقینی بنائی جائے گی اورعوامی اخراجات میں کمی آئے گی جبکہ مسافروں کو بہترین سڑک اورسہولیات فراہم ہوں گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،ذیشان ملک

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،ذیشان ملک

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سال 2026 عوامی منصوبوں کا سال ہوگا-

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے بتایا کہ رائیونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر لبرٹی چوک پر رات بارہ بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،یہ پروگرام شہریوں میں خوشی اورجوش وخروش پیدا کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سال 2026 عوامی منصوبوں کا سال ہوگا اورحکومتِ پنجاب عوامی فلاح و بہبود کواپنی اولین ترجیح کے طورپرجاری رکھے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے اور شہرکی خوبصورتی برقراررکھنے کے اقدامات پرخصوصی توجہ دی جائے گی،مشیر وزیراعلیٰ نے اہلِ وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک پیش کیں اورکہا کہ نئے سال میں بھی حکومت ہر شعبے میں عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کرے گی۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس جشن اور ترقیاتی اقدامات سے بھرپور استفادہ کریں اور نئے سال میں بھی حکومت کے اقدا مات میں تعاون کریں۔

  • پی ٹی آئی پنجاب  چیف آرگنائزر کا سخت فیصلوں کا اعلان

    پی ٹی آئی پنجاب چیف آرگنائزر کا سخت فیصلوں کا اعلان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیا اور کارکنان سے تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ ‏میں نے 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کا عہدہ سنبھالا اور میں ایک ایک کی کارکردگی اپنے کارکنان کے سامنے رکھوں گی، ‏آج تک کسی ریجن کسی ڈسٹر کٹ حتٰی کہ کسی یونین کونسل میں بھی کوئی نوٹیفکیشن میری مرضی سے نہیں ہوا۔

    punjab

    متحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ ‏سب ریجنل صدور مجھ سے پہلے سے لگائے گئے ہیں اور ہر ضلعی تنظیم انہوں نے اپنی مرضی سے لگائی ہے ‏پچھلی کارکردگی کی بنا پر میں کچھ سخت فیصلے کرنے جارہی ہوں اور ‏امید ہے کہ آپ سب میرا ساتھ دیں گے۔

    سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات پسِ پردہ خاصے بہتر ہوچکے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ