Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،

    اجلاس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہب کے نام پر شر انگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اورایسے عناصر کی فنانسنگ روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔شرپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا اورقانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی –

    وزیر اعلی محسن نقوی نے شرپسندوں اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی گروہ یا جتھے کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں میانوالی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا – اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی –

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

     غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کیلئے خبردار

  • پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف،ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف،ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    باغی ٹی وی : پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف، محکمہ صحت پنجاب نےہمسایہ ممالک سے پھیلنے والے نپاہ (nipah) نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نپاہ نامی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے اور اس سے بچنے کے لیےجاری کیے جانے والے ہدایات نامے میں کہا گیا ہےکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے اس خطرناک وائرس کی کوئی ویکسین نہیں، لہذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچا ؤ ممکن ہے، اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً قریبی اسپتال کا رخ کریں اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے، وائرس کی ابتدائی علامات میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، تیز بخار، جھٹکے لگنا اور دماغی حالات خراب ہونا شامل ہیں۔

    بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس: تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں،سپریم …

    ابتدائی تحقیق سے یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا ہے لہذا تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔

    گائید لائنز میں نپاہ سے متاثرہ تمام مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرنے، مریضوں کو الگ رکھنے، بروقت تحقیقات کیلئے سیمپلز پی سی آر کیلئے لیبارٹری بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

    عدت میں نکاح ثابت ہو بھی جائے تو سزا نہیں ہو سکتی،وکیل عمران خان

  • گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں.  نگران وزیراعلی پنجاب

    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے، پولیس گزشتہ ڈیرھ ماہ سے اس ایشو پر کام کر رہی تھی جبکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد نامی گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں، ملزم کا شاگرد جو آپریشن میں معاونت کر رہا تھا وہ موٹر مکینک تھا، موٹر مکینک ہی بے ہوشی کی دوا دیتا تھا۔

    نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق ڈاکٹر فواد پہلے بھی پانچ دفعہ گرفتار ہو چکا ہے، 328 لوگ جن کے اس نے گردے نکالے ہیں ان کا ریکارڈ ہمارے پاس آچکا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ پرائیوٹ گھروں میں آپریشن کرتے تھے، یہ مقامی اور بیرون ملک مقیم لوگوں کے بھی آپریشن کرتے تھے اور بیرون ملک مقیم لوگوں سے یہ آپریشن کا ایک کروڑ روپیہ لیتے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    محسن نقوی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچا دیں، ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گردوں کی بیماری کو لے کر مایوس لوگ ایسے گینگز کی طرف دیکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہوٹا پر ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ328 آپریشنز کے معاملے پر اب تک تین اموات ہوئی ہیں، اس دفعہ کوشیش ہوگی کہ زیادہ مضبوطی سے ان ملزمان کا چالان پیش ہو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو زیادہ فعال ہونا چاہئیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنکھوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر دو مرکزی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

  • پنجاب کے سرکاری وفد کی چین عرب ایکسپو میں خصوصی شرکت

    پنجاب کے سرکاری وفد کی چین عرب ایکسپو میں خصوصی شرکت

    پنجاب کے صوبائی وزراء نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں چین عرب ممالک ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی-صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفر علی ناصر اور ابراہیم حسن مراد نے چین عرب ممالک ایکسپومیں پاکستان کے پویلین سمیت دیگر پویلین کا دورہ کیا -چین عرب ممالک ایکسپو میں 60 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی -صوبائی وزراء نے پاکستانی پویلین پر رکھی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا-صوبائی وزراء ایکسپو میں دیگر ممالک کے لگائے گئے سٹالز پر بھی گئے-صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے کے لئے اس طرح کی ایکسپو کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے کہا کہ چین عرب ایکسپو میں پنجاب حکومت کے وفد کی خصوصی شرکت اعزاز ہے۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اس ایکسپو میں شریک دیگر ممالک کے وفود سے اقتصادی تعلقات بڑھانے پر مفید گفتگو ہوئی ہے

    وزیر اعلی محسن نقوی کا ین چوان میں ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے صوبہ ننشیا کے دارلحکومت ین چوان میں ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا- ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فیکلٹی کے سینئر ڈاکٹرز نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم اور ریسرچ کے بارے میں بریفنگ دی-وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور میڈیکل ایجوکیشن کے نظام کا مشاہدہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا خصوصی جائزہ لیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی -وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات کی -وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ طب کی تعلیم کے حوالے سے جدت پسندی کی تعریف کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن میں جدت لانا وقت کا تقاضا ہے۔ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے شاندار کام ہو رہا ہے۔ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کا معیار بلند کریں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ دورہ چین صرف وزٹ نہیں بلکہ باہمی تعاون کو تیزی رفتاری سے عوام کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا-چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان،ننشیا حکومت کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی ہمراہ تھے

    وزیر اعلی محسن نقوی کا دورہ چین، پنجاب اورننشیا کے درمیان 2 معاہدے، ساہیوال اور بہاولپور چینی شہروں کے سسٹر سٹیز قرار
    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین پر پنجاب اور ننشیا کی حکومت کے درمیان 2 معاہدے کئے گئے-چین کے صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ساہیوال اور چین کے شہر ووژونگ اور بہاولپور اور زونگ وئی کو سسٹر سٹیز قرار دینے کا معاہدہ ہوا-تقریب میں ساہیوال،بہاولپوراور ووژونگ، زونگ وئی کو سسٹر سٹیز قرار دینے کے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے-پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر نے سسٹر سٹیز کے معاہدوں پر دستخط کئے -تقریب میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور ننشیا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی-معاہدوں کے تحت ساہیوال او ربہاولپور کے چینی شہرو ں سے روابط برقرار رکھنے او ردوستانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا- باہمی معاہدوں کے مطابق باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا-سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے-سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گے-سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اورمہارتوں کا تبادلہ کریں گے- دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیاجائے گا-وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے معاہدوں کا خیرمقدم کیااور پاک چین تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا -وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب اور چینی صوبے ننشیا کے باہمی تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے اہم سنگ میل ہے- اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ ساہیوال اور بہاولپور کا ننشیا کے 2جدید ترین شہروں کے ساتھ سسٹر سٹیز کا معاہدہ شاندار ثمرات کا باعث ہوگا۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے کہا کہ سسٹر سٹیز کے معاہدے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کے دروازے کھلیں گے۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ دورہ چین کے درمیان سسٹر سٹیز معاہدہ اہم کامیابی کے مترادف ہے

  • محسن نقوی 5 روزہ دورہ؛ چین کے  صوبہ ننشیا پہنچ گئے

    محسن نقوی 5 روزہ دورہ؛ چین کے صوبہ ننشیا پہنچ گئے

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئر پورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    وزیر اعلی محسن نقوی کا چینی صوبے ننشیا کے اعلی سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا، صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

  • جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی

    جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا خصوصی اجلاس ہوا

    اجلاس میں 9 مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تین وزراء اوراعلی افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جڑانوالہ میں دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دوہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزراء منصور قادر،بلال افضل،اظفر علی ناصر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اورسیکرٹری اوقاف جڑانوالہ کا دورہ کریں گے

    اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او۔سیکرٹریزاوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ،سرگودھا، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی آوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    واضح رہے کہ جڑانوالہ میں چند دن قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی پر جڑانوالہ میں مسیحی بستی، گرجا گھروں کو جلا دیا گیا تھا،واقعہ کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور خود جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا تھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہوا تھا،حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی ہے، سانحہ جڑانوالہ کے 93 فیصد متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک دے دیے گئے, انتظامیہ نے حتمی 80 متاثرہ خاندانوں میں سے 75 خاندانوں کو پیسے دے دیئے ہیں، متاثرین کو 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے نادرا سے تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو رقوم جاری کی گئی ،جڑانوالہ کے 8 گرجا گھروں کو مکمل بحال کر دیا گیا باقی گرجا گھروں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

  • سکولوں،کالجوں کے دورے،صفائی ستھرائی کا جائزہ

    سکولوں،کالجوں کے دورے،صفائی ستھرائی کا جائزہ

    قصور
    ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمدعامر بٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمدعامر بٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کا دورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں پر صفائی ستھرائی، تعلیمی سرگرمیاں، اساتذہ وعملے کی حاضری ودیگر انتظامات کو چیک کیا، رورل ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولیات، عملے کی بائیومیٹرک پرحاضری، طبی آلات کی فعالیت ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں نئی ایکسرے مشین کا بھی افتتاح کیا۔ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کے دورہ کے دوران وہاں پر دی جانے والی سہولیات کو بھی تفصیلی چیک کیا

  • الیکٹرک بس منصوبہ،صوبائی وزیر نے اجلاس بلا لیا

    الیکٹرک بس منصوبہ،صوبائی وزیر نے اجلاس بلا لیا

    ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں سے تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا،

    پنجاب کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے ہر شخص کی عمر اوسطاً 4 سال کم ہو رہی ہے ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے لاہور میں اوسطاً ہر شخص کی عمر میں قریب 8 سال تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، یونیورسٹی آف شکاگو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑی آبادی والے شہر شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہیں،رکشے، لوڈر، و دیگر لوکل ٹرانسپورٹ کو بھی الیکٹرک ماڈل پر تبدیل کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،ماحول دوست بسیں متعارف کرانے سے آنے والے دور میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل حل ہوں گے ،سولر چارجنگ کی مدد سے الیکٹرک بسیں ڈیزل سے کم خرچ پر چلائی جائیں گی ، اضافی بوجھ سے بچنے کیلئے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ کسی بین الاقوامی ادارے کی گرانٹ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ،پنجاب حکومت لاہور میں الیکٹرک بسوں کا پائلٹ پراجیکٹ جلد از جلد شروع کرنے پر کام کر رہی ہے ،اے ڈی پی کے تحت 3400 ملین کی لاگت سے الیکٹریک بسوں کا منصوبہ صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں مکمل کیا جائے گا،ابتدائی طور پر 34 الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلائی جائیں گی

    صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر کسی بھی محکمے کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ،دورِ جدید میں ٹیکنالوجی اور جدت کے جامع استعمال کے بغیر شفافیت کا عمل یقینی بنانا ممکن نہیں ،ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے انتظامی امُور آسان بنانے میں مدد و معاونت ملتی ہے ،

    سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ جامع منصوبہ بندی اور عوامی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو آگے لے کر چلیں گے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، سیکریٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی، و دیگر شریک ہوئے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

  • چینی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اسمگلنگ

    چینی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اسمگلنگ

    سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ غیر معمولی منافع کو لوٹ مار کہنا بے جا نہ ہو گا اور سیکرٹری فوڈ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ا سمگلنگ ہے، شوگر ملز مہنگی چینی کےباوجود اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ 7لاکھ ٹن سے زائد چینی افغانستان ا سمگل کر دی گئی ہے، شوگر ملز اور مافیا نے عوام کی جیبوں سے 50 ارب روپے لوٹ لئے، چینی کی ملز کے منافع سمیت پیداواری لاگت 95 روپے بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹو نے کہا ہے کہ عدالتی حکم امتناع کے باعث پنجاب حکومت شوگر مافیا کے سامنے بے بس ہے، پنجاب اور سندھ کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، پنجاب اور سندھ کی شوگر ملز میں ایف بی آر کے انسپکٹرز تعینات ہیں، اس حوالے سے شوگر ملز مالکان کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 49خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران49 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں 7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمد فیاض’ملاظم حسین’شاہد حسین ‘سیف الدین ‘محمد رفیع اللہ’قاری محمد اطہر ازاورمحمد عربی شامل ہیں’ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان ‘ داعش اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرانولہ’ سرگودھا’ فصیل آباد اور بہالپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3100 گرام، ڈیٹونیٹرز 14، حفاظتی فیوز تار 10 فٹ، موبائل فونز 3 اور 20550روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف خوشاب’ بھکر’گوجرانوالہ’فیصل آباداوربہاولنگرمیں6 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے240کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران12230افراد کو چیک کیا گیا،65 مشتبہ افراد کو گرفتار63ایف آئی آر درج جبکہ14بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت