Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • 9 مئی واقعات:  پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    9 مئی واقعات: پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے بعد پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: اے آئی جی لیگل کیجانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند ہیں، پنجاب میں 3 ہزار 144 افرادکی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے۔

    ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

    رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے 3 ہزار 55 افرادکو نظر بند کیا گیا تھا جس کے بعد 3 ہزار 45 افرادکی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے اور ان افراد کو رہا کردیا گیا،تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہرکی درخواست پر نظربند افرادکی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

    نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    قبل ازیں ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیےطلب کیاتھا عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں ، جسٹس امجد رفیق نے کہا تھا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔

    تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگا تھا درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

    دوران سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

  • پنجاب اور خیبرپختونخوامیں بارش کی پیشگوئی

    پنجاب اور خیبرپختونخوامیں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سوات، وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ژوب، موسیٰ خیل اور قلعہ عبداللہ، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،جبکہ سوات، کرم،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے

    دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا جب کہ لاہور میں پارہ 39 ڈگری تک جاسکتا ہے اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔

    اوچ شریف باغی ٹی وی:سبزی منڈی میں کیچڑ ،گندگی کے ڈھیر ،خریدار پریشان

  • پنجاب نگران حکومت  ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

    پنجاب نگران حکومت ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف نے پنجاب میں موجودہ نگران حکومت کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر کر دی،

    جسٹس شاہد کریم نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6 جون کو جواب طلب کر لیا ،عدالت نے ، وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی الیکشن کے حکم کے بعد موجودہ نگران حکومت اپنی مدت پوری کر چکی ہے،90 دن سے زائد کوئی بھی نگران سیٹ اپ نہیں رہ سکتا،موجودہ نگران حکومت پنجاب غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کام کررہی ہے،پنجاب کی نگران حکومت کو ختم کرکے تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے،

    واضح رہے کہ اسی طرح کی ایک اور درخواست بھی لاہور ہائیکوٹ میں دائر ہوئی تھی، لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کیشن کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے کہا کہ تمام فریقین 6 جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے، عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن ہونا تھے درخواست گزارکے مطابق نگران حکومت غیرآئینی ہے ۔

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

  • پولیس کی بھاری نفری تاحال پرویز الہی کے گھر کے باہر موجود

    پولیس کی بھاری نفری تاحال پرویز الہی کے گھر کے باہر موجود

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد گرفتاری کا معاملہ ،پولیس کی بھاری نفری تاحال پرویز الہی کے گھر کے باہر موجود ہے

    رات گئے بھی پولیس کی جانب سے قریبی گھروں کی تلاشی لی گئی ،ظہور الہی روڈ کے دونوں اطراف بیرئیرز لگا کر ٹریفک کے لیے بند ہیں ،پولیس زرائع کا کہنا ہے جب تک پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا تب پولیس نفری یہاں رہے گی ،خاندانی زرائع کے مطابق پرویز الٰہی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں پولیس کی بھاری نفری نے ظہور الٰہی روڈ پر واقع پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا محاصرہ کررکھا ہے، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ظہور الٰہی روڈ کو عام شہریوں کے لیے بند کردیا ہے پولیس اہلکار شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد صرف ظہور الٰہی روڈ کے رہائشیوں کو ہی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر نے ظہور الہی روڈ کا دورہ کیا،موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دی

    پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت گزشتہ روز عدالت نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کے وارنٹ جاری کئے تھے،پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری مجسٹریٹ لاہور نے جاری کیے ہیں، پرویز الٰہی پر 70 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے ,پولیس نے ایک روز قبل بھی دو مرتبہ پرویز الٰہی کے گھر کی تلاشی لی تھی تاہم پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار نہیں کر سکی تھی،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف چھوڑنے کے لے مان گئے ہیں تا ہم مونس الہیٰ نہیں مان رہے، مونس الہیٰ پاکستان میں نہیں ہیں بلکہ بیرون ملک ہیں، پرویز الہیٰ بیٹے کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز الہی کے گھر پر مسلسل چھاپے اور انکی گرفتاری کی کوشش پرویز الہیٰ پر دباؤ ڈالنا ہے، نو مئی کو تحریک انصاف نے جو کچھ کیا اس پر پرویز الہیٰ باخبر زرائع کے مطابق کسی بھی وقت تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    صحافی حسن ایوب خان کہتے ہیں کہ اطلاعات کے مطابق بھرپور کوشش کے باوجود چوہدری پرویز الہی صاحب کو کوئی قبول نہیں کر رہا اور آ نکی تحریک انصاف سے واپسی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادے ہیں۔

  • ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے لئے 40 کروڑ روپے جاری

    ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے لئے 40 کروڑ روپے جاری

    نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پنجاب میں پانچ ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے لئے40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔ لاہور شہر کے چار میں سے دو ماڈل قبرستانوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔یہ قبرستان بھائی کوٹ رائے ونڈ روڈ اور صوئے آصل بیدیاں روڈ پر بنائے گئے ہیں -دیگر دو ماڈل قبرستان گنج شریف کاہنہ نو روڈ اور آہلو کاچھا روڈ پر بنائے جا رہے ہیں۔

    ابراہیم مراد نے بتایا کہ لاہور کے ماڈل قبرستانوں کے لئے تین ایمبولینس گاڑیاں ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کے لواحقین کے ماڈل قبرستانوں تک جانے کے لئے پانچ بسیں مہیا کی جائیں گی۔ وزیر اعلی نے نادارافراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین کیلئے 10ہزار روپے چارجز ختم کردئیے۔ عام لوگوں کے لئے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے 35 سو روپے کر دی گئی۔ شہری ماڈل قبرستان کی ایمبولینس سروس کے لیے ہیلپ لائن 1190پر رابطہ کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل قبرستانوں میں قبریں ایکسکویٹر کے ذریعے کھودی جاتی ہے۔ سب قبریں ایک ہی سائز اور طرز کی بنائی جا رہی ہیں – انہوں نے بتایا کہ ہر ماڈل قبرستان میں اوسطاً 12 ہزار قبریں بنائی جا سکیں گی۔ صوئے آصل بیدیاں روڈ ماڈل قبرستان 276 کنال پر محیط ہے۔ یہاں 18ہزار قبرین بنانے کی گنجائش ہو گی-

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

    اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا

    تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا

    پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کی سماعت میں سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دو صوبوں کے عوام کے حقوق انتخابات سے جڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

    آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی،عدالت

    سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی روسٹرم پر آگئے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کا جواب ابھی ملا ہے، پی ٹی آئی نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا، کوئی بھی جواب پہلے سے مجھے فراہم نہیں کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شاید تحریک انصاف نے جواب جمع نہیں کرایا وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کوئی بھی جواب پہلے سے فراہم نہیں کیا گیا ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم آپ کی مدد کریں کہ جوابات میں کیا کہا گیا ہےپہلے یہ بتانا ہے کہ کیسے نظرثانی درخواست میں نئے گراؤنڈز لے سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جواب کا جائزہ لینے کیلئے وقت دیا جائے، نظرثانی اختیار کا آرٹیکل 188 اختیارات کو محدود نہیں کرتاچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین پاکستان نظرثانی کی اجازت دیتا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھایا جا سکتا ہے، کم نہیں کیا جاسکتا، نظرثانی کا دائرہ اختیار دیوانی، فوجداری مقدمات میں محدود ہوتا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کیلئے رجوع کرنا سول نوعیت کاکیس ہوتا ہے۔

    کراچی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالا ملزم سوئیڈن سے گرفتار

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 184(3) کا ایک حصہ عوامی مفاد، دوسرا بنیادی حقوق کا ہے، اگر انتخابات کا مقدمہ ہائیکورٹ سے ہو کر آتا تو کیا سول کیس نہ ہوتا وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ کا آئینی اختیار سپریم کورٹ سے زیادہ ہے۔

    تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا، اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    تحریک انصاف نے اپنے جواب میں مؤقف پیش کیا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں، جب کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائےجاسکتے۔

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نظر ثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، بلکہ 90 روز میں انتخابات کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کی، انتخابات کے لئے 30 اپریل کی تاریخ صدر مملکت نے دی، جب کہ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کردیا، سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے جائزہ لینے کا اختیار ہے۔

    مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

    تحریک انصاف نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے، نظریہ ضرورت دفن کیا چکا جسے زندہ نہیں کیا جاسکتا، 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضہ ہے، آرٹیکل218 کی روشنی میں آرٹیکل 224 کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    تحریک انصاف نے مؤقف پیش کیا کہ آئین اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیتا ہے، آئین میں نہیں لکھا تمام انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، الیکشن کمیشن کے کہنے پر سپریم کورٹ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی، آئین کے بغیر زمینی حقائق کو دیکھنے کی دلیل نظریہ ضرورت ہے، ایسی خطرناک دلیل ماضی میں آئین توڑنے کےلئے استعمال ہوئی، عدالت ایسی دلیل کو ہمیشہ کے لئے مسترد کرچکی ہے۔

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ انتحابات سے کروڑوں عوام کے حقوق جڑے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کےعوام کے حقوق انتخابات سے جڑے ہیں، عوامی مفاد تو 90 روز میں انتخابات ہونے میں ہے-

    109 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب میں پیشی: عمران خان سے پوچھ گچھ مکمل

    جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے لیے عدالت سے رجوع کرنا سول نوعیت کا کیس ہوتا ہے وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 184 تھری کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آرٹیکل 184 تھری کا ایک حصہ عوامی مفاد اور دوسرا بنیادی حقوق کا ہے۔

    جسٹس منیب اختر نےکہا کہ اگر انتخابات کا مقدمہ ہائی کورٹ سے ہوکر آتا تو کیا سول کیس نہ ہوتا؟وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا آئینی اختیار سپریم کورٹ سے زیادہ ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے مطابق نظرثانی کا دائرہ اختیارنہیں، طریقہ کار محدود ہے-

    چسٹس منیب اختر نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نظرثانی کیس میں اپنے دائرہ اختیار کا فیصلہ کیوں کرے، نظرثانی کیس میں آپ کا مؤقف ہےکہ دائرہ محدود نہیں،کیا یہ بنیادی حقوق کے مقدمہ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں،سپریم کورٹ کیوں اپنے دائرہ اختیارمیں ابہام پیدا کرے-

    چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ اپنے دائرہ کار کو یکجا کر کے استعمال کر سکتی ہے۔وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہیں دیا گیا، اپیل کا حق نہ ہونے کی وجہ سے نظرثانی کا دائرہ محدود نہیں کیا جا سکتا عدالت کو نظرثانی میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہے، عدالت کو نظرثانی میں ضابطہ کی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہیے، آئینی مقدمات میں نیا نقطہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

    نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس

    جسٹس منیب اختر نے وکیل الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ 184(3) میں نظرثانی کواپیل کی طرح سماعت کریں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ 184(3) میں نظرثانی دراصل اپیل ہی ہوتی ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے دلائل میں بڑے اچھے نکات اٹھائے ہیں، لیکن ان نکات پرعدالتی حوالہ جات اطمینان بخش نہیں ہیں، وفاقی، نگراں حکومت کے جوابات کو بھی سراہتے ہیں، اس بار کیس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس سے پہلے تو سب بینچ کے نمبرز میں لگے ہوئے تھے، جو باتیں اب کر رہے ہیں پہلے کیوں نہیں کیں، کیا ان باتوں کو پہلے نہ کرنے کی وجہ کچھ اور تھی۔

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی دلیل مان لیں تونظرثانی میں ازسر نو سماعت کرنا ہوگی اور بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، آئین میں نہیں لکھاکہ نظرثانی اوراپیل کادائرہ کاریکساں ہوگا۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل سوا 12 بجے تک ملتوی کردی۔

    عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا …

    واضح رہے کہگزشتہ روز پنجاب میں انتخابات کرانےکے فیصلےکے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا تھاوفاقی حکومت نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پرنظرثانی کی استدعا کی ہے۔

    وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کر دیا، پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونےکا اندیشہ ہے۔

    نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئےکہا ہےکہ الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے، 14 مئی الیکشن کی تاریخ دے کر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے، آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

    مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

  • صحافی برادری کے تحفظ کی خاطر پنجاب کی نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

    صحافی برادری کے تحفظ کی خاطر پنجاب کی نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

    صحافی برادری کے تحفظ کی خاطر پنجاب کی نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

    صوبے میں پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی، نگران وزیر اطلاعات عامر میرکا کہنا ہے کہ کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور انکا ازالہ کرے گی عامر میر کی کاوشوں سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کمیٹی کی منظوری پنجاب کی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر پی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب بھی شامل ہیں۔ پی جےایس سی پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

    نگران وزیر اطلاعات عامر میرکا کہنا ہے کہ کمیٹی ضلعی پولیس افسران اور صحافیوں کے درمیان رابط کار کے طور پر بھی کام کرے گی۔ کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی۔ کمیٹی صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لےکر مناسب اقدامات کیا کریگی ۔ کمیٹی کا مقصد جرنلسٹ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیئر ٹیکر گورنمنٹ میڈیا کی ازادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ

    عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ

    اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ کر دی

    ڈیرہ غاز ی خان کی اینٹی کرپشن عدالت میں عثمان بزدارکے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے عدم حاضری پر عثمان بزدار کی ضمانت خارج کر دی ،عثمان بزدارعدالت پیش نہ ہوئے ، جس کی وجہ سے عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی ، سابق وزیراعلی کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے

    دوسری جانب نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیب نے عثمان بزدارکو 30 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے رکھا ہے، لیکن ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے تاحال نیب میں جواب جمع نہیں کرایا۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 18 مئی تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دی ہے۔دوسری جانب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری

    9 مئی کو فوجی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری

    لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی اور شر پسندوں کیخلاف مقدمات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی:لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32 مقامات کی جیو فینسنگ کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

    اگر پی ٹی آئی کو پی ٹی وی حملہ کیس میں سزا مل جاتی تو …

    نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کیلئے سیکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا۔

    محسن نقوی نے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں اورماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کیلئے مؤثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ تصاویراورویڈیوز میں چہرے سے شناخت کیلئے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے۔

    چیف جسٹس کی "گڈ ٹو سی یو” کی وضاحت پر مریم نواز کا ردعمل

    نگراں وزیراعلیٰ نے گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پروفیشنل طریقے سے کام کریں، اور تمام شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

  • پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    چیف جسٹس کی سربراہی میں پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ اڑھے بارہ بجےسماعت کرے گا۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

    مسلم لیگ نواز کے بعد اے این پی نے بھی پی ڈی ایم احتجاج …

    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر نظر ثانی دائر کررکھی ہے جس میں موئقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ کا حکم نہیں دے سکتی، عدالت نے تاریخ دیکر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

    دریں اثنا سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوسکے، 4 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

    ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے مذاکراتی عمل کیلئے کوئی ڈائریکشن نہیں دی، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم نامہ برقرار رہے گا سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکراتی عمل کو سراہتی ہے۔ سیاسی جماعتیں انتخابات ایک دن کرانے پر متفق ہوتی ہیں تو یہ قابلِ ستائش عمل ہے عدالت واضح کرتی ہے کہ مذاکراتی عمل میں عدالت کا کوئی کردار نہیں۔

    سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

    واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 14 مئی کو پنجاب بھر میں انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے 4 اپریل کے فیصلے کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کیا گیا تھا دوسری طرف پاکستان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج بروز پیر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام میں کہا تھا کہ احتجاج ضرور کریں مگر مقام تبدیل کرلیں ، رانا ثنا اور اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ دھرنا پرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا، دھرنے کے مقام کا تعین صبح کیا جائے گا۔

    نیوکراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچےسمیت 3 افراد زخمی

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ اعلان کرچکے ہیں ، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا ، فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہےاسلام آباد میں پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں مسلم لیگ ن کے جلوس کی قیادت مریم نواز کریں گی ، پاکپتن اور ملتان سے ن لیگ کے قافلے بھی چل پڑے جبکہ پشاور سے ن لیگ کا قافلہ صبح 8 بجے اور پنڈی سے صبح 10 بجے اسلام آباد کے لیے نکلے گا جے یو آئی ایف کے علاوہ، مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر چکی ہیں ۔

    عمران خان حکومت سے محاذ آرائی روک دے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کا مطالبہ