Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران خان نے وجہ بتا دی

    شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران خان نے وجہ بتا دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کا ٹکٹ نہ دینے پر کہا کہ یہ تینوں وفاق میں میرے اہم وزرا تھے، تینوں نے پنجاب میں چلے جانا تو ملک کون چلائے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چودھری کی ناراضگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواہشات پر ملک نہیں چلتے، میں لیڈر ہوں، میرے لیے وفاقی حکومت اہم ہے۔اگر میرے اہم وزرا ہی پنجاب میں چلے گئے تو یہ ملک کیسے چلے گا۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پنجاب کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پنجاب میں میرا گزشتہ تجربہ اچھا نہیں رہا، تین لوگوں نے خود کو پہلے سے ہی وزیراعلیٰ سمجھنا شروع کر دیا –

    انہوں نےکہا کہ ان تینوں نے آپس میں میچ ڈال لیا، دو نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا کیونکہ وہ پہلے سے ہی شروع ہو گئے کہ ہم نے وزیراعلیٰ بننا ہے اور وہ اپنے لوگوں کو نوازنا شروع ہو گئےاس وجہ سے میں نےعثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنایاجو کسی گروپ کا نہیں تھا شاہ محمود، فواد اور حماد تینوں میں بہت صلاحیتیں ہیں وزیراعلیٰ بننے کی مگر مجھے ان کی وفاق میں ضرورت ہے۔

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گامیں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے،دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا،اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • پی ٹی آئی نے آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی

    پی ٹی آئی نے آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی

    لاہور: پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہےعمران خان کے ترجمان اظہرمشوانی کے مطابق 25اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 27 ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں اظہرمشوانی نے لکھا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گےحلقوں میں ٹکٹ ہولڈرزکی ریلیوں کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

    دوسری جانب امریکی جریدہ بلوم برگ نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلد الیکشن کا مطالبہ پاکستان میں آئینی بحران کا سبب بن رہا ہے،پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل پر خدشات ابھر رہے ہیں جب کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئینی بحران کا مرکز بن چکے ہیں۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    مضمون میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے 2صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کے بعد انتخابات کی تاریخ دی، وفاقی حکومت نے اس کے بعد چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کے اختیارات میں کمی پر بل منظور کرالیا، 8رکنی بینچ نے بل کے قانون بننے سے ایک ہفتہ پہلے ہی اس کو معطل کردیا چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے،آئینی بحران نے عمران حکومت کے خاتمے کے بعد سے جاری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    مضمون کے مطابق حکومتی اتحاد کا کہنا ہےکہ عمران خان کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی اس کونکالنے کی بنیادی وجہ تھی، وزیراعظم پاکستان جلد انتخابات کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کے مطابق اس وقت توجہ دیوالیہ ہونے سے بچنے اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر ہونی چاہیے، پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ، امریکہ سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے. آصف علی زرداری …

  • پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    ملک بھرمیں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب میں کل 3بجے مظاہرے کئے جائیں گے احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرزبھرپور شرکت کریں اور صوبوں اور مرکزمیں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔

    ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

    رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاق میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 25 اپریل کو احتجاج ہوگا، سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

    نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیارہےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنے دیا جائے۔

  • ماہرین کی جانب سے لاہور،راولپنڈی میں تمام  بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کی تجویز

    ماہرین کی جانب سے لاہور،راولپنڈی میں تمام بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کی تجویز

    ماہرین کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں تمام بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کی تجویز
    پاکستان کے معروف ماہرین اطفال اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ماہرین نے لاہور اور راولپنڈی میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر فوری طور پر قابو پانے کے لئے ان دو شہروں میں تمام بچوں کو فوری ویکسین لگانے کی تجویز دی ہے
    عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 2023 اور خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل کی سربراہی میں گزشتہ روز تکنیکی ماہرین کااعلی سطحی اجلاس ہوا۔

    صوبائی سٹئیرنگ کمیٹی کا یہ اجلاس ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 2023 کے لیے سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا یہ ہفتہ ہر سال 24 سے 30 اپریل تک دنیا بھر میں منایا جاتا ہے سال 2023 کا موضوع ‘بڑا کیچ اپ’ ہے۔اجلاس میں سابق چیئرمین نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ پروفیسر طارق اقبال بھٹہ، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ اطفال سے پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، معروف محقق پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ زمان، سربراہ شعبہ زچہ و بچہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ حمید، صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر طارق میاں، ڈائریکٹر صوبائی پروگرام برائے زچہ و بچہ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی، ڈائریکٹر پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار احمد، ڈائریکٹر سی ڈی سی اور ای پی سی ڈاکٹر یاداللہ، ماہر اطفال علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سلطان علی، عالمی ادارہ صحت سے ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر عمران قریشی، عالمی ادارہ صحت کے پولیو سربراہ برائے پنجاب ڈاکٹر عامر احسان (او آئی سی)، یونیسیف امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قرۃ العین، نمائندہ گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹر نعیم مجید، وزیر اعلی روڈ میپ ٹیم کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب، ڈاکٹر الیاس گوندل نے کہا صوبہ بھر میں مربوط آؤٹ ریچ سرگرمی جاری ہے جس میں خسرہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سال عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موضوع دی بگ کیچ اپ کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے ہر بچے کو ویکسین لگانے لئے اس سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ سرگرمی عالمی ادارہ صحت کے تکنیکی اور مالی تعاون سے اپریل 2023 کے پورے مہینے میں جاری ہے۔ کم کوریج والی یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی ویکسین نہ لینے والے بچوں / اور رہ جانے بچوں کے علاوہ کرونا ویکسینیشن کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔

    ڈائریکٹر پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار احمد نے کہا دنیا بھر میں ہر سال 24 سے 30 اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جاتا ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچانے میں ویکسین کے کردار کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔ویکسین انسانی تاریخ میں اب تک متعارف کرائی جانے والی صحت عامہ کی سب سے اہم پیش رفت ہے۔۔ اس وقت صوبے کی 3407 یونین کونسلوں میں 4486 ویکسی نیٹرز سوشل موبلائزرز کے ساتھ اس خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سرگرمی میں 586 سپروائزر مصروف عمل ہیں جن میں ڈی ایچ او پی ایس، ای پی آئی فوکل پرسن، ڈی ایس وی اور اے ایس وی شامل ہیں۔ اس سرگرمی میں ویکسینیٹر ایک طے شدہ ٹور پلان کے تحت دیہاتوں اور کمیونٹیز کا دورہ کرتا ہے اور ویکسین لگاتا ہے، سوشل موبلائزرز لوگوں کے ساتھ خدمات کی دستیابی میں مدد کرتے ہیں اور ای پی آء سپروائزرز اور مینیجرز نگرانی کرتے ہیں۔ ایل ایچ وی فکسڈ مراکز پر ویکسی نیشن کی خدمات فراہم کرتی ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز زچہ و بچہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ پولیو کا عملہ نشاندہی کرتا ہے۔ پری ونٹو آؤٹ ریچ ٹیم شہریوں تک پہنچ جانے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔

    ڈاکٹر مختار نے اعدادوشمار کے تجزیہ کی بنیاد پر ویکسینیشن کے شیڈول میں نظر ثانی کی تجویز دی جسے ابتدائی طور پر منظور کیا گیا۔ تجویز کو اب باقاعدہ طور قومی تکنیکی گروپ میں پیش کیا جائیگا۔ٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر عمران قریشی نے بیماریوں کی نگرانی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ نگرانی کے مضبوط نظام کی وجہ سے پنجاب صوبے سے اب زیادہ کیسز رپورٹ کر رہا ہے۔

    صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر طارق میاں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ممکنہ پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں میں مزید فکسڈ ای پی آئی سینٹرز قائم کی تجویز دی۔ پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید نے صوبے میں متعدی امراض کے ہسپتال کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ بیماریاں پھیلانے والے جرثوموں کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ زمان نے ان نکات کی نشاندھی کی جن پرفوری تحقیق کی ضرورت ہے اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر مختار احمد نے سب کا شکریہ ادا کیا

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

  • صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری، پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے،کچے کا ہزاروں ایکڑرقبہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا، بنگلی، فریدا کوکانی، شمشیر مزاری میں پولیس کیمپ قائم کیے ہیں۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ترجمان کے مطابق نوزبنداور بستی حسن ملک میں بھی پولیس کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرلیا جہاں پولیس اورڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب روجھان میں گیارہویں روز بھی پولیس کی جانب سےعسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کی جاری ہے، دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …

    ترجمان پولیس کے مطابق سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا ڈی پی او مہر ناصرسیال کے مطابق آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 18مجرمان گرفتار ہوچکے پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشہ روز انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا تھاکہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روزکوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔

    ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے

  • پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    لاہور: پنجاب میں 53 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر مشتمل سب سے بڑی مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے، مجموعی طور پر 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 تھیلے تقسیم کیےگئے جب کہ مفت آٹا اسکیم سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے-

    ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو ایف آئی …

    ترجمان کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےاسکیم کامیابی سےہمکنار کرنےوالے افسران اور اہلکاروں کومبارکباد پیش کی ہے صوبے میں پہلی بار ریکارڈ تعداد میں مستحق لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا-

    واضح رہے کہ مفت آٹے کے حصول میں کئی افراد بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، گزشتہ روز مظفرگڑھ میں آٹے کے حصول کے بعد گھر جانے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں آٹا پوائنٹس پر 3 خواتین سمیت 4 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

    بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتریوں کی کرتارپور حاضری، انتظامیہ کو سراہا

  • پنجاب میں گندم کی قلت ؟

    پنجاب میں گندم کی قلت ؟

    پنجاب میں گندم کی قلت کی خبر پر حکومت کا ردعمل
    سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی قلت کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔یہ من گھڑت خبر ایک مخصوص کاروباری گروپ کی طرف سے پھیلائی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس سال گندم کی فی ایکڑ پیداوار نا مساعد موسمی حالات کے باوجود بہت شاندار آ رہی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار پانچ سے دس من زیادہ ہے۔

    سیکریٹری خوراک نےکہا کہ حکومت نے گندم پر کسانوں کی پیداواری لاگت کے پیش نظر فی من امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے۔گندم کی پیداوار کے علاقوں میں 3900 روپے فی من وافر مقدار میں گندم دستیاب ہے۔محمد زمان وٹو نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کی معاشی فلاح کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔صوبے میں تقریبا دس کروڑ افراد کے لیے مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آج تک چار کروڑ پانچ لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں مزید برآں آج تک ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد گھرانے مفت آٹے سے مستفید ہو چکے ہیں

    گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    ملک میں رواں سیزن میں گندم کی ریکارڈ فصل متوقع

    پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کے جانے کا انکشاف

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ،پنجاب،کے پی الیکشن کیلئے فنڈ دینےکا بل مسترد

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ،پنجاب،کے پی الیکشن کیلئے فنڈ دینےکا بل مسترد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے فنڈ دینےکا بل مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا،وزارت خزانہ نے پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سےمعذرت کرلی ،وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک کی مکمل مالی صورت حال آپ کے سامنے رکھ دیا ہے ،ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں مالی خسارہ ہدف میں رکھنے کے پابند ہیں ، پیٹرولیم سبسڈی اسکیم تھی مگر اس کے عمل درآمد کا کوئی طریقہ کار نہیں ،آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ طریقہ کار تیار کریں گے تو اعتماد میں لیا جائے گا پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں ہےہمیں فنڈ کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے، ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈ دستیاب نہیں ہیں-

    وجیہہ قمر نے کہا کہ اس وقت خزانہ کی صورتحال عوام کے سامنے لانے کی ضرورت ہے ، سید حسین طارق نے کہا کہ وزارت خزانہ قائمہ کمیٹی کو بتائے کہ کیا وہ پیسے فراہم کر سکتی ہے ، خالد مگسی نے کہا کہ مالی مشکلات کے باعث سیلاب سے متاثرہ بلوچستان اور سندھ کو امداد نہیں ملی ،چیئرمین قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران میں گزر رہاہے ، اگر وزیر خزانہ نہیں آتے تو میں چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دوں گا ،گزشتہ ایک سال سے نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کا سربراہ نہیں لگایا گیا جو 13 فیصد پر ہاٹ منی ڈالر آئے اس سے فائدہ اٹھانے والے کون تھے ؟ اختیارات وزیر خزانہ کے پاس ہیں وہ آ کر کمیٹی کو اصل صورتحال بتائیں، علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ بتائیں کہ کیا حکومت یہ رقم دے سکتی ہے کہ نہیں ،

    عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ اضافی فنڈ فراہم کیے تو یہ آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں،ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، مالی خسارہ ہدف میں رکھنے کے پابند ہیں، آئی ایم ایف کوبتایا ہے جب وزارت پیٹرولیم قابل عمل طریقہ کار تیار کرلےگی تو انہیں بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

    ممبر کمیٹی خالد مگسی نے کہا کہ مالی مشکلات کے باعث سیلاب سے متاثرہ بلوچستان اور سندھ کو امداد نہیں ملی ، انتخابات کے لیے اتنی بڑی رقم سے دونوں صوبوں میں مایوسی پھیلےگی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 21 ارب کی فنڈنگ پر جواب دینا ہے، الیکشن کے لیے بجٹ میں صرف 5 ارب روپے جاری ہوئے۔

    عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    ممبر کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ ہمارے تحفظات ضرور ہیں وزیر خزانہ ممبران کمیٹی کو اعتماد میں لیں ،بل ابھی پاس نہیں ہوا ، سپریم کورٹ میں آٹھ جج بیٹھ گئے ہیں ،حکومت کو کہتے ہیں کہ بلیک میلنگ پر کوئی رقم نہ دیں ہم الیکشن کمیشن کو ان حالات میں پیسے نہیں دے سکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن آپ سن لیں آپ کے لیے پیسے نہیں ہیں، الیکشن ایک وقت میں کرائیں ورنہ چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھےگا، صرف پنجاب میں الیکشن ملک اور معیشت کے لیے خطرہ ہیں، سپریم کورٹ کے 8 ججز کو صرف پنجاب کے الیکشن کی فکر ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حیات نے کہا کہ ہمیں بھی فنانس ڈویژن کے حالات معلوم ہیں،ہم نے کل سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنا ہے ، وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں مالی خسارہ نہیں بڑھا سکتے ،چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ کیا ماضی میں بھی ایسا منی بل آیا؟ اس کی اب کیوں ضرورت پیش آئی؟ اس پر حکام وزارت قانون نے بتایا کہ منی بل پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش ہو جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

    خالدجاوید نے کہا کہ اس بل کو مسترد کریں ، برجیس طاہر نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کو مسترد کرتے ہیں ،

  • موسمیاتی تبدیلیاں،پنجاب میں گرمی کی شدت اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے

    موسمیاتی تبدیلیاں،پنجاب میں گرمی کی شدت اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے

    لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوارڈینیشن کی زیر صدارت ہیٹ ویو اور فاریسٹ فائر بارے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سول ڈیفنس، جنگلات، زراعت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ انڈسٹریز حکام شریک ہوئے-

    دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر …

    اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق محمود بخاری نےکہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاؤ اور انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے کو جمع کروائیں۔ محکمہ تعلیم بچوں کے امتحانی شیڈول بارے فی الفور پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے۔

    انہوں نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےہیٹ ویو اورگرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہےجبکہ گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ جنگلات فاریسٹ فائر سےبچاؤ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائے۔

    دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مزید خطرناک انکشاف

    طارق محمود بخاری نے یہ بھی بتایا کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں، ہیٹ ویو سے بزرگ شہری اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس کو موثر آگاہی فراہم کی جائے پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سےانٹارکٹیکا برف کا پگھلاؤ عالمی سمندری نظام درہم برہم کرسکتا …

  • تہران میں اقتصادی نمائش میں پنجاب کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے،ایرانی قونصل جنرل

    تہران میں اقتصادی نمائش میں پنجاب کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے،ایرانی قونصل جنرل

    تہران میں اقتصادی نمائش میں پنجاب کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے،ایرانی قونصل جنرل

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فار نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تجارتی تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل زراعت سے وابسطہ ہے،ایران کے ساتھ زرعی شعبہ میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔پاکستان ایران سے سستے ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات منگوا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 700ملین ڈالر کے چاول کی ایران کو برآمدخوش آئند امر ہے۔تا ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے عملی اقدامات اٹھاناہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین2ارب ڈالرکے تجارتی حجم کو 5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے محنت سے کام کرنا ہو گا۔ پنجاب سے میٹ اور چاول کے تاجروں کا وفد ایران بھجوایا جائے گا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو مل بیٹھ کر دور کرنا ہو گا۔ چین،سعودی عرب اور ایران لوکل کرنسی میں کاروبار شروع کر سکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں

    ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارنے صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین طے شدہ 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے حصول کیلئے مل کر راستہ تلاش کرنا ہے۔ بارٹر ٹریڈ سسٹم کو بہت کرکے تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں 7سے 10مئی تک منعقد ہونے والی اقتصادی نمائش میں پاکستان باالخصوص پنجاب کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن کیلئے دعا گو ہیں۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی

    بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

    پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا