Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • شدید دھند،موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری

    شدید دھند،موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری

    میدانی علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں جبکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ ہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہو سکتی ہے۔،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے-

  • ٹریفک خلاف ورزیوں پر547 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند

    ٹریفک خلاف ورزیوں پر547 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند

    ٹریفک خلاف ورزیوں پر547 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند کی گئیں-

    ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر’’قانون سب کے لیے برابر‘‘ مہم جاری ہے، گزشتہ20 روز میں2800 پولیس اہلکاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر547 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند کی گئیں،اسی طرح سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر21 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ1 ہزار سے زائد دیگر سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائدکئے گئے،540 سرکاری گاڑیاں زیرِو ٹالرنس پالیسی کے تحت بند اور11 سرکاری ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے،صوبے پنجاب میں ڈرائیونگ کرنے والا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے-

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ٹریفک افسران اب پبلک سروس کمیشن (PSC) کا امتحان پاس کر کے اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔

    نئے اسٹرکچرکے مطابق سینئرٹریفک وارڈنزکی سیٹ پرترقی کیلئے امتحان دینے والے افسران کی عمرکی حد 50 سال مقررکی گئی ہے جبکہ دیگرٹریفک افسران کی ترقی کیلئے 52 سال تک کی عمرکے افسران امتحان دینے کے اہل ہوں گے،اس نظام میں ترقیات کا توازن برقراررکھنے کے لیے 50 فیصد پروموشنز سنیارٹی کی بنیاد پر اور 50 فیصد پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے دی جائیں گی۔

    آئی جی پنجاب عثمان انورکے مطابق سینئرٹریفک وارڈنز اور دیگرافسران کی ترقی کے لئے امتحان جلد منعقد کیا جائے گا تاکہ اہل افسران کو ان کے گریڈ کے مطابق ترقی فراہم کی جا سکے،نئے پروموشن اسٹرکچرکا مقصد نہ صرف ٹریفک افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیات کو یقینی بنانا بھی ہےیہ اقدام پنجاب کے ٹریفک نظام میں پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے اور اہل افسران کے حوصلے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے  پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025  منظور  کر لیا

    قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 منظور کر لیا

    پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 منظور کرلیا۔

    پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری متوقع ہے آرڈیننس کے متن کے مطابق ڈی سی حکومت سے اجازت لے کر ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے اور پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گی،آرڈیننس کے تحت بغیر رجسٹریشن پتنگ و ڈوربناتے اور بیچنے پر 5 سال تک سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کیلئے بھی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے، اس کے علاوہ دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر پابندی ہوگی۔

    آرڈیننس کے متن کے مطابق ممنوع ڈورپکڑےجانے پر پانچ سال تک سزا، 20 لاکھ تک جرمانہ ہو گا، سب انسپکٹر ممنوع موادکی اطلاع پربغیروارنٹ گرفتاری کرسکے گا، پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات کیے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی ہوگی۔

  • وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب کو  ایک اوراعزاز حاصل

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب کو ایک اوراعزاز حاصل

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب نے ایک اوراعزاز حاصل کرلیا،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ سےاعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹس مل گئے۔

    پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی اتھارٹی بن گئی،سہولت بازار اتھارٹی کا مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد اسٹالز قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم ہے،پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزارا سٹالز اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزارا سٹالز قائم ہیں۔

    پنجاب بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں،صوبے کے مزید3 اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری 2026تک کرنے کا ہدف مقرر ہےاس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد پیش کی ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیا صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے،سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے،پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں،سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

  • ’’ دھی رانی پروگرام ‘‘ کے تحت96 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

    ’’ دھی رانی پروگرام ‘‘ کے تحت96 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی ایس میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام’’ دھی رانی پروگرام‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا-

    تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی، ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ،احسن رضا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں، ممبرز صوبائی اسمبلی محمدنعیم صفدر انصاری، حاجن صفیہ سعید، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر،ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی،سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت دولہا دلہن کے عزیز اقارب کی تقریب میں شرکت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

    تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی سربراہی میں 96 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں ضلع قصورسے تعلق رکھنے والے 85 مسلم اور 11کرسچن نوبیاہتے جوڑے شامل تھے اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ و دیگر صوبائی وزراء نے نوبیاہتے جوڑوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے’’ دھی رانی سلامی کارڈ‘‘ کے ذریعے تمام نوبیاہتہ جوڑوں کو 2 لاکھ روپے سلامی پیش کی۔

    صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے، اس انقلابی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ایک ماں بن کے دکھایا ہے اور دھی رانی پرو گرام کے زریعے انہوں نے غریب والدین کی اس شرعی فریضے کی ادائیگی میں والدین کی بہت پر خلوص کوشش کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جوڑ وں کو 2 لاکھ روپے کا سلامی کارڈ دیا جا رہا ہے۔

    سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آپ سب کو سلام اور مبارک باد دی ہے، اللہ تعالیٰ نے احساس کا رشتہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو تحائف دئیے جا رہے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی بیٹیوں کے لیے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا ویژن سچے من سے عوام کی خدمت کرنا ہے، پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کا عکاس ہے، خون کے رشتوں سے احساس کے رشتے بڑے ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر کام اللہ تعالیٰ کی رضا اور میرٹ پر کر رہی ہیں۔

  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    پنجاب حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مذاکرات سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہوئے، جن میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی سربراہی مریم اورنگزیب کریں گی۔

    کمیٹی میں گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندوں سمیت متعلقہ حکام شامل ہوں گے، جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہےمذاکرات کے دوران مرکزی صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے، جس کے بعد ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان سامنے آیا۔

    مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی خواہاں ہے،حکومت کا اولین مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور شہریوں کیلئے حالات کو بہتر بنانا ہے۔

  • پنجاب : قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار

    پنجاب : قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار

    پنجاب پولیس کو چار سال سے مطلوب قتل کا ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم اشتہاری ملزم تیمور حسن کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے ملزم گزشتہ چارسال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اوراس کی گرفتاری انٹرپول کے جاری کردہ ریڈ نوٹس کے تحت عمل میں آئی۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ ملزم کو سعودی حکام نے انٹرپول کے ذریعے حوالگی کے عمل کے بعد پاکستان بھیجا، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن عملے نے اسے اپنی تحویل میں لیا،بعدازاں ملزم کو باضابطہ طورپرپنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

    وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کی گئی یہ مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے،انہوں نے ایف آئی اے حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر رابطہ کاری سے ایک اہم ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

  • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،مریم نواز

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے ایک جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،یہ سسٹم افسران کو مقامی زبان میں سوال کر کے پورا کیمرا نیٹ ورک چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 40 ہزار سے زائد شہری سیف سٹی کنیکٹ سروسز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں حکومت کا ساتھ دیں، ہماری آنکھیں اور کان بنیں اور پنجاب سیف سٹیز کا حصہ بنیں، لاہور میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا واقعہ 15 ہیلپ لائن پر رپورٹ ہوا، اور باہمی رابطے کی بدولت آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا، بروقت کارروائی سے مزید اسموگ اور ماحول کو نقصان سے بچا لیا گیا لودھراں افسوسناک واقعے میں کھلے مین ہول کے باعث ایک قیمتی جان ضائع ہوئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے ایک جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا ہے، یہ سسٹم افسران کو مقامی زبان میں سوال کر کے پورا کیمرا نیٹ ورک چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے، یہ سسٹم ریئل ٹائم میں کھلے مین ہولز، اوور فلو ہوتے ڈمپسٹرز اور دھوئیں جیسے مسائل شناخت کرسکتا ہے،سٹم کا کامیاب پائلٹ ٹرائل لاہور اور شیخوپورہ میں کر لیا گیا ہے اور کامیاب ٹرائلز کے بعد ٹاک ٹو کیمرا کو پورے پنجاب میں توسیع دی جا رہی ہے،ٹیکنالوجی کا مقصد تیز رفتار رسپانس کو مضبوط بنانا اور اسمارٹ سٹی مینجمنٹ کو مزید بہتر کرنا ہے۔

    نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں قبضہ شدہ زمینیں واگزار کروا کر خوبصورت تفریحی مقامات میں بدل دی گئی ہیں علاقے کے لوگوں کے لیے سبزہ زار، کھیل کے میدان اور اسپورٹس سہولیات شامل ہیں، جبکہ صوبے بھر میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے جاری ہیں ایک سال کے اندر پنجاب نمایاں طور پر بدل چکا ہو گا۔

    یورپی ملک میں خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے

  • بسنت سے قبل پنجاب حکومت کا نیا ضابطہ کار جاری

    بسنت سے قبل پنجاب حکومت کا نیا ضابطہ کار جاری

    لاہور:پنجاب میں بسنت کے تہوار سے قبل پتنگ اور ڈور بنانے والوں، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ سازی، ڈور سازی اور ان کی خرید و فروخت کے لیے جامع ضابطہ کار تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت تمام افراد اور اداروں کے لیے مخصوص فارم لازمی قرار دیئے گئے ہیں، پتنگ یا ڈور بنانے، بیچنے یا خریدنے کے لیے فارم اے جمع کرانا ضروری ہوگا جبکہ تصدیق شدہ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم بی کے ساتھ جاری کیا جائے گا،جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے لیے فارم سی اور فارم ڈی مقرر کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کی سرگرمیوں، ارکان اور انتظامی ڈھانچے کی مکمل تفصیل حاصل کی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ حکام کے مطابق ڈوراور پتنگ کا سائز، میٹریل اورمعیارشیڈول ون کے مطابق مقررکیا جائے گا جبکہ غیر معیاری، کیمیکل یا دھاتی ڈور کی تیاری اورفروخت مکمل طورپرممنوع ہوگی، رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی تاکہ تہوارمحفوظ اورمنظم اندازمیں منایا جا سکے، ضابطہ کارکی خلاف ورزی پررجسٹریشن منسوخ کرنے کیساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے،محفوظ بسنت کے لئے ضابطہ کار کے پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اگلے مراحل پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

    چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت

    اوکاڑہ: ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کی چیکنگ، اسسٹنٹ کمشنر کا متعدد علاقوں کا دورہ

    سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ اعزازیہ پروگرام کیلئے 2500 آئمہ کرام کی رجسٹریشن مکمل، امن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے