Baaghi TV

Tag: پولیس

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل لیاقت علی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی پنجاب پولیس کا ڈرائیور تھا اور لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

    قبل ازیں شیخوپورہ تحصیل مرید کے میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر ایلیٹ اہلکار سمیت 7 افراد زخمی 2 کی حالت نازک۔زخمیوں میں فیصل ، آصف ، قاسم ، رضی اللہ ، عارف اور رضوان شامل ہیں

    ریسکیو ذرائع شدید 2 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مریدکے سے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا یے ۔ ریسکیو ذرائع زیادہ تعداد میں لوگ چھت پہ جمع ہونے سے حادثہ رونما ہوا ۔

    دریں اثنا آج پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے لگے

    حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

    جتوئی : غیرت کے نام پراور ٹھٹھہ میں رشتہ کے تنازعہ نوجوان قتل

  • کراچی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،”کالا ڈاکو” زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،”کالا ڈاکو” زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ایسٹ پولیس نے چار مخلتف کاروائیاں کیں،تھانہ گلستان جوہر پولیس نے تین کارواٸیاں کیں اور ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھانہ گلستان جوہر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا,ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل سرقہ شدہ برآمد ہوئی گرفتار شدہ ملزمان میں ساجد ولد علی گوہر , گل حسن ولد محمد اکرم اور اشتیاق ولد مشتاق شامل ہیں , ملزمان سے دوران گرفتاری زیر استعمالی موٹر سائیکل نمبر KFE-1878 کو ذریعہ CPLC چیک کرایا تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل نمبری بالا تھانہ شاہراہ فیصل سے چوری شدہ ہے,جسکا مقدمہ الزام نمبر 1017/2022 جرم دفعہ 381A کے تحت تھانہ شاہرہ فیصل میں قائم ہے جنکو مقدمہ بالا میں گرفتار کیا گیا

    تھانہ گلستان جوہر پولیس کی اسٹریٹ کرمینل ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران ایک ملزم کوگرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے ایک ریوالور 32 بور برآمد ہوئی گرفتار شدہ ملزم کی شاخت اصغر ولد ارشد کے نام سے ہوٸی ہے تھانہ گلستان جوہر پولیس نے کیفے چائے ٹو گیدر بلاک1 گلستان جوہر میں مضر صحت شیشہ بار میں شیشہ چلانے اور پینے والوں کے خلاف کاروائی کی پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا,گرفتار ملزمان میں اصغر علی ولد قاسم علی .عمار ولد ارشد .فیضان ولد فرحان .کفایت ولد ناصر حسین .شہزاد علی ولد شبیر احمد .محمد علی ولد جعفر علی شامل ہیں، دوران کاروائی کیفے چائے ٹو گیدر میں سے 15 حقے فلیور برآمد ہوئے ,گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ الزام نمبر 871/2022 جرم دفعہ 231A سندھ آرمز ایکٹ ومقدمہ الزام نمبر 872 جرم دفعہ 269/270/34 ت پ قائم کیا گیا ۔

    علاوہ ازیں گلبرگ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے، پولیس مقابلہ اپوا کالج گراؤنڈ کریم آباد کے قریب ہوا پولیس نے دورانِ گشت 2 مشبہ موٹر سائیکل سوار کو روکا تھا ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوکر گر گیا جسکو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، زخمی ڈاکو کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد امین عرف کالا ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ،ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • ارشد شریف کی موت، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آ گیا

    ارشد شریف کی موت، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آ گیا

    ارشد شریف کی موت، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافی و اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے

    اس حوالہ سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ناگہانی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو آج صبح ارشد شریف کی موت کی ابتدائی اطلاع ملی،ہائی کمشنر نے پولیس، وزارتِ خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا، ہائی کمشنر کی جانب سے نائب صدر سے بھی رابطہ کیا گیا، ہائی کمشن کے حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں، ہائی کمشن کے حکام نے ارشد شریف کی لاش کی شناخت کی،

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کے لئے قانونی عمل شروع ہے اس وقت میت کی شناخت اور وطن واپسی کے لئے ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے

    پاکستان فیڈرل یونین آف کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے معروف جرنلسٹ اینکر ارشد شریف کے پر اسرار قتل پر شدید رنج, الم اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی نگرانی میں کروائی جائیں۔ اس کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں پی ایف یو جے اور اںٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس آئی ایف جے کے نمائندے بھی شامل کئے جائیں۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے کہا ہے کہ ارشد شریف پاکستان کے نامور صحافی اور بے لاگ تبصرہ کرنے والے نڈر صحافی تھے جن کے اس پر اسرار انداز میں قتل نے شکوک و شبہات پیدا کر دئے ہیں۔ جن کی شفاف تحقیقات کے ذریعہ حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔ پی ایف یو جے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تین روز تک ارشد شریف کی موت کا سوگ منائے گی اور تمام ملحقہ یونٹس اس پر احتجاج کریں گے۔

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • اسلام آباد:تھانہ سنگجانی کی حدود میں عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ محترک

    اسلام آباد:تھانہ سنگجانی کی حدود میں عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ محترک

    اسلام آباد:تھانہ سنگجانی کی حدود میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی مختلف مارکیٹیں میں سبزی فروٹ دودھ دہی اور اشیاء خوردونوش کی دوکانوں کی چیک ہرتال کی گئی

    دوران چیک پرتال مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور اشیاء خوردونوش مہنگی فروخت کرنے والے دوکان دار حضرات کے خلاف کارروائی کیں

    ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران 6 دوکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیاضلعی انتظامیہ مفاد پرست عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

    ادھرصدر واہ پولیس کی اہم کاروائی میں نجی کمپنی( نیسلے) کے کیشیر سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے چھیننے والے 03 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں ، اس واردات میں چھینا گیا موبائل اور 91250 روپے برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان کی شناخت مہدی، اسامہ اور عمر شہزاد کے نام سے ہوئی،

    ملزمان نے کمپنی کے کیشئیر سے 29 لاکھ سے زائد رقم چھینی تھی، ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاجارہاہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں مزید برآمدگی متوقع ہے،ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب کا کہنا ہےکہ گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، شہریوں کے جان ومال پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

  • صالح محمد کی تصویر وائرل، آئی جی کا نوٹس، متعلقہ اہلکار تاحکم ثانی معطل:پولیس  والوں کےلیے پہلے جزاپھرسزا

    صالح محمد کی تصویر وائرل، آئی جی کا نوٹس، متعلقہ اہلکار تاحکم ثانی معطل:پولیس والوں کےلیے پہلے جزاپھرسزا

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گلے میں لٹکائی گئی تختی والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔

    یاد رہےدوسری طرف آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی اسی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے اور اب تصویر میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عارضی طور پرمعطل بھی کردیا

    یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مانسہرہ خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے صالح محمد قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دیا تو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتخابی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما صالح محمد نے کارکنوں کے ہمراہ زبردستی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکے جانے پر اپنے گارڈ سے پولیس پر فائرنگ کرائی۔ اس وجہ سے انہیں اور ان کے ساتھ موجود خیبر پختونخوا پولیس کے گارڈ کو حراست میں لیا گیا۔

    اسی دوران سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی کی تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کے گلے میں لٹکائی گئی تختی پر ان کا نام، ولدیت اور دیگر تفصیل درج ہے، جس پر حکومتی اراکین اسمبلی سمیت دیگر لوگوں نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    صالح محمد کی تصویر وائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور ملوث اہلکار کو تا حکمِ ثانی معطل کردیاہے جبکہ اس سارے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کر دیا۔

    یاد رہے کہ کے پی کے پولیس کے مسلح گارڈ نے ریڈ زون میں فائرنگ کردی تھی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح گارڈز کو گرفتار کیا تھا۔ اچھی کارکردگی پر دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی انعامات دئیے جائیں گے۔

  • کراچی:زاہدلاڈلا گروپ کے2کمانڈروں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی:زاہدلاڈلا گروپ کے2کمانڈروں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی:زاہدلاڈلا گروپ کے2کمانڈروں سمیت اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث7ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے 2 کمانڈروں سمیت اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا,

    ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے پولیس کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ (1) تھانہ بغدادی میں پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب زاہد لاڈلا گروپ کے 2 کمانڈروں کو گرفتار کر لیا, ملزم کی شناخت صدام اور محمد حسین کے نا سے ہوئی ہے, ملزمان سے 1 ہینڈ گرینیڈ اور 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیا گیا.

    ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں, ملزمان اکثر اوقات فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا کرتے تھے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بھتہ خوری اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے, ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

    (2) تھانہ نیپئر
    پولیس نے دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ملزمان کی شناخت متین احمد اور شاکر کے نام سے ہوئی ہے.ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، ادھر ملزمان عادی پیشہ ور ہیں, اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں.

    برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KDH-1623 کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج ہے.

    ملزم شاکر کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. ایف آئی آر نمبر 295/2014 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بغدادی.
    2. ایف آئی آر نمبر 296/2014 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بغدادی.
    3. ایف آئی آر نمبر 150/2017 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ بغدادی.
    4. ایف آئی آر نمبر 169/2018 بجرم دفعہ 393/397/34 تھانہ عیدگاہ.
    5. ایف آئی آر نمبر 121/2019 بجرم دفعہ 9 تھانہ بغدادی.
    6. ایف آئی آر نمبر 316/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ عیدگاہ.
    7. ایف آئی آر نمبر 317/2019 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ عیدگاہ.

    ملزم متین بھی اس سے قبل منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جاچکاہے.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

    (3) تھانہ کھارادر
    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 عادی/پیشہ ور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا, ملزمان کی شناخت علی احمد اور مبشر کے نام سے ہوئی ہے.ملزمان سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی.

    ملزم علی احمد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. ایف آئی آر نمبر 331/2017 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کھارادر.
    2. ایف آئی آر نمبر 331/2017 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کھارادر.
    3. ایف آئی آر نمبر 116/2022 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کھارادر.

    ملزم مبشر بھی اس سے قبل منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے.ملزمان شہر بھر میں منشیات سپلائی/فروشی کیا کرتے تھے.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

    (4) تھانہ کلاکوٹ
    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا.ملزم کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے, ملزم سے آئس برآمد کی گئی. ملزم عادی/پیشہ ور منشیات فروش ہے, ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.ملزم کے خلاف ۔مقدمہ درج مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • خود کو مجسٹریٹ ظاہر کرکے شہر قائد میں وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    خود کو مجسٹریٹ ظاہر کرکے شہر قائد میں وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    خود کو مجسٹریٹ ظاہر کرکے شہر قائد میں وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران جعلسازی کرنے اور شہریوں کو ہیومین راٸٹس کمیشن کا عملہ اور مجسٹریٹ ظاہر کرکے شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کرکے بھاری تاوان وصول کرنے والا نوسرباز گروہ گرفتار کر لیا

    گرفتار ملزمان شہریوں کو ہیومین راٸٹس کا عملہ اور مجسٹریٹ ظاہر کرتے اور شہریوں کو بلیک میل کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے زریعے شہریوں سے تاوان وصول کرتے تھے ۔ جعلی ہیومین راٸٹس عملہ اور مجسٹریٹ ظاہر کرنے والے گروہ نے کورنگی میں ایک شہری کو بلیک میل کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جس پر شہری نے فوری کورنگی پولیس سے رابطہ کیا اور تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ جس پر ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کورنگی اسلم جویا کے زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ایس ایچ او کورنگی عامر صدیقی کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔

    ایس ایچ او تھانہ کورنگی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ زراٸع کی اطلاع پر کامیاب کارواٸی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ گینگ کو بسٹ کیا اور 6 ملزمان پر مشتمل گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں دو خواتین ملزمان اور چار مرد ملزمان شامل ہیں, ملزمان کے نام یار محمد, ماجد نصیر, محمد شیراز, مجیب, نسیم اور شبانہ شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے جعلی پریس و جعلی ہیومین راٸٹس کے کارڈ, کڈنیپنگ میں استعمال ہونے والے موباٸل فون اور دو روٹر ریوالونگ لگی گاڑیاں وغیرہ بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے, ابتداٸی تفتیش کے دوران ملزمان سے انکشاف ہوا کہ ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تعوان کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

  • کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

    کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

    کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیاذرائع کے مطابق پولیس نے چوبیس سالہ شکیل کو کھوڑی گارڈن سے اٹھانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    32 سال بعد مقتول کے لواحقین کو عدالتی حکم پر ہرجانے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔عدالتی حکم پرمقتول شکیل کے لواحقین کو2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔شکیل کو 1990میں سی آئی اے سینٹرمیں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔جوڈیشل انکوائری میں پولیس کو24 سالہ شکیل کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

    باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    ادھر کراچی میں ایک اور واقعہ میں ہندو تاجر کی دوکان میں ڈکیتی کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کوئٹہ نے دو ماہ قبل ہندو تاجر کی دوکان میں ڈکیتی کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود میں ہندو تاجر کے میڈیکل میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر سات لاکھ روپیہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے نے ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن موبائل فونز نقدی برآمد کیے گئے ہیں۔

    شیخ عابد حسین کےصاحبزادے اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یوسف، نصیب اللہ ، اسداللہ،کامل خان ،محمداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان تھانہ بروری اور تھانہ انڈسٹریل کی حدود میں موٹر سائیکلیں جھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

  • شوہر نے اپنی بیوی،سوتیلے بچوں اور ساس سسر کو زندہ جلا دیا

    شوہر نے اپنی بیوی،سوتیلے بچوں اور ساس سسر کو زندہ جلا دیا

    بھارتی پنجاب میں شخص نے اپنی بیوی، دو سوتیلے بچوں اور ساس سسر کو زندہ جلا دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جالندھر کے گاؤں خورشید پور کا رہائشی 33 سالہ کلدیپ عرف کالی دو روز قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسرال آیا اور اپنی بیوی، دو سوتیلے بچوں اور ساس سسر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور باہر سے دروازہ بند کر کے فرار ہو گیا۔

    ملازمت چھوڑنے سے انکار،بیوی کو بیہمانہ تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار

    جالندھر پولیس کے مطابق واقعے میں تمام افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں کلدیپ کی بیوی، 8 سالہ بیٹی، 5 سالہ بیٹا اور ساس سسر شامل ہیں۔

    پرم جیت کور کے دادا جو گھر سے کچھ فاصلے پر سونے کی وجہ سے بچ گئے، نے بتایا کہ کلدیپ ان کی پوتی کو دھمکیاں دے رہا تھا کہ وہ اپنے دو بچوں کو چھوڑ دے اور اس نے پرم جیت کے دونوں بچوں کو کرنٹ بھی لگایا تھا-

    کلدیپ چاہتا تھا کہ پرم جیت کور بچوں کو چھوڑ کر اس کے ساتھ رہے تاہم اس نے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات تھے۔

    اے آر وائی دفتر کے باہر آفس وین میں موجود صحافیوں کو لوٹ لیا گیا

    کلدیپ عرف کالی نے ایک سال قبل پرم جیت کور سے شادی کی تھی جس کے پہلے سے دو بچے تھے جبکہ کلدیپ کی پہلی بیوی کا بھی انتقال ہو گیا تھا جس سے اس کا ایک بیٹا تھا تاہم شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان تعلقات ناخوشگوار تھے۔

    بھارتی پنجاب کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے تحقیقات کا اغازکر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

    لاہور:مختلف واقعات میں 9 ماہ کے دوران 386 افراد قتل

  • ن لیگی رہنما کو اغوا کے بعد قتل کر کے نعش سڑک کنارے پھینک کر ملزمان فرار

    ن لیگی رہنما کو اغوا کے بعد قتل کر کے نعش سڑک کنارے پھینک کر ملزمان فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

    پنجاب کے شہر جہلم میں گولیاں چل گئیں، اس دوران ن لیگی رہنما کو قتل کر دیا گیا، جہلم میں ن لیگ کے مقامی رہنما راجہ رؤف کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ہے، رات گئے مسلح ڈاکو راجہ رؤف کے گھر میں گھسے اور لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران راجہ رؤف نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے راجہ رؤف کو اغوا کیا اور ساتھ لے گئے، بعد ازاں راجہ رؤف کو گولی مار دی ،ڈاکو نعش دینہ کے مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے گئے راجہ رؤف کا تعلق بھوانج سراۓ عالمگیر سے ہے جو یعقوب پیلس جہلم میں رہائش پذیر تھے پولیس حکام کے مطابق راجہ رؤف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے

    واقعہ کے بعد راجہ رؤف کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچ گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کریں گے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ظلم و بربریت کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں ن لیگی سابق چئیرمین یونین کونسل سمبلی راجہ رؤف کا بہیمانہ قتل دہشت گردی اور لا قانونیت کی انتہا ہے، پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے کوئی ضلع بھی محفوظ نہیں، پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی ابترصورتحال حکومتی نا اہلی کی زندہ مثال ہے بے جا سیاسی مداخلت سے ادارے غیر موثر ہو چکے ہیں، اپنے ساتھی کے قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ذمہ داری ہے، راجہ روف (مرحوم) کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں