Baaghi TV

Tag: پولیس

  • ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ؟

    ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ؟

    ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ہے!

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کی کارکردگی کو صفر تصور کیا گیا۔اس کے علاوہ آس پاس کے تھانوں میں بھی کارکردگی کچھ خاص اچھی نہیں۔اسی وجہ سے ملتان میں بہت سی جرم کی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے جرائم کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    جب پولیس اور ڈولفن ہی اپنا کام احسن طریقے سے انجام نہیں دیں گے۔ اور مجرموں کو سزائیں نہیں ملے گی تو جرائم تو خود ہی زیادہ ہوں گے۔
    مزید برآں یہ کہ ملتان کے رہائشیوں نے انہی جرائم اور ڈولفن کی کارکردگی صفر ہونے کی وجہ سے ہی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آبادی کے تناسب سے نفری کی کمی کا مسئلہ ہے۔ اور ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت کم وسائل کے باوجود جرائم پر قابو پانے کیلئے ہماری طرف سے کوشیش کی جا رہی ہیں۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق اب تک چوری کی 3537، ڈکیتی کی 1794، راہزنی کی 4239 اور قتل کی 19 وارداتیں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے جرائم ہو رہے ہیں۔
    لہذا پولیس اور ڈولفن کی کارکردگی بلکل صفر ہے۔ جس کی وجہ سے ملتان میں بہت سے جرائم کی واردات سامنے آئی ہیں۔ اور مزید اور بھی بہت سے جرائم سامنے آ رہے ہیں۔

  • شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شہر قائد کے علاقے میں پیچلھے کئی دنوں سے جرم کی بہت سی واردات سامنے آ رہی ہیں۔ ابھی حال ہی میں اس شہر میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔یہ جرم اس طرح سےہوا کہ شہر قائد کے ایک علاقے گڈاپ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ یہ نوجوان کلہاڑی کے لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔اور ساتھ ممیں موجود بہن زخمی ہو گئی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ جب پولیس کو اس واقعے سے مطلق آگاہ کیا گیا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش کی۔ پولیس کا بھی یہ ہی کہنا تھا کہ یہ نوجوان کلہاڑی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ اور اس کی بہن بھی اسی وجہ سے ہی گرفتار ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ یہ کلہاڑی جس نے ماری اس ملزم کا نام ہدایت ہے۔اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ کوئی ڈاکو یا چور نہیں تھا ۔بلکے یہ ملزم مقتول کا قریبی رشتہ دار تھا۔ جو انہی کے گھر میں پیچھلے کئی روز سے رہ رہا تھا۔ملزم انہی کے گھر میں موجود تھا۔

    ملزم اور مقتول کی کسی بات پر آپس میں بحث ہوئی۔جس نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی تھی۔ جس کی وجہ سے ملزم طیش میں آ گیا تو اس نے کلہاڑی پکڑی اور مقتول کو ماری جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس وقت مقتول کی بہن بھی وہاں موجود تھی کلہاڑی اس کو بھی لگی اور وہ زخمی حالت میں مبتلا ہو گئی۔ اور اس واقعے کا جب قریبی لوگوں کو علم ہوا تو وہ اس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے۔

    مزید برآں یہ کہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم کو جیسے ہی دیکھا جائے گا فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق اس لڑائی کسی خاندانی تنازع کی وجہ سے ہوئی۔

  • جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں مولاداد ریلوے پھاٹک کے قریب اچانک سے بم حملہ ہوا اور پھر اس کے ساتھ فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔اور 7 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ مولاداد ریلوے پھاٹک کے علاقے میں اچانک سے بم حملہ اور فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہاں سے سرکاری گاڑی گزر رہی تھی۔جب یہ اچانک بم حملہ ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی تو وہاں پر عوام موجود تھی جس کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔اس کے بعد فوری طور جو لوگ زخمی حالت میں تھے ان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اور ایک بندہ اس واقعے کے دوران جان کی بازی بھی ہار گیا تو اس کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    مزید برآں یہ کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اس شخص پر شک ہوا تو انہوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے متعلق ابھی مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔اس حادثے میں پولیس اہكار بھی زخمی ہوا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ایک شخص کو حراست مین لیا گیا ہے جو مشکوک تھا، واقعہ میں مرنے والے کی شناخت غلام مصطفیٰ جکھرانی کے نام سے ہوئی

  • شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں ایک عورت کی لاش ملی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع ایک علاقے منگھوپیر میں خاتون کی لاش ملی تھی۔ اس لاش کو جب پولیس نے دیکھا تو فوری طور پر تفتیش شروع کر دی اور پھر اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر 2 عدد ملزمان کو گرفتار بھی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ منگھوپیر کے غلاقے میں کچھ روز پہلے ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔ جب اس لاش کو دیکھا تو اس کی تفتیش کی گئی تھی۔ تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نا صرف اس علاقے سے خاتون کی لاش ملی بلکے اس کے ساتھ اس خاتون کی چھوٹی سی عمر کی بچی بھی ملی تھی۔ یہ بچی روتی ہوئی ملی تھی۔

    اس واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس ابھی مزید شواہد اکھٹے بھی کر رہی ہے۔ جس عورت کی لاش منگھوپیر کے علاقے میں ملی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ اس عورت کا نام ممتاز بیگم تھا۔اور اس رہائش منگھوپیر میں نہیں تھی۔جہاں سے اس کی لاش ملی تھی۔ بلکے اس کی رہائش گلشن اقبال میں تھی۔

    مزید یہ کہ قتل ہونے والی عورت کی ماں جو کے شدید غم میں مبتلا تھی۔ اس سے جب پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے داماد پر شک ہے۔ جس کا نام یاسر ہے۔ پولیس نے اس عورت کے بیان پر یاسر کے 2 دوستوں سمیع اور علی کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جب ملزمان کی تصاویر کو مقتولہ کی چھوٹی عمر کی بچی کو دکھائی تو اس نے بھی پہچان لیا تھا۔ مزید یہ کہ ایس ایس پی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم سمیع مقتولہ کے شوہر یاسر کا دوست تھا۔ اور بعض اوقات اس کے گھر پر پایا جاتا تھا ۔ پولیس واقعے کی ابھی مزید اور بھی تحقیقات کررہی ہے۔

  • لین دین کے معاملہ پر قتل، موبائل ڈیٹا اینالسز سے ملزمان گرفتار

    لین دین کے معاملہ پر قتل، موبائل ڈیٹا اینالسز سے ملزمان گرفتار

    لین دین کے معاملہ پر قتل، موبائل ڈیٹا اینالسز سے ملزمان گرفتار

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن تیزکر دیا گیا ہے

    انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گرین ٹاؤن نے کارروائی کی ہے اور رقم کی واپسی کے تقاضے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزم گرفتارکر لئے،گرفتار ملزمان میں معاذ اور سلیم سجاد شامل،ملزمان کا مقتول ساجد کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا ،ملزمان قتل کے بعد گھر سے فرار ہوگے تھے،موبائل ڈیٹا اینالسز سے ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی،ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران کا کہنا ہے کہ مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

    قبل ازیں اے ایس پی چوہنگ عبداللہ احسان کی سربراہی میں ستوکتلہ کی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں دو شراب فروش گرفتار کر لیے ۔گرفتار شراب فروشوں میں آصف اور ارباز شامل ہیں، شراب فروشوں کے قبضہ سے درجنوں غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، ایس ایچ او ستوکتلہ تیمور عباس کا کہنا ہے کہ برآمد شراب کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر شراب سپلائی کرتے تھے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

    قبل ازیں گلشن اقبال/گلشن راوی/وحدت کالونی/نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کی ہیں، گلشن راوی پولیس نے جعلی چیک مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم اسلم کو گرفتار کیا ،گلشن راوی پولیس نے ڈکیتی کی وراداتوں میں ملوث عادی مجرم ساجد عدالتی اشتہاری طارق کو گرفتار کیا ،وحدت کالونی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عادی مجرم عدیل کو گرفتار کیا۔ گلشن اقبال پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم عبدالباری کو گرفتار کیا ،نواں کوٹ پولیس نے 29 مقدمات میں ملوث لسٹڈ رابر صابر کوگرفتار کیا۔

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

    تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

    سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا

  • کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی :کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دے ، حال ہی میں تعینات کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائمز ہے، دوسرا بڑا مسئلہ شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننا ہے، نوکری پیشہ آدمی کی موٹرسائیکل چلی جائے تو اس کی جمع پونجی چلی جاتی ہے۔ جاوید اوڈھونےکہا کہ منشیات خاص طور پر آئس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اور یہ بھی سنگین مسئلہ ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ کراچی کا سماجی اور ثقافتی ماحول تبدیل ہو گیا ہے اور یہاں بہت سے نئے لوگ آگئے ہیں، آنے والے یہ افراد شہری آبادکاری کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان کی سوچ اورطریقہ کار ان کے آبائی علاقوں کی سوچ بیان کرتا ہے۔ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں، اندرون بلوچستان اور اندرون سندھ سے اور جنوبی پنجاب سے لوگ کراچی آئے ہیں، اب یہ ایک نیا چیلنج ہے، کراچی آپریشن سے پہلے ٹارگٹ کلنگ ضرور تھی لیکن قتل کی شرح کم تھی اس کی بڑی وجہ غیر قانونی ہتھیاروں کا آنا اور معاشرے میں تشدد اور رہن سہن کا قبول کرنا ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ تقریباً 60 ہزار کے قریب پولیس کی نفری ہے جو کراچی کے مختلف یونٹس میں بٹی ہوئی ہے، پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر بنانا ہے، شہر میں بہت سے گینگز ہیں اور عادی جرائم پیشہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہماری کوتاہیاں بھی ہیں لیکن انھیں ضمانت مل جاتی ہے۔ جاویداوڈھو نےکہا کہ منشیات ڈیلرز، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز ، لینڈ مافیا اور واٹر مافیا اس شہر کے بڑے مسائل ہیں اور جب تک ان مافیاز کا سد باب نہیں ہوگا شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نےکہا کہ شہر میں ہونے والے جرائم مائیکرو اور میکرو اکانومی کو بیان کرتے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ منشیات کا مسئلہ صرف پولیس حل نہیں کرسکتی، اس میں سب سے اہم کردار اہلخانہ کا ہے پھر تعلیمی اداروں اور معاشرے کی اپنی ذمہ داریاں ہیں، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس کے تدارک کے لیے منشیات بحالی مراکز بھی اہم ہیں۔ لینڈ مافیا اور پولیس کے گٹھ جوڑ کے سوال پر کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو نےکہا کہ لینڈ مافیا کا زیادہ تر تعلق ریونیو ریکارڈ سے ہےتاہم پولیس میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار،

    کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار،

    کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد میں جرم کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔ خیال رہے کے پیچلھے کئی دونوں سے بہت سے جرائم کی واردات سامنے آ رہی ہیں۔یہ شہر قائد میں جرم اس طرح ہوا کہ اس شہر کے بہت سے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہو رہے تھے جس کے دوران ہی ایک ڈاکو فائرنگ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ 7 افراد زخمی بھی ہوۓ تھے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے 7 افراد سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور باقی جو سامان ان کے پاس تھا وہ بھی لے لیا گیا۔جب پولیس سے اس سارے واقعے کے مطلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ احسن آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس ٹھیک موقع پر پہنچ گئی جسے کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فوری فائرنگ شروع کر دی تھی۔جب پولیس پر فائرنگ ہوئی تو انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو فائرنگ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

    مزید تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو کی شناخت جب کی گئی تو پتا چلا کہ اس کی عمر 30 سال تھی۔اور اس کا نام اعجاز تھا۔جس کے قبضے میں یہ سب تھے نائن ایم ایم پستول ، گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔لیکن جو اس کے ساتھ دوسرا ڈاکو تھا وہ اسی وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔مزید دوسری جانب ڈیفنس اور عزیز بھٹی تھانوں کی حدود میں مبینہ مقابلوں کے بعد 6 اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جو کہ زخمی حالت میں تھے۔ اور ان کے پاس سے بھی موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء کو برآمد کر لیا گیا تھا۔

    اس واقعے کی مزید تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ ڈیفنس
    پولیس نے فیز سیون ایکسٹینشن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی حالت بھی زخمی تھی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔

    مزید یہ کہ دریں اثنا گزری کے علاقے خیابان عباسی ڈیفنس فیز 7 میں بھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو جس کا نام دلاور حسین تھا۔اس کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ گرفتار ڈاکو اس سے پہلے بھی تھانہ ڈاکس میں غیر قانونی اسلحہ ، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل میں جا چکا ہے۔

  • لاہور میں پیشی پر جانے والے دو  بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں جرم ایسے ہوا کہ دو بھائیوں نے پیشی پر جانا تھا جب یہ دو بھائی پیشی پر گے تو ان کو وہاں پر ہی گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے ان دونوں بھائیوں کا قتل ہو گیا۔

    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ اس سب واقعے کے دوران میں 2 بھائیوں کا قتل تو ہو ہی گیا ساتھ میں 3 افراد مزید زخمی بھی ہوۓ۔جب اس سب واقعے کا علم پولیس کو ہوا تو پولیس نے تفتیش کی جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ دونوں بھائی جن کے نام سجاد اور شاہد تھے۔یہ دونوں جب پیشی کیلئے روانہ ہوۓ تو مخالفین نے گولیاں مار کر وہاں پر ہی قتل کر دیا تھا۔اس واقعے نے دو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تین افراد کو بھی زخمی کر ڈالا تھا۔زخمی افراد کے نام حمزہ، کامران اور دل آریز ہیں۔جب یہ افراد زخمی ہوۓ تو ان کو وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کر دیا تھا۔

    مزید یہ کہ یہ سارا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی مدد سے ہی ہمیں یہ سب تفصیل ملی ہے۔ اس سب کے علاوہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی پوری کوشیش کر رہی ہے ملزمان کو پکڑنے کیلئے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد سے بھی مدد لی جائے گی۔ تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    اس تمام واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی دو افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور ساتھ یہ بھی کہ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری ہو جاۓ۔

  • اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے تحفظ کیلئے گھڑسوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے تحفظ کیلئے گھڑسوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر، بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے چاق و چوبند گھڑ سوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق: گھڑ سوار دستوں کو پارکس، ہائیکنگ ٹریلز سمیت کچے راستوں اور پہاڑی علاقوں و دشوار گزار جگہوں پر جہاں پیٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں وہاں انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایت پر وہاں انہیں تعینات کیا جائے گا۔

    (تصاویر بشکریہ اسلام آباد پولیس)

    یہ گھڑ سوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کا عوام الناس میں بہتر تصور اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

    وفاقی پولیس کے اس اقدام کو جہاں بیشتر شہریوں نے سراہا وہی کچھ شہریوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ: یہ ‏فیصلہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ اس دور میں اسلام آباد جیسے شہر میں گھوڑے پالنا آسان ہے؟

    ایک شہری کا مزید کہنا تھا کہ: اسلام آباد شہر کی وہ کون سی جگہ ہے جہاں بائیک نہیں جا سکتی لیکن گھوڑا جا سکتا ہے؟
    لیکن کرائم رپورٹر علی عمران عباسی نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو ایک اچھا عمل قرار دیا۔

  • لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔ لاہور کے دارالحکومت میں ایک خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔اور یہ تیزاب ایک نا معلوم افراد نے پھینکا تھا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق جب اس سب واقعہ کا علم پولیس والوں کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔ماضی میں بھی بہت سے ایسے واقعیات پیش آۓ ہیں۔لیکن حال میں تیزاب پھینکنے کے بہت سے واقعیات پیش آ رہے ہیں۔اور اب یہ واقعہ خواجہ سرا کے ساتھ پیش آیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ خواجہ سرا جن کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔یہ کنزہ گھر کے باہر سڑک پر ہی کھڑی تھی۔کہ اچانک سے ملزم حمزہ نامی شخص آیا اور اس نے اس خواجہ سرا جس کو سڑک پر کھڑی تھی۔اس پر تیزاب پھینک کر چلا گیا۔
    مزید یہ کہ جب اس سب واقعے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اس خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کیا۔اور پولیس کو اس سب سے اگاہ کیا جب پولیس کو اس سب واقعے کا علم ہوا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی وجہ سے ہمیں اس واقعے کی تفصیل جاننے میں مدد ملی ہے۔

    اس سب واقعے کا ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اور ایس پی سول لائنز سے اس تمام واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    اس حوالے سے مزید جمان آپریشنز ونگ آغا احتشام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت حمزہ سلیم کے نام سے ہوچکی ہے۔ اور اس ملزم کی فوری گرفتاری کےلیے بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔جیسے ہی یہ ملزم حمزہ نامی شخص ملے گا تو اس کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کی تفتیش جاری ہےاور پولیس ملزم حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔