Baaghi TV

Tag: پولیس

  • لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔ لاہور کے دارالحکومت میں ایک خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔اور یہ تیزاب ایک نا معلوم افراد نے پھینکا تھا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق جب اس سب واقعہ کا علم پولیس والوں کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔ماضی میں بھی بہت سے ایسے واقعیات پیش آۓ ہیں۔لیکن حال میں تیزاب پھینکنے کے بہت سے واقعیات پیش آ رہے ہیں۔اور اب یہ واقعہ خواجہ سرا کے ساتھ پیش آیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ خواجہ سرا جن کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔یہ کنزہ گھر کے باہر سڑک پر ہی کھڑی تھی۔کہ اچانک سے ملزم حمزہ نامی شخص آیا اور اس نے اس خواجہ سرا جس کو سڑک پر کھڑی تھی۔اس پر تیزاب پھینک کر چلا گیا۔
    مزید یہ کہ جب اس سب واقعے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اس خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کیا۔اور پولیس کو اس سب سے اگاہ کیا جب پولیس کو اس سب واقعے کا علم ہوا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی وجہ سے ہمیں اس واقعے کی تفصیل جاننے میں مدد ملی ہے۔

    اس سب واقعے کا ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اور ایس پی سول لائنز سے اس تمام واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    اس حوالے سے مزید جمان آپریشنز ونگ آغا احتشام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت حمزہ سلیم کے نام سے ہوچکی ہے۔ اور اس ملزم کی فوری گرفتاری کےلیے بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔جیسے ہی یہ ملزم حمزہ نامی شخص ملے گا تو اس کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کی تفتیش جاری ہےاور پولیس ملزم حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

  • محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا

    محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا

    صحافی کمال شاہ نے خبر دی کہ: ڈی آئی جی محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے محمد علی باباخیل کو اس پر مبارکباد بھی دی جس پر محمد علی باباخیل نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔

    سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا: محمد علی باباخیل کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے اور یہ ایک ایماندار اور پروفیشنل انسان ہیں۔
    رادیش سنگھ ٹونی نے خوشی کا اظہار کرتے کہا: جناب محمد علی بابا خیل کو ایڈیشنل آئی جی اپوائنٹمنٹ ہونے پر بے حد مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    ڈی پی او جہلم محمد عامر خان نیازی نے بھی علی باباخیل کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پشتون صحافی حسن خان کہتے ہیں کہ: یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ علی باباخیل ایک دیانتدار پولیس آفیسر ہیں اور انکی تعیناتی پشاور کے تصور کو بہتر بنائے گی۔

  • آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہریوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی۔

    آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہریوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی۔

    آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہریوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ماڈل پولیس کے کرتوت اصلاحات در اصلاحات کے باوجود بدل نہ سکے۔ساتھ ساتھ ماڈل ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے گالم گلوچ کہ ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ آئی ایٹ بیٹ انچارج انسپکٹر کہ موجودگی میں نشے میں دھت ٹریفک پولیس کا لفٹر آپریٹر اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار شہریوں کو گالیاں نکال رہے ہیں۔
    اور یہ بھی کہ لفٹر آپریٹر اور گالم گلوچ میں ملوث ملازم کو آج کے بعد کسی آپریشن میں نہیں لائیں گے یہ ہر بار اپنے کام پر توجہ دینے کے بجائے عوام سے گالم گلوج کرتا ہے۔بیٹ انچارج نے اس حوالے سے کہا اور آئندہ کا بھی انکشاف کر دیا تا کہ لوگ پریشان نا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی افسران کو بھی بارہا کہہ چکے لیکن ڈیوٹی تبدیل نہیں کی جاتی ہے۔

    مزید برآں یہ کہ آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں ڈرائیور اور فیملی کی موجودگی کے لفٹر سے گاڑی اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دی ۔
    ٹریفک پولیس اہلکار آئی ایٹ مرکز میں مختلف شو رومز سے پارکنگ کے نام پر ماہانہ بھاری منتھلی وصول کرتے ہیں جبکہ عام شہریوں کی گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ گالم گلوج سے بھی نوازا جاتا ہے

    آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک شہریوں سے ناروا سلوک اور گالم گلوج میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

  • نجی اسکول میں 2 قتل آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس،

    نجی اسکول میں 2 قتل آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس،

    نجی اسکول میں 2 قتل آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک مشہور شہر قصور میں جرم کی واردات سامنے آئی ہے ۔ حال ہی میں بہت سے اس شہر میں جرم کے بہت سے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ابھی پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔جس میں نجی اسکول میں لڑکا اور لڑکی کو گولیاں مار کے قتل کیا گیا ہے۔
    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی رپورٹ کے مطابق کھارا چونگی قصور کے نجی اسکول میں مرد و خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔ یہ قتل نا معلوم افراد نے کیا ہے ۔ان نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر ان مرد اور خاتون کو قتل کیا ۔

    مزید یہ کہ اس واقعے کے بعد شناخت کی تو مرد کی عمر 24 سال معلوم ہوئی اور اس کا نام علی شان تھا اور سیکورٹی گارڈ تھا ۔جبکہ عورت کی شناخت بھی بہت کی لیکن عورت کی شناخت ابھی بھی جاری ہے۔عورت کی شناخت فلحال نہیں ہو پائی۔
    اس حوالے سے پھر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جیسے ہی جرم کا پتا چلا تو فوری طور پر تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔تاہم قتل یاخودکشی سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل اَز وقت ہو گا ۔قتل ہونے والے مرد اور عورت کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جا چکا ہے۔

    مزید براں یہ کہ اس واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اس نجی اسکول میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔اس واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے جیسے ہی مجرموں کا پتا چلے تو فوری طور پر گرفتار کیا جاۓ۔

  • عدالت پیشی پر آئے افراد پر گولیاں چل گئیں،دو کی موت،چار زخمی

    عدالت پیشی پر آئے افراد پر گولیاں چل گئیں،دو کی موت،چار زخمی

    عدالت پیشی پر آئے افراد پر گولیاں چل گئیں،دو کی موت،چار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئے روز جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    شاہدرہ ٹاؤن فیروز والہ کچہری پیشی پر آئے افراد پر گولیاں چل گئیں، واقعہ میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار زخمی ہو گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوعہ سے معائنہ کے بعد ہسپتال پہنچ گے, ملزمان کی فائرنگ سے سجاد اور اسکا بھائی شاہد ہلاک ہو گئے ،زخمیوں میں حمزہ, کامران,زوار جبکہ حسین بخش معمولی زخمی ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    مقتولین قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے تھے مخالفین نے فائرنگ کر دی ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں, مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے,

    شاہدرہ ٹاؤن ،پیشی پر جانے والوں پر مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے کا معاملہ.سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لے لیا اورایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی اونے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ،سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں،

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • مکان کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم اور ببلہ ڈکیت گینگ گرفتار

    مکان کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم اور ببلہ ڈکیت گینگ گرفتار

    مکان کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم اور ببلہ ڈکیت گینگ گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گوالمنڈی نے کارروائی کی ہے اور مکان کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم قاسم بٹ گرفتارکر لیا گیا

    ملزم چند روز قبل اپنی بہن قرۃالعین کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا،قاتل نے اعتراف کر لیا کہ مقتولہ قرۃالعین کو شادی کے بعد بھی والدہ کے مکان میں رہنے پر قتل کیا،ملزم اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    قبل ازیں ذیشان عرف ببلہ ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے کارروائی کی اور 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف ببلہ اور ساتھی حیدر علی شامل ہیں، ملزمان سے 2موٹر سائیکلیں، نقدی، 7موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے

    قبل ازیں ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں گزشتہ روز ابرار نامی نوجوان کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ابرار نامی نوجوان دودھ کا کاروبار کرتا تھا دودھ دینے کی غرض سے سگیاں گاؤں جا رہا تھا کہ چڑا چوک کے قریب مبینہ طور پر ملزم زاہد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذاتی رنجش پر ابرار نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس معاملے کو لٹکاتی رہی اور 6 گھنٹے بعد مقدمہ تو درج کر دیا گیا لیکن تھانہ فیکٹری ایریا پولیس 4 روز گزر جانے کے بعد بھی ملزم زاہد کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ملزم اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتے ہوئے فیکٹری ایریا پولیس کو کھلا چیلنج کر رہا ہے جو کہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے۔ اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے ملزم زاہد کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • بہن کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والا بھائی گرفتار

    بہن کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والا بھائی گرفتار

    گھریلو جھگڑے پر بہن کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والا بھائی گرفتارکر لیا گیا

    شیراکوٹ پولیسنے کارروائی کی ،گھریلو جھگڑے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے زخمی کیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ملزم فیضان گرفتار کر لیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ شیراکوٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے فیضان کو گرفتار کر لیا متاثرہ شہری میٹرک کی طالبہ ہے، ملزم کے خلاف اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں۔تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    قبل ازیں انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے کارروائی کی اور3 مغوی بازیاب کروا لئے، 18سالہ ایمان فاطمہ کو ڈھونڈ کر بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا،گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے گھر سے بھاگنے والے 14سالہ عبادت حسین کو تلاش کر لیا،04سالہ عبدالوہاب گھر سے نکلا،راستہ بھٹک گیا تھا،ڈھونڈ کے ماں کے حوالے کر دیا گیا،ورثاء کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں اغواء کے مقدمات درج کیے گئے تھے

    قبل ازیں 08 مقدمات میں مفرور فراڈیے باپ بیٹے کو گرفتارکر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے بڑی کارروائی کی، کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری اظہر انصاری، روف انصاری اور عبید انصاری گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور جعلی چیک دینے کے 08 مقدمات درج ہیں، ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں رینٹ اے کار اور پراپرٹی دفاتر بنا رکھے تھے، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو گاڑیوں اور پلاٹس کی خرید و فروخت کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے اور بوگس چیک دیتے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اس شہر قائد میں پہلے بھی جرم کی بہت سی واردات سامنے آ چکی ہیں۔اس شہر میں پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی۔اس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ایک اور جرم ہواجس میں اس واردات کے دوران ہی ملزمان خاتون جو کہ ایک پولیس اہلكار تھی۔ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی سائرہ کو تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات کیا گیا ہے ۔اور یہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔اسی دوران ہی جب یہ تھانے جا ہی رہی تھی تو تهانے سے کچھ فاصلے پر ہی نا معلوم ملزمان آۓ۔اور انہوں نے لوٹ مار کرنے کی کوشیش کرنا شروع کر دی۔

    مزید یہ کہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان ملزمان کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو انہوں نے ان پر تیزاب ہی پھینک دیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اب زخمی ہونے والی پولیس اہلكار سائرہ اور ان کے بھائی جن کے ساتھ یہ تهانے اپنی ڈیوٹی کے لئے جا رہی تھی۔اور راستے میں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ گیا۔لیکن اب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • مظفرگڑھ:48 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے تین واقعات

    مظفرگڑھ:48 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے تین واقعات

    ملتان :مظفرگڑھ:48 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے تین واقعات ،اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں جنسی زیادی کے تین واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ،آج ایک اور تازہ واقعہ میں ایک خاتون سے زیادتی کی گئی ،پولیس نے بدھ کو یہاں واقعہ کی اطلاع کے فوراً بعد متاثرہ کا میڈیکل کروانے کے بعد عصمت دری کے ملزم کو گرفتار کرنے اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ شقوں کے تحت مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کیا۔

    اس واقعہ میں خان گڑھ تھانے کی حدود میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنی مسافر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ لڑکی فاطمہ بی بی آٹو رکشہ کے ذریعے حاجی واہ میں اپنی ماموں کے گھر سے نور کبریٰ کے مقام پرجانے کےلیے ایک رکشہ پربیٹھ گئیں ۔یہ ڈرائیور کی شناخت محمد کامران ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی، اس نے راستے میں اپنی گاڑی کا رخ مبارک پور کے ایک ویران علاقے کی طرف موڑ دیا جہاں اس نے اسے جھاڑیوں کے درمیان جنسی اورجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر راہگیر جمع ہوگئے جس پر ڈرائیور رکشہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون بعد ازان چل بسی ، پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد محمد اعجاز ولد الٰہی بخش کی میڈیکل رپورٹ آنے پر درج کیا گیا۔

    اسی تھانے کی حدود میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ روز صبح کی سیر کے دوران ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ملزم نے اس کے بھائی کو اس وقت قتل کر دیا جب ملزم کولڑکیوں کے بھائی نے اس قسم کی حرکات سے منع کرنے کی کوشش کی ۔ ایک اور معاملے میں 13-14 مئی کی درمیانی شب ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے ریپ کیا گیا۔

    پولیس نے دونوں مقدمات بھی درج کر لیے ہیں لیکن ملزمان ابھی تک فرار ہیں جبکہ ان کی تلاش جاری ہے جس کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

  • لاہور،گریڈ 19 کے افسر کی مبینہ خود کشی

    لاہور،گریڈ 19 کے افسر کی مبینہ خود کشی

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مبینہ خود کشی کر لی

    گریڈ 19 کے عمران رضا عباسی کی گھر سے پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے، مبینہ اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) عمران رضا عباسی نے خودکشی کر لی, عمران رضا عباسی کو لاہور میں اپنے فلیٹ میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

    عمران عباسی ایک روز قبل ہی لاہور میں تعینات تھے اور ایک رات قبل ہی اسلام آباد سے صوبائی دارالحکومت پہنچے تو وہ مردہ پائے گئے۔ ان کے ڈرائیور نے جب فلیٹ کا دروازہ کھولا تو انہیں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا مردہ حالت میں پایا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ عمران عباسی لاہور میں اے سی کے عہدے پر تعینات تھا اور ان کے ڈرائیور نے انہیں مردہ پایا انہوں نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ اس سے قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور اور فیصل آباد بھی رہ چکے ہیں۔

    لاہور کے سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ نے مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ پولیس میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں عمران عباسی کی موت کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام