Baaghi TV

Tag: پولیس

  • بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے پولیس کی جانب سے شہریوں کو اغوا کے بعد تاوان لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغوا کر کے دو لاکھ تاوان لے لیا ۔اے ایس آئی بشارت سمیت تین اہلکاروں نے پرائیوٹ شہری مقصود کے ساتھ مل کر یہ واردات کی پولیس اہلکار دبئی پلٹ اسد کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نا معلوم جگہ پر لے گئے پولیس اہلکاروں نے شہری سے دو لاکھ لے کر اسے چھوڑا ۔اہلکار وں بشارت ،رزاق ،اختر اور امین کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، واقعہ کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں نوجون کو درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس اہلکار کی جانب سے ہی درج کیا گیا ہے

    شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے، پنجاب پولیس کا یہ حال ہو چکا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے خود لوٹ مار کر رہی ہے اور شہریوں کو اغوا کر کے تاوان لے رہی ہے، ایسے میں عوام کس کے پاس جائے اور کس سے تحفظ مانگے

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کی گزشتہ روز تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ انکے بیٹے نے پڑھایا تا ہم اب کراچی کے ایک شہری نے عامر لیاقت کی موت کے بعد اندراج مقدمہ کی درخوست دے دی،

    کراچی کے شہری حاجی لیاقت نے تھانہ بریگیڈ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خداداد کالونی کا رہائشی ہوں اور یوسی 11 سے مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے چیئرمین کا امیدوار ہوں ، نو جون کو اپنے گھر میں موجود تھا کہ واٹس ایپ دیکھا جس میں عامر لیاقت جو میرے حلقے کے ایم این اے تھے کی موت کی اطلاع ملی میں فوری عامر لیاقت کے گھر کی جانب گیا، تو پتہ چلا کہ عامر لیاقت کو ایمبولینس پر ہسپتال لے جایا گیا ہے اور ہسپتال والوں نے عامرلیاقت کی موت کی تصدیق کر دی ہے،

    حاجی لیاقت نے درخواست میں مزید کہا کہ عامر لیاقت کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ہوئی کے الیکڑک کی جانب سے 12 گھنٹے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اسی لوڈ شیڈنگ نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی جان لی کے الیکڑک کے مالک اور جی ایم بہادر آباد زون ٹیپو سلطان روڈ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےعامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور دوسرے شہریوں کو قتل سے بچایا جائے

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

  • سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹے نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے

    قبل ازیں شیراکوٹ ،مسلم ٹاؤن پولیس نے کمیونٹی پالیسنگ کی مثال قائم کر دی شیراکوٹ پولیس کو 35 سالہ امتیاز کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ٹیم تشکیل دی پیرو۔ڈولفن فورس کو الرٹ کیا گیا مساجد اعلانات سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی 35 سالہ امتیاز دو دن سے گھر والوں سے جھگڑا کرکے گھر سے نکلا تھا جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے امتیاز کو تلاش کرکے ورثاء کےحوالے کر دیا گیا

    مسلم ٹاؤن پولیس کو لاوارث بچہ ارسلان گلزار انڈرپاس سے ملا ،بچے کی نشاندہی پر اسکے گھر علی پارک رابطہ کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا 35 سالہ امتیاز اور 10 سالہ ارسلان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈھیروں دعائیں دیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شیراکوٹ/مسلم ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • پولیس وین گشت کے دوران کھائی میں جا گری ۔

    پولیس وین گشت کے دوران کھائی میں جا گری ۔

    پولیس وین گشت کے دوران کھائی میں جا گری ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے میں میں درد ناک واقعہ پیش آیا ۔جس میں پانی باہ میں پولیس موبائل وین کھائی میں جا کے گر گئی ۔ جس کی وجہ سے 2 کانسٹیبلز جان کی بازی ہار گئے ۔ اس پر باقی پولیس والوں نے اس واقعہ کو بتاتے ہوۓ افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس وین گشت پر تھی ۔ اور اسی گشت کے دوران حادثہ پیش آ گیا ۔پھر اس کے بعد یہ گاڑی بہت نیچے کھائی میں چلی گئی تھی ۔اس واقعے کا جب مقامی افراد کو علم ہوا تو وه فوری طور پر مدد کے لیے پہنچ گئے ۔انہوں نے لاشوں کو کھائی سے نکالا ریسکیو والے بھی پہنچ چکے تھے ۔انہوں نے مل کر لاشوں کو نکال کر آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا تھا ۔
    اس حوالے سے پولیس نے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں کانسٹیبلز ضلع صوابی سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور یہ اپر کوہستان میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔ پولیس نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

  • ناجائز تعلقات کا شک،والد اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    ناجائز تعلقات کا شک،والد اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    ناجائز تعلقات کا شک،والد اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی) تھانہ دراہمہ کے علاقہ قصبہ گگو میں تین روز قبل والد اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی سدرہ بی بی کے بارے میں مزید حقائق سامنے آئے ہیں کہ وہ اغوا نہیں ہوئی تھی بلکہ بھائی اور والد کے خوف کی وجہ سے گھر سے بھاگ گئی تھی کیونکہ مقتولہ کے والد اور بھائی کو شک تھا کہ اس کے کسی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں،اس بناپر اسے تشدد کانشانہ بنایاجاتا تھا ۔ مگر پولیس پردہ پوشی کرنے میں مصروف ۔

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں تین روزقبل تھانہ دراہمہ کے علاقہ قصبہ گگو میں والد اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی سدرہ بی بی کے بارے میں مزید حقائق سامنے آئے ہیں کہ وہ اغوا نہیں ہوئی تھی بلکہ بھائی اور والد کے خوف کی وجہ سے گھر سے بھاگ گئی تھی کیونکہ مقتولہ کے والد اور بھائی کوشک تھا کہ اس کے کسی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں،اس بناپر اسے آئے روزتشدد کانشانہ بنایا جاتا تھا اور پوچھتے بتا وہ کون ہے جس کے ساتھ تیرے مراسم ہیں؟ اس طرح روزانہ کے تشدد سے تنگ آ کرسدرہ بی بی 7/8.03.22 رات کو گھر سے بھاگ گئی تھی،مگر اس کے والد غلام فرید سمین گگوانی نے تھانہ دراہمہ میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ 172/22 مورخہ 11.04.22 زیردفعہ365B ت پ درج کرایا ۔

    تقریبا ایک ماہ قبل غلام فرید والد، غلام اصغر ولد غلام سرور قوم سمین گگوانی رشتہ دار نے مقامی وڈیرہ ملک رمضان جڑھ کے ذریعے راجن پورسے سدرہ بی بی کو واپس لے آئے اورملک رمضان جڑھ نے مقتولہ کو دارالامان بھجوانے کی بجائے اس شرط پر اس کے والد کے حوالے کیا کہ سدرہ بی بی پرظلم و تشدد نہیں کیاجائے گا، مقامی ذرائع کابتانا ہے کہ ایک ہفتہ قبل اس کے والد اور رشتہ داروں نے ہم صلاح ومشورہ ہوکر سدرہ بی بی کو کہیں فروخت کرنے کا پروگرام بنایا ،جس کا مقتولہ کوپتہ چل گیا تو اس نے اس پر شدید احتجاج اور شورواویلہ کیا اورکہاکہ میرے ساتھ یہ ظلم نہ کرو ،اس کہانی کے پس منظرمیں اسے قتل کیا گیا۔

    مقامی پولیس بہیمانہ قتل کے واقعہ رونماہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچی ،حالانکہ تھانہ سے قصبہ کافاصلہ دس منٹ کا بھی نہیں ہے،مقامی بااثرشخص کے ذریعے پہلے پولیس سے ساز باز کرکے والد کو مد عدعی مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ وقوعہ کے وقت ایس ایچ اوتھانہ دراہمہ افتخار قریشی ملتان ہائیکورٹ کسی مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا،ڈی ایس پی صدر ملک اعجاز نے بروقت پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ایڈیشنل ایس ایچ او نعمت اللہ کی سرزش کی اور موقع پر بروقت نہ پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا ،ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے ایف آئی آرمیں درج کیا ہے کہ مسماة سدرہ کواس کے والد کے ایما پربھائی نے قتل کیا ہے ،جس طرح مقتولہ کی گردن پرچھری چلائی گئی اس کے مزاحمت کے نتیجے میں اس کی کلائی پر چھری کے کٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کسی ایک شخص نے قتل نہیں کیا بلکہ کئی افرادجس میں اس کا والدبھی شامل ہے نے ملکرقتل کیا،

    پولیس نے حقائق سے چشم پوشی کرتے ہوئے ایک سب انسپکٹرکی مدعیت میں کمزور مقدمہ بنایاجس کافائدہ ملزمان کوپہنچے گا۔اس کے علاوہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارروائی نہ کرنے پر کئی سوالات جنم لے رہے اور جس پولیس آفیسرکو مدعی بنایا گیا ہے اس کا سابقہ ریکارڈ درست نہیں ہے اور ملزموں سے ساز باز ہوکر مقدمہ جلد ختم ہو جانے کا بھی خدشہ ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ مقدمہ کسی قابل اورایماندارپولیس آفیسر کے سپرد کیا جائے یا کمیشن بنایا جائے تاکہ تمام حقائق سے پردہ اٹھایا جاسکے اور اس قتل میں ملوث ملزمان کوقرار واقعی سزامل سکے۔

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار  جان کی بازی ہار گیا ۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار جان کی بازی ہار گیا ۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار جان کی بازی ہار گیا ۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔
    مزید یہ کہ علاقہ منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ پاکستان بازار تھانے کے قریب جب پولیس اہلكار جس کا نام عبد اللہ تھا اور اس کی عمر 30 سال تھی ۔اس زخمی پولیس اہلكار کو جب خان جناح ہسپتال میں لے کر جایا گیا تو ہسپتال میں علاج کے دوران ہی جان کی بازی ہار گیا ۔

    مقتول اہلکار عبداللہ خان بکل نمبر 31471 سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا۔ مقتول شادی شدہ تھا اس کے ہاں ابھی گزشتہ دن قبل جڑواں بیٹیوں کی ولادت بھی ہوئی تھی۔ جس پر یہ بے حد خوش تھا ۔

    یہ سارا واقعہ تب پیش آیا جب مقتول اپنے دوستوں کے قریب بیٹھا ہوا تھا ۔اس وقت 2 ڈاکو آۓ انہوں نے مقتول سے موبائل اور دیگر اشیا لوٹنے کی جب کوشیش کی تو مقتول نے ان کو ایسا کرنے سے روکا تو ان ڈاکوؤں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس سارے واقعے کے بعد مقتول سمیت 3 افراد مزید زخمی ہوۓ جس پر ان کو فوری طور پر ہسپتال لے کر جایا گیا ۔

    مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی جس کی وجہ سے مقتول کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
    جب گھر والوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے کچھ دن کافی کوشیش کی لیکن عبد الله کے زخم بہت زیادہ تھے ۔جس کی وجہ سے وه دوران علاج ہی جان کی بازی ہار گیا ۔

  • پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک ملزم جس کی تلاش کافی عرصے سے تھی ۔پولیس مسلسل اس ملزم کو تلاش کر رہی تھی ۔جب آخر کار یہ ملزم پولیس کے ہاتھ آ ہی گیا تو پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق پھندو پولیس ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے لے کر جا رہی تھی۔لیکن جب آدھا راستہ گزر گیا تو اچانک سے ہی ایک مخالف فریق آ گیا اور اس نے پولیس کی حراست میں ملزم پر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی ۔

    مزید یہ کہ اس سب واقعے کے دوران پولیس نے بہت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فائرنگ کرنے والے ملزم کی کوشش کو نا کام بنانے میں کامیاب ہو کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ساتھ میں اس سے ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیار بھی ضبط کر لیے تھے۔

    اس سارے واقعے کا جب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کو علم ہوا تو انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے لئے نقد رقم اور اسناد کا اعلان بھی کیا ۔اور ان پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

  • کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے، شیخوپورہ کےعلاقے کالا شاہ کاکو میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

    نامعلوم افراد نے کار سوار 4 افراد کو فائرنگ کر کے مار دیا۔ اتحاد کیمیکل فیکٹری گوجرانوالہ روڑ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ اتحاد کیمیکل کے پاس نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے چاروں افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حالت کر دیا۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کالا شاہ کاکو کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔زخمی خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔سفاک ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

  • کار میں اجتماعی زیادتی کیس میں رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

    کار میں اجتماعی زیادتی کیس میں رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

    کار میں اجتماعی زیادتی کیس میں رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کار میں کمسن لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم رکن اسمبلی کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارتی ریاست حیدر آباد میں پیش آیا تھا، پولیس نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 18 برس سے کم ہے، اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، پولیس کمنشر سی وی آنند کا کہنا ہے کہ لڑکی پارٹی سے واپس آ رہی تھی، پارٹی کا مشورہ بنگلورکے ایک لڑکے کا تھا، لڑکی کو پارٹی سے واپسی پر کار میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کو کم از کم بیس برس کی سزا ملے گی اور انہیں عمر قید یا پھانسی کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی حیدرآباد کے تھانہ جوبلی ہلز میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پانچ لڑکوں نے اس کو گاڑی میں بٹھا کر زبردستی زیادتی کی ہے ،لڑکوں نے اسے لفٹ دینے کا کہا تھا اور اسی بہانے انہوں نے گھناؤنا کام کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں رکن اسمبلی کا بیٹا اور اسکے دوست شامل ہیں

    پولیس نے تحقیقات کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، لڑکی نے جس گاڑی اور جگہ کا بتایا تھا اس مقام پر رکن اسمبلی کی ملکیت گاڑی موجود تھی لڑکی نے بھی بتایا کہ یہی گاڑی ہے، جب اس بارے مزید تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ گاڑی میں رکن اسمبلی کا بیٹا اور اسکے دوست تھے اور انہوں نے ہی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • دو بھائیوں اور بھابھی پر فائرنگ کرنے والا سابقہ پولیس اہلکارگرفتار

    دو بھائیوں اور بھابھی پر فائرنگ کرنے والا سابقہ پولیس اہلکارگرفتار

    دو بھائیوں اور بھابھی پر فائرنگ کرنے والا سابقہ پولیس اہلکارگرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ حمزہ امان کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس فیکٹری ایریا اور مناواں نے مشترکہ کارروائی کی

    جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں اور بھابھی پر فائرنگ کرنے والا سابقہ پولیس اہلکار وقاص گرفتارکر لیا گیا ،پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزم کی فائرنگ سے بھابھی فوزیہ جاں بحق،جبکہ دو بھائی شدید زخمی ہوئے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا اینالسز کی مدد سے ملزم کی تلاش ممکن ہوئی،سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ملزم کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    دوسری جانب شاہدرہ اعجاز عرف ججی ڈکیت اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے کاروائی کی اور دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا، ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سگیاں روڈ پر شہریوں سے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ, 5موبائل 1 گھڑی 1 موٹر سائیکل اور معصوم شہریوں سے لوٹی ہوئی 30 ہزار نقد رقم برآمد کی گئی ہے، ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان نے 2 روز قبل کار سواروں سے گن پوائنٹ پر واردات کی گرفتار ملزمان میں اعجاز عرف ججی اور وقار شامل مقدمات درج ہیں،

    قبل ازیں لاہور سٹی ڈویژن پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا، انڈین گانوں پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والاملزم گرفتار کر لیا گیا،شاد باغ پولیس نے بروقت کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزم مدثر کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی ملزم نے پابندی کے بادجود اسلحہ لہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تشہیر کی

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار