اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ، منشیات فروشوں اور غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش مخدوم،امداد، محمدشریف عرف مانی اور تنویر کو جبکہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنیوالے شفیع اور عثمان وغیرہ کو گرفتار کرکے مطلوبہ مال قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس، ساٹھ لٹر دیسی شراب اور شراب کشید کرنیوالا سامان اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی اور رعایت نہیں برتی جائیگی۔
Tag: پولیس

ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر شہریوں کے مسائل کا فوری حل
پہلی ای کھلی کچہری میں ائی نائن زون میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے شہریوں کے مسائل سنے. شہری آئی نائن زون کے تھانوں میں موجود تھے. ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اورموقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 5, 2020
کورونا وبا کے باوجود اسلام اباد پولیس شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام آباد پولیس شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، عامر ذوالفقار خان
اس ای کھلی کچہری کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا، عامر ذوالفقار خان
شہریوں نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو بھرپور سراہا، ائی جی اسلام آباد
ای کھلی کچہری میں ایس پی آئی نائن زبیر احمد شیخ اور تاجر کمیونٹی بھی موجود تھی. شہریوں نے کورونا وبا کے دوران اسلام آباد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو بھی بے حد سراہا.

روپ انشورنس کی مد میں 8 اہلکاروں کی فیملیز کو خطیر رقم کے چیک تقسیم
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی طرف سے وفات پاجانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم کئے گئے، جبکہ دوران سروس وفات پا جانے والے اہلکار مدثر کی فیملی کو 19 لاکھ واجبات کا چیک جاری کر دیا گیا، گروپ انشورنس کی مد میں 8 اہلکاروں کی فیملیز کو خطیر رقم کے چیک تقسیم کی گئی، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے،اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسی موقعہ پر ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے کہا کہ اہلکاروں کے واجبات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،اہلکاروں کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائےگا۔

سی سی پی او آفس میںہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز رینک لگانے کی تقریب
سی سی پی او آفس میںہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں کو سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔ سی سی پی او لاہور نے گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئیز پر 400 اہلکاروں کو پروموٹ کیا تھا۔ اس موقع پر سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔
ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا محکمانہ ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔ایس ایس پی ایڈمن کی دیگر اہلکاروں کو جلد ازجلد اے سی آرز مکمل کرنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ اے سی آرز مکمل ہونے پر مزید اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گیں۔ رینک پانے والوں میں محمد علی حمزہ، شاہد جاوید، شہزاد احمد، محمد عمران، محمد ارشد، انیس شامل تھے۔

اوکاڑہ دیپالپور میں ایک بچے کی لاش برآمد
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) دیپالپور کے علاقہ دھرمیوالا میں ایک بچے کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔ بچے کی شناخت حسنین ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد رہے دیپالپور میں ایک ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک بچے کو اس کے سوتیلے ماموں نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے حسنین ولد محمد اشرف کی لاش قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شہریوں میں عدم تحفظ کی فضا چھا چکی ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے دو ایس ایچ تبدیل کردیے
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے ضلع اوکاڑہ میں دو ایس ایچ او تبدیل کردیے ہیں۔ ملک محمد ارشد کو ایس ایچ او تھانہ صدرگوگیرہ اور اللہ دتہ کو ایس ایچ او تھانہ راوی تعینات کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر شیخ محمد اعجاز کو ایس ایچ او گوگیرہ سے تبدیل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ہے۔
اوکاڑہ دیپالپور میں چھ ڈاکو گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر چھ خطرناک ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ دیپالپور کے قریب قبرستان میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ہیں جس پر تھانہ سٹی دیپالپور سب انسپکٹر محمد ایوب نے پولیس نفری سمیت گھیرا ڈال کر چھ ڈاکووں احمدفراز، محمد نعیم، ذوالفقار اور ان کے تین ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اوکاڑہ: ماموں نے کم عمر بھانجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا
ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) چند روز قبل کم عمر بچے کے اغواء اور قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ قاتل بچے کا سوتیلا ماموں نکلا جس نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کردیا۔ اوکاڑہ پولیس بڑی مستعدی سے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ تفصیلات لے مطابق دیپالپور کا رہائشی کم عمر سعید انور گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اسکے والدین نے چورستہ میاں خان تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی لیکن دو روز قبل بچے کی مسخ شدہ لاش قریبی جوہڑ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی تشکیل کردہ ٹیموں نے انتہائی پیشہ وارانہ اور جدید طریقوں کے ذریعے ناقابل تردید ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا جو کہ بچے کا سوتیلا ماموں ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے رشوت وصولی
قصور
تحصیل چونیاں پولیس نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کمائی کا ذریعہ بنا لیا
پولیس کی سرپرستی میں کئی ہوٹل کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے میں مصروف شہریوں میں تشویش کی لہر،اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں پولیس نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کمائی کا ذریعہ بنالیا حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کی پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن تحصیل چونیاں کے تمام پولیس تھانوں میں کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے تحصیل چونیاں کے مختلف شہروں الٰہ آباد،،کنگنپور،چونیاں،چھانگا مانگا،تلونڈی ودیگر علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام ہوٹلز مالکان چائے ودیگر کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں رشوت نہ دینے والے دکان داروں سمیت ریڑھی بانوں کو گرفتار کر کے ان سے رہائی کے لیے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کرنے کی بھی شکایات کی جارہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود کریانہ سٹور،بیکری، سمیت دیگر ا شیاء و خوردو نوش کا سامان فروخت کرنے والے دکان داروں کو پریشان کررہی ہے تحصیل چونیاں میں پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے سے نمٹنے کی بجائے شہریوں اور دکان داروں کو تنگ کرنے سمیت سرپرستی میں چلنے والے ہوٹلز پر شہروں حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑرہی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ احکام پولیس کی رشوت وصولی سرگرمیوں کا نوٹس لے کر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے
قصور پولیس کا زبردست کارنامہ
قصور پولیس نے زبردست کاروائی کرکے عوام کے دل جیت لئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بستی برات شاہ کے رہائشی محمد شاہد کا 4 سالہ بیٹا صولت عباس لاپتہ ہو گیا تھاجس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے شدید بارش میں مسلسل 5 گھنٹوں کی محنت کے بعد صولت عباس کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کیا
بچے کی برآمدگی کیلئے تین ایس ایچ اوز پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تجی
پولیس ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن کئے، مساجد میں اعلانات کروائے، علاقوں مکینوں سے پوچھ گچھ بھی کی
بیٹے کی باحفاظت واپسی پر والدین و اہل علاقہ قصور پولیس کے مشکور و دعاگو جبکہ شہریوں نے پولیس خدمات کو سراہا








