Baaghi TV

Tag: پولیس

  • سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض ویڈیوز بنانے اور پھیلانے میں ملوث ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض ویڈیوز بنانے اور پھیلانے میں ملوث ملزمان گرفتار

    اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض ویڈیوز بنانے اور پھیلانے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے متاثرہ خاتون کی اجازت کے بغیر قابلِ اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں اور بعد ازاں انہیں عوامی طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیا، متاثرہ خاتون اور اس کے اہلِ خانہ کو بلیک میل اور ہراساں کیا جاتا رہا انکوائری نمبر 1094/25 اور مقدمہ نمبر 340/25 درج کیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 21 بمعہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت درج کیاگیا ۔

    گرفتار ملزمان میں محمد شکیل اور شاہینہ بی بی شامل ہیں، تفتیش کے دوران یہ بھی ثابت ہوا کہ جرم میں استعمال ہونے والا موبائل نمبر ملزمہ کے نام پر رجسٹرڈ تھا ملزمان نے جعلی شناخت کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد کو سوشل میڈیا پر نشر کیا اور مختلف ذرائع سے متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کو ارسال کر کے ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق خواتین کی عزت و وقار اور نجی زندگی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کار میں سوار  5 مسلح افراد گرفتار

    سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کار میں سوار 5 مسلح افراد گرفتار

    سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد، بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس نے ایک کار اور اس میں سوار 5 افراد کو حراست میں لیا ،انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ افراد مسلح تھے۔

    سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد، بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس نے ایک کار اور اس میں سوار 5 افراد کو حراست میں لیا جنہیں حملہ آوروں سے ممکنہ تعلق کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے اور یہ واقعہ ISIS سے متاثرہ لگتا ہے جس کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا اور حملہ آوروں سے متعلق معلومات کے لیے دیگر ممالک سے بھی رابطہ کیا گیا.

    واقعہ کی تفصیل:

    اتوار کو بونڈائی بیچ پر باپ-بیٹے (ساجد اکرم اور نوید) نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے، یہ واقعہ ISIS سے متاثرہ تھاپولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک شخص پر اس طرح کے طرز عمل میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس سے خوف و ہراس پھیلا اور مذہبی مقصد کو فروغ دیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ساجد اکرم مارا گیا جبکہ اس کا بیٹا نوید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، اور مزید 5 افراد کو حراست میں لیا گیا.

    بھارتی پولیس نے تصدیق کی کہ حملہ آور کا تعلق حیدر آباد سے تھا اور اس کے بھارت میں کوئی مشتبہ ریکارڈ نہیں تھا، لیکن آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے فلپائن میں فوجی تربیت بھی حاصل کی تھی، جس کے بعد آسٹریلوی انٹیلی جنس نے بھارت سے مزید تعاون مانگ لیا ہے.

  • کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جمعہ سے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹس اورغیرقانونی نمبرپلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چیف سی پی ایل سی زبیرحبیب، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اور ڈائریکٹر ایکسائز موٹر رجسٹریشن شبانہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہرمیں ٹریکس نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک منیجمنٹ میں کافی بہتری نظرآرہی ہے اور شہریوں کی جانب سے بھی اس نئے نظام کو سراہا جا رہا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ نئے نظام میں مثبت تبدیلیوں کی ضرورت ہے، مشاہدے اور ریکارڈ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض شہریوں نے ای چالان سےبچنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں، بعض شہریوں کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے توکسی شہری نے نمبر پلیٹ چھپا نے جیسے اقدامات کئے ہیں۔

    جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ آئندہ جمعہ سے فینسی نمبر پلیٹس اورغیرقانونی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس مہم میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ایکسائز اور سی پی ایل سی کے افسران بھی ساتھ ہوں گےنمبر پلیٹس کے غلط استعمال اوراسے چھپانے پرایکسائز ریکارڈ دیکھ کر کارروائی کی جائے گی، خلاف وزری پر گاڑی یا موٹر سائیکل ضبط کرنے کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کسی شہری نے ایکسائز سے اگر نمبر پلیٹ کے لئے رابطہ کیا ہوگا تو رسید ہونا لازم ہوگا قانونی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر گاڑی یا موٹر سائیکل عارضی طور پر ضبط کرلی جائے گی، گاڑی یا موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے پر مقدمہ درج کریں گے، جو شہری گرین نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلاتے ہیں اس پر بھی ایکشن کیا جائے گا۔

  • امریکا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

    امریکا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،جبکہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں امیگریشن ایجنٹس اور گاڑیوں سمیت متعدد اہداف کو بم سے نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنا دی ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایف بی آئی کے مطابق مشتبہ افراد نے لاس اینجلس میں سال نو کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا،مشتبہ افراد کا لاس اینجلس میں سال نو کے موقع پر 2 امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنانے سمیت 5 مختلف مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا ارادہ تھا-

    قبل ازیں گزشتہ ماہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تھا جبکہ اس دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل کا کہنا تھا کہ ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہےہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا اس معاملے میں مشتبہ افراد نے ”پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی، اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

  • ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

    ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

    ایبٹ آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں جوابی کاروائی میں شمریز گولیاں لگنے سے مارا گیا،دوسری جانب ایبٹ آباد میں قتل ہونیوالی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ۔

    رپورٹ کے مطابق آٹھ دسمبر کو جب ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی تو اس وقت ان کی موت کو 72 گھنٹے گزر چکے تھے،ان کو گلا گھونٹ کر مارا گیاان کی گردن کے اردگرد ایسے نشانات ہیں جو کسی رسی یا کپڑے کے ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

  • یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    جعلی ڈاکٹر کے غلط آپریشن نے ایک خاتون کی جان لے لی۔

    افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں پیش آیا جہاں اناڑی اور نشے میں دھت اس شخص نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر سرجری کی کوشش کی اور مریضہ کے پیٹ، آنتوں اور غذائی نالی کی کئی رگیں کاٹ دیں۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا نام منیشرا راوت تھا انہیں شدید پیٹ درد پر اُن کے شوہر مقامی غیر رجسٹرڈ کلینک لے کر گئے، جہاں کلینک کے مالک گیان پرکاش مشرا اور وِویک مشرا نے انہیں بتایا کہ درد کی وجہ گردے کی پتھری ہے دونوں نے 25 ہزار روپے میں آپریشن کی بات کی جو بعد میں 20 ہزار پر طے ہوا۔

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    پولیس کے مطابق اگلے ہی دن گیان پرکاش نے یوٹیوب ویڈیو دیکھتے ہوئے سرجری شروع کی، نشے کی حالت میں اس نے پتھری نکالنے کے بجائے پیٹ میں گہرے زخم لگا دیے اور آنتوں سمیت اہم رگیں کاٹ ڈالیں، جس کے بعد مریضہ کی حالت خراب ہوتی گئی اور اگلے روز وہ دم توڑ گئیں،شوہر کی شکایت پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی اور دونوں ملزمان کے خلاف غیر ارادی قتل اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک غیر مجاز تھا اور دونوں ملزمان فرار ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • کراچی:چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہےملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لیجا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • پنجاب : قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار

    پنجاب : قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار

    پنجاب پولیس کو چار سال سے مطلوب قتل کا ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم اشتہاری ملزم تیمور حسن کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے ملزم گزشتہ چارسال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اوراس کی گرفتاری انٹرپول کے جاری کردہ ریڈ نوٹس کے تحت عمل میں آئی۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ ملزم کو سعودی حکام نے انٹرپول کے ذریعے حوالگی کے عمل کے بعد پاکستان بھیجا، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن عملے نے اسے اپنی تحویل میں لیا،بعدازاں ملزم کو باضابطہ طورپرپنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

    وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کی گئی یہ مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے،انہوں نے ایف آئی اے حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر رابطہ کاری سے ایک اہم ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

  • کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل میں گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا، واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے مل کر بنایا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ اور بیٹی 19 سالہ ثمرین کی ہوئی،واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ موقع معائنہ کیا گیا تھاتفصیلی معائنے کے دوران فلیٹ سے چوہے مار دوا کے 10 کے قریب ریپر ملے تھے اور چوہے مار دوا محلول شکل میں تھی، فلیٹس سے نیند کی گولیوں کے 13 پیکٹس بھی ملے ہیں۔

    تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال نے ماں، بیٹی اور بیٹے کو جوس میں زہریلی دوا ملا کر پلائی، بیٹے کو تڑپتا دیکھ کر باپ دوا ملا جوس کا گلاس پینے کی ہمت نہ کر سکا باپ نے اپنی بہن زرینہ کو فون کیا اور زرینہ نے اپنے بھائی اقبال کو فون کیا اور اقبال نے مدد گار ون فائیو پولیس کو اطلاع دی، واقعے سے قبل اہلخانہ نے مجموعی طور پر 4 خطوط لکھے تھے، ایک خط رشتہ داروں کے نام پر رکھا گیا، دوسرا خط رہائشی اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے نام پر لکھا گیا، تیسرے خط میں مرنے کے بعد قبروں کی ترتیب کا خاکہ بھی بنایا گیا جبکہ چوتھے خط میں تدفین کے بعد اخراجات کیسے انجام دیے جائیں وہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلشن اقبال کے فلیٹ سے تین خواتین کی لاش ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکار مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیر علاج بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا اور دونوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔

  • کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون عابد ٹاؤن میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جبکہ ایک شخص کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقات کر رہے ہیں فلیٹ سے ملنے والے خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بےہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یاسین کے نام سےہوئی،جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔

    حکام کے مطابق فوری طور پر اموات کا معلوم نہیں ہو سکا ہے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی موت کسی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، تاہم جائے وقوعہ سے ابھی تک ایسے شواہد نہیں مل سکے جن سے موت کی وجہ کا حتمی تعین کیا جا سکے،تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی معلوم ہوتی ہےجبکہ دو خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی درست نہیں،دوسری جانب رہائشی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے میڈیا کو عمارت میں داخلے سے روک دیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کر رہی ہے۔