Baaghi TV

Tag: پولیس

  • شجاع آباد میں  نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی

    شجاع آباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی

    شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی آر کے متن کے مطابق طاہر نامی اوباش شخص اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالالڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہےملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی ماریے جا رہے ہیں

    دوسری جانب سوات میں منگلور کےعلاقہ بنجوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا،پولیس نے قتل کے الزام میں دو بھائیوں، شوہر اور دیورکو گرفتار کرلیا پولیس نے خاتون کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

    اس سے قبل رواں برس فروری میں سوات میں کبل کے علاقہ دیولئی میں ایک گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ایس پی فیضان حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور بیٹیوں کو قتل کیا تھا جبکہ واقعے کی اطلاع سالے کو فون پر دی، گھر سے جن افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ان میں خاتون، اس کی 19سالہ بیٹی سائلہ، 13سالہ ثانیہ اور اسما شامل تھیں۔

  • کے پی پولیس افسران کا  اختیارات بیوروکریسی کے پاس جانے پر اظہار تشویش

    کے پی پولیس افسران کا اختیارات بیوروکریسی کے پاس جانے پر اظہار تشویش

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے معاملے پر سینئر پولیس افسران نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سینئرپولیس افسران کا پولیس ایکٹ ترامیم کے خلاف پولیس لائنز پشاور میں ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں سینئر پولیس افسران کے تحفظات پر بحث کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس ایکٹ ترامیم منظوری کے لیے آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا اجلاس میں پولیس کا اختیار بیوروکریسی کے پاس چلے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیاایکٹ میں ترمیم سے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہوگی ایکٹ پر غور کے لیے حکومتی اپوزیشن اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے پر بھی غور ہوا۔

    اجلاس کے بعد سینئر پولیس افسران نے اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کرکے پولیس ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات سے آگاہ کیا سینئر پولیس افسران نے پولیس پوسٹنگ، ٹرانسفرز کے اختیارات بیوروکریسی کو دینے پر تحفظات ظاہرکیے تاہم وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو اختیار ملنے پر کسی نے اعتراض نہ کیا۔

    سینئر افسران نے تحفظات پیش کیے کہ بیورو کریسی کو اختیار ملنے سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوگا انہوں نے اسپیکر کو آگاہ کیا کہ بیوروکریسی کو اختیار دینا سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پولیس افسران کو مسئلے پر غور کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب ایکٹ کی منظوری پر چند پولیس افسران نے طویل چھٹی لینے کی تیاری بھی شروع کرلی ہے۔

  • ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

    ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

    اسلام آباد۔ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد شہر کا دورہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔پورے اسلام آباد خصوصا وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےروٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کاحکم دیا اور کہا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا۔ایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایان شان انتظامات کئے جائیں گے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تزئین و آرائش اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں،کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا،وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسلام اباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے ۔ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    دوسری جانب ایس سی او اجلاس کے دوران غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق دفترِ خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے، حکومت نے اجلاس کے معززین اور مندوبین کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، ایس سی او اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے پر غور کریں، غیرملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں، غیرملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں، وزارت خارجہ ایس سی او اجلاس کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کا خواہاں ہے۔

    ایس سی او کانفرس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے،جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں،پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شیورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے ہیں،جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

    "شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

    اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں چین، روس، بھارت، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے لیے سفارتی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں خطے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں اقتصادی ترقی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام کے امور شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔ سڑکوں پر گشت، داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس، اور اہم مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت بھی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم یا ان کے نمائندے کی شرکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

  • کے پی حکومت کا پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    کے پی حکومت کا پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا حکومت پولیس ایکٹ میں ترامیم لا کر پولیس کے اختیارات میں کمی لا رہی ہے جو 2017 میں پرویز خٹک دور حکومت میں تفویض کیے گئے تھے خیبر پختونخوا کے آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی، جسے آج ہی اسمبلی میں پیش کرنے کی توقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں پولیس ایکٹ میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہیں، ترامیم کی منظوری سے خیبر پختونخوا میں آئی جی پی سے اعلیٰ پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں اور ان کو جزا و سزا دینے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا جو کہ 2017 میں پرویز خٹک دور حکومت میں دیا گیا تھا، ترامیم کی منظوری سے یہ اختیارات واپس وزیر اعلی کے پاس چلے جائیں گے ۔

    سولہ نکاتی کابینہ ایجنڈے میں صوبائی زکوہ کونسل کی تشکیل، اسلحہ لائسنس ایکٹ اور لاء افسروں کی تقرری ایکٹ میں بھی ترامیم زیر غور آئیں گی،کابینہ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دے گی، جیلوں میں خوراک کی فراہمی اورتوانائی کے 5 منصوبوں کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ صوبائی کابینہ اجلاس میں دیگر اہم امور کی منظوری بھی شامل ہیں۔

  • مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ،3ز خمی

    مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ،3ز خمی

    لاہور: مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ،3ز خمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین کوہاٹ سے لاہور جارہی تھی کہ موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس نے مسافر وین کو ٹکر ماری تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ امان خان، 71 سالہ بہرام خان، 73 سالہ حضور محمد، 63 سالہ فرید خان اور54 سالہ محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب گھوٹکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ لوٹ مار کیلئے کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے جب کہ مسافروں سے لوٹ مار کرنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ادھر کراچی ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق 2 بھائی اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جب کہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔

    پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جب کہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم اور 25سالہ بابر نامی نوجوان زخمی ہے، اہلخانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں سے واپسی پر واقعہ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

    لاہور میں خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور مقتول کی تشدد زدہ لاش گندے نالے سے ملی،ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے لاش نالے میں پھینکی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کوپکڑ لیا ہے۔

    دوسری جانب مزنگ کے علاقے میں ایک شخص نے تعزیت کیلئے آئے کزن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا، پولیس کے مطابق زوہیب نامی شخص اپنی ممانی کے انتقال پر تعزیت کیلئے عادل سعید کے گھر آیا جہاں معمولی جھگڑے پر عادل نے زوہیب کو قتل کردیا جب کہ واردات کےبعد ملزم فرار ہوگیا۔

  • چار لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم

    چار لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کا کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جنوری سے لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر برہم ہو گئے، دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ چاروں بھائیوں کو راولپنڈی پولیس نے جنوری میں اٹھایا ، عدالت نے ایس ایس پی راولپنڈی اور ایس ایس ایس پی اسلام آباد کوجمعرات کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلب کر لیا، عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے بھی مغویوں سے متعلق رپورٹ جمعرات کو طلب کر لی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایس ایس پیز پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں ورنہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے ،اب تک مغوی کیوں بازیاب نہیں ہوئے ، دونوں ایس ایس پیز جمعرات کو آگاہ کریں ،

    ڈیڑھ لاکھ ایس ایچ او کی تنخواہ،ایف سکس،سیون میں گھر کیسے بن سکتے؟ عدالت
    اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے حکام عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک ایس ایچ او کی کتنی تنخواہ ہوتی ہے ،پولیس افسر نے جواب دیا کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا ڈیڑھ لاکھ روپے میں ایف سکس اور ایف سیون میں گھر بن سکتا ہے،پولیس افسر نے جواب دیا کہ نہیں مائی لارڈ ناممکن ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر وہاں گھر کیسے بن رہے ہیں کیا فرشتے دے رہے ہیں پیسے، ایس پی راولپنڈی کیوں نہیں آئے کہاں ہیں ،پولیس افسر نے کہا کہ وہ راستے میں ہیں آرہے ہیں رستے بند ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا وہ راستے میں ہی ہمیشہ رہیں گے ،ایسا تاثر جارہا ہے کہ جیسے پولیس ملی ہوئی ہے ، مغوی کہاں ہیں ،روسٹرم پر کھڑے ہوں تو سوچ سوچ کر جواب دیا جاتا ہے،وارنٹ گرفتاری جاری کردوں ایس پی کے ، اسے کہو آئیندہ عدالت میں پیش ہو ،

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چاروں بھائیوں کو راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد کی حدود کھنہ سے اٹھایا ،اب دونوں پولیس حکام کہتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ، عدالت نے ایس ایس پی راولپنڈی اور اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی،

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

  • خیبر پختونخوا کی جیلیں خواتین کیلئے محفوظ،لڑکی کی عزت لوٹ لی گئی

    خیبر پختونخوا کی جیلیں خواتین کیلئے محفوظ،لڑکی کی عزت لوٹ لی گئی

    خیبر پختونخوا میں جیلوں میں بھی خواتین محفوظ نہ رہیں، جیل میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے

    واقعہ بٹگرام کی سب جیل میں پیش آیا، جیل میں قید 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، لڑکی نے جیل سپرنٹنڈنٹ پر زیادتی کا الزام عائد کیا تو میڈیکل کروایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ،لڑکی کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے اسے اپنے دفتر بلایا اور عزت لوٹ لی،واقعہ کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سےضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ہے تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے۔

    جیل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں قید خواتین بھی محفوظ نہیں تو اسکا ذمہ دار کون ہے، ایسے اہلکاروں کو کڑی سزا ملنی چاہئے جو گھناؤنا کام کرتے ہیں یہ کسی معافی کے لائق نہیں، معاشرے سے ایسی درندگی کے خاتمے کے لئے کڑی سزائیں ضروری ہیں.

  • پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    اسلام آباد: گزشتہ روز ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جو اب دوران علاج دم توڑ گیا۔

    اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید شاہ پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، کانسٹیبل افسر حمید کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جاں بحق پولیس اہلکارکی نماز جنازہ کچھ دیربعدپولیس لائنز میں ادا کی جائےگی۔

    گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

    پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، احتجاج کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

  • وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی

    وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی

    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں وسطی کرم کے تھانہ چنارک کے علاقے پستونی میں ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر چارو ں اطراف سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق جان بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل روانہ کر دیا گیا، جاں بحق اہلکاروں میں نائس لائک جلال، عارف، وحدت، عمرا ن، مصطفٰی، جاوید اور سپاہی اویس شامل ہیں، ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہ علاقہ ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی کے قریب واقع ہے۔

    امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر‘ واکی ٹاکی پر پابندی عائد

    وزارت داخلہ نے علی گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

  • علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا؟

    علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا؟

    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرنے کی خبریں وئرل ہیں جبکہ سرکاری ذرائع نے خبروں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا علی امین گنڈا پورکو ریاست کےخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصانپہنچانےکےالزامات ہیں،علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنےکے الزامات ہیں۔

    خبر کے مطابق سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کےپی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے-

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

    ادھر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپورکا کہنا تھاکہ رینجرزعلی امین کی گرفتاری کیلئے کےپی ہاؤس گئی ہے، کے پی ہاؤس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور بھائی علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چئیرمین بیرسٹر گوہر کے پی ہاؤس میں پہنچ گئے، ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے اس لیے علی امین کو بھی بلایا گیا ہے۔

    ادھر ‏ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری قوم کے ہر فرد سے اپیل ہے کہ ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کیلئے نکلے اور علی امین کے قافلے کا حصہ بنےسینٹرل پنجاب کو میری ہدایت ہے کہ وہ لاہور میں مینار پاکستان کی جانب پیش قدمی کریں اگر وہ مینارِ پا کستان نہیں پہنچ سکتے تو اپنے شہروں میں مقامی سطح پر کئے جانے والے احتجاج میں ضرور شامل ہوں۔

    میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، بھارتی وزیر خارجہ