Baaghi TV

Tag: پولیس

  • اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج،تلاش سروع

    اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج،تلاش سروع

    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے افغانستان و بیرون ملک سے آئی دو مختلف دھمکی آمیز کالوں اور تین دن میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کالرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    متن کے مطابق جیل کے سرکاری نمبر پر کالیں کرنے والے نامعلوم کالر نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بول رہا ہے، کالر کی جانب سے پہلی کال دن اڑھائی بجے اور دوسری کال شام سوا چار بجے کی گئی، پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا، دوسری مرتبہ والی کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا، دھمکی آمیز کالوں سے جیل میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں قائم سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ کو تین دن کے اندر نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی حکام کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کےآفیشل نمبر پر کی گئی، جس کے بعد جیل سپرٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال کے متعلق اطلاع دی گئی، دھمکی آمیز کال کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کردیاگیا ہے جبکہ جیل کے گرد نواح میں سیکورٹی کو بڑھا کر 8 مقامات پر ناکے قائم کردیے گئے ہیں اور ایلیٹ فورس کے 5 سیکشن بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہیں۔

    عام انتخابات: سندھ میں تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

  • بھائی اور بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار

    بھائی اور بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار

    چارسدہ: ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار،ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کیا تھا،

    25جنوری 2023کومدعی شمشاد ولد فضل کریم نے تھانہ سٹی میں اپنی بیٹی اور داماد کی قتل کی رپورٹ عثمان ولد صراف سکنہ جبہ کورونہ چلغزے کے خلاف درج کی وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی، مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوہرے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ نذیر خان نے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان اور ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے،ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزم عثمان ولد صراف سکنہ جبہ کورونہ چلغزے کو گرفتار کرکے الہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کیا،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے،

    کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے تھانہ بٹگرام کو سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ،تین پستول اور کارتوس برآمد کرلیے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

  • سات برس قبل لاپتہ ہونیوالا بازیاب نہ ہو سکا،سماعت ملتوی

    سات برس قبل لاپتہ ہونیوالا بازیاب نہ ہو سکا،سماعت ملتوی

    لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    دوران سماعت پولیس نے عدالت میں کہا کہ چاکیواڑہ سے لاپتہ شہری کا تاحال سراغ نہیں مل سکا جبکہ ملیر سے لاپتہ ہونے والا افغان شہری بازیاب ہو کر واپس گھر آ گیا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہری کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ 30 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اب تک شہری کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ شہری کو بازیاب کرانے کے لیے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے

    عدالت میں موجود لاپتہ شخص کے اہل خانہ نےکہا کہ 7 سال پہلے چاکیواڑہ سے شہری لا پتہ ہوا تھا جس کا اب تک سراغ نہیں لگایا گیا،عدالت نے اہل خانہ سے سوال کیا کہ اگر آپ لوگ چاہیں تو ہم تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیں؟ لاپتہ شخص کے اہل خانہ نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں انہیں تبدیل نہیں کریں،پولیس نے عدالت میں کہا کہ افغان شہری محمد اکبر ملیر سے لا پتہ ہوا تھا جوبازیاب ہو کر گھر واپس آ گیا ہے،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ

    ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ

    ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ سامنے آیا ہے

    ‏ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر بھی حملے ہو سکتے ہیں،‏پولنگ کے دن بیلٹ پیپر ، باکس اور انتخابی نتائج بھی چھینے جا سکتے ہیں،‏محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھیج دیا.محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھیج کر خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات آٹھ فروری کو ہو رہے ہیں، انتخابی مہم جاری ہے،موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیشِ نظر ہدایات پر عمل کیا جائے اور انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں، دہشتگرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں، غیر یقینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہوسکتا ہے، تخریب کاری کا مقصد جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنا ہو سکتا ہے، ممنوعہ اور کالعدم مذہبی تنظیمیں اہم سیاسی رہنماؤں پر حملہ کرسکتی ہیں جبکہ ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر بھی حملے ہو سکتے ہیں

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کر کے ترغمال بنا سکتے ہیں۔ پولنگ کے دن بیلٹ پیپر، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جا سکتے ہیں،فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کر کے 28 فروری تک رپورٹ دی جائے تا کہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے،

  • ایران، فوجی اہلکار نے گولیاں چلا کر اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو مار ڈالا

    ایران، فوجی اہلکار نے گولیاں چلا کر اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو مار ڈالا

    ایران میں فوجی اہلکار نے گولیاں چلا کر اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو مار ڈالا

    واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں پیش آیا، فوجی اڈے پر ایران کے فوجی اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا ،فوجی اہلکار نے اسوقت فائرنگ کی جب اہلکار اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے، فوجی اہلکار نے فائرنگ کیوں کی وجہ سامنے نہیں‌آ سکی،واقعہ کے بعد فوجی اہلکار فرار ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاقے بھر میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،

    واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی،اس سے قبل 2022 میں ایک فوجی نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

  • تنگوانی :انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے پولیس کامقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تنگوانی :انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے پولیس کامقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ تنگوانی)تنگوانی تھانے کی حدود انڈس ہائی وے کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کشمور پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے کہ تنگوانی میں پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور تین ڈاکو فرار. ہوگئے ہیں جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت الٰہی بخش باجکانی کے نام سے ہوئی ہے.
    اور گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے ،ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیاے .

    ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کشمور پولیس کو سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.

    دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ تنگوانی پولیس نے الہی بخش باجکانی کو گرفتار کر کے خود بھگادیا اوراسے گولیاں مارکر ڈاکوؤں سے مقابلہ ظاہرکیا
    گرفتار ملزم الٰہی بخش باجکانی پر تنگوانی تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے

  • بیٹی پر گن تان کر ڈکیتی کی گئی،سابق ٹیسٹ کرکٹر لاہور میں لٹ گئے

    بیٹی پر گن تان کر ڈکیتی کی گئی،سابق ٹیسٹ کرکٹر لاہور میں لٹ گئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سابق ٹیسٹ کرکٹ لٹ گئے، ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ گھر کے سامنے سے اسلحہ کے زور پر ڈاکو ان سے بٹوہ،ڈالر چھین کر فرار ہو گئے،واقعہ کے مقدمہ کے لئے تھانہ جوہر ٹاؤں میں درخواست دی ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کے ساتھ جب ڈکیتی کی واردات ہوئی تو انکی اہلیہ اور 8 ماہ کی بیٹی بھی ساتھ موجود تھی،عبدالرحمان کے مطابق ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی،

    پولیس کو دی گئی درخواست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ میں بازار سے اپنی فیملی کے ہمراہ گھر آیا،جب گھر کے دروازے پر پہنچا تو پیچھے سے ہنڈا 125موٹر سائیکل پر دو افراد آئے،انہوں نے میری فیملی پر گن تان کر مجھ سے ایک ہزار امریکی ڈالر،پاکستانی کرنسی، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے،

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں,

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • تھریٹ الرٹ،سرد موسم ،پھر بھی انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر

    تھریٹ الرٹ،سرد موسم ،پھر بھی انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ نے کی۔اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری وزارت داخلہ،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری صاحبان، آئی جی صاحبان، دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے نمائندگان، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔چیف کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئیندہ عام انتخابات کے پرامن،محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے بروقت انتظامی و حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں تاکہ سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کو انتخابات کے حوالے سے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

    چیف سیکرٹری صاحبان، آئی جی صاحبان اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اجلاس کو بتایا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ان کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیےتمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور الیکشن سے قبل اسے ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔تمام متعلقہ اداروں کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے اجلاس کو بتایا کہ برف باری سے متاثرہ اضلاع میں الیکشن کے دن تمام سڑکوں اور راستوں کو کھلا رکھنے اور پولنگ سٹیشنوں تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایات دیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں اورووٹرزکی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، مزید انتخابی ریلیوں اور جلسوں کو بھی مناسب سیکیورٹی مہیا کی جائے۔اور الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

    چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ پولنگ سٹیشن سطح پر امن کمیٹیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ پولنگ سٹیشنوں پر پرامن ماحول برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ میں تبدیلی کے متعلق واضح پالیسی ہدایات جاری کی جائیں تاکہ الیکشن میں تاخیر نہ ہو ۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے۔لہذا اس موقع پر اگر انتخابی نشان میں تبدیلیاں کی گئی تو ان حلقوں میں الیکشن کروانا مشکل ہو جائے گا۔ سیکرٹری وزارت داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ الیکشن کے لیے وفاقی سطح پر کنٹرول روم بنا دیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور الیکشن کمیشن کی معاونت اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کے شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کے لیے جملہ اقدامات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل (3) 218 کے تحت پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پوری تندہی سے پورا کرے گا۔تمام آئی جی صاحبان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ جہاں بھی پولیس کی تعداد میں کمی ہوگی وہاں پر دیگر سکیورٹی ایجنسز سے اس کو پورا کیا جائے گا۔ انتخابات کے پرامن انعقاد میں کسی ادارے یا پولنگ سٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی امیدوار یا کسی دیگر شخص نے قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتخابات کی سخت مانٹرنگ ہو گی اور انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی منعقد ہوں گے۔

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    گجرات پولیس کے ہاتھوں امریکی پولیس کا اہلکار گرفتار

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • لکی مروت، پولیس نے دہشت گردانہ حملہ بنایا ناکام

    لکی مروت، پولیس نے دہشت گردانہ حملہ بنایا ناکام

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    لکی مروت کے علاقے وکی ون فائیو گنڈی چوک پر پولیس نے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا ، ڈٰ ی پی او لکی مروت طارق حبیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تا ہم پولیس کے بہادر جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں جن کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں‌کو شاباش دیتا ہوں ، پولیس ایک دلیر فورس ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار  گرفتار

    پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار گرفتار

    لاہور: پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی گرفتار کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ، سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کچھی اور سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 236 علی رضا خان خاکوانی کو چوک میتلا میں کمپین کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا۔
    تازہ ترین
    ساہیوال سرگودھا سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 79 تحصیل ساہیوال علی اصغر خان لاہٹری کے گھر پر گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو اسکا خاندان کا کوئی فرد گھر نہ تھا تو پولیس نے پی پی 80 کے امید وارسابق ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل کے گھر پر چھاپہ ماراوہ بھی گھر پر نہ ملے،ریٹرننگ آفیسر کے پاس نشان لینے کے لیے ان کے وکلا پیش ہوئے۔

    مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

    دوسری جانب رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے دفتر میں گھس کر افسر اور عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس آئے، پی ٹی آئی کے ممتازمصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100سے زائد افراد تھے ان کے حامیوں نے دفتری عملے سےبدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کےحامیوں نے ڈی آر و اور عملے کویرغمال بنایا، حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوارانتخابی دستاویزات میں من پسند ردو بدل کرانا چاہتے تھے، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے۔

    جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

    دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور 100 سے زائد حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت