اوکاڑہ(علی حسین) دیپالپور میں آٹھ روز قبل اغواء ہونے والی خاتون ایڈووکیٹ بازیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف وکیل ارشاد نسرین ایڈوکیٹ کو 15 اگست دیپالپور سے اغواء کیا گیا تھا۔ ارشاد نسرین ایڈوکیٹ کے بقول انکے مختلف لوگوں سے پیشہ وارانہ تنازعات چل رہے تھے۔ اغواکار 8 روز بعد مغویہ کو میلسی وہاڑی کی حدود میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ مغویہ اپنے گھر واپس پہنچ چکی ہیں۔ پولیس نے مغویہ کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اصل حقائق تک پہنچنے کے لیے مصروف تفتیش ہے۔
Tag: پولیس
-

ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار
اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کی کراس فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقہ کے خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کے ذریعے فرار ہونیوالے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی پولیس پارٹی ریڈ کے لیے جارہی تھی کہ 40جیڈی کے قریب چھ ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بند کررکھا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(مزید تفصیلات فالو اپ کی شکل میں باغی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی.) -

منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے شخص کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج ۔ علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔
اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے ایک شخص کے خلاف پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو لیکر علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے نواحی علاقے قلعی پھاٹک کے رہائشی محمد احمد عرف شبو بھٹی کو پیر بابا احمد علی شاہ عرف آمے شاہ نے بخار اتارنے والاایک تعویذ بنا کردیا اور کہا کہ گھر جاکر تعویذ کو سات مرتبہ جوتے مارنا ، جس کے نتیجے میں بخار رفو ہوجائیگا۔ سادہ لوح شخص محمد احمد تعویذ کو جوتے ماررہا تھا کہ اس دوران محمد احمد کے بھائی نے تعویذ پکڑ لیا۔ تعویذ کھولنے پر مقدس ہستیوں حضرت صدیق اکبر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے نام لکھے پائے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور ملزم کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنیکی درخواست کی گئی ۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ جس پر علماء اور شہری مشتعل ہوگئےاور احتجاج کی کال دیدی۔ علماء اور شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ صحابہ کرام کی توہین کرنیوالے کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
-

تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی دو ملزمان حوالات سے فرار، ایس ایچ او سمیت پانچ افراد معطل
اوکاڑہ(علی حسین) تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی کیوجہ سے دو ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگئے۔ فرار ہونیوالے ملزمان میں نثار اور اظہر شامل ہیں جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونیکی وجہ سے گرفتار ہوئے لیکن گزشتہ رات موقع پاکر حوالات سے فرار ہوگئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوگیرہ کے قائم مقام ایس ایچ او ملک ارشد، انویسٹی گیشن انچارج، محرر و نائب محرر اور دو پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا۔
-

اوکاڑہ: فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج
اوکاڑہ تھانہ راوی کی حدود سے فیس بک پر فرقہ وارانہ مذہبی منافرت والا مواد اپ لوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔سہیل لاشاری نے اپنے نام سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہوئی تھی۔ جس پر وہ مذہبی منافرت والا مواد اب لوڈ کرتا جس میں اشتعال انگیزی والے الفاظ ادا کرتا رہتا۔ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے وہ موبائل قبضہ میں لیا جس میں فرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد اب تو لوڈ تھا۔ 295a اور 29 ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔اوکاڑہ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
-

صدر گوگیرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ سالی شدید زخمی
اوکاڑہ( علی حسین ) صدر گوگیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جبکہ سالی شدید زخمی ہوئی۔ ملزم اللہ دتہ نے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کا سوتے ہوئے تیزدھار چھری سے گلا کاٹ دیا۔ بعد میں اپنی سالی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اس کے بعد ملزم اللہ دتہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ قتل کی وجہ گھریلو رنجش اور ناچاکی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔
-

اوکاڑہ میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب
اوکاڑہ(علی حسین ) حکومت پاکستان کی جانب سے نافذ کیے گئے ملک گیر سمارٹ لاک ڈاؤن کو اوکاڑہ مین بازار کے تاجروں نے ماننے سے صاف انکار کردیا ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاجروں اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوئی ۔ تاجروں نے حکومتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے حق بازار ، صدر بازار، کچہری بازار اور ریل بازار میں دکانیں کھول لیں۔ پولیس کے پہنچنے پر دکانداروں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے اکٹھا ہوگئی جس پر اوکاڑہ پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنا شروع کردیا۔ دکانداروں اور تاجروں نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ عید سے قبل لاک ڈاؤن کا نفاذ غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید سے کئی دن قبل عید کی تیاری کے لیے خریداروں کے لیے سٹاک جمع کررکھا تھا جو عید سے قبل فروخت کرنا تھا لیکن حکومتی پالیسی کی وجہ سے کاروبار میں نقصان یقینی ہے ۔
-

حجرہ شاہ مقیم میں بدنصیب بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اوکاڑہ(علی حسین ) حجرہ شاہ مقیم میں بدبخت بیٹے نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنے حقیقی باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے چونیاں چوک کے رہائشی باپ بیٹے کا گھریلو تنازع شدت اختیار کرگیا ، جس کی بنا پر رمضان نامی بدنصیب بیٹے نے اپنے حقیقی باپ 55 سالہ سخی محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رمضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
-

ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے
قصور
تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ میں گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد نے اپنی کارکردگی جاری کر دی پولیس تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ میں چار بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 15 ارکان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا جنہوں نے 19 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ 75ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی اور اسے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا
جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ چوری شدہ 22 موٹر سائیکلیں،جدید اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے
تھانہ الہ آباد کی تاریخ میں پہلی بار اتنے کم عرصہ میں بہترین کارکردگی دینے پر الہ آباد کی تاجر برادری،سیاسی و سماجی راہنماوں اور دیگر تنظیموں نے ڈی پی او قصور ڈی ایس پی چونیاں ایس ایچ او الہ آباد محسن علی سندھو اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے -

ضلع اوکاڑہ ، نول پلاٹ اور بصیرپور میں پولیس کا چھاپہ ۔ دو منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) پولیس چوکی جندراکہ کے سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نواحی قصبہ چاہ کوٹھیانوالہ میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔ شراب کشید کرنے والے صدی احمد ولد محمد انور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ بصیر پور کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام مرتضیٰ ولد محمد طفیل سکنہ جسوکے سے 2220گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
