Baaghi TV

Tag: پولیس

  • مذہبی انتشار پھیلانے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

    مذہبی انتشار پھیلانے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

    مظفرگڑھ، پولیس کی بہترین تفتیش اور بہترین پراسیکیوشن کے نتیجے میں ملزم مدثر عباس کو عدالت عمر قید کی سزا سنائی گئی

    مورخہ21۔09۔04 کو ملزم مدثر عباس نے مذہبی انتشار پھیلایا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا جہاں پولیس نے تمام تر شواہد اکٹھے کیئے ملزم کو گرفتار کیا۔ مزید بہترین تفتیش سے پراسیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ADDP ساجد نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل کروایا جہاں پولیس کے مقدمے اور بہترین تفتیش پر ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج جناب احمد اقبال میاں کی طرف سے عمر قید کی سزا دی گئی،

    دوسری جانب پولیس کی بہترین تفتیش اور بہترین پراسیکیوشن کے نتیجےمیں، ملزم ظفر حسین عرف ظفری کو جتوئی کی عدالت میں 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی گئی، ملزم ظفر حسین عرف ظفر ی نے عبد حسین کو فائر کر کے زخمی کردیا تھا جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا جہاں پولیس نے تمام تر شواہد اکٹھے کیئے ملزم ظفری کو گرفتار کیا بہترین تفتیش سے پراسیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ADDP طارق اعجاز نے ایڈیشنل سیشن جج جتوئی جناب صلابت جاوید کی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل کروایا جہاں پولیس کے مقدمے اور بہترین تفتیش پر ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج جناب صلابت جاوید کی طرف سے عمر قید کے ساتھ ت لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔مزید ناصر عدنان اور سکندر سلیم کو زخمی کرنے کی پاداش میں 7 سال قید با مشقت کی سزا دی گئی۔ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو بہترین پیروی پر شاباش دی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام کو انصاف دلوانے کیلیےہر وقت کوشاں ہے اور ظالم کے ظلم کے خلاف ہر وقت تیار ہے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ملتوی

    کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ملتوی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت 13 جنوری 2024 تک ملتوی کردی گئی ،سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم عدالت کے سامنے پیش ہوئیں ،کمسن ملازمہ رضوانہ کی والدہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،رضوانہ تشدد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے کی ،ملزمہ صومیہ عاصم کے وکیل قاضی غلام دستگیر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،

    سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جاسکی ،گزشتہ سماعت پر ملزمہ سومیاعاصم کی جانب سے عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں ،سی ڈی آر فراہم کرنے کی درخواست پر بھی دلائل اگلی سماعت پر ہونگے،سی سی ٹی وی سے متعلق درخواست پرپراسیکیوشن کی جانب سے دلائل 13 جنوری کو طلب کر لئے گئے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی

    24 جولائی کو تھانہ ہمک میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہوا ،کمسن بچی رضوانہ کو ملازمت پر رکھنے کے الزام کی صفائی دینے تاحال سول جج شامل تفتیش نہ ہوئے۔ کمسن بچی کو ملازمت پر رکھنے اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے الزام میں سول جج کو شامل تفتیش کرنا تھا۔ پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر سیشن جج راولپنڈی کے ذریعے سول جج سے تفتیش کا کہا گیا۔ سول جج عاصم حفیظ جے آئی ٹی سربراہ اور تفتیشی کو بلا کر تحقیق کا حصہ بننا چاہتے ہیں،سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ بچی پر سونا چوری کرنے اور بچے کو نیند کی گولیاں دینے پر تشدد کرتی رہیں۔

    عاصم حفیظ کو لاہور ہائیکورٹ او ایس ڈی بنا چکی ہے، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا تھا، تا ہم وہ نہیں پیش ہو رہے،جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

  • قیمتی موبائل فونز چھیننے والا منظم افغان گینگ گرفتار

    قیمتی موبائل فونز چھیننے والا منظم افغان گینگ گرفتار

    پشاور۔ حیات آباد میں قیمتی موبائل فونز چھیننے والا منظم راہزن گینگ بے نقاب ، ملوث ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    پوش اور رہائشی علاقہ میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے،دوران تفتیش ٹیم کو اہم کامیابی ملی، جس کے دوران سرگرم راہزن گروہ کے سرغنہ ہمت خان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا،گرفتار سرغنہ ہمت خان کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر تین ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں ہمت خان (سرغنہ)، بلال، ادریس اور راج دار شامل ہیں ،تمام ملزمان ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہیں ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،کارروائی کے دوران ملزمان سے ابتدائی طور پر 19 عدد چھینے گئے قیمتی آئی فونز برآمد کر لئے گئے ہیں ،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے

    ،اے ایس پی حیا ت آباد نایاب رمضان کا کہنا ہے کہ ملزمان وادارتوں کے بعد موٹر سائیکل کے نمبر پلیٹس تبدیل کرتے تھے جن سے مختلف جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ،گرفتار ملزمان نے چھینے گئے آئی فونز کی ایک کھیپ افغانستان سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان برآمد شدہ آئی فونز کی دوسری کھیپ افغانستان سمگل کرنے کی تیاری کر رہے تھے،ملزمان لوکل مارکیٹ میں چھینے گئے آئی فونز سپیر پارٹس کی شکل میں بھی فروخت کرتے تھے جن سے متعدد آئی فونز سپیر پارٹس کی شکل میں بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ،برآمد شدہ فونز کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے جن میں سے ابتدائی طور پر ایک شہری کی شناخت ہو چکی ہے جس کو موبائل فون حوالہ کیا گیا،ملزمان کی نشاندہی پر متعدد دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جن میں چوری شدہ موبائل فونز کے لین دین کرنے والے ریسیورز بھی شامل ہیں ،گرفتار ملزمان کی سزا کے بعد ملک سے بیدخلی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے،

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

  • ابھی تک پی ٹی آئی اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک نہیں کئے،ترجمان نادرا

    ابھی تک پی ٹی آئی اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک نہیں کئے،ترجمان نادرا

    نادرا کی جانب سے 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا معاملہ،ترجمان نادرا کی جانب سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کر دی گئی
    ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نادرا نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے، عدالت کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے، اس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے جس کے تحت شناختی کارڈز بلاک کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی ہدایات موصول نہیں ہوئیں،اس حوالے سے کاروائی عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی ہوگی،

    قبل ازیں کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیے گئے،تحریک انصاف کے اشتہاری رہنماؤ ں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے،پولیس حکام کے مطابق کیسز میں شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے

    تحریک انصاف کے اشتہاری رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ ،زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں، اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے

    واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

  • ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلویز پولیس کی مؤثر کارروائی،راولپنڈی اسٹیشن کے پاس شہریوں اور مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے

    ملزمان دانش اور قاسم نے دو شہریوں کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا،شور مچانے پر ریلویز پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کرنےکے بعد گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مسافروں کے لوٹے ہوئے 2 قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے رقم برآمد کرلی گئی،دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکر لیا گیا،ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • پچاس سال بھی لگ جائیں ہم عدالت آتے رہیں گے،لاپتہ افراد کیس میں شہری کی دہائی

    پچاس سال بھی لگ جائیں ہم عدالت آتے رہیں گے،لاپتہ افراد کیس میں شہری کی دہائی

    سندھ ہائیکورٹ: طویل عرصے سے لاپتہ دس سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے پولیس افسران سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کے حوالہ سے کتنی جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں ،پولیس حکام نے کہا کہ 16 جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشن ہوچکے ہیں ،درخواست گزار نے کہا کہ 9 سال سے لاپتا ریاست اللہ کا تاحال پتہ نا چل سکا، پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی،تفتیشی افسر نے کہا کہ ریاست اللہ کا کیس جبری گمشدگی کی کیٹیگری میں شامل کردیا گیا ہے ،درخواست گزار نے کہا کہ 9 سال ہوگئےہیں ہمارے حالات بہت خراب ہیں ، نوکری ملازمت بھی مل رہی ہے خدارا کچھ تو کیجیے ،واجد حسین سات سال سے لاپتا ہے کچھ تو کریں ، کیوں اغواء کرکہ لے جاتے ہیں جب قانون موجود ہے تو ،عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزار نے کہا کہ اگر پچاس سال بھی لگ جائیں ہم عدالت آتے رہیں گے ،جب تک ہم زندہ ہیں عدالت آتے رہینگے، عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    اگلے مرحلے پر آئی جی کو بھی طلب کرسکتے ہیں

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • اسلام آباد:ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر  شہید کر دیا

    اسلام آباد:ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر شہید کر دیا

    اسلام آباد:  ڈاکوؤں کے پے در پے واروں سے شہری جان سے ہاتھ دھونے لگے ہیں, ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں پیش آیا، تھانہ رمنا کی حدود جی الیون میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل اشرف رات کو پولیس لائن ڈیوٹی کر کے واپس گھر لوٹا تو گلی میں ڈکیتی کی آواز آئی، ہیڈ کانسٹیبل نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا، پولیس اہلکار کا 18 سالہ بیٹا والد کی مدد کو پہنچا تو ڈکیتوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر کے اسے بھی شہید کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئےاسلام آباد پولیس لائنز میں شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔

    وفاقی دالحکومت ایک ہی دن پے در پے دو ڈکیتی اور قتل کے واقعات

    دوسری جانب سیکٹر جی نائن کراچی کمپنی میں بھی شہری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا، ایک اور واقعہ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس ملازم مدثر کے گھر 6 سے زائد ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے پولیس حکام کا کہنا ہے واقعات میں ڈاکوؤں کے مختلف گروہ ملو ث ہیں جن کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    سرائیلی حملوں کی مکمل بندش تک مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،حماس

  • سفاکی کی انتہا، معصوم بچوں کے ٹکڑے کر کے سالن بنا کر دربار جا کر تقسیم کر دیا

    سفاکی کی انتہا، معصوم بچوں کے ٹکڑے کر کے سالن بنا کر دربار جا کر تقسیم کر دیا

    خان گڑھ: معصوم بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات، ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے تین معصوم بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ دو بچوں کو درندگی سے قتل کر کے ملزم نے قیامت صغریٰ ڈھا دی، ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی،بدبخت ملزم نے ایک معصوم بچے کو ذبح کر کے اسکا گوشت پکا کر تقسیم کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خان گڑھ کے نواحی علاقہ گیرے وائن میں پانچ روز قبل 7 سالہ علی حسن اسکی ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ اور ان کے تین سالہ کزن عبداللہ کو ان کے والدین کے کزن بلال نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر پر بٹھا کر اغواء کر کے لے گیا تھا جس پر والد فیاض حسین کی مدعیت میں خان گڑھ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی-

    ملزم کی اہل علاقہ کی نشاندہی پر ایک ڈیرے پر گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ایک 7 سالہ بچے علی حسن کو بازیاب کرا لیا گیا تاہم دیگر بچوں کی بابت خان گڑھ پولیس ملزم سے کچھ نہ اگلوا سکی تاہم بازیاب بچے کے ہوش میں آنے کے بعد اسکی نشاندہی پر گزشتہ روز ڈیڑھ سالہ حفصہ اور تین سالہ عبداللہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا تو بازیاب ہونے والے علی حسن کے مطابق ملزم بلال نے اغواء کے روز ہی تین سالہ عبداللہ کو چھڑی سے زبح کر کے قتل کردیا اور اگلے روز اسکی ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ کو بھی پہلے گلہ دبا کر قتل کیا اور بعدازاں چھری سے ذبح کر دیا جبکہ دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کا گوشت پکا کر خود کھا گیا اور ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سالن کو دربار پر جا کر تقسیم بھی کیا –

    پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چمرو والی کے مقام پر نزدیکی کماد کے کھیت سے تین سالہ عبداللہ کی کھوپڑی ، چھڑی اور کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش میں پولیس کو تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ اطلاع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے خان گڑھ پولیس کو ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش کیلئے بھی احکامات جاری کیے –

  • ایف آئی اے کی کاروائیاں،انسانی سمگلر،لیبیا کشتی حادثے کے سہولتکار سمیت 6 گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائیاں،انسانی سمگلر،لیبیا کشتی حادثے کے سہولتکار سمیت 6 گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائیاں،ریڈ بک کا بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتارکر لئے

    ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کامران عامر خان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان میں عبدالمحبوب، محمد مصطفی اور محمد خان شامل ہیں،ملزمان کو چکوال، لاہور اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،انتھائی مطلوب انسانی سمگلر محمد خان نے متعدد سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے،ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں اور مقدمات درج تھے،ملزم عبدالمحبوب نے مختلف شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیائے،جبکہ ملزم محمد مصطفی نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزمان نے بھاری رقوم بینک اکاونٹ اور نقد کی شکل میں وصول کیں۔ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

    ایک اور کاروائی میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کر لیا گیا،اشتہاری ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم اعجاز احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم گجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،

    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا، محمد طاہر نامی مسافر فلائٹ نمبر SV801 سے عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہا تھا،مسافر کے پاسپورٹ پر پرتگال اور استونیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 2 مختلف ایجنٹوں سے مذکورہ ویزے حاصل کئے۔مذکورہ ویزوں کے حصول کے لئے مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے ادا کئے تھے،مسافر کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم سہولت کار گرفتار
    ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا اہم سہولت کار گرفتار کر لیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے ملزم عادل ممتاز کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف کاروائی بینک اکاؤنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی،ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد میں لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔انسانی سمگروں اور سہولتکاروں کے زیر استعمال بینک اکاونٹس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث گینگ کے سہولتکار رقوم کی ترسیل کرتے تھے، مذکورہ رقوم مختلف بینک اکاونٹس کا استعمال کر کے بھیجی جاتی تھیں،گرفتار ملزم نے اپنے بینک اکاونٹ میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 10 لاکھ روپے وصول کیے ،ملزم نے مذکورہ رقم شہریوں کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے عوض وصول کی،مذکورہ شہری لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

  • کراچی:  پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر  چور سرکاری پستول لے اڑا

    کراچی: پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول لے اڑا

    کراچی: صدر میں پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول اور نقدی لے اڑا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی شاہد خٹک صدر کے علاقے میں سندھ ہائی کورٹ کے قریب قائم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے رکے تھے جب وہ واپس آئے تو ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ملا، گاڑی کے اندر جب انہوں نے دیکھا تو ان کا سرکار ی نائن ایم ایم پستول اور کچھ نقدی بھی غائب تھی، واقعے سے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا گیا ، آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا تھا،وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور آج ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا ، اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ڈی جی کسٹمز چہل قدمی کیلیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    مسلح افراد نے ڈی جی کسٹمز سے بھی موبائل چھین لیا

    واقعے کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ملازم کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ جی 11/3 میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے کھڑا تھا اور ڈی جی کسٹم چہل قدمی کیلیے چلے گئے تھے اسی دوران اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے صاحب کا قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے،مدعی نے استدعا کی تھی کہ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے موبائل فون برآمد کروائے۔

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی