Baaghi TV

Tag: پولیس

  • لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

    لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

    لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے،-

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی والدہ نے مالک مکان پر بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام عائد کردیا، والدہ کے الزام پر پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بیٹے کو 5 سال قبل پراپرٹی ڈیلر کے گھر ملازم رکھوایا تھا، مگر پانچ سال سے بیٹے سے ملنے نہیں دیا گیا،ملزمان نے اچانک کال کرکے بتایا کہ آپ کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، اور ملزمان ہمارے آنے سے پہلے بیٹے کی لاش کو مردہ خانے پہنچا گئے تھے میرے بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    قبل ازیں لاہور کے علاقے پھول نگر میں 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکیا پندرہ روز قبل 13 سالہ بچے علی حسن کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ڈی ایس پی عرفان بٹ نے پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملزم نے دوران زیادتی بچے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنائی تھی،ملزم سےبرآمد ہونےوالے موبائل کو فرانزک کروا کے ڈیلیٹ شدہ ویڈیو اور نازیبا تصاویر حاصل کرلیں ملزم کی شناخت عبداللہ کےنام سےہوئی جو نواحی گاؤں خان کے موڑ کا رہائشی اور دینہ ناتھ اڈے پر قائم بیکری میں ملازمت کرتا تھا ملزم عبداللہ نے تیرہ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

  • پولیس کے مخبر اپنے ہی اہلکاروں کی مخبری کرتے کہ کون کہاں رات گزارتا ہے؟چیف جسٹس

    پولیس کے مخبر اپنے ہی اہلکاروں کی مخبری کرتے کہ کون کہاں رات گزارتا ہے؟چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس کانسٹیبل کی برطرفی کا کیس کی سماعت ہوئی

    پنجاب پولیس کو اپنے ہی کانسٹیبل کی مخبری مہنگی پڑ گئی،عدالت نے کانسٹیبل محمد اسلم کی برطرفی کیلئے آئی جی پنجاب کی درخواست خارج کر دی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ کانسٹیبل محمد اسلم ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث پایا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاتون تو کہتی ہے کہ کانسٹیبل اس کا شوہر ہے،یہ کام پنجاب پولیس کا ہی ہو سکتا ہے،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ خاتون طوائف ہے اور پولیس نے مخبری پر کانسٹیبل کا پیچھا کر کے ریڈ کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب پولیس کے مخبر اپنے ہی اہلکاروں کی مخبری کرتے ہیں کہ کون کہاں رات گزارتا ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نجی گھر میں بغیر وارنٹ کے پولیس ریڈ کیسے کر سکتی ہے؟پولیس غیر قانونی ریڈ کر کے اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کر رہی ہے،کیا پولیس کے غیر قانونی اقدام کی سپریم کورٹ توثیق کرے؟

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کے پیچھے کھڑے پولیس اہلکار کون ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر کی سرزنش کی اور کہا کہ کیا بہاولنگر میں آج کرائم ریٹ صفر ہے جو ایس پی خود اٹھ کر ایک معمولی کیس کیلئے سپریم کورٹ آگئے؟ ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر کی اس کیس میں کیا ذاتی دلچسپی ہے؟ بہاولنگر اسلام آباد سے کتنی مسافت پر ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ بہاولنگر اسلام آباد سے 700 کلومیٹر دور ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا پولیس افسران اپنے ذاتی خرچ پر آئے ہیں یا سرکار سے ٹی اے ڈی اے لیں گے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پولیس افسران کے مطابق انہیں ہدایات ہیں کہ سپریم کورٹ عدالت نمبر ایک میں خود افسران پیش ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسران تو ایسے آئے جیسے یہ اتنا بڑا کیس ہے کہ اس سے تو پاکستان کی دیواریں ہل جائیں گی،

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے کانسٹیبل محمد اسلم کی برطرفی ختم کر دی تھی،آئی جی پنجاب کی جانب سے برطرفی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

  • کراچی:مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد

    کراچی:مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد

    کراچی میں ڈاکس تھانے کی حدود میں مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ پرانا اسلحہ پی ٹی سی ایل کے مین ہول میں چھپایا گیا تھا، اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پی ٹی سی ایل کے ملازم نے دی، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اسلحے میں ایک کلاشنکوف، 3 ایس ایم جی رائفل اور ایک رپیٹر شامل ہے جبکہ پستول اور مختلف اقسام کی 400 سے زائد گولیاں اور میگزین بھی برآمد ہوئے اسلحہ طویل مدت پہلے چھپایا گیا تھا، جو زنگ آلود اور خستہ حال ہےتھانہ ڈاکس میں واقعےکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    دوسری جانب لاہورمیں پولیس یونیفارم پہن کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے ملزمان سے تاوان کی بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاڈی آئی جی سی آئی اے ملک لیاقت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے 4 خطرناک ملزمان میں انتصار، سجاول، مطلوب اور عثمان شامل ہیں۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش بتایا کہ شہری عثمان کو اغوا کر کے بھاری تاوان وصول کیا جبکہ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شبیر کو اغوا کر کے تاوان حاصل کرنا چاہتے تھے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پولیس کا یونیفارم استعمال کر کے وارداتیں کرتے رہے 6 ماہ قبل نارتھ کینٹ سے اغواء کیے گئے ڈاکٹرعمیر کو بازیاب کروایا گیا ملزمان سے تاوان کی بھاری رقم، اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا گروہ کا سرغنہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    کراچی:کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

  • شارق جمال قتل کیس، بیٹی  اور اہلیہ کی پولیس حکام سے ملاقات

    شارق جمال قتل کیس، بیٹی اور اہلیہ کی پولیس حکام سے ملاقات

    ڈی آئی جی شارق جمال قتل کے مقدمہ کی تفتیش ،مدعی مقدمہ شارق جمال کی بیٹی حانیہ شارق اور مقتول کی اہلیہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس پہنچ گئی

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سے شارق جمال کے اہلیہ اور بیٹی کی ملاقات ہوئی ہے،حانیہ کا کہنا تھا کہ مقتول شارق جمال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھی،ملزمان کیخلاف موبائل کے میسیجز بطور ثبوت موجود ہے ،اہلیہ شارق جمال کا کہنا تھا کہ 21 جولائی کو قتل سے پہلے مقتول نے اپنے اہل خانہ کو مختلف معاملات پر گفتگو کی،مقتول نے بتایا کے سیف میں 8 کروڑ مالیت کے امریکی ڈالر موجود ہے،حانیہ شارق نے کہا کہ قتل سے پہلے والد نے مجھے سیف کے کوڈ سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ آپ کو میرٹ کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے گا،

    مقدمہ کی مرکزی ملزمہ قراةلعین چند روز قبل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے شامل تفتیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروایا تھا

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا،تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں اے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،تبدیلی تفتیش بورڈ میں اغواء، ڈکیتی، چوری اور چیک ڈس آنر کے 7 مقدمات زیر بحث آئے،تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا، شفیق،اعجاز ,قیصر حبیب، اکرام الحق چوری ,شہناز بی بی ڈکیتی جبکہ ندیم چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئی۔بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے،عمران کشور نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے

    لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد مقتول کی بیٹی حانیہ شارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سرکاری ملازمہ قرۃالعین کے علاوہ منصور الہٰی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ بھی نامزد ہیں اور اس کی ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دو ذاتی ملازمین صغیر اور عدیل بھی نامزد ہیں۔

    تاہم درج مقدمے کے متن کے مطابق شارق جمال کی موت کو طبعی موت ظاہر کر کے ڈرامہ کیا گیا، موت کے وقت گھر کی تجوری کھلی ہوئی تھی۔ تجوری سے 8 کروڑ مالیت کے ڈالرز اور پانچ لاکھ کیش غائب تھا۔ شارق جمال نے متعدد منصوبوں میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی اور تجوری سے کاغذات بھی غائب تھے تاہم یاد رہے کہ جولائی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

  • فواد چودھری بھی گرفتار

    فواد چودھری بھی گرفتار

    فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا،

    فواد چودھری کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ فواد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فواد کے بھائی فراز چودھری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرکے لے گئے، فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا ہے کچھ نہیں معلوم،فواد چوہدری کو تیسری بار گرفتارکیا گیا ہے

    فواد چودھری پر نو مئی واقعات سمیت کئی مقدمات درج ہیں، فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی چل رہا ہے،فواد چودھری تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیںَ،فواد چودھری کو رواں برس دس مئی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا

    ریلی نکالنے، سڑکیں بلاک کرنے کا الزام،فواد چودھری کی گرفتاری پر رپورٹ طلب
    فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں بیس اگست کو مقدمہ درج تھا ،فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے،دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کی ایڈووکیٹ فیصل چوھدری کی درخواست پر سماعت ، تھانہ کوہسار کے مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے تھانہ کوہسار پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

  • خاتون کے اندھے قتل کےملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

    خاتون کے اندھے قتل کےملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

    انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عابد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقاص اور اس کے ساتھی فیضان کو گرفتارکر لیا،ملزمان اور مقتولہ عروج فاطمہ کی پیسوں کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گۓ تھے۔ملزمان کو مختلف معلومات،سی سی ٹی وی، سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزمان کو گرفتارکر کےواردات میں استعمال ہونےوالی موٹر سائیکل اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا.

    دوسری جانب بین الااضلاعی نقب زن و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا،انچارج چوکی راجہ مارکیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،راجہ مارکیٹ و گردونواح میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان ریکی کرکے مختلف برگر پوئنٹ، سٹورز کے سامنے سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے ،ملزمان واردات کرکے شیخوپورہ و گوجرانوالہ فرار ہو جاتے تھے ،ملزمان فیاض،نوید ڈکیتی، نقب زنی، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ،ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ نقب زن، ڈکیت و چور گینگز کیخلاف ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

  • پسند کی شادی ،جرگے کا بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرنے کا حکم

    پسند کی شادی ،جرگے کا بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرنے کا حکم

    پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، جرگت نے لڑکے کی بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرنے کا فیصلہ سنا دیا،رحیم یار خان کے علاقے چک جعفرآباد میں یہ واقعہ پیش آیا، جرگے کے فیصلے کے مطابق بہن کی شادی بھائی کے سسر سے ہو گی،لڑکے کے ورثا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگےکے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر جوڑےکو قتل کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے،

    پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان کو خطرہ ہے ،ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، پولیس حکام کے مطابق جوڑے نے آٹھ ماہ پہلے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جرگے نے جو فیصلہ دیا اسکی تحقیقات کر رہے ہیں، اگر جرگے کا فیصلہ اس طرح کا ہوا تو کاروائی کی جائے گی، دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجا ب نے جرگے کے فیصلے کے حوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور آئی جی پنجاب کو جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے.

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

  • قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد درج

    قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد درج

    لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد مقتول کی بیٹی حانیہ شارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سرکاری ملازمہ قرۃالعین کے علاوہ منصور الہٰی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ بھی نامزد ہیں اور اس کی ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دو ذاتی ملازمین صغیر اور عدیل بھی نامزد ہیں۔

    تاہم درج مقدمے کے متن کے مطابق شارق جمال کی موت کو طبعی موت ظاہر کر کے ڈرامہ کیا گیا، موت کے وقت گھر کی تجوری کھلی ہوئی تھی۔ تجوری سے 8 کروڑ مالیت کے ڈالرز اور پانچ لاکھ کیش غائب تھا۔ شارق جمال نے متعدد منصوبوں میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی اور تجوری سے کاغذات بھی غائب تھے تاہم یاد رہے کہ جولائی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ شارق جمال کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے برتن اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے تھے، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی موت طبعی بتائی گئی تھی اور پولیس ذرائع کے مطابق شارق جمال کی موت کے بعد گرفتار خاتون نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ شارق جمال کی طبعیت ادویات کے اوور ڈوز ہونے کی وجہ سے رات 10 بجے خراب ہوئی۔

    واضح رہے کہ شارق جمال نے پہلے خاتون سے پانی پھر کولڈ ڈرنگ مانگی، ساڑھے 12 بجے کے قریب طبعیت زیادہ خراب ہونے پر خاتون انھیں نشینل اسپتال لیکر گئیں، جہاں ڈاکٹر نے شارق جمال کی موت کی تصدیق کی۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیموں کے10 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیموں کے10 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے10 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

    سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 117خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران117مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے10مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں گرفتار دہشت گردوں میں سید آغا، محمد نعمان، عطا الرحمان، محمد اسامہ، صدیق،شاہ نواز،محمد سفیان سرور، محمد صفدر، قاسم خان اور عبدالحق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش،لشکرجھنگوی،تحریک طالبان پاکستان،القاعدہ اور بریگیڈ 313 سے ہے ۔ان دہشت گردوں کی گرفتاری سرگودھا،بہاولپور،لاہور اور رحیم یار خان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔مبینہ دہشت گرد وں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 2، ہینڈ گرنیڈ 1، ڈیٹونیٹرز 3، حفاظتی فیوز تار 11 فٹ،ممنوعہ کتابیں 4، کالعدم تنظیم کے95 پمفلٹس، 114 اسٹیکرز،رسید بک 1 اور 26225 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 359 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران29991افراد کو چیک کیا گیا،225 مشتبہ افراد کو گرفتار114 ایف آئی آر درج جبکہ46 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کا ؤ نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • تحریک انصاف کی پریس کانفرنس،صحافی کوئی نہ پہنچا،پولیس پہنچ گئی

    تحریک انصاف کی پریس کانفرنس،صحافی کوئی نہ پہنچا،پولیس پہنچ گئی

    تحریک انصاف کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی پولیس پہنچ گئی، دفتر سیل کر دیا،

    تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام آج پریس کانفرنس کی جانی تھی لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے تحریک انصاف کا دفتر سیل کر دیا ہے اور اسکے علاوہ پولیس، نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وینز کے ہمراہ دفتر کا گھیراؤ بھی کر رکھا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کو ڈی سی، ہائی کورٹ سے اجازت نامے کے باوجود لاہور میں کارنر میٹنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور اب پریس کانفرنس تک کرنے کا حق سلب کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی سردار عظیم اللہ خان میو ایڈوکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ کیانی ہال میں وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو ایئر پورٹ پر سہولیات دی گئیں، قانون کہتا ہے کہ مجرم جب تک گرفتار نہیں ہو گا اسکی کوئی درخواست نہیں لی جائے گی، حیرت کی بات ہے کہ اسکو حفاظتی ضمانت دی گئی،رانا ثناء اللہ کا بیان آن ریکارڈ موجود ہے کہ سائفر وزیر داخلہ میں موجود ہے، سائفر کو کمیٹی میں بھی ڈسکس کیا جا چکا، عمران خان کی آج ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی.کل ہم نے ایک پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا، ہم نے پولیس کو پریس کانفرنس کور کرنے کا نہیں کہا تھا، آج وہاں صحافی کوئی نہیں آیا، چار پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں، اگر لیول پلینگ فیلڈ یہی ہے تو پھر کیا کہا جاسکتا ہے، ہم نے لاہور میں جلسے کی درخواست دی، جلسے کی اجازت کرنے کے باوجود نہیں کرنے دیا گیا، روز کسی نہ کسی کا دروازہ توڑا جاتا ہے،

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت