Baaghi TV

Tag: پولیس

  • برطانیہ میں دس سالہ بچی قتل کیس،ملزمان کے رشتے داروں کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

    برطانیہ میں دس سالہ بچی قتل کیس،ملزمان کے رشتے داروں کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

    لاہور ہائیکورٹ،راولپنڈی بینچ ،برطانیہ میں پاکستانی نژاد دس سالہ بچی سارہ شریف قتل کیس کا معاملہ،مقتولہ کے فرار والد ملک عرفان کے والد محمد شریف، بھائیوں ملک عمران اور ملک ظریف کی جہلم پولیس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی ،درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ حق نواز کیانی عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار نے کہا کہ ملک عرفان کی تلاش کیلئے جہلم پولیس نے ہمیں حراست میں رکھا، جہلم پولیس ملک عرفان کے بارے بار بار پوچھ گچھ کیلئے تنگ کررہی ہے، ملک عرفان برطانیہ سے پاکستان آیا ہے لیکن انکے بارے کوئی معلومات نہیں،

    جہلم پولیس نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سارہ شریف قتل کیس کے بارے انٹرپول کی درخواست پر فیملی کے ارکان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں، ملزمان کی تلاش کیلئے برطانوی پولیس ایف آئی اے اور پاکستان حکام سے رابطے میں ہیںعدالت نے دلائل سننے کے بعد جہلم پولیس کو ملزم کے والد اور بھائیوں کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کے خاندان کے افراد سے پوچھ گچھ کیلئے انہیں حراست میں نہ رکھا جائے،عدالت نے ملزم ملک عرفان کے دونوں بھائیوں کی رہائی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں دس سالہ بچی کو قتل کر کے والد، سوتیلی ماں اور بہن بھائی پاکستان میں آ کر روپوش ہو گئے ہیں ،برطانیہ میں دس سالہ بچی سارہ شریف کو قتل کیا گیا تھا، سرے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی تھی، دوران تحقیقات پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ بچی کو اسکے والد، سوتیلی ماں اور چچا نے قتل کیا اور برطانیہ سے پاکستان فرار ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں 41 سالہ عرفان شریف، 29 سالہ بینش بتول اور 28 سالہ فیصل شہزاد ملک شامل ہیں، تینوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے تا ہم انکی تلاش جاری ہے،

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

  • جڑانوالہ متاثرین کی بحالی کے لئے جہانگیر ترین کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

    جڑانوالہ متاثرین کی بحالی کے لئے جہانگیر ترین کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

    فیصل آباد۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا

    جہانگیر ترین نے عیسی نگری میں چرچ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا،استحکام پاکستان پارٹی کے چئیرمین جہانگیر ترین جڑانوالہ پہنچ گئے،جہانگیر خان ترین کے ہمراہ اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال موجود ہیں، جہانگیر ترین مسیحی متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کرینگے۔ جہانگیر ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر جڑانوالہ پہنچے ،جہانگیر خان ترین نے متاثرہ گھروں اور چرچز کا دورہ کیا اور متاثرین سانحہ جڑانوالہ سے ملاقات کی ،جہانگیر خان ترین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا

    اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے آج تک ان لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی، پاکستان کا یہ کلچر نہیں ہے، کمیٹی بنا رہا ہوں، چودھری ظہیر الدین کمیٹی کی سربراہی کریں گے، یہاں پر کمیونٹی سنٹر بننا چاہیے،

    دوسری جانب گرجا گھروں اور مکانات کو نذر آتش کرنے کے کیس میں اب تک 207 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، نامزد ملزمان کو ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، دہشتگردی دفعات کے تحت مزید 11مقدمات درج کر لئے گئے، مزید 750سے زائد نامعلوم افراد کےخلاف پرچے کٹ گئے، مسیحی املاک پر حملوں کے درج مقدمات کی تعداد 21ہوگئی، مقدمات میں نامزد 118 ملزمان ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں

    جڑانوالہ کیس میں پولیس نے وزیرآباد میں بھی کاروائی کی ہے اور مرکزی ملزمان کے محلے دار کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے پاسٹر عالم امجد کو حراست میں لیا ہے،پاسٹر عالم امجد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے کہ میرا ان واقعات سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی اس دن میں جڑانوالہ میں تھا،پاسٹر عالم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دن عالم جڑانوالہ نہیں تھے بلکہ پشاور میں تھے اور انکا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں،میرے شوہر اس کیس میں پکڑے گئے مرکزی ملزمان کے واقف کار ہیں

    دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی مذہبی رہنماو ں نے پاکستان کی حکومت کی طرف سے جڑانوالہ کی مسیحی برادری کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے،واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے عزم اور جڑانوالہ کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کی بھی تعریف کی۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جڑانوالہ کے گھناونے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ سماجی ہم آہنگی اور دونوں مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان مذہبی مراسم کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان کی پوری قیادت اور سول سوسائٹی ان مسیحی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے جو جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ سے متاثر ہوئے ہیں۔

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد ہوئی 

  • کراچی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کر دی

    کراچی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کر دی

    کراچی: شہر قائد میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے منگھو پر میں آیا پولیس حکام کے مطابق اسد علی نامی شہری نے اپنی اہلیہ ثمینہ کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا اسد نے ثمینہ کے والد محمد کو بھی بتایا جس پر محمد نے بھی اسے ڈھونڈنا شروع کیا اسد کو پتہ چلا کہ محمد نے ثمینہ کو ڈھونڈلیا اور اپنے گھر لے گیا ہے-

    اسد نے محمد سے ثمینہ کے بارے پوچھا تو ملزم نے کچھ نہ بتایا جس کے بعد اسد نے پولیس کو سارے واقعے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے محمد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ اتوار کو ثمینہ کو گھر لایا اور رات کو ہی اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش قریبی قبرستان میں دفنادی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے عدالتی احکامات کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی جائے گی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

    خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے چوہنگ میں 16 سال کی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولہ عیشا والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی اس دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے 16 سالہ عیشاء فاطمہ اپنے والد عبدالغفار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ جوبلی ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے سر میں گولی لگنے سے عیشا شدید زخمی ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

  • ۔ہمارا کام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے،وزیراعلی بلوچستان

    ۔ہمارا کام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے،وزیراعلی بلوچستان

    نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا

    اجلاس کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کو محکمہ داخلہ بلوچستان کے دائرہ کار ، تفویض اختیارات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، محکمہ داخلہ نے دیگر اداروں سے کوارڈینیشن اور ممحکمہ کے ماتحت اداروں کے افعال پر بھی بریفنگ دی، اجلاس کو پولیس فورس اور پولیس کے زیر انتظام سپیشل یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی لیویز فورس اور سول ڈیفنس سمیت محکمہ داخلہ کے زیر انتظام کل افرادی قوت ، استعداد کار اورکیے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا 

    ہم دہشتگردی کیخلاف لڑائی کسی خیرات پر نہیں لڑ رہے،نگران وزیراعظم

    اجلاس میں نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ ، آئی جی خانہ جات شجاع الدین کاسی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کا کام صاف و شفاف انتخابات کے لئے پر امن ماحول فراہم کرنا ہے ۔ضروری ہے کہ محکمہ داخلہ بہتر انداز سے اپنے امور کی انجام دہی یقینی بنائے ۔ایسے عملی اقدامات کئے جائیں جو امن و امان اور شفاف ماحول میں انتخابات کے انعقادکی بنیاد فراہم کریں ۔ہمارا کام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے ۔میسر افرادی قوت کو بہترین اور منظم انداز میں استعمال میں لاکر پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا

  • برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار

    برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار

    برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ شریف کے کیس میں پولیس جہلم میں پاکستانی نژاد ملزم عرفان کے بھائی کے گھر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پاکستان میں حراست میں لیے جانےوالے چچا نے بتایا ہے کہ سارہ سیڑھیوں سے نیچے گری تھی جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی سارہ شریف کے چچا نے بتایا کہ عرفان سے ملاقات ہوئی نہ ان کے ٹھکانے کا علم ہے-

    واضح رہے کہ پولیس کو سارہ کی لاش10 اگست کو گھر سے ملی تھی اور اُس نے تصدیق کی تھی کہ خاندان کے 3 افراد لاش ملنے سے ایک دن پہلے پاکستان فرار ہو گئے تھےسارہ شریف کے والد، سوتیلی والدہ اور بہن بھائی پاکستان پہنچ کر روپوش ہوچکے ہیں دس سالہ سارہ شریف کو اس کے والد نے ہی قتل کیا جس کی تلاش میں برطانیہ کی ایجنسیز پاکستان کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

    ایشیا کپ 2023:نیپال کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

    ملزمان لاش ملنے سے ایک دن قبل پاکستان روانہ ہوئے تھے، سرے پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کی موت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا لیکن پوسٹ مارٹم میں سارہ کے جسم پر ایک سے زیادہ پرانے زخم کے نشانات پائے گئے۔

    پولیس کو سارہ کے 41 سالہ والد نے فون کیا، جو اپنی 29 سالہ اہلیہ بینش بتول اور اپنے 28 سالہ بھائی فیصل مالی کے ساتھ برطانیہ میں پوچھ گچھ کرنے سے پہلے اسلام آباد پہنچ چکے تھے،یہ فون اسلام آباد پہنچنے کے بعد رات 2 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا تھابرطانوی پولیس نے قتل کی تفتیش کےلئے مطلوب بچی کے باپ عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک کی تصاویربھی جاری کیں۔

    امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش

  • خیبر پختونخوا پولیس میں  افسران کے تقرر و تبادلے

    خیبر پختونخوا پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلے

    خیبر پختونخوا پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق ایس پی عالمزیب ڈائریکٹر اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ تعینات کیے گئے جبکہ ایس پی عقیق حسین اپر کرم سے ایس پی انوسٹی گیشن بنوں تعینات ہوں گے،اسی طرح افتخار علی شاہ ایس ایس یو سی پیک خیبر پختونخوا سے ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس تعینات کیے گئے جبکہ ایڈیشنل ایس پی آپریشن مردان روخان زیب ایس پی سٹی کوہاٹ مقرر کردیئے گئے۔

    حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی خدمات انجام دینے سے انکار کر …

    اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کوہاٹ زاہد خان کو ایس پی صدر کوہاٹ تعینات کردیا گیا ہے محمد انعام جان ڈی ایس پی سٹی مردان کو ایس پی سٹی مردان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ کمال حسین ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ڈائریکٹر پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ مقرر کردیئے گئے وصال احمد ڈی ایس پی لیگل مردان ریجن سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان تعینات ہوگئے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

  • آئی جی پنجاب کا  مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا اور وہاں پر کانسٹیبل شاہد عباس کو گلے لگاتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کے علاج معالجے بارے تفصیلی گفتگو کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کی بیماری کا مذاق بنانا مریض اور اہل خانہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمزوارکا حصہ بنانےکی بجائے اس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے، اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعویٰ غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر


    واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک جگہ پر ٹریفک وارڈن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا ہوا ہے اور وہاں سے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ایک موٹر سائیکل سوار نکلنے کی کوشش کرتا ہے اس موقع پر موجود اس شخص نے ٹریفک وارڈن سے پولیس کی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل سوارکوروکنے کا کہتا ہے لیکن موٹرسائیکل سوار اپنی موٹر سائیکل نکالنے پر بضد رہتا ہے۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    مائیک پکڑے شخص نے موٹر سائیکل کو پکڑ کو وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار کو روکنےکی کوشش کی جس پراس نے مائیک پکڑے شخص کو گالیاں دیں اس واقعے پر پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ کانسٹیبل 8 سال پہلے ہوئے ٹریفک حادثے کی وجہ سے نفسیاتی بیماری کا شکار ہے ، مزید علاج کے لیے کانسٹیبل شاہد کو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا ہے ۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق،شہری کروڑوں روپوں سے محروم

    ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق،شہری کروڑوں روپوں سے محروم

    راولپنڈی سے سرائے عالمگیر کی طرف آنے والے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی کوپولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس دو مسلح ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    عمران رفیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسلام آباد سے مکان فروخت کرکے رقم لارہا تھا کہ چک اکا کے مقام پر پولیس وردیوں میں ملبوس موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر کہا تم ایکسیڈنٹ کرکے آئے ہو اور گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔

    دوسری طرف راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکو 70 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور غیرملکی کرنسی لے کر فرار ہوگئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

    ادھر کراچی کے علاقے انچولی میں ملزمان ہوٹل میں بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے،جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے نو جوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی سرسید پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواسے ہے، منشیات برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    بابو سرٹاپ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیا ح جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق سیاح کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا،جاں بحق شخص کی شناخت پروفیسر حاجی رشید کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

  • 2 بچوں کے باپ کوآشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد

    2 بچوں کے باپ کوآشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد

    بھارت میں 2 بچوں کے باپ کو مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلق کی بنا پر آشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورہ کے ٹاؤن بیلونیا میں2 بچوں کے باپ اور 20 سالہ لڑکی کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے الزام میں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مرد اور ایک لڑکی کو بجلی کے کھمبے سے بندھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ادھیڑ عمر خاتون کھمبے سے بندھی لڑکی کے بال کھینچ کھینچ کر اسے مارتے دیکھی گئی بھارتی شخص اور اس کی آشنا کو سرعام ایک بزرگ کی جانب سے بھی بے عزت کیا گیا آس پاس موجود لوگ واقعے دیکھتے رہے لیکن کسی نے جوڑے کی مدد نہیں کی۔

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نےموقع پر پہنچ کر متاثرین کو بچالیا دوسری جانب متاثرہ مرد اور لڑکی کی جانب سے کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی گئی البتہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے علاقہ مکینوں کیخلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

    اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (لاء اینڈ آرڈر) جیوتشمان داس چودھری نے بتایا کہ پولیس نے اس شخص کو زخمی حالت میں پایا اور عورت کو برقی کھمبے سے بندھا ہوا پایا جب وہ بیلونیا کے ایشان چندر نگر گاؤں کی منڈا بستی پہنچےانہوں نے دونوں کو بچایا اور خاتون کو بیلونیا اسٹیشن لے گئےاس شخص اور اس کی بیوی کے دو بچے ہیں۔

    خدا گواہ ہے،میں نے آفیشل سیکرٹس اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں …

    قبل ازیں 2020 میں، مغربی تریپورہ ضلع میں ایک 45 سالہ خاتون پر اسی طرح پانچ خواتین نے ان میں سے ایک کے شوہر کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کے الزام میں حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

  • سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

    اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی، ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شیریں مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    دوسری جانب گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وائس چیئرمین تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار