Baaghi TV

Tag: پولیو

  • جلد پاکستان سے  پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،وزیراعظم

    جلد پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ جلد پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی قابلِ قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ پولیو کے خلاف جدوجہد میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون پر حکومت پاکستان بے حد شکر گزار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، تاہم اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔

    ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت مؤثر حکمت عملی کے تحت ملک کے طول و عرض میں پولیو ٹیموں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے، جبکہ انسداد پولیو کی مہم کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت متعلقہ منصوبے بھی جاری رکھے جائیں گے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو سے متعلق عوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کے لیے وفاقی وزارتِ صحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع سفارشات مرتب کرے۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور دیگر سرکاری عہدیداران بھی شریک تھے وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے انسداد پولیو کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی،طلال چوہدری

    اس موقع پر گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات کے نتیجے میں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمے کی منزل حاصل کر لے گا۔

    وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے وفد کو انسداد پولیو کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے وزیراعظم کی رہنمائی اور بل گیٹس کی ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسداد پولیو اقدامات کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے بھی ملاقات میں تمام صوبوں اور شہروں میں انسداد پولیو کے تحت جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

    ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے وفد میں شامل گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ

    خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ن (این آئی ایچ ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق پولیو کا حالیہ کیس 2025 میں شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہونے والا 5واں کیس ہے،جس کے بعد گزشتہ برس ملک بھر سے رپورٹ ہونیوالے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

    لیبارٹری کے مطابق یہ وائرس شمالی وزیرستان کی یونین کونسل سپین وام-2 سے تعلق رکھنے والی 4 ماہ کی بچی میں پایا گیا بچی میں دسمبر کے مہینے میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد لیے گئے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی، اس طرح یہ 2025 کا 31واں پولیو کیس قرار پایا۔

    اجیت ڈوول نے مسلم دشمنی کی انتہا کر دی

    گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی طور پر 20 کیسز خیبر پختونخوا، نو سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا،2025 میں جنوبی خیبر پختونخوا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ رہا، جہاں ملک کے 31 میں سے 17 کیسز سامنے آئے،سیکیورٹی چیلنجز کے باعث جنوبی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں، خصوصاً شمالی وزیرستان میں، پولیو ٹیموں کی مسلسل رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

    
بنگلہ دیش کا بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا مؤقف برقرار، آئی سی سی کو آگاہ

  • 2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز

    2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز

    ملک بھر میں 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو جائے گی۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی اس 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےپنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    رواں سال پاکستان میں 30 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کوآرڈی نیٹر ای او سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بارکھان اور چمن میں وائرس پایا گیا ہے۔

  • پولیوکے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح ذمہ داری ضروری ہے،اقوام متحدہ

    پولیوکے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح ذمہ داری ضروری ہے،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے تحت پولیو کے خاتمے کے لیے قائم آزاد نگرانی بورڈ (آئی ایم بی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 37 سال کی کوششوں اور 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دنیا ابھی تک اس مرض سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں 26 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، جس پر آئی ایم بی نے وارننگ جاری کی ہے کہ پرانے طریقہ کار اب مؤثر ثابت نہیں ہو رہے اور پولیو پر قابو پانے کی حکمتِ عملی ناکام ہوتی نظر آ رہی ہےاس مرض کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح ذمہ داری ضروری ہے، کیونکہ موجودہ نظام کئی کمزوریوں کا شکار ہے، ان میں فنڈنگ کا غیر مؤثر استعمال، ویکسینیشن پروگرام کے ساتھ ناکافی انضمام، حکومتوں کی کم دلچسپی اور کمزور احتساب شامل ہیں، جو صرف رپورٹز جاری کرتا ہے لیکن عملی نتائج نہیں دیتا۔

    آئی ایم بی کے چیئرمین سر لیام ڈونلڈسن نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدانوم کو خط میں لکھا کہ دنیا اس وقت ایک نہایت مشکل مرحلے پر کھڑی ہے، وائرس کی مسلسل منتقلی، جغرافیائی سیاسی مسائل اور مالی دباؤ اس پروگرام کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہیں، پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک ایک بار پھر وائرس کی زد میں آ گئے ہیں، اسی لئے اب ان دونوں ممالک میں پولیو پر قابو پانے کی ذمہ داری ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے ریجنل وزارتی پولیو سب کمیٹی کو منتقل کر دی گئی ہے تاکہ اسے علاقائی ترجیح بنایا جا سکے۔

    دعا ملک کا انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

    رپورٹ میں پاکستان کے ان دعووں پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ 2021 سے 2023 تک پولیو کی منتقلی روک دی گئی تھی،آئی ایم بی کے مطابق یہ کامیابی زیادہ تر کووِڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی، نہ کہ پولیو پروگرام کی بہتر کارکردگی کے باعث،پولیو کے عالمی مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومتوں کو ذمہ داری لینا ہوگی، ویکسینیشن پروگرام کو مؤثر طور پر چلانا ہوگا اور کمزور کارکردگی دکھانے والوں کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔

    پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں،شرجیل میمن

  • ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آگیا،جس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہےمتاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے، جو کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے نہایت حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بچی کی کوئی سفری تاریخ موجود نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس اب بھی مقامی سطح پر گردش کر رہا ہے، تاہم وائرس کے جینیاتی تجزیے کی رپورٹ ابھی باقی ہےیہ کیس رواں سال جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا 14واں کیس ہے، صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2025 میں 16 کیس خیبرپختونخوا، 6 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام نے اس پیشرفت کو تشویشناک مگر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر قریبی قبائلی اضلاع میں بچوں تک رسائی میں رکاوٹیں پولیو کے مکمل خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد 2 ممالک ہیں جہاں معذور کردینے والا پولیووائرس اب بھی موجود ہے، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی معاونت سے ملک بھر میں مہمات جاری ہیں لیکن دور دراز یا شورش زدہ علاقوں میں لاکھوں بچے اب بھی حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  • ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    ملک کے 99 مخصوص اضلاع میں مرحلہ وار انسدادِ پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے-

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق مہم کے دوران 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں،انسداد پولیو مہم کے دوران پنجاب کے 7 اضلاع میں 41 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی، تاہم سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے۔

    سندھ کے 25 اضلاع میں 89 لاکھ سے زائد، بلوچستان کے 26 اضلاع میں 21 لاکھ سے زائد اور خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےجنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 2،2 اضلاع میں بھی بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسین کے 2 قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ یہ قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بناتے ہیں۔

    امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

  • ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 جنوبی اضلاع سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 2025 کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، ایک ضلع ٹانک اور دوسرا ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیاتازہ کیسز میں یونین کونسل ملزئی ضلع ٹانک کی 16 ماہ کی بچی اور یونین کونسل میران شاہ-3 ضلع شمالی وزیرستان کی 24 ماہ کی بچی شامل ہے، ان کیسز کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں 15 خیبر پختونخوا، 6 سندھ سے، اور ایک ایک پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے آئندہ کم ٹرانسمیشن سیزن کے لیے جامع ویکسینیشن شیڈول تیار کیا ہے، اس سیزن کی پہلی مہم یکم سے 7 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں چلائی جائے گی، جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے،اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے،وزیراعظم

    پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

    وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے، پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں،محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور متعلقہ ادارے پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

    واضح،رہےکہ،نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے مجموعی طور پر 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی،این ای او سی نے والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی، والدین بچوں کو قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

    نیشنل ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، انسدادِ پولیو مہم میں والدین اور کمیونٹی کا کردار اہم ہے، پولیو ورکرز سے تعاون بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

  • بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی

    بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی

    ملک میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوگئے، سندھ کے ضلع بدین اور خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان سے نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے مجموعی طور پر 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی،این ای او سی نے والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی، والدین بچوں کو قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

    نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

    نیشنل ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، انسدادِ پولیو مہم میں والدین اور کمیونٹی کا کردار اہم ہے، پولیو ورکرز سے تعاون بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

    ملک میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی، مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ

  • خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا،ضلع ٹانک میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی-

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ )،اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدا پولیو نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے،یونین کونسل ملازئی، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو رواں سال خیبر پختونخوا سے سامنے آنے والا11واں کیس ہے اس کے ساتھ ہی سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

    این ای او سی نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس کے لیے نیا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس ملاقات میں جاری اقدامات، مہم کی کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور جنوبی اضلاع، خاص طور پر ٹانک، میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدفی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی