رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ میرا شناختی کارڈ نادرا نے منسوخ کر دیا، ایس این جی پی ایل نے نادرا کو خط لکھا اور انہوں نے میرا شناختی کارڈ منسوخ کیا، میرا شناختی کارڈ بلاک نہیں بلکہ بلکل منسوخ کر دیا گیا، میرے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز بھی بلاک کیے گئے2023 میں کسی نے غصے میں میرا کوئی گھر نکالا اور اس پر بل کا ایشو بنایا، نہ وہ میرا گھر تھا نہ میرے نام پر تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آپ مجھے لکھ کر دیں، میں اس معاملے کو دیکھتا ہوں۔
قومی اسمبلی میں نادراترمیمی بل 2025 سمیت تین بل پیش کردئیے گئے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلافاروقی نے ایوان میں نادراترمیمی بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پر انہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا شرمیلا فاروقی نے کہاکہ یہ بل سینئر سیٹیزن کے شناختی کارڈ کے دوبارہ اجراء سے متعلق ہے-
سحرکامران نے علاقہ دارلحکومت اسلام آبادبیٹریاں انتظام ودوبارہ کارآمدبنانے کابل 2025ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،ڈاکٹرشذرہ منصب علی نے کہا کہ اس معاملہ پرورکنگ گروپ کام کررہاہے، اس بل میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جوورکنگ گروپ میں شامل نہیں ہے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری
سحرکامران نے کہاکہ یہ اہم بل ہے تاکہ گرین اکانومی کو فروغ دیا جائےاجازت ملنےپر انہوں نےبل ایوان میں پیش کردیاطاہراقبال نے کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔
