Baaghi TV

Tag: پیٹرولیم مصنوعات

  • پٹرول فی لیٹر 10 روپے مہنگا کردیا گیا

    پٹرول فی لیٹر 10 روپے مہنگا کردیا گیا

    وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گہا ہے۔ جس کے بعد ٹرول کی فی لٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 روپے فی لٹر ہوگئی۔

    علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی ہیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

  • رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان

    رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان

    قصور
    رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش،بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ناجائز منافع خور پہلے سے تیار بیٹھے تاجروں کو نیا بہانہ مل گیا

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے رمضان سے چند دن قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے نئے طوفان کو دعوت دی ہے
    بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ناجائز منافع خور تاجر پہلے سے ہی رمضان کی امد کے پیش نظر چیزوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کئے بیٹھے ہیں تاہم اب ان کو سرکار کی طرف سے ایک اور بہانہ مل گیا ہے جس کے باعث وہ اب اپنی من مانیاں مذید کرینگے اور ماہ رمضان برکات میں لوگوں کو تگنی کا ناچ نچائیں گے
    گزشتہ رات گورنمنٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپیہ فی لیٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے اور ابھی 31 مارچ تک کوئی پتہ نہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مذید بڑھا دی جائیں
    عوام کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کے خرچ کم کرنے کے دعوے بےبنیاد ہی نکلے نا تو سرکاری گاڑیوں میں کمی کی گئی ہے نا ہی پروٹوکول میں کمی ہوئی ، بس ایک عوام پہ ہی جینے کی تنگی کرنا ان حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر کی قیمتیں جو سولہ اکتوبر سے چل رہی ہیں وہ برقررا رہیں گی آج ٹیکس رٹرن فائل کرنے کی اخری تاریخ تھی، صورتحال کو سامنے رکھتےہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد اضافہ


    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے پھنسی ہوئی ایل سی میں رعایت دیں گے،پہلے 50 ہزار ڈالر تک ایل سی کو کلیئر کرنے کی اجازت دی تھی، اب ایک لاکھ ڈالر کی ایل سیز بھی یکم نومبر سے کلیئر ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب مزید 1350 ایل سیز فوری کلیئر ہوجائیں گی،پہلے 4350 ایل سیز کلیئر کراچکے ہیں،مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد ایل سیز رکی ہوئی تھیں۔

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

  • سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی-

    باغی ٹی وی : چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا سینیٹ میں سینیٹر سکندر مندھرو کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ سکندر مندھرو کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن نے سکندر مندھرو کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کروانے کی بات ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ تیاری نہیں-

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک نوٹیفائی نہیں کیا جسد خاکی امریکہ سے آنی ہے، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سکندر مندھرو کی خالی نشست کے معاملے میں پیپلزپارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں جبکہ بہرہ مند تنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سکندر مندھرو کی خالی نشست پر شیڈول کو فوری روکے-

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے ہی ہے جیسے رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو،الیکشن کمیشن سے اپیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی الیکشن کمشنرکو طلب کریں-

    سینیٹر سکندر مہندھرو کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی-

    سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جان چھڑانا ناگزیر ہے، امپورٹڈ حکومت غلامی قبول کرچکی وہ اس معاملے پر بات نہیں کرے گی-

    سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سکندر مہندرو کے معاملے پر کسی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، کسی کو الیکشن کمیشن پر کوئی اعتراض ہے پوائنٹ پر بات کی جائے،ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہیے،سکندر میندھرو کے معاملے پرکسی ادارے کوتنقید کانشانہ نہ بنایا جائے-

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گوپی چند کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے،گوپی چند کے لواحقین کوسینیٹ کی طرف سے تعزیتی خط لکھا جائے-

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ مداخلت عمران خان حکومت کے خلاف ہوئی اور سازش عوام کے خلاف، عمران خان حکومت روس سے سستا تیل لینے کے قریب تھی،بھکاری حکومت نے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کر دیا-

    سینیٹ اجلاس ،وزیرخزانہ کی ایوان میں عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں،وزیرخزانہ کہاں ہیں؟دن کو چھپ کر بیٹھ جاتےہیں،اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ وزیرخزانہ کو طلب کریں،اپوزیشن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی چیئرمین سینیٹ نے دانیش کمار اور بہرہ مند تنگی کو اپوزیشن کو منانے کی ہدایت کی-

    آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    سینٹر عرفان صدیقی کا ایوان سے اظہار خیال

    عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج درست ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ آج نوبت یہاں تک آئی ،جانے والے کو الزام ،آنے والے جانے پر سارا کچھ ڈالتے ہیں،ہو سکتا ہے آنے والے درست یا جانے والے درست یا پھر دونوں غلط ہوں،جانے والے کو الزام ،آنے والے جانے پر سارا کچھ ڈالتے ہیں،جب بھی سیاسی استحکام پیدا ہوا سیڑھی کھینچ لی گئی،32سال مارشل لا قبول کیا ، سیاستدانوں کو سارے کچھ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا،ہم نے کیا کیا تجربے نہیں دیکھے ،پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے،بت تراشنے، بت پوچنے اور توڑنے کے نتائج نے آج اس نہج پر پہنچایا ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے گوپی چند کی وفات پر اظہار خیال کیا کہا کہ گوپی چند کی ادب کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں جن کویاد رکھا جائے گا-

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

  • آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

    قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں


    ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے متعلق جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ہم بہت جلد معاشی مشکلات سے نکلیں گے انشاءاللہ-


    وزیر اعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا اور واضح طور پر برے معاشی فیصلے کیے ان میں سچ کا سامنا کرنے کا ضمیر ہے یا نہیں؟ وہ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جب کہ قوم جس کرب سے گزر رہی ہے وہ صاف ظاہر ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ 20روز میں تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپےہوگئی –

    ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہو گئی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی،لائٹ ڈیزل فی لیٹر 29 روپے 61 پیسے اضافہ ہوا ،مٹی کا تیل 29 روپے59 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی قیمت 211 روپے 43 پیسے ہوگئی ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 207 روپے47 پیسے ہو گئی-

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

    وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب پٹرولیم مصنوعات کے معاملے میں کوئی نقصان برداشت نہیں کرے گی کبھی ملکی حالت میں اتنا بگاڑ نہیں دیکھا، جس کی وجہ عمران خان کی نااہلی، کورونا کے بعد ہونے والی عالمی سطح پر مہنگائی ہے، اس دوران پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کو دبوچنے کے لیے ایک جال بچھایا پھر آئی ایم ایف سے معاہدے کیے، اب ہم ان ہی معاہدوں پر عمل پیرا ہیں اور انشاء اللہ ہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے 30 روپے فی لٹر پیٹرول لیوی اور ٹیکس لگانے کا معاہدہ کیا تھا جب خان صاحب چھوڑ کر گئے تو عالمی مارکیٹ میں پٹرول 80 سے 85 ڈالر تھا آج قیمت اضافے کے بعد 120 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اس کے باوجود ہم پٹرول سستا فروخت کررہے تھے اور آج بھی دنیا کے اعتبار سے قیمتیں کم ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہم بھی مجبوری میں سب جاننے کے باوجود بھی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں، وزیراعظم نے پیٹرول اسکیم بھی اسی وجہ سے متعارف کروائی جس کے تحت 80 لاکھ افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ جون سے مزید 60 لاکھ لوگوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

    وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ کورونا کے دور میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول 6 اور 7 ڈالر میں دستیاب تھا مگر ہم نے اُس سے فائدہ نہیں اٹھایا، ہم نے پہلے بھی مشکل فیصلے کیے اور آئندہ بھی کریں گے، یہ مشکل چند مہینوں کی ہوگی مگر امید ہے کہ ہم جلد اس سے نکل جائیں گے، ہم نے ویسے ہی بجٹ میں غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جبکہ امیروں پر نئے ٹیکس لگائے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

  • قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں

    قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں

    قصور
    کل صبح سے ہی پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی فروخت بند رہی، رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول پمپ مالکان نے لاکھوں روپیہ کی دیہاڑیاں لگائیں

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرولیم بمب کا وار کیا ہے
    15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر کل سارا دن پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند رکھی گئی اور رات باراں بجے کے بعد نئی قیمتوں کے اطلاق کیساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی سیل نئی قیمتوں پر کی گئی جس کے باعث پیٹرول پمپ مالکان نے لاکھوں روپیہ کی دیہاڑیاں لگائیں
    نئی گورنمنٹ کے آتے ہیں تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہے
    لوگوں نے نئی گورنمنٹ کی طرف سے بار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے ملک کو شام و لیبیا کی طرح خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ حکمران مت بولیں کہ جب عوام کے ضبط کا بندھن ٹوٹا تو پھر حکمران بھی اس خانہ جنگی سے بچ نا پائینگے بلکہ عوام سے پہلے حکمران رگڑے جائینگے لہذہ حکومت نظر ثانی کرے ورنہ عوام تو بھوکی مر ہی رہی ہے زندگیاں ان حکمرانوں کی بھی تنگ ہو جائیں گیں

  • پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی،شہری پریشان

    پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی،شہری پریشان

    قصور
    بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ابھی سے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی،ضلعی انتظامیہ سے سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے بیشتر پیٹرول پمپوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر ابھی سے ترسیل روک کر مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے
    15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر لالچی بے ضمیر بلیک مارکیٹنگ کے ماہر لوگ متحرک ہو چکے ہیں
    محض جان پہچان والوں کو ہی پیٹرول دیا جا رہا ہے اور دوسروں کو نہیں دیا جا رہا ہے جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں
    جب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے تب سے پیٹرول پمپ مالکان نے تیل کا ذخیرہ کرنا معمول بنا لیا ہے اور لاکھوں روپیہ منافع جمع شدہ پیٹرول سے لینا اپنا حق سمجھ لیا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یو اےا ی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں27روپے اضافہ ہوگیا۔ فی لیٹر پیٹرول 4.15 درہم کا ہوگیا،جو 225 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

    آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 3.66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔ایک لیٹر ڈیزل 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں جنوری سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے-

    دوسری جانب پاکستانی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی-

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

    ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کے بارے میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری

    اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔

    اباغی ٹی وی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم تا 15مئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر سبسڈی دی جائےگی، سبسڈی کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی جائے گی۔

    وزیراعظم کی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں،پیٹرولیم قیمتوں پر مشورہ مانگ لیا

    اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں دو لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی، کھاد حکومتی بنیادوں یا مؤخر ادائیگیوں پر درآمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

    بلاول بھٹوکا بحثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ، 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے

    جبکہ گزشتہ روزوفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکا اعلان کیا تھا وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی اور اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اورڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی۔

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہو گی

    ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے گی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر تے ہوئے پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اور ڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہناہےکہ حکومت فی لیٹرپیٹرول پر 29 روپے60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹرپیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے14پیسے تک پہنچ جائے گی، ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول 45روپے 15 پیسے بڑھانا پڑے گا جس کے نتیجے میں فی لیٹرپیٹرول 195روپےکا ہوجائےگا۔

    ذرائع کےمطابق اس وقت ڈیزل پرفی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی جب کہ مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

    ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

    ذرائع نے بتایاکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے اور 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کرنے سے اس کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔

    ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے اور 16 مئی سے یہ سبسڈی 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔

    ذرائع کا کہناہےکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

    سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود کی حکومت کو…

    یا درہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

    اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف