Baaghi TV

Tag: پیپلزپارٹی

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے حسر بطن سعودی عرب کے گورنر جناب ابو منصور نے ملاقات کی ہے

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا

     

    یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی اہم شخصیات کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے شروع ہیں ، سعودی گورنر کی ملاقات بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے،

    دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی یہ امید قائم کرچکی ہے کہ وہ اقتدار میں آئے گی جس کے بعد وہ ان ممالک کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات بھی قائم کرے گی

  • ایم کیو ایم کا حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    ایم کیو ایم کا حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    کراچی :ایم کیو ایم کا حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے لائے گئے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ، کے ڈی اے، بلدیہ کے پاس ہونا چاہیے لیکن بلدیاتی بل میں ترمیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔انہوں نے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا اور احتجاج کا بھی فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

    سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سمیت عباسی شہید اسپتال، سوبھراج اسپتال، لیپروسی سینٹر اور سرفراز رفیقی اسپتال کا انتظام سندھ حکومت سنبھالے گی جبکہ تعلیم اور صحت کا شعبہ بلدیاتی اداروں سے واپس لے لیا گیا۔

    کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کارپوریشنز اور ٹاؤنز کا نظام ہو گا جبکہ یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمینز ٹاؤن میونسپل کونسل کےرکن ہوں گے اور ٹاؤن میونسپل کونسل کےارکان میں سے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔

    پیدائش و اموات اور انفیکشز ڈیزیز کا شعبہ بلدیاتی اداروں سے واپس لے لیا گیا۔کم از کم 50 لاکھ کی آبادی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن ہو گی اور بلدیاتی نمائندوں کی مدت چار سال ہو گی۔

    دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے ایم کیو ایم کے اس نقطہ نظر کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے اور بھرپورانداز سے الیکشن لڑیں‌گے

     

     

  • پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے خدشات

    پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے خدشات

    تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے سے متعلق پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست کا معاملہ

    پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست کے معاملے پر وضاحت دینے کا مطالبہ کرلیا ہے- پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا ہے- نیر بخاری کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کے دستاویز کو خفیہ رکھنے کی درخواست سے پیپلزپارٹی کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں- تحریک انصاف کی فنڈنگ کیس کے دستاویز کو خفیہ رکھنے کا موقف کئی سوالات کو جنم دیتا ہے- وزیراعظم کے بیان اور تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست کے بعد تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے-

    دستاویز کو خفیہ رکھنے کی درخواست سے وزیراعظم  کا فنڈنگ کیس سے متعلق جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے- کچھ روز قبل وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا بیان دیا- بیان کے فوری بعد ایک بار پھر فنڈنگ کیس کی سماعت کو خفیہ رکھنے کا کہا جاتا ہے-
    تحریک انصاف کی درخواست کے بعد ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس چکی ہے- تحریک انصاف فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف کر چکی ہے الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ سنائے-

  • جماعت اسلامی کا کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان!

    جماعت اسلامی کا کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان!

    جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک کےتحت 30 جنوری کو 50 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ دھرنوں کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ حقوق کراچی کی اس تقریب میں ٗحافظ نعیم الرحمن ودیگر رہنما خطاب کریں گے۔ کراچی میں کیے جانے والے یہ دھرنے شام 4 بجے سے شروع کیئے جایئں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔ دھرنے شہر بھر کے تمام اضلاع میں دیے جائیں گے،ترجمان جماعت اسلامی۔

    ضلع وسطی میں ڈالمن مال حیدری،امتیاز اسٹور ناظم آباد،ناگن چورنگی، ودیگرعلاقےاس دھرنے میں شامل ہوں گے۔ کراچی دھرنے میں شمالی4.Kچورنگی،سرجانی ٹاون،نارتھ کراچی،الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ بھی شامل ہیں۔ ضلع شرقی میں ملینیم شاپنگ مال جوہر موڑ،جوہر چورنگی،صفورہ چوک،ودیگر علاقے شامل ہوں گے۔ ڈسکو بیکری گلشن اور یس کے علاوہ اقبال،یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، ضلع جنوبی میں ماڑی پور روڈ،لیاری نزد غلامان عباس اسکول،گارڈن،آگرہ تاج،ودیگر ، ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن5نمبر،شیل پیٹرول پمپ فقیرکالونی ودیگر مقامات پر دھرنے دیے جائینگے۔ ضلع ملیر میں اسپتال چورنگی،بھینس کالونی، ڈی سی آفس،لعل آباد موڑ،سمیت مختلف مقامات پر اور شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب،لسبیلہ چوک،پرانی سبزی منڈی شاہ ژوب ہوٹل پر بھی دھرنا دیا جائیگا۔

    یہ دھرنے کراچی میں پیپلزپارٹی کی صوباٰئی حکومت کی بدانتظامی اور وفاقی حکومت کی کراچی کے مسائل سے مسلسل کنارہ کشی اختیار کیے جانے کے خلاف دیے جائیں گے۔

  • معصوم بچہ ویکسین نہ ملنے سے مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔۔۔

    معصوم بچہ ویکسین نہ ملنے سے مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔۔۔

    شکارپور کے گاؤں داؤد ابڑو کے رہائشی محنت کش صفدر ابڑو کا 10 سالہ بیٹا میر حسن ویکسین نہ ملنے پر کمشنر آفیس کے سامنے فرش پر تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔بچے کی موت پر غم سے نڈھال والد کا کہنا تھا کہ بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن داد رسی نہ ہو سکی۔ دوسری جانب اے آر وی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا تھا کہ شکارپور، جیکب آباد سمیت ڈویژن بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین نہ ملنے سے مرض بگڑ چکا تھا اس نے اب دو دن ہی زندہ رہنا تھا کیوں کہ اس کا اثر10 سالہ میر حسن کے دماغ پر ہو چکا تھا۔

    ویسے تو دس سالہ میر حسن نے تو بڑے ہو کر بھی مر ہی جانا تھا . اسی لیے گزشتہ روز بلاول کو پریس کانفرنس میں خورشید شاہ کا رونا تو یاد رہا ۔ جمہوریت میں خطرے پڑ چکی ہے یہ بتانا تو یاد رہا ۔ مگر وہ یہ ضرور بھول گئے کہ ان کی اس لولی لنگڑی ، کرپٹ اور نکمی حکومت کی بدولت میر حسن جیسے بچوں کی زندگیا ں داو پر لگی ہوئی ہیں ۔ بلاول ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ سندھ میں ان کی بادشاہت دہائیوں سے چلتی آرہی اور اسی حکومت کی بدولت عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

    لوگ کہتے ہیں کہ کیسا صوبہ اور کیسی حکومت ہے جہاں لوگ اس لئے مر جاتے ہیں کہ کتا کاٹ لے تو ہسپتالوں میں ویکسین نہیں ملتی۔ مگر لوگوں کو کیا پتہ جمہوریت کیا ہوتی ہے ۔ جمہوریت کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے خون دینا پڑتا ہے ۔کل کو جب بلاول اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے تب عوام کو پتہ چلے گا کہ جمہوریت بہترین انتقام کیوں ہے ۔ سندھ میں لبرل سیکولر ترقی پسند پروگریسو پیپلزپارٹی کی دہاییوں سے حکومت ہے۔ مگر سندھ اور سندھیوں کے حالات زندگی بدلنے میں پیپلز پارٹی بری طرح ناکام رہی ہے ۔ مگر تمام جیالے لیڈروں نے اپنی قسمت ضرور بدل لی ہے ۔ شاید ہی کوئی وزیر ہو جس کی دبئی میں پراپرٹی نہ ہو ۔ شاید ہی کوئی وزیر ہو جس پر کرپشن کا الزام نہ ہو ۔ معذرت کے ساتھ جس طرح پیپلز پارٹی نے بھٹو کا نام زندہ رکھا ہوا ہے اس سے تو بہتر تھا بھٹو پیدا ہوتے ساتھ ہی مر جاتا ۔ کیونکہ تھر میں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں ۔ مگر بھٹو زندہ رہتا ہے ۔

    مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    سندھ چاہے ایڈز زدہ ہو جائے مگر بھٹو اور بھٹو خاندان کو کچھ نہیں ہونا چاہیئے ۔ کیونکہ جمہوریت کے لیے بھٹو خاندان نے قربانیاں دیں ہیں ۔ یہ صرف ان کا ہی حق ہے کہ سندھ پر وہ حکومت کریں ۔ چاہیے سندھی سسک سسک کر مرجائیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اس ملک کو فیصلہ کرنا ہوگا ۔ کب تک بھٹو ، شریف ، زرداری ، فضل الرحمان ، اچکزئی ، باچا خان ، ان جاگیرداروں اور وڈیروں کی اولادوں کی غلامیاں کرتے رہیں گے ۔ ان غلامی کی زنجیروں کو توڑیں اور ان خاندانوں اور لیڈروں کو نشان عبرت بنا دیں ۔ سندھیوں اور اس ملک کی غریب عوام کے پاس اب صرف کھونے کے لیے غلامی کی زنجیریں باقی رہ گئیں ہیں ۔ یہ غلامی کی زنجیریں توڑیں ۔ اور اس اشرفیہ کو غارت کردیں ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    یوٹیوب چینل سکرائب کریں

    https://www.youtube.com/c/superteamks

    فیس بک پروفائل

    https://www.facebook.com/sheikh.naveed.9

    ٹویٹر پر فالو کریں