Baaghi TV

Tag: پیپلزپارٹی

  • پاکستان کے پہلے نوجوان سینیٹر، سردار سلیم چل بسے

    پاکستان کے پہلے نوجوان سینیٹر، سردار سلیم چل بسے

    پاکستان کے معروف سیاستدان اور پہلے نوجوان سینیٹر جنہیں پاکستان کا پہلا "ینگسٹ سینیٹر” بھی کہا جاتا ہے سردار سلیم سدوزئی انتقال کرگئے ہیں جبکہ ان کا انتقال اپنے راولپنڈی کے گھر میں ہوا، صحافی ملک رمضان اسراء نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ "ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سردار سلیم کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کے ساتھ انتہائی قربت تھی گزشتہ دنوں فون پر بات ہوئی تو کہا ملاقات کیلئے کب آرہے ہو؟ 14 اگست کے بعد کا وقت طے ہوا مگر وہ خالق حقیقی سے جاملے اللہ تعالٰی سردار صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے”

    خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سلیم کی قل خوانی کل یعنی 15 اگست کو ہوگی جس میں ان کے رشتہ دار اور دوست احباب شرکت کریں گے جبکہ سردار سلیم کی وفات پر صحافی ملک رمضان اسراء کا کہنا تھا کہ سردار سلیم کو حق و سچ کی پاداش میں مارشل لاء دور میں کوڑے بھی مارے گئے تھے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
    انہوں نے مزید بتایا کہ اکثر سردار سلیم اپنے سابقہ دنوں کی مشکلات اور اپنی بیوی کی قربانیاں بیان کرتے ہوئے رو دیتے تھے جبکہ ملک رمضان اسراء کے خیال میں پیپلزپارٹی نے سردار سلیم جیسے ذولفقار علی بھٹو کے ساتھیوں کی قدر نہیں کی ہے حالانکہ سردار سلیم کو جب سنیٹر بنایا گیا تھا تو یہ ان کی خواہش نہیں تھی اور ناہی اس کا انہوں نے پارٹی قیادت سے تقاضہ کیا تھا بلکہ اس کے لیئے بانی پیپلزپارٹی ذولفقار علی بھٹو نے ان کا نام خود تجویز کیا تھا.

  • ہماری رکنیت کوئی ختم نہیں کرسکتا. لطیف کھوسہ

    ہماری رکنیت کوئی ختم نہیں کرسکتا. لطیف کھوسہ

    سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ اور اعتزاز احسن دونوں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر ہیں، پیپلز پارٹی سے نہ ان کی رکنیت کینسل کی گئی ہے اور نا کوئی کر سکتا ہے۔ جبکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے چند روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب نے دونوں سینئر پارٹی رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے الحاق کی پالیسی ہمیں پسند نہیں ہے، ہم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہت مضبوط سیاسی وراثت ہے اسے شہباز شریف کا وزیر نہ بنائیں، نواز شریف کا شمار بھٹو شہید کے قاتلوں میں ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آپ فوجی عدالتیں ضرور بنائیں لیکن آئین میں ترمیم کر کے مقدمے بنائیں، جس طرح کوئٹہ میں وکیل کے قتل کا کیس عمران خان پر ڈالنے کی بےہودہ حرکت کی گئی ویسے ہی ہمارے گھروں پر حملے کو اس طرح سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ ہماری عمران خان رنجش ہو جائے-
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
    ان کا مزید کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس میں آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی کو شامل تفشیش ہونا چاہیے اور ہمیں ان سے تفتیش کا موقع دیا جائے، جب ہم ان پر جرح کریں گے تو 9 مئی کے پیچھے ملوث بھی آپ کو صحیح بندے نکال دیں گے۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے

    بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان بجٹ 2023 کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی. بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ملکی معاشی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی ، بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ملاقات کی بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھی ملاقات کی ،بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور سینیٹر رضا ربانی نے بھی ملاقات کی

    تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہےلڑائی کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے ،چین پاکستان کا بہتر دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی تمام ممالک سے بہتر تعلقات رواں رکھنے پر مبنی ہے ،موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں خوراک کی کمی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے بھارت کے ساتھ تعلقات بد اعتمادی ہر محیط ہیں،ان تعلقات میں پیش رفت کے لیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا بھارت کو کشمیر کا اسٹیٹس بھی واپس بحال کرنا ہو گا،

    اچھے بچے ضد نہیں کرتے اگلی باری کا انتظار کریں،ناصر شاہ کا حافظ نعیم کو پیغام
    دوسری جانب صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرشاہ نے حافظ نعیم کوامن کا پیغام بھجوایا اور کہا کہ کراچی کی میئر شپ پیپلز پارٹی کا حق تھا کیونکہ کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کا انتخاب کیا،سیاسی بصیرت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ پیپلزپارٹی ادارہ نورحق گئی اور جماعت اسلامی زماں پارک،اصولاً تو جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کی ڈپٹی میئر کی پیشکش قبول کر کے اپنے سیاسی سفر کو آگے بڑھاتی ،جماعت اسلامی ڈپٹی میئر کی ہماری پیشکش کو معقول سمجھ رہی تھی لیکن حافظ نعیم بضد تھے ،جب پی ٹی آئی کے کونسلرز عمران خان کے ساتھ ہی نہیں تو حافظ صاحب کا ساتھ کیسے دیتے اب سفید جھنڈا لیکر حافظ نعیم کو سمجھائیں گے کہ اچھے بچے ضد نہیں کرتے اگلی باری کا انتظار کریں، انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کی امیدوں سے زیادہ خدمت کریگی،

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
  • کراچی :میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہوگا

    کراچی :میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہوگا

    کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی: میئر کے انتخاب کا عمل 11 بجے شروع ہوگا جس کے لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے پہلے ووٹرز اپنی رائے دیں گے میئر کا انتخاب ہوجانے کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا شناخت کے بعد ووٹر کو اندر جانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی شخص کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

    الیکشن کمیشن میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے جس کے مطابق میئر کراچی کے لیے 2 امیدوار مد مقابل ہوں گےالیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں سلمان مراد پی پی پی کے اور سید سیف الدین جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر منتخب نمائندوں کو گرفتار اور غائب کر کے ہی جیتنا ہے تو حکومت سندھ مجھے ہی گرفتار کرلے ، نہ جماعت اسلامی کا امیدوار ہو گا اور نہ پیپلزپارٹی کو اپنا امیدوار جتوانے میں مشکل ہوگی۔

    میئر کراچی جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان بنیں گے یا پھر پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آج آرٹس کونسل آوڈیٹوریم میں پولنگ ہوگی۔

    گوجرہ : شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے

    بدھ کی رات کو ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری پلاننگ کر لی ہے، صبح ان شاءاللہ جماعت اسلامی کا میئر بنے گا ،جو لوگ گرفتاری اور اغوا سے بچ گئے ہیں وہ ایوان میں پہنچیں گے اور پیپلز پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔

    واضح رہے کہ میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے 184 نشستیں درکار ہوں گی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہے تو پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے ناراض چیئرمینز ،ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت حاصل ہے۔

    اگر نمبر گیم کی بات کی جائے تو جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب پر سبقت حاصل ہے تاہم پی ٹی آئی کے کچھ یوسی چیئرمینوں کی جانب سےحافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینےکا اعلان سامنےآنےکے بعد صورتحال دلچسپ موڑ اختیار کر چکی ہے۔

    گو جرہ :بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے خانہ بدوش 13 سالہ بچہ بری …

  • پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    ملک بھرمیں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب میں کل 3بجے مظاہرے کئے جائیں گے احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرزبھرپور شرکت کریں اور صوبوں اور مرکزمیں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔

    ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

    رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاق میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 25 اپریل کو احتجاج ہوگا، سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

    نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیارہےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنے دیا جائے۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما ای سی ایل سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما ای سی ایل سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اورپی پی رہنما و سابق مشیر پٹرولیم ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے خیال رہےکہ عدالت سے اجازت ملنےکے بعد صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے، شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی باربیرون ملک گئے۔

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی رہنما لندن چلےگئے۔

    ای سی ایل کیا ہے؟

    وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا ہے-

    بی بی سی کے مطابق پاکستان میں داخلی امور سے متعلق مزید دو فہرستیں شامل ہیں، جن میں سٹاپ لسٹ اور بلیک لسٹ شامل ہیں، سٹاپ لسٹ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پولیس اور احتساب کے قومی ادارے نیب کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ان کو کسی مقدمے میں مطلوب ہوتا ہے اور اس کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہو تو اس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا جاتا ہے۔

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    سٹاپ لسٹ پر عمل درآمد پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے ہوتا ہے۔ سٹاپ لسٹ میں کسی کا بھی نام ہو تو وہ صرف 30روز تک رہ سکتا ہے اگر کوئی شخص اس مدت کے گزرنے کے باوجود بھی ان اداروں کو مطلوب ہو تو دوبارہ سٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑتا ہے بیرون ملک سے کسی غیر ملکی شخص کو پاکستان میں داخل نہ ہونے سے متعلق اہلکار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے۔

    اگر خفیہ معلومات ہوں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شک ہو کہ کوئی شخص پاکستان کے بارے میں منفی خیالات رکھتا ہے اور اس کی سرگرمیوں سے ان خیالات کو تقویت ملتی ہو تو ایسے شخص کے پاس کارآمد ویزہ ہونے کے باوجود اسے پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جاسکتا ہے ریاست کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو ملک میں داخل ہونے سے روک سکتی ہے۔

    بلیک لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام شامل کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ کے پاس ہوتا ہے۔ اس لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام ڈالنے کے لیے کسی عدالت کی اجازت لینا ضروری ہے جس شخص کا نام اس لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے اس کے ساتھ اس کے زیر استعمال پاسپورٹ کی تفصیلات بھی دی جاتی ہیں۔

    معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا

    اگر کسی شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اور وہ بیرون ملک جانے کی کوشش کرتا ہے تو وہاں پر موجود امیگریشن کے حکام اس شخص کو روکتے ہیں اسے کہا جاتا ہے کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں فلاں مقدمے میں شامل ہونے یا اس کی مبینہ طور پر حکومت یا ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔‘

    اگر کسی شخص پر جو الزامات تھے جس کی وجہ سے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا وہ ختم ہو جاتے ہیں تو سیکریٹری داخلہ خود ہی اس کا نام اس لسٹ سے نکالنے کے مجاز ہیں اور اس کے علاوہ کسی بھی عدالتی حکم پر ایسے شخص کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جا سکتا ہےامیگریشن کے حکام کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ ایسے شخص کو گرفتار کر کے متعقلہ حکام کے حوالے کرسکتے ہیں۔

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

  • "بس یار میں کرپٹ ہوں” وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صحافی اور ایم این اے کا جھگڑا ختم کرا دیا

    "بس یار میں کرپٹ ہوں” وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صحافی اور ایم این اے کا جھگڑا ختم کرا دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے شاہ سیلاب سے متاثرہ عالقے کے دورے پر ہیں کہ اس دوران ایک سوال پوچھنے پر مقامی صحافی اور ایم این اے کے دوران معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے معافی مانگ کر دونوں میں صلح کرا دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اندرون سندھ دورے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں صحافی کو سمجھاتے اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے سکندر راہپوٹو کو ان کے گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شرجیل میمن نے سندھ میں سیلاب سے تباہی کی تفصیلات جاری کر دیں

    https://twitter.com/AsgharNarejoo/status/1564296374832726016?s=20&t=DFSYgaQKWCDcLJsUf0RJfQ
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےسوال پوچھنے پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے سکندر راہپوٹو کو صحافی پر غصہ آگیا ایم این سکندر راہپوٹو نے غصہ کرتے ہوئے صحافی کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ ’مت کرو یار میں کرپٹ ہوں‘۔

    اس کے بعد مراد علی شاہ نے معافی مانگ کر دونوں میں صلح کرادی۔

    واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر سندھ میں تباہی مچائی ہےسیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہونےسے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں،30اضلاع متاثرہوئیں-

    دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ،وزیر خارجہ بلاول کی…

    جولائی میں 308 فیصد سے زائد اور رواں ماہ 784 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں،گڈو اور سکھر سے 550,000 کیوسک سے زیادہ سیلابی ریلا گزررہا ہے کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے ، ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے،بارشوں اورسیلاب سے 402 اموات ہوئیں اورایک ہزار 55افراد زخمی ہوئے سندھ میں بارشوں سے 860 ارب روپے کے نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا،سندھ میں بارشوں سے 15 لاکھ مکانات متاثر ہوئے، لاگت 450 ارب روپے ہے-

    وزیراطلاعات شرجیل میمن کےمطابق سندھ میں بارشوں سے ایک لاکھ 17ہزار 34مویشی ہلاک ہوئے ،سندھ میں بارشوں سے 3171726 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،سندھ میں بارشوں سے کپاس کی 1467579 ایکڑ اراضی پر کھڑی 100 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے-

    پاکستان میں سیلاب اتنا تباہ کن کیوں ہے؟

  • پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ،زرداری لاہور پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ،زرداری لاہور پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آصف زرداری لاہور پہنچ گئے.پیپاپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے

    پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرےگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے، قیادت آج لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔

    انہوں نےکہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا۔

    قبل ازیں پی ڈی ایم کے رہنماوں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق صدر مملکت اور پیپلزپارتی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس کے دوران تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی ؤی کے مطابق ٹیلی فون پر رابطے میں تینوں رہنماوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تینوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔ تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اور طے کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کاشکریہ ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ضمنی انتخابات میں شکست کی رپورٹ پیش کردی گئی، عوام نے منحرف ارکان کو قبول نہیں کیا، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسی وجوہات شکست کا باعث بنیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

  • پیپلزپارٹی کا ذولفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت کا مطالبہ

    پیپلزپارٹی کا ذولفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت کا مطالبہ

    پاکستان پیپلزپارٹی نے ذولفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر سیمنار منعقد کیا گیا.
    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد سعید چیمہ،چودھری اسلم گل ،خرم۔لطیف کھوسہ،راجہ اسرار عباسی،اصف بٹ،میاں شاہد عباس اور خاور کھٹانہ کا کہنا تھا کہ آج عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے۔

     

    امریکی اہلکار سے معذرت ،دوغلی پارٹی کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا،حسن مرتضیٰ

     

    پیپلز لائرز فورم کے زیر پاکستان میں سیاسی استحکام کےعنوان سے سیمنار سے خطاب کرتےہوئےسیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے آمر ضیاء کی جانب سے شہید ذولفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت گرانے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ "4 اور 5 جولائی 1977 کی درمیانی شب ظلمت کی تعفن زدہ سیاہ رات تھی جو ایک خوبصورت منور صبح کو نگل گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہور،ائین اور قانون کی تاریخ ہے,

    پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کا کہنا تھا کہ ذولفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے سیاسی استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے,جمہوری نظام کی آبیاری میں پیپلز پارٹی کا خون شامل ہے,,آج بھی ہمارا یہی نعرہ ہے کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی آبیاری میں پیپلز پارٹی کا خون شامل ہے۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں,آصف علی زرداری نے بے نظیر کی شہادت کے بعد انتشار کی بجائے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔پاکستان پیلیز پارٹی جمہوری روایات کی پاسدار ہے.تقریب کے اختتام میں ذولفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کےلیے قرارداد بھی پاس کی گئی.

  • وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں ون ٹو ون ملاقات، ملک کے اہم معاملات زیر بحث

    وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں ون ٹو ون ملاقات، ملک کے اہم معاملات زیر بحث

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درمیان ایک ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں ملک اہم معاملات پر ایک دوسرے سے اظہار خیال کیا گیا.

    وزیر اعظم آفس زرائع کے مطابق: شہباز شریف نے وزیر خارجہ سے منگل کو ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک اہم عمور پر گفتگو کی گئی.

    انہوں نے مزید بتایا کہ: وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول زرداری کے اقدامات کو سراہا اور دونوں نے مل جل ملکی معیشت اور فارن پالیسی کو بہتر بنانے کی ایک دوسرے کو یقین دہانی کروائی،

    ان کے مطابق: اس ون ٹو ون ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اتحادی جماعتوں کی جانب سے منظرعام پر آنے والے تحفظات کے معاملات پر بھی دونوں نے ایک دوسرے سے بحث کی اور تمام اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو چلانے پر اتفاق کیا.

    اس اہم ملاقات میں دونوں نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر بالخصوص زور دیا