Baaghi TV

Tag: پیپلزپارٹی

  • ” حق دو لیاری کی عوام کو "کے نام سے مہم شروع کرنے  جارہے ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی

    ” حق دو لیاری کی عوام کو "کے نام سے مہم شروع کرنے جارہے ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے، لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے-

    لیاری آٹھ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا اعلان کیا، لیاری کی سڑکیں بنانے کا کہا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ سیوریج کا نظام ٹھیک ہوگا اور علاقے میں صاف پانی آئے گا، یہ سارے وعدے پیپلزپارٹی 18 سال سے کرتی آرہی ہے، لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ بھی 18 سال سے کیا جا رہا ہے، یہاں ہر آنے والا پیکیج کرپشن کا دھندا ہے۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ لیاری ٹاؤن پیپلز پارٹی کے پاس ہے، لیاری کی ہر یونین کونسل کو دو دو کروڑ روپے پی پی نے دلوائے، 13 یونین کونسلز ہیں جنہیں 2 سال میں 52 کروڑ دیے گئے3 سالوں سے لیاری میں ٹاؤن نے کیا کام کیا یا پھر بلدیاتی وزیر نے کیا کام کیا؟ لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے، لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے،حق دو لیاری کی عوام کو’ کے نام سے مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کیا –

    سینیئر وزیر نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی بھی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جام صادق پر اب آخری مراحل میں ہے اور ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا، پیپلز پارٹی عوام کو سہولیات دے رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈبل ڈیکر بسیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔

    گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم کی قلت کے حوالے سے خود کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہیے۔

    قبل،ازیں،انہوں ںے کہاتھا کہ اس پل پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں، پل کی ایک راہداری بی آر ٹی کے لیے مخصوص ہوگی جبکہ باقی سڑک عام ٹریفک کے استعمال میں رہے گی، اس پُل کی تکمیل کے بعد پرانا جام صادق پل منہدم کرکے اسی طرز کا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا تھاکہ یلو لائن بی آر ٹی کے ڈیپوز پر بھی کام جاری ہے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد کراچی کے شہریوں کے لیے نہایت جدید سہولت فراہم کرے گا، عالمی بینک کے تعاون سے جاری یہ منصوبہ شہر کی ٹرانسپورٹ میں نمایاں اضافہ کرے گا، اس منصوبے سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کے مرکزی راہداری پر بھی کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے آئندہ ماہ شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں لائی جائیں گی اور بڑی تعداد میں الیکٹرک بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

  • مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، بلاول بھٹو

    مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا وعدہ تھا کہ پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان دے گی اور مجھے خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے،سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر جاری ہے اور پیپلز پارٹی صرف گھر ہی نہیں بلکہ سولر سسٹم بھی فراہم کرے گی،پیپلز پارٹی آپ کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، حکومت سندھ کی کوشش ہے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل ہو جائے اور مالکانہ حقوق ان خاندانوں کی خواتین کے نام منتقل کر دیئے جائیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 21 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ ان تمام گھروں کو شمسی بجلی کی سہولت بھی مفت فراہم کر رہی ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ایک اور بڑا منصوبہ شروع ہونے والا ہے ، ہم واش فیسلٹیز کو بھی ان گھروں میں شامل کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں،دریں اثنا چیئرمین بلاول نے تعلقہ رتوڈیرو کے گاؤں زنگیجا پہنچ کر سندھ پولیس کے شہید کانسٹیبل منیر احمد سومرو کے صاحبزادے منیب الرحمن، والد غلام قادر اوردیگر ورثا سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اس موقع پر نثار احمد کھوڑو، جمیل احمد سومرو سمیت اراکین اسمبلی و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

  • مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

    پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کریا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیاراجا پرویز اشرف نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی،ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے، ہم نے خوش اسلوبی کے تحت معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی،عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کرےگی، اسی طرح جہاں پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر تھی وہاں مسلم لیگ ن اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی، ہم مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جو ارکان اسمبلی 9 مئی کے کیسز میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے ہیں، ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کچھ حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
    خیبرپختونخوا اسمبلی: 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

  • مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،اسحاق ڈار

    مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

    لاہور میں حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ دربار کے 982 ویں سالانہ غسل کی تقریب منعقد ہوئی، روح پرور ماحول میں دربار شریف کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیاجبکہ نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی، اسحاق ڈار نے لاہور میں واقع معروف مذہبی مقا م داتا دربار کی زیارت کی، اس موقع پر صوبائی وزرا شجاع الرحمان، چوہدری شافع، بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیر اعظم کا پرتپا ک استقبال کیا،نائب وزیراعظم نے مزار شریف کو غسل دیا اور وہاں فاتحہ خوانی اور دعا کی اور مزار پر چادر چڑھائی، اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیر اعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا گنج بخش کا عرس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہےمسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے، صحن میں چھتریاں لگانے کے لیے مریم نواز نے اجازت دے دی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا، 31 مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب وہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے، شہبازشریف دن رات کوشش کررہے ہیں بے پناہ کامیابی ملی ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے گرائے، 36 گھنٹے میں80 ڈرون بھیجے تو پاکستان نے انہیں سبق سکھایا، پاکستان کو بہت عزت و احترام اور کامیابی ملی، تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کےلیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایرانی آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، پاکستان کا ایجنڈا یا خواہش جنگ لڑنے کی نہیں ہے، ہم خطے میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے، ترقی ہوگی، عوام کی فی کس آمدنی بڑھے گی۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ اتحادی ہیں مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے،ن لیگ کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت مل گئی، مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سب جماعتوں سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں پاک بھارت جنگ میں تمام جماعتیں ایک پلیت فارم پر اکٹھی ہوگئیں دنیا نے پاکستانیوں کی مشترکہ آواز سنی۔

  • دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیرا عظم آفس پہنچ پہنچا، پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق ہوگیا اورحکومت نے پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرلیا، حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیاملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے-

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہروں کے معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی ہے، میں نے اپنی ابتدائی اور معروضات کے ساتھ بتایا کہ پاکستان فیڈریشن ہے اور اس کے تقاضے ہیں صوبوں کے معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کریں، کالا باغ ڈیم معاشی طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے مگر سندھ کے اعتراضات وفاق کیلئے زیادہ اہم ہیں اور یہی پاکستان کا بہترین مفاد ہے۔

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کے مفادات سے متصادم ہے تو ہم اس سے گریز کرتے ہیں، نہروں کے معاملے کو ہمیں باہمی رضا مندی سے حل کرنا چاہیے، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہونے والی آج کی میٹنگ میں باہمی رضامندی سے فیصلے ہوئےمشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ ہونے تک کوئی نہرنہیں بنائی جائے گی جبکہ صوبوں سے اتفاق کے بغیر بھی منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی بروز جمعے کو ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، عوامی شکایات کے ساتھ نئی نہریں نہیں بن سکیں گی۔

  • پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے حکومت نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہیں تو اس حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بناسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک کے اس بیان کر جواب دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا آپ لوگوں صدر مملکت کو پریزینٹیشن کیوں دی؟ صدر زرداری نے خود قومی اسمبلی، سینٹ اجلاس میں کہا یہ قابل قبول نہیں ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ ہم سندھ میں احتجاج کریں، اور ساتھ میں حکومت میں بیٹھیں، لوگ ہمارا مذاق اڑائیں گے، ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

    میزبان نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملہ پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمجھی رہی ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ یہ ان کا معاملہ ہی نہیں ہے، بلکہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے،جواب میں ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے بیان دیا کہ پیپلزپارٹی وکٹوں کے دونوں جانب کھیل رہی ہے، صدر پاکستان نے جولائی میں ایک ٹویٹ کیا تھا کہ اگر یہ پاکستان کے مفاد میں ہے تو اچھا منصوبہ ہے۔ بطور قانون دان کہا اس معاملے میں صدر مملکت کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

    نبیل گبول نے کہا شاید پیپلزپارٹی یہ سوچنے پر مجبور ہوچکی اور عوامی خواہش بھی یہی ہے کہ وہ اپوزیشن کی سائیڈ پر بیٹھے، اگر ہم بیٹھے تو صدر مملکت کو ضرور کہیں گے کہ وزیراعظم سے ’ ووٹ آف کانفیڈنس‘ لیں، پھر پتہ چلے گا کہ اُن کے پاس نمبرزہیں یا نہیں؟نبیل گبول نے دعویٰ کرتے کہا ہمارے پاس نمبرز ہیں اور چاہیں تو حکومت گرا کر اپنی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس 130 سے زائد سیٹیں ہیں، ہم پی ٹی آئی میں بھی نہیں بیٹھیں گے۔

    اس سے قبل ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے ’ کینالز‘ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام نے سندھو دریا پر نئی نہروں کے منصوبے کو مسترد کر دیا،عوام پہلے ہی پانی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، نئی نہریں نکالنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وفاق دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کے اپنے متنازعہ منصوبے سے فوری طور دستبردار ہوجائے۔

    شازیہ مری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتباہ پر غور کرے ورنہ وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی ہے، چیئرمین بلاول کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور عوام کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا، تو وہ ہر بار عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

    بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

  • پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن

    پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نےکہا کہ پانی سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،متنازعہ نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی سندھ کے پانی کے حقوق کی محافظ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پانی کے مسئلے پر دو ٹوک مئوقف اختیار کیا۔پیپلزپارٹی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتی رہی ہے، اور کرتی رہے گی۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 6 کینالز کے معاملے پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے، پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرناہے، پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے،کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں،ایوان صد ر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کینالز بنانے کے معاملے پر ہم بھرپو ر انداز میں تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شروع دن سے ہی اس منصوبے کی مخالفت کی ہے ۔ اس معاملے پر ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اس پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آنے والے وفاقی بجٹ کے حوالے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بجٹ میں ہماری سفارشات کو حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت کو عوام دوست اور ملازمین دوست بجٹ کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں گے۔سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

    پاکستان نرسنگ کونسل انسانی سمگلنگ میں ملوث، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    صحافی فرحان ملک کے دفترپر چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

    نیوزی لینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری، انٹرپول سے بھی رابطہ

  • سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پرسیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی رہنمائوں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا کراچی تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم رہنمائوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا، مجوزہ میثاق کراچی میں شہر قائد کے مسائل پر وسیع تر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔انسداد تجاوزات کے خلاف حکومتی گرینڈ آپریشن پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی، جس پر پی پی وفد نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سیاست کی نذر نہ ہوں۔حکومتی وفد نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کو ٹھیلے، پتھاروں سے صاف کرنا چاہتے ہیں۔

    سیالکوٹ: لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ورکرز میں ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے چیک تقسیم

    پنڈی بھٹیاں: تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، بازار کلیئر

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، ساتویں جماعت کا مغوی بچہ بازیاب

  • پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد  سے نکلنے کی رائے دیدی

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

    پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کےذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کی اکثریت کے ن لیگ کی حکومت چھوڑنے کے حق میں دلائل دیئے۔ اراکین کی اکثریت چاہتی ہے ن لیگ کے ساتھ اتحاد پیپلز پارٹی کی ساکھ کو تباہ کر رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دی ہے۔ ن لیگ پی پی کو اہمیت نہیں دیتی تو اتحاد میں رہ کر کیا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے سوالات کیے کہ ہم سے نہ ہی مشاورت کی جاتی ہے اور نہ ہی آگاہ کیا جاتا ہے تو ہم کیسے اتحادی ہیں۔ کسی بھی قانون سازی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی تعیناتیوں سے متعلق رائے لی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اراکین نے کہا کہ اگر اتحاد میں رہے تو عوام میں کیسے جائیں گے، ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں رہ کر ان کی غلطیوں میں شریک ہو رہے ہیں، عوام ابھی بھی حکومتی اتحاد سے متعلق ہم سے سوال کرتے ہیں۔

    کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

    ن لیگ کی حمایت،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

    عافیہ صدیقی، حکمرانوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا،تابش قیوم