Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • پی پی کے سی ای سی کے اجلاس میں  تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی

    پی پی کے سی ای سی کے اجلاس میں تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی

    اسلام آباد: وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اہم اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاو ل بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں تمام اراکین نے شرکت کی،اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

    اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں اراکین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتےہوئے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےانتخاب پر مشاورت بھی کی۔

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

    ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں اراکین نے ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی اور یہ بھی کہا کہ قیادت سمجھتی ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت نہیں بن رہی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے، بعض ارکان کی وزارت عظمی سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے کی تجویز بھی دی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز،خواجہ آصف، علیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر …

    حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو …

  • مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی  سندھ بنائے جانے کا امکان

    مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لئے سید مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا، جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہےاس کے علاوہ کابینہ میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف اللہ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چاؤلہ ، مخدوم محبوب الزمان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    جام خان شورو، تیمور تالپور کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم دونوں میں سے کسی ایک کو وزارت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا،سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہیں-

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    دوسری جانب پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، نیئربخاری، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری، سرفر از بگٹی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ تاج حیدر ، سعیدغنی، مراد علی شاہ ، عبدالقادر پٹیل اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    لاہور: ‏بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری –

    باغی ٹی وی : ‏ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا-

    دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پی پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے-

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچا ،مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق شامل ہیں ،مسلم لیگی وفد میں رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی شامل ہیں،ن لیگ کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کرے گا- پی پی پی قیادت نے ن لیگ وفد کو جواب دیا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے آپ کی پیش کش پر کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا-

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1756700658240012753?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور مذاکرات کے دور جاری ہیں، جن میں اس بات پر متفق ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا اور صدر مملکت کس کو بنایا جائے گا اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا ایک راؤنڈ ہوچکا ہے، جبکہ دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ن لیگ ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی رابطے کر رہی ہے۔

    نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    حکومت کا حصہ بننے کیلئے آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ہونے والی بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ نواز شریف کو صدرِ مملکت بنائے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے، یوسف گیلانی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جاسکتا ہے،حکومت سازی کے اس فارمولے پر مذاکرات تاحال جاری ہیں-

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

  • نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    لاہور: نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان تھا تاہم دونوں رہنماؤں کی ملاقات ملتوی ہو گئی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آج جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، جب کہ ن لیگ کی جانب سے مریم نواز، شہباز شریف اور اسحاق ڈار موجود ہوں گے، ملاقات میں حکومت سازی کے لیے بات چیت کی جائے گی، دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے وزیراعظم کا نام دئیے جانے کا بھی امکان ہے، سربراہان فیصلہ کریں گے کہ کس جماعت کا صدر اور کس جماعت کا وزیراعظم ہوگا۔

    آصف زرداری اور بلاول اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو جلد لاہور روانہ ہوں گے، توقع ہے کہ ملاقات آج ہی ہوگی، ملاقات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی سرگرم ہیں،اگر دونوں جماعتیں متفق نہیں ہوئیں تو آزاد امیدوار اپنی حکومت بنالیں گےجس کےخلاف لائحہ عمل طےکرنے کے لیے ہی آج دونوں جماعتیں جمع ہوں گی، اطلاعات ہیں کہ گزشتہ بات چیت کے حوالے سے اسحاق ڈار نواز شریف کو بریفنگ دے چکے ہیں اور یہ باتیں میڈیا پر سامنے نہیں آئی ہیں۔

    آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اندرونی ملاقات کی کہانی …

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے آج نواز شریف کی ملاقات کا امکان نہیں ہے،آج آصف علی زرداری اسلام آباد جائیں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان کل ملاقات ہونے کا امکان ہے،کل دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت سازی کے معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔

    قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین حکومت سازی کے لئے سرگرم ہیں، اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پراہم ملاقاتیں ہونے جا رہی ہیں ایم کیوایم کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور روانہ ہوگیا ہے،شہباز شریف کی رہائش گاہ پر سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، طلحہ برکی، مریم اورنگزیب اورعطاء اللہ تارڑ موجود ہیں۔

    شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار آزاد امیدواروں سے کئے گئے رابطوں بارے بریفنگ دیں گے، اعظم نذیر تارڑ آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے متعلق قانونی امور پر بریفنگ دیں گے، دوسری جانب لاہور جانے والے ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل ہیں ایم کیو ایم اور ن لیگ کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے،حافظ نعیم الرحمان

  • آصف علی زرداری اور   شہباز شریف کے درمیان  اندرونی ملاقات کی کہانی سامنے آ گئی

    آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اندرونی ملاقات کی کہانی سامنے آ گئی

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی تھی،ذرائع کےمطابق شہباز شریف نےآصف زرداری سےملاقات میں قائد ن لیگ نواز شریف کا پیغام پہنچایا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال ہوا، جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کے لیے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا، شہباز شریف سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جماعت سےمشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کرلیں، شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

    ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

    انتخابات جیتنے والاپہلا آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

  • قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں کا  پیپلز پارٹی سے رابطہ

    قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، جن میں جنوبی پنجاب سے پانچ، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک آزاد امیدوار شامل ہیں، نو منتخب آزاد امیدواروں کی آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا آزاد امیداروں کوپیپلزپارٹی میں شامل کرانے کیلئے مخدوم احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر رہنما متحرک ہیں۔

    دوسری جانب پی ایس تھری جیکب آباد سے کامیاب آزاد امیدوار ممتاز جکھرانی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں میر ممتاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ میں پیپلزپارٹی خاندان کا حصہ تھا ہوں اور رہوں گا میں اپنی کامیابی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے نام کرتا ہوں میری ناراضی وقتی تھی، میں پارٹی کے خادم کی طرح کام کرتا رہوں گا، میرا ووٹ پیپلز پارٹی کے حصے میں شامل کیا جائے۔

    سونے کی قیمت میں کمی

    میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں،بلاول بھٹو

    کچھ ملکوں کے اثاثوں کو منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل …

  • میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں،بلاول بھٹو

    میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں،بلاول بھٹو

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کےبغیرحکومت نہیں بن سکتی۔

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر مل کر اتفاق رائےسےفیصلہ کریں گے،میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں،جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفاد میں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتے ہیں،اس پر بھی عوام کی نظر ہے سیاسی عدم استحکام کو حل کیے بغیر بننے والی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی، ہم نےاسپتال،اسکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت قائم کیے، میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پریقین رکھتاہوں۔

  • یوسف رضا گیلانی کی جیت چیلنج،293 ووٹ سے جیتے،12 ہزار مسترد ہوئے

    یوسف رضا گیلانی کی جیت چیلنج،293 ووٹ سے جیتے،12 ہزار مسترد ہوئے

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملتان سے جیت کو مخالف امیدوار نے چیلنج کردیا

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے ووٹوں کی گنتی چیلنج کی،آزاد امیدوار این اے 148 بیرسٹر تیمور الطاف نے آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ،یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے 293 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ، این اے 148 کے 12 ہزار 693 ووٹ کو مسترد قرار دیا گیا تھا ،بیرسٹر تیمور الطاف کا کہنا ہے کہ جیت میری بنتی ہے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ ہمارے پاس 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہے جن کے مطابق مجھے یوسف رضا گیلانی پر 7 ہزار سے زائد کی برتری حاصل ہے ۔

    ملتان سے پیپلزپارٹی قومی اورصوبائی اسمبلی کی7نشستوں پرکامیاب
    واضح رہے کہ ملتان سے پیپلزپارٹی قومی اورصوبائی اسمبلی کی7نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے،گیلانی خاندان نے 4 نشستوں پر میدان مار لیا،پیپلزپارٹی نے قومی 3، صوبائی اسمبلی کی 4 سیٹیں جیتیں،آزاد امیدوار ایک قومی اور 5 صوبائی نشستیں لے اڑے،ن لیگ کےحصےمیں ایک قومی،3صوبائی اسمبلی کی نشستیں آئیں

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 میں سے 831 نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں،مجموعی طور پر آزاد امیدوار 335 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہیں،مسلم لیگ ن نے مجموعی طور پر 216 نشستیں حاصل کیں،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز 162 نشستیں حاصل کر پائی ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ملک بھر سے 45 نشستیں حاصل کیں،جمیعت علمائے اسلام پاکستان 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،مسلم لیگ ق 11، جماعت اسلامی 6، استحکام پاکستان پارٹی تین، اے این پی تین نشستیں حاصل کر پائی،مسلم لیگ ضیاء دو، بی این پی دو، نیشنل پارٹی دو، جی ڈی اے دو نشستیں حاصل کر پائی.ایم ڈبلیو ایم، بی این بی عوامی اور ٹی ایل پی کی ایک ایک نشست سامنے آئی.

  • بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی  قومی و سندھ اسمبلی سمیت بلوچستان سے بھی سیٹیں لے اڑی

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی قومی و سندھ اسمبلی سمیت بلوچستان سے بھی سیٹیں لے اڑی

    پنجاب سے قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے، سابق وزیراعظم، پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں

    ملتان کے حلقہ این اے 148 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے میدان مار لیا ہے ،سید یوسف رضا گیلانی نے 92 ہزار 327 ووٹ حاصل کیے ، دوسرے نمبر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر تیمور 73 ہزار 219 ووٹ لیے،مسلم لیگ ن کے احمد حسن ڈیہڑ 63 ہزار 115 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے .

    این اے 202، پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں
    این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں، تمام 305 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی ایس 61، شرجیل میمن جیت گئے
    سندھ سے صوبائی سیٹوں پر نتائج کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی نوسیٹیں جیت چکی ہے،سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوچکے ہیں،پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں.

    پی ایس 22، پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب
    سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے ہیں،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 42275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،جے یو آئی ایف کے محمد مبین 40005 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی ایس 48، پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب
    سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے ہیں،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی ایس 60،جام خان شورو جیت گئے
    سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے ہیں،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی ایس 27،ہالار وسان جیت گئے
    سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی ایس 77، مراد علی شاہ جیت گئے
    سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے ہیں، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی ایس 7،امتیاز شیخ جیت گئے
    شکارپور پی ایس 7 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل رزلٹ سامنے آیا ہے،شکارپور پی پی کے امیتاز شیخ 57510 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،جے یو آئی کے امیدوار آغا تیمور خان 40678 لیکر دوسرے نمبرپر رہے،امتیاز شیخ 16832 ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوگئے.

    پی ایس 26، قائم علی شاہ جیت گئے
    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 26 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے ، پی ایس 26 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے 49866 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار امام بخش پھلپوٹو 14528 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے

    پی ایس 83، پیپلز پارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی کامیاب
    سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 83 دادو 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی کامیاب ہوگئے ہیں،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 83 دادو 4 کے تمام166 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید صالح شاہ جیلانی 52340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جی ڈی اے کے امداد حسین لغاری 22683 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 10 ڈیرہ بگٹی،پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی جیت گئے
    پی بی 10 ڈیرہ بگٹی ، کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ،پیپلز پارٹی کے امیدوارسرفراز بگٹی 41300 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،جی ڈبیلو پی کے گہرام بگٹی 16ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،

    پی بی13سے پی پی کے امیدوار صادق عمرانی کامیاب ہو گئے ہیں،

    آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

  • ووٹوں کی خرید وفروخت، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں  میں صلح

    ووٹوں کی خرید وفروخت، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں صلح

    لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے صلح کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف شکایتیں واپس لے لیں۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے نوٹس پر دونوں پارٹیوں کے وکلاء ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 160 عمرمقبول کے روبرو پیش ہوئے وکیل عطا تارڑ ناصر چوہان نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے شکایت کنندہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے دفتر میں معاملات طے کئے اور الیکشن کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، دونوں پارٹیوں نے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونے کی شرط پر شکایات واپس لیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریدو فرخت کا الزام عائد کیا تھا پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پرالیکشن آفس پر دھاوا بولنے اور کارکنوں کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا قومی اسمبلی کےحلقہ این اے127 لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ مدمقابل ہیں۔