Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف

    صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر اسپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت اور پارلیمان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا۔پارلیمان کی پریس گیلری ایوان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    اسپیکر نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین نے قانون سازی میں سب سے زیادہ حصہ لیا اور ایوان میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا ہے۔

    بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    اسپیکر نے کہا کہ میری سیاسی تربیت بھی ایک خاتون لیڈر نے کی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بنانے کا اعزاز بخشا ہے۔ اسپیکر نے سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس محترمہ شاہدہ رحمانی کی خدمات کو سراہا۔
    اسپیکر نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور مفاہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سیاست میں تعصب اور ضد سے بالا تر ہو کر چلنا پڑتا ہے۔اسپیکر نے پارلیمان اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ میں قومی اسمبلی کو عوام کے لیے کھلا رکھا رہا ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس شاہدہ رحمانی نے اجلاس کو پارلیمانی کاکس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وویمن پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے لیے گراں قدر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن کاکس میں سب نے بطور ٹیم ورک ملکر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے مسائل بہت گھمبیر ہیں۔ ہم نے ملکر کوشش کی ہے کہ خواتین کو درپیش مسائل کو کم کیا جائے۔

    بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

    صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) افضل بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر ایک تاریخ ساز اسمبلی کو چلایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ اپنے پاؤں پر کھڑی نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا کسٹوڈین آف دی ہاؤس کا کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرراجہ پرویز اشرف نے ایک حقیقی جمہوری اسپیکر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی طاقت کو باور کروا کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

  • سراج الحق کی لاہور میں زیرعلاج گھریلو تشدد کا شکار بچی کی عیادت

    سراج الحق کی لاہور میں زیرعلاج گھریلو تشدد کا شکار بچی کی عیادت

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلز پارٹی کے وفد نے گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی جنرل اسپتال لاہور میں عیادت کی۔

    باغی ٹی وی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جنرل ہسپتال لاہور میں اسلام آباد کے سول جج کے گھر میں تشدد کا شکار ہونے والی بچی رضوانہ کی عیادت کے موقع پر والدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رضوانہ پر تشدد کا واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا جو پور ی قوم کے لیےشرمناک ہے،یہ واقعہ ایسے گھر میں ہوا جس کا سربراہ لوگوں کو قانون کا درس دیتا تھا، اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا لیکن اُس کے گھر کا ماحول ہی شرمناک تھا انہوں نے رضوانہ کے اہلخانہ کو انصاف دلانےکے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی قومی اسمبلی میں چیئرپرسن ویمن کاکس شاہدہ رحمانی کی قیادت میں جنرل اسپتال میں زیر علاج گھریلو ملازمہ رضوا نہ کی عیادت کی شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حکومت بھی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    دوسری جانب جنرل اسپتال لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت پہلے کی نسبت بہتر ہے تاہم اسے اب بھی آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے، اسے نرم غذا دینا شروع کر دی ہے رضوانہ 5روزسے زیر علاج ہے ،آکسیجن لیول بہتر ہونے پرآکسیجن اتار دی جاتی ہے ، طبعیت خراب ہوتو آکسیجن دوبارہ لگا دیتے ہیں 5 روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کافی کم ہیں جنہیں بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے رضوانہ کے کینسر کے بلڈ سیمپل کی رپورٹ کلیئرہے تاہم بچی کو خون کی بھی شدید کمی ہے,ڈرپس لگنے کے بعد اب اس کا بلڈ پریشر لیول نارمل ہے۔

    راولپنڈی: نجی پلازہ میں آتشزدگی ،25 دکانیں جل کرخاکسترایک شخص جاں بحق

    واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

    بھارت میں11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

  • نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور

    نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور

    مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور شروع کر دیا، حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:انگریزی اخبار "دی ایکسپریس ٹریبیون” میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اقتصادی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے وسیع تر منصوبے کے تحت نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار کی نامزدگی کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا جو دو اہم اتحادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

    وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، نگران سیٹ اپ کو معاشی فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ان ترامیم سے نگران حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے ضروری فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    سیکشن 230 کے مطابق نگران حکومت صرف روزمرہ کے معاملات میں شرکت کے لیے فرائض انجام دے گی جو حکومت کے امور کو چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی اور اپنے آپ کو ان سرگرمیوں تک محدود رکھے گی جو معمول کی، غیر متنازعہ اور فوری نوعیت کی ہوں۔

    موجودہ قانون نگران حکومت کو فوری معاملات کے علاوہ بڑے پالیسی فیصلے لینے سے روکتا ہے۔ اور یہ کسی ملک یا بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ بڑے بین الاقوامی مذاکرات میں بھی شامل نہیں ہوسکتی۔ کسی بین الاقوامی بائنڈنگ انسٹرومنٹ پر دستخط یا اس کی توثیق بھی نہیں کرسکتی ۔

    دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی …

    ذرائع نے بتایا کہ تجویز سیکشن 230 کے دونوں ذیلی شقوں میں ترمیم کرنے کی تھی جو عبوری سیٹ اپ کو دیے گئے اختیار سے متعلق ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے الیکشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا-

  • حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔

    سراج الحق نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچز کیے لیکن اب مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے۔

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے کر دیا گیا ہے بجلی کے 100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے بڑھائے گئے ہیں ، اگر پرانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ادا کرنا ہوگا ، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ لگے گا، 200 یونٹ پر پرانا بل 3700 روپے ہونے کی صورت میں نیا بل 4700 روپے ادا کرنا پڑے گا۔

    300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، 300 یونٹ کا پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہوگا ، 400 یونٹ والے صارف کو 2300 روپے اضافی جمع کرانا پڑیں گے، پرانا بل 10 ہزار ہونے کی صورت میں نیا بل 12300 روپے آئے گا۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    500 یونٹ خرچ کرنے والوں کیلئے 3 ہزار روپے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، اب وہ 13 ہزار کے بجائے 16 ہزار روپے کا بل جمع کرائیں گے، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ لگایا گیا ہے، اگر پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزارروپے آئے گا۔

  • آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پرآمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

    آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پرآمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

    لاہور: سابق صدر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر آمد، دونوں راہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی-

    باغی ٹی وی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے،جہاں وزیراعظم نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، جس کے بعد شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔


    شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، قومی اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ نگراں سیٹ اپ اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

    ٹھٹھہ : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی کام …

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ بروقت کروانے پر اتفاق کیا جبکہ دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے آصف علی زرداری اور شہبازشریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت ازخود آئینی تاریخ پر ختم کرنے پر اتفاق رائے بھی ہوگیا جس کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات کو ازخود ختم ہوجائے گی اور پھر نگراں حکومت آجائے گی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی تجویز پر شہبازشریف کی دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنماوں نے آئندہ نگران وزیر اعظم کسی بیوروکریٹ کے بجائے سینئر سیاست دان کو لانے پر غور کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کے لئےکلیدی کردار کوسراہا اورآئی ایم ایف ڈیل پرمبارکباد دی جس پر وزیراعظم نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے معیشت کے لئے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہم مل کرصاف کر رہے ہیں، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں ملک سے انتشار اورفتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کر کے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کاخواب خواب ہی رہ گیا۔

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ چار روز قیام کریں گے آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے وہ سیاسی نوعیت کی اہم ملاقاتیں کریں گےآصف زرداری لاہور میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں اور دیگر امور پر بھی سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    دوسری جانب قبل ازیں قبل وزیراعظم شہباز شریف سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پرمعاون خصوصی وزیراعظم عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی وہاں موجود تھے۔

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

  • پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

    پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر ایم عمیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر ایم عمیر نے اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا۔

    اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین قانون اور سول سپریمیسی کے حصول اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جانوں کے نذرانے اور جہد مسلسل میں زندگیاں قربان کی ہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،انجینئر ایم عمیر کا کہنا تھا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے سعادت ہے۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں رکھتی بلکہ آئین کی بالادستی اور تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنے پر یقین رکھتی ہے،اس موقع پر انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری بھی موجود تھےصدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کےتعاون سے جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا ماورائے آئین و قانون اقدامات کے مجرمین کو آئینی ہتھیار عدم اعتماد کے ذریعے نکالا ۔

    دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا …

    اس موقع پر انجینئر ایم عمیر نے کہا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے فخر کا باعث ہے پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جو آئین کی بالادستی اور اداروں کے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے پریقین رکھتی ہے۔

    نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام پر حصہ لے گی ،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اوراس کے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    ادھر ضلع بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 سےپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو بیان میں نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پرتشدد سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، مشتعل ہجوم نے ہماری قومی اور فوجی املاک کاجلاؤ گھیراؤ کیاسلمان گدھوکا کاکہنا تھا کہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک کیسے مضبوط ہوگا،موجودہ ملکی حالات کے پیش پی ٹی آئی کو خیرآباد کہتا ہوں، افواج پاکستان ہماری ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

  • ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے،ایم کیو ایم

    ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے،ایم کیو ایم

    ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مکمل کردہ منصوبوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما دنیا کے 3 کامیاب ترین میئرز میں سے ایک پر کس منہ سے تنقید کررہی ہے ، ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے، مصطفٰی کمال کے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کر رہا تھا اس دور کے ترقی یافتہ کراچی نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا، بدقسمتی سے 2008 کے بعد ایک نام نہاد جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ جمہوری دور شروع ہوا۔ 2008 کے بعد سے شروع ہونے والے اس وڈیرہ شاہی دور کی تباہ کاریاں آج تک جاری ہیں۔

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ …

    ترجمان نے کہا کہ فیوڈل مائنڈ سیٹ نے پھر سے سامراجی دور کا بلدیاتی نظام نافذ کرکے عوامی نمائندوں کے تمام اختیارات اور وسائل سلب کرلیے، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے صرف فائلوں کی حد تک مکمل کیے پیپلزپارٹی دور میں مکمل کیے گئے تمام نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی شفاف انکوائری کی جانی چاہیئے، سندھ میں گزشتہ 15 برسوں میں کرپشن تمام حکومتی اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے-

    ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

    قبل ازیں سید مصطفی کمال نے کہا تھا کہ شہر کو گزشتہ پندرہ برس میں پیپلز پارٹی نےتباہ وبرباد کردیا ہے، لوگ آج پینے کے صاف پانی کو ترس رہےہیں کراچی پاکستان کو ستر فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے، ایم کیو ایم کے دور نظامت میں کراچی میں جو ترقی ہوئی وہ پھر کبھی نا ہوسکی، ہماری نظامات کے دور میں شہر خوشحال اور سب کے معاشی حالات بہتر ہوئےاللہ پاک نے مجھ سے کراچی کو دوبارہ تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمارکروایا ملک میں اس وقت ناامیدی کی کیفیت ہے اور بے یقینی کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے-

    میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا

  • پوپ فرانسس کی  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس نے گزشتہ ہفتے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانی برادری سے متعلق فروغ دی گئی اقدار کو ذہن میں رکھیں مقدس سمجھی جانے والی کسی بھی کتاب کا احترام کیا جانا چاہئیےاوران لوگوں کا احترام کرنا چاہئیے جو اس پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی دیکھ کر انہیں ’غصہ اورنفرت‘ محسوس ہوئی۔

    اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

    اگرچہ سویڈش پولیس نے قرآن مخالف مظاہروں کی متعدد حالیہ درخواستوں کو مسترد کیا لیکن عدالتوں نے ان فیصلوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرتے ہیں پوپ فرانسس نے اپنے انٹرویو میں اظہار رائے کی آزادی کے جواز کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں سے نفرت کرنے کے ذریعہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے نہ اس کی اجازت دی جانی چاہئیے ۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا،شہری عدالت پہنچ گیا

    دوسری جانب سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سویڈن اپنی شناخت کے بارے میں سوچے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین سکیورٹی صورتحال ہے۔ دوسرے لوگوں کی توہین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    بدھ 28 جون کو جب دنیا بھرمیں بہت سے مسلمان عید الاضحی منا رہے تھے تو اسٹاک ہوم میں ایک شخص نے مسجد کے باہر قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی ۔

    ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے

  • یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہے کہ گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پر کام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی،گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادر گیلانی موجود تھے-

    ترجمان کے مطابق ریسکیو عملے کو طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیاسی رہنما کے گھر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ تھی-

    یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    یوسف رضا گیلانی فروری 2008 کے انتخابات میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بنے اور 25 مارچ 2008 سے 26 اپریل 2012ء تک وزارت عظمیٰ پر فائز رہے۔ 19 جون 2012ء کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا کی وجہ سے 26 اپریل 2012ء سے وزارت عظمی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا اور پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    اکرم چیمہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے

    سیاسی کیرئر کے دوران یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں نیب نے ریفرنس دائر کیا اور راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین سو ملازمین غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم سنہ دو ہزار چھ میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب ’چاہ یوسف سے صدا‘ لکھی۔

    یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

  • پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    دبئی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پرملاقاتیں جاری ہیں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

    نجی خبررساں ادارےکے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں، گیلانی خاندان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

    رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے، دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن لیڈرز کا نام فائنل کیا جائے گا ۔

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

    ذرائع کے مطابق اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکےگا ن لیگ کے کچھ مرکزی رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے، استحکام پاکستان اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے اس پر بھی بات ہو گی۔

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا