Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر تحفظات

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر تحفظات

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے ہم الیکشن کو ویلکم کرتے ہیں اور بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں طلال چوہدری کا کہنا تھا عدم اعتماد کی تحریک پیپلز پارٹی کی تجویز پر لائی گئی تھی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی تو نئے انتخابات چاہتی تھیں۔

    بلاول بھٹو کے سوات جلسے میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا ہم الیکشن کو ویلکم کرتے ہیں اور بھر پور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، بلاول کا چیلنج ہمیں قبول ہے لیکن عام انتخابات آزاد کشمیر اور میئر کراچی کے الیکشن کی طرح نہیں ہونے چاہئیں، آزاد کشمیر الیکشن پر تحفظات ہیں جبکہ کراچی کے الیکشن پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں،جہاں پر پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہاں الیکشن پر ہمارے اعتراضات موجود ہیں، کراچی کے میئر کے الیکشن پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں، آنے والے الیکشن میں سوالات نہیں اٹھنے چاہئیں-

    پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل …

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بجٹ منظور نہ ہونے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری کا کہنا تھا بجٹ کابینہ کی منظوری کے بعد پیش کیا جاتا ہے، کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی جاتی ہے، ہر جگہ پر پیپلزپارٹی کی مشاورت ہوتی ہے، سیلاب زدگان کے لیے وزیراعظم شہباز شریف زیادہ متحرک نظر آئے ہیں، بجٹ پر ابھی بھی کسی کو اعتراض ہو گا تو وزیراعظم دیکھیں گے-

    کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

    طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں مقابلہ ہونا چاہیے لیکن مقابلہ کردار اور پرفارمنس کا ہونا چاہیے، جو کچھ ہو رہا ہے تمام اتحادی جماعتیں شامل ہیں، اسحاق ڈار اکیلے فیصلے نہیں کرتے، کابینہ کو بریفنگ دیتے ہیں۔

    میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

  • 20 جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے،شیخ رشید

    20 جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے،شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے، ہوگا وہی جو اللہ کومنظور ہوگا۔

    ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اور فضل الرحمان کہتے ہیں الیکشن میں کراؤں گا جب کہ نوازشریف کہتا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا 20 جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے، سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے، ہوگا وہی جو اللہ کومنظور ہوگا۔

    ہم نے ملک کی اکانومی کو آگے بڑھانا ہے،شرجیل میمن

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں، 100 افراد 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں 4 ارب ڈالر ہیں اور آصف زردای 100 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بات کر رہے ہیں-

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اورحکومت شادیانے بجا رہی ہے جو معشیت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2008 سے 2018 اور موجودہ 14 مہنیے کہاں تھی الیکڑانک میڈیا اور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، سارے پڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کے لیے تیار نہیں۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

  • بلاول بھٹوکی حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پرحاضری

    بلاول بھٹوکی حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پرحاضری

    چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کے شہر نجف پہنچ گئے جہاں انہوں نے حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو زرداری نے نجف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا مانگی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنرکربلا نصیف جاسم الخطابی سےملاقات کی،اس موقع پرپاکستانی زائرین کے لیے عراق میں سہولیات اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقاد رالمنصور الجیلانی نے استقبال کیا اورمزارکے مختلف حصوں کادورہ کروایا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طورپر کھولا گیااس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر رکھی-

    سیالکوٹ :پورا شہرڈاکوؤں کے حوالے ،عوام لٹنے لگی ،پولیس تماشائی بن گئی

  • غیر سیاسی گروہ کو عوامی قوت سے سیاسی میدان سے آؤٹ کرینگے، نیئرحسین بخاری

    غیر سیاسی گروہ کو عوامی قوت سے سیاسی میدان سے آؤٹ کرینگے، نیئرحسین بخاری

    سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فسطائیت اور مسلط کردہ سوچ نے ملک کو نا قابل نقصان پہنچایا،

    نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے،پیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے اثرات بارے متنبہ کرتی رہی، مضبوط ریاست کے لیے جمہوری سیاست لازم ہے،آصف زرداری نے بطور صدر پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، اٹھارہویں ترمیم نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا،ایک سیاسی جماعت نے دشمن مخالف ایجنڈے کو فروغ دے کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک دشمن ایجنڈے کو فروغ دینے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،غیر سیاسی گروہ کو عوامی قوت سے سیاسی میدان سے آؤٹ کرینگے،پیپلز پارٹی انتخابات میں پارٹی ادوار کی کارکردگی پر ایک پھر بھرہور کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی کی آئینی قومی جمہوری خدمات کیوجہ سے لوگ آصف زرداری سے ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی اداروں افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔قومی اتحاد وقت کی آواز ہے عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

  • جماعت اسلامی نے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    جماعت اسلامی نے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    کراچی: جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کیلئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔

    13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا،شیخ رشید

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماست اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کو پامال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے مرضی کا قانون پاس کروایا نتخابات کے بعد غیرمنتخب شخص کومئیربنانے کا قانون بنایا گیا،پیپلز پارٹی کا یہ عمل شفافیت کے خلاف ہے جماعت اسلامی کے نمبرز پیپلز پارٹی سے زیادہ ہیں، پیپلز پارٹی قبضہ اور ڈاکا ڈالنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کو پامال کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے جماعت اسلامی نے میئر کیلئے نامزد کیامیں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن لڑا، پیپلز پارٹی غیرمنتخب شخص کو اوپر سے لا کر بٹھانا چاہتی ہے الیکشن کے بعد قانون سازی بدنیتی ہے، قانون سازی 2023 میں ہوئی اور عملدرآمد 2021 سے کروایا۔

    کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

    قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مئیر کے معاملے پر جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ ن لیگ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہونے کا ثبوت دیا۔

  • سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی ،پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ” باپ” کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور باپ پارٹی کے بانی سید سعید احمد ہاشمی کے بیٹے سید حسنین ہاشمی نے ” باپ” پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی –

    آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی …

    اس بات کا اعلان انہوں نے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی موجودگی میں کیا۔

    حسنین ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کے فروغ ، ملک کی تعمیر و ترقی ، عوام کی خدمت اور خوشحالی کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے –

    سلمان خان کا ٹرین حادثے پر شدید افسوس کااظہار

    اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی و دیگر رہنمائوں نے سید حسنین ہاشمی کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ۔

  • آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

    آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے، وہ سخت سیکیورٹی میں ائرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوئےآصف زرداری آج لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

    لاہور میں 3 دن قیام کے دوران آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں 9 مئی کے واقعات کے بعد کی صورت حال کے تناظر میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا آصف زرداری آئندہ انتخابات کےحوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

    جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

    سابق صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے-

  • عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

    عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، اور سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کراچی کیلئے جاری ہوئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جب کہ ان کی مذاکراتی کمیٹی روپوش ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پہلے تو کہتے تھے مر جاؤں گا ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں کروں گا، آج مذاکرات کیلئے کیوں بھیک مانگ رہے ہیں-

    قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ کارکن جیلوں میں ہیں لیکن عمران خان کو کوئی پروا ہ نہیں، وہ کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، اب وہ انٹرنیشنل لابی سےرابطے میں ہیں اور این آراوحاصل کرنا چاہتے ہیں عمران خان اپنے خاندان کیلئےاین آراو مانگ رہے ہیں حکومت نے ان لوگوں کےنام ای سی ایل پرڈال دیئے ہیں، ان کو ملک سے فرارہونے کا موقع نہیں دیں گے-

    سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

    رہنما پی پی پی نے کہا کہ کیپٹل ہل حملے کے ماسٹرمائنڈ کو 18 سال قید سنائی گئی ہے، جناح ہاؤس پرحملہ کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ہوسکتی، 9مئی کو حکومت اور اداروں نے صبر کا مظاہرہ کیا، عمران خان کو عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے، ایسا تحفظ آج تک کسی کو نہیں ملا، کہا گیاعمران خان صاحب مذمت کر لیجئے گا، ملزم آپ کے سامنے کھڑا ہے پھر بھی ضمانت دے رہے ہیں۔

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب …

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنی پارٹی کے اختلافات کی وجہ سے سندھ حکومت پر تنقید نہ کرے بلکہ اپنے اختلافات پارٹی کے اندر نمٹائے، جب وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا تھا اس وقت یہ لوگ سو رہے تھے پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، اور سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کراچی کیلئے جاری ہوئے، اس شہر میں علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں، سندھ بھر سے لوگ علاج کرانے یہاں آتے ہیں۔

    شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال، تکنیکی ٹیم دمشق پہنچ …

  • عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج 3 دن کے دورے پر کشمیرجا رہے ہیں، ان کا ہر بیرونی ملک دورہ کامیاب رہا، انہوں ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، ہم کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے کشمیر کی حیثیت عمران خان کے دور میں تبدیل کی گئی-

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کشمیر پر بہت کوتاہیاں کیں، اور اس کم عقل نے مودی کی کامیابی کی دعا کی، نے پاکستان کاز کو بھی نقصان پہنچایا، اس نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا، اور ملکی اداروں پر تنقید کی، آج تک کسی بھی حکمران نے اس طرح اپنے اداروں پر تنقید نہیں کی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں، لیڈر کامطلب ہے کہ وہ قوم کو صحیح اور غلط کا بتائے اور قوم کو درست سمت میں لے کر جائے، عمران خان صرف اپنے اقتدار کیلئے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا –

    مصراور سعودی عرب نے بھی جی20 کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

    انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں کسی کوجیل میں دیکھ کرخوشی نہیں ہوتی، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے، دشمنی نہیں ہوتی، ایک ملک میں بسنے والےسب ایک قوم ہیں، لیکن عمران خان نے قوم اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی، اور ذہنوں میں نفرت کی آگ بھڑکائی، اور تمام تر ریڈ لائنز کراس کر دیں عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی بھی نہیں بچاسکتا-

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی دباؤمیں ہے، عمران خان نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا، ہمارا یہ سال بھی افراتفری میں گزرگیا، پاکستان پیپلز پارٹی آڈیو اور ویڈیو لیکس کے خلاف ہے، سیاستدان جیل سے نہیں ڈرتا، ہم نے باہر سے آکر گرفتاری دی۔

    میکسیکو میں کارریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

  • کراچی میئر شپ، حافظ نعیم الرحمان کو تحریک انصاف کی حمایت مل گئی

    کراچی میئر شپ، حافظ نعیم الرحمان کو تحریک انصاف کی حمایت مل گئی

    کراچی کے میئر شپ کے لئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی حمایت کر دی،

    تحریک انصاف کراچی نے اعلان کیا ہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کریں گے، اس ضمن میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغواء کرایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی 4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی اب عجلت میں میئر کا انتخاب کرانا چاہتی ہے بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا  کیا جا رہا ہے پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتیں کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے

    دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر، اور کراچی کے الیکشن میں میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے میری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، ہم انہیں کراچی کے ڈپٹی میئر کی پیشکش کریں گے، پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج کوتبدیل کیا اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئے گی جتنا کام کرسکے کریں گے تا کہ سارا شہر اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی آواز سے آواز ملائے

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟