Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،فیصل کریم کنڈی

    وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی 20 کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں ہونے جارہی ہے،پاکستان نے گزشتہ سال سے بھارت سے ہر فورم پر احتجاج کیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 تاریخ سے کشمیر کے دورہ پر جائیں گے،وزیر خارجہ مظفر آباد جائیں گے وہاں کشمیریوں سے ملاقاتیں ہونگیپیپلز پارٹی نے ہمشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور وزیر خارجہ کا دورہ کشمیر بھی اسی کی کڑی ہے

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نو مئی کی صورتحال پر سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی میٹنگ بلاول بھٹو کی صدارت میں کل ہوگی، سی ای سی اجلاس میں نو مئی سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،سی ای سی اجلاس کے بعد فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس ہوگی،نو مئی کو جو ہوا جس نے کیا ان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے،سیاست میں احتجاج سمیت سارے آپشن ہوتے مگر ایسی سیاست پہلے کبھی نہیں ہوئی،عمران خان نے پہلے لوگوں کو اکسایا اور بعد میں کہا ہم اس میں ملوث نہیں،پہلے نہ ملوث ہونے کا کہ کہا گیا پھر غائبانہ نمازِجنازہ ادا کروائی گئی،کل بھی عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوئے اور پھر شام کو ڈرامہ رچایہ کیا گیا،اگر آپ عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے تو گرفتار تو ہونگے،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،اگر رابطہ کرنے والوں کے نام بتائیں تو لوگ حیران ہونگے کہ وہ کتنے بڑے انقلابی تھے پیپلز پارٹی ایسے کسی بندے کو نہیں لے گی جو تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے،

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے،سعید غنی

    بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے،سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم دوسرا الطاف حسین بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوتا ہےتومقابلہ ہوتا ہے، ماضی میں حافظ نعیم کوجوسہولیات تھی وہ نہیں رہیں، حافظ نعیم الرحمان ہر بات سے مکر جاتے ہیں حافظ نعیم دوسرا الطاف حسین بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا طرز عمل کسی طور بھی ٹھیک نہیں ہے، ہمارے لوگ جیت جائیں توانہیں قبضہ لگتا ہے-

    کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جماعت اسلامی والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، کہتے ہیں مردم شماری میں پیپلزپارٹی نے گڑبڑ کی ہے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے، ان کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے انہیں شکر ادا کرنا چاہئے آپ الیکشن میں ہار گئے تو مان لیں کہ شکست ہوئی، ہمارا کراچی کا نتیجہ حیرت کن نہیں، کراچی ہمارا شہر ہے کسی کے باپ کا نہیں۔

    عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو ہنگاموں پر اکسایا گیا، اور پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں میں حراست میں تھا، مجھے کچھ نہیں پتا، پولیس اور عوام کی گاڑیوں کو جلایاگیا، کورکمانڈر کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کووش یوآل دی بیسٹ کہا جاتا ہے عمران خان نے 2014 میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہا تھا، وہ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر چل رہا ہے اور بھارت کی خواہش پرعمل پیرا ہے، جو کام ٹی ٹی پی نہیں کرسکی وہ اس نے کردیا۔

    ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

    رہنما پی پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گرد تنظیم سے زیادہ بڑی دہشت گردی کی، کوئی دہشت گرد تنظیم حملہ کرے تو آپریشن ہوگا، لاڈلہ جو مرضی ہو وہ کرے پر اس کو ہر سہولیات ملیں گے، سوچنا ہو گا کہ ملک کو بچائیں یا لاڈلے کو بچائیں۔

  • ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ نعیم الرحمان

    ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا آلہ کار بنا ہوا تھا، ہمیں انصاف چاہئے –

    باغی ٹی وی : کراچی میں جماعت اسلامی کے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح جیت پر کہنا ہے کہ ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے ہمارے پرچے خراب ہو رہے ہیں، یہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لے کر جارہے ہیں۔

    عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ …

    حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا آلہ کار بنا ہوا تھاہمیں انصاف چاہئے، ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گےالیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت کا راستہ اختیار کریں گے کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، کوئی ادارہ اپنی جگہ پر کام نہیں کررہا، ہمارے بچوں پر کتنا ظلم کرو گے کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 2015 سے یہ لوگ کراچی کو لوٹ رہے ہیں، کراچی کےلوگ ان ظالموں کا مقابلہ کریں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے …

    واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں غیرحتمی نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے آگے ہے اور بلدیاتی الیکشن میں خاصی متحرک رہنے والی جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے غیرحتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی 155 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جماعت اسلامی 130 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کراچی بلدیاتی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق 63 نشستیں ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 14 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں کراچی میں جلسہ کررہے ہیں ٹاور کے مقام پر ہونے والے جلسے میں توقع کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے لئے جیالے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

    حریم شاہ کی رانا ثنا اللہ کو دھمکی،انٹر نیٹ بحال،عوام ٹک ٹاکر کی مشکور

  • تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

    تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی: لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع اور تعلقہ میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

    اسامہ بن لادن آپریشن کے دن وائٹ ہاؤس کی خصوصی تصاویر پہلی بار منظر عام …

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بہت سے اضلاع کی آبادی کو تاحال پوری طرح شمار نہیں کیا گیا، معلوم ہوا ہے کچھ تحصیلوں میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ ہوا ہے مردم شماری روکنے کے فیصلے اورمن مانی پر شدید تحفظات ہیں، سندھ میں اب بھی بہت سے اضلاع کو مکمل نہیں گنا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری جاری رکھی جائے۔

    سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک

    دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی نے مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج شارع فیصل پر مظاہرے کا اعلان کیا، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں خانہ شماری ہو گئی وہاں اب تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا،آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

    گائے نےشیر کے بچے سے مماثلت رکھتے بچے کو جنم دیا

  • منظوروسان کی ملکی حالات اور سیاست پر نئی پیشگوئی

    منظوروسان کی ملکی حالات اور سیاست پر نئی پیشگوئی

    کراچی: اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے نئی پیش گوئی کی ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سےلوگ جیلوں میں یا بیرون ملک ہوں گے۔

    باغی ٹی وی:منظور وسان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا،عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے-

    جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ اگر عام انتخابات ہو بھی گئے تو اس کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے، اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سےلوگ جیلوں میں یا بیرون ملک ہوں گے،ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے-

    کتابیں ساتھ دیتی ہیں،ازقلم:حسین ثاقب

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹےکا مقابلہ ہوگا، لیکن اگر پنجاب میں الیکشن ہورہے ہیں تو خیبر پختونخواہ میں کیوں نہیں۔

  • ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

    ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

    سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے،موجودہ صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سےپہلےہی کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے نہ دو، اور پہلے بھی ہم ہی ان کو اسمبلی میں واپس لائے تھے، اور کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں رہ کرکام کرو، ان کےغلط فیصلوں نے پاکستان کو یہاں لاکھڑا کیا ہے۔

    عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ کا تجربہ نہیں، اور جن کو پارلیمنٹ کا تجربہ نہ ہو وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے، اس لئے جب مذاکرات کا ماحول بنے گا تو مذاکرات ہوں گے، عدلیہ تقسیم ہوچکی ہے، یہ انارکی ہے، پارلیمنٹ کی خودمختاری تک حالات بہترنہیں ہوسکتے، مذاکرات کی فضا پیدا ہونے تک بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کیلئے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 25 اپریل کو احتجاج ہوگا، سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

    واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف

    نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے۔

  • عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

    عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط ہیں-

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہواحکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نےاپوزیشن سےمذاکرات کےمعاملے پراصرارکیا اورمتحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، چوہدری سالک ، محسن داوڑ اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زین بگٹی نے کہا تھا کہ ہم ڈائیلاگ کےمخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، عمران خان بھروسے کے لائق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے بند کردینا ہمارے اصولوں کے خلاف ہے، بات چیت کے دروازے بند کردینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کے بعد حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا تھا تاہم اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبریں گردش کرنے پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا-

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے ، باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کیا جائے گااعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوس ناک ہے ، تمام جماعتیں معاملات پر اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی

  • منہ پر بالٹی لے کر گھوم رہا،عمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا،فیصل کریم کنڈی

    منہ پر بالٹی لے کر گھوم رہا،عمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا،فیصل کریم کنڈی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما ،وفاقی وزیر،شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر مسائل ہیں

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے غریب اور کچھ عرضے سے متواسط طبقہ متاثر ہے مہنگائی ایک بٹن دبانے سے آتی اور جاتی نہیں، آج پاکستان میں سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے ہمیں آلو پیاز کے داموں سے غرض ہے، ادویات اور کھانے پینے کے اشیا مہنگے ہونے پر ہمیں فرق پڑتا ہے، مہنگائی سے عوامی لوگوں کو مسائل ہوتے ہیں ہم ان حقائق سے منہ نہیں موڑ سکتے ،ایک سال میں معاشی سیاسی اور سماجی اعتبار سے چلینجز رہے، قدررتی آزمائشوں نے بھی متاثر کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا400 بلین کا بجٹ ہے ،بے نظیر کفالت 7.6 ملین فیملز اور اج 9 ملین فیلمیز اس کا حصہ ہے،بے نظیر انکم سپورٹ میں 25 فیصد اضافہ کرکے 8750 روپے سہ ماہی کردیا گیا ، بے نظیر تعلیمی وظائف کے زریعے 2.6 سےبرھ کر 7.1 ملین افراد مستفید ہورہے تھے ، بے نظیر نشوونما کے ملک بھر کے 474 سہولت مراکز ہیں، اس ملک میں غربت بڑھ چکی ہے ، ڈائینامک سروے کے زریعے لوگوں کی معاشی حالت کو چیک کرکے ان کی مدد کی جارہی ہے ، ٹرانسجنڈر کو بغیر سکور چیک کیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک ارب روپے کی رقم حاملہ خواتین اور شیر خوار بچوں کو خوراک فراہم کر رہے ہیں،

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایک آئینی ادارے کا دوسرے آئینی ادارے سے تصادم ہو،لیکن ہم مداخلت بھی تسلیم نہیں کرسکتے، آئین سے باہر کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتا، ایک آئینی ادارے نے اللہ اللہ کر کے اپنی مداخلت تسلیم کی ہے۔اداروں کے حلف نامے اور کردار بھی ہمارے آئین میں ہیں،ایک قانون ابھی پاس بھی نہیں ہوا اور آپ نے من پسند لوگ لاکر مرضی کا فیصلہ سنا دیا،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم آئین کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں،ہمارے لیئے سب سے مقدس کتاب آئین کی کتاب ہے، ملک کو آئین دینے والے ذولفقار علی بھٹو کا کیس عدالتوں میں ہے ، پوری دنیا کے کیس سنے جاتے ہیں لیکن ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا کیس نہیں سنا جاتا ، آصف علی زرداری نے بھی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات اور ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا،پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ایک وفد تشکیل دیا ہے، اس وفد نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے،ہم اپوزیشن کے پاس بھی جائیں گے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ہے، عمران خان آج کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں ،عمران خان منہ پر بالٹی رکھ کر گھوم رہے ہیں جو لوگوں کے لیے بڑے بول بولتے تھے آج خود منہ دکھانے کے قابل نہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے امید ہے سب ایک میز پر بیٹھیں گے،

  • بلاول بھٹو نے اتحادیوں کو سیاسی مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی

    بلاول بھٹو نے اتحادیوں کو سیاسی مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےتمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی-

    باغی ٹی وی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات کرے گی-

    عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیولنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کی 3 رکنی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے-


    گزشتہ ماہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے اثرات پر خبردار کرتے ہوئے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ اکٹھے ہو جائیں اور ملک کو "مصیبت” سے نکالیں۔

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    ہفتہ کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری ایک مختصر بیان میں صدر علوی نے کہا کہ "پاکستان کی زندگی میں ایک اور دن تباہی کے بغیر گزرا” تفصیلات بتائے بغیر، صدر نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالیں کیونکہ (موجودہ سیاسی) صورتحال میں کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا، درگزر، امن اور سلامتی کو لبیک کہیے۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

  • صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

    صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

    سابق صدر آصف علی زرداری سے صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی کی ملاقات ہوئی ہے

    آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے، بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا گیا، بلند خان ترکئی نے صدر آصف علی زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی ، خیبر پختونخوا کے عوام صدر آصف علی زرداری کا احسان بھول نہیں سکتے ،

    ملاقات کے دوران سید نیئر حسین بخاری، رخسانہ بنگش ،عامر فدا پراچہ محمد علی باچا اور بلال شیرپاؤ بھی شریک تھے ،آصف علی زرداری کی طرف سے ترکئی خاندان کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا.

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں ہیں اوروہ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں ،آصف زرداری نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا تھا، اور حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان سے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو کوئی پیشگی شرائط نہ مانی جائیں، جس جس نے ڈائیلاگ کرنا ہے ان کو وزیر اعظم کے پاس آنا پڑے گا۔وزیر اعظم کسی کے پاس نہیں جائیں گے۔میرے پاس وزیر اعظم نہیں آئے کیونکہ میں کچھ نہیں ہوں۔سب کو بات چیت کیلئے وزیراعظم کے پاس آنا پڑے گا۔ہم ملک کو بچاتے آئے ہیں آگے بھی بچائیں گے