Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    کراچی:لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں پھیل گیا، اور آگ کی بو محسوس کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، قومی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں اچانک فائر وارننگ کے سبب مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کے لیے تیار تھی، بوئنگ 777 طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر پہنچ گیا تھا، کہ اچانک طیارے کے ایئرکنڈیشنڈ ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے لگا، مسافروں نے آگ کی بو بھی محسوس کی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری طور پر منسوخ کر دیا، اور طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جلد ہی پرواز پی کے 306 دوبارہ لاہور روانہ کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں 328 مسافر سوار تھے، جن میں سے 64 مسافروں نے طیارے میں دوبارہ سوار ہونے سے انکار کر دیا ہے، جن کا سامان آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

  • پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آذر بائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آذر بائیجان کے شہر باکو کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گا، باکو کیلئے کراچی سے پہلی پرواز16مارچ کو اڑان بھرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوسری پرواز19مارچ کو لاہور سے باکو کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کےعلاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔علاوہ ازیں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ نے مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    کراچی:پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی آئی اے رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کیلیے پروازیں آپریٹ کرے گا، کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازوں کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔

    کوروناوبا: آسٹریلیا کا 2 سال بعد فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے لہٰذا آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے آپریشن شروع کر دے گی۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا نے کورونا وبا کے باعث سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں کورونا کے باعث آسٹریلیا آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی آسٹریلیا نے آئندہ دو ہفتوں میں ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے سیاحوں کے لیے ملکی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہےاس حوالے سے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہیں گے۔

    کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا کے علاوہ مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہےاس سلسلے میں گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ استنبول اور بنکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ ہے برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

    فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال دیا

    قبل ازیں فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی فرانس کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست سے پاکستان کو نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی مسافروں کو اب فرانس آنے جانے کے لیے قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی تاہم مسافروں کو فرانس کے سفر کے لیے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہو گا-

    دنیا بھرمیں کوویڈکیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی:بھارت اوربرطانیہ نئی…

  • غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    لاہور:غیر ملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر شدید تحفظات ہیں:چیف ایگزیکٹوپی آئی اے ارشد ملک کا وزیراعظم کوخط،اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے ، جس مین غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان ہوگا۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہٰذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    واضح رہےکہ غیر ملکی ائیر لائن ائیر عربیہ اور پاکستان کی فلائی جناح ائیر کا فلائٹ آپریشن کا معاہدہ ہوا ہے جس کے ذریعے ائیر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔

  • متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

    متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

    کراچی : متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ،اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5ہزار سے کم کرکے 3ہزار روپے کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس دوران فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کردیا ، ایئرپورٹ منیجر نے کہا ایئرپورٹ پر مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 3ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔

    فیصل آباد ایئرپورٹ منیجر محمد انور ضیاء نے بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔

    اس سے قبل دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی جانیوالے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں 5ہزار روپے فیس وصول کی جاتی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبرمیں فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہی متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے چارجز ساڑھے 6ہزار سے کم کرکے 5ہزارکر دیے گئے تھے۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

    ادھرسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے کورونا ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے مقرر کی تھی جسے اب 4500 روپے کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر سے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی فیس 4800 روپے ہوگی جب کہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ لیبارٹریوں سے کروانے کی قیمت 1200 روپے ہوگی۔

    ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی کی تمام لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ قیمتیں طے کی گئی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف عوام ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت کریں

  • پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات 3 افسران کی ملازمت میں توسیع کی سمری ارسال

    پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات 3 افسران کی ملازمت میں توسیع کی سمری ارسال

    پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات 3 افسران کی ملازمت میں توسیع کی سمری وزیراعظم عمران خان کوارسال کر دی گئی ہے

    پی آئی اے میں تعینات 3 افسران جواد ظفرچوہدری،عامرالطاف،محمد عدیل کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوائی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے وزیراعظم عمران خان سے ان تین افسروں کی مدت ملازمت میں ایک برس کی توسیع کی درخواست کی ہے،

    وزارت دفاع نے ڈیپوٹیشن افسران کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کا کہا ہے افسران میں سے دو کی 3 سالہ ڈیپوٹیشن بالترتیب14 اور15 جنوری 2022 کو ختم ہوئی،عامر الطاف کی 3 سالہ ڈیپوٹیشن کی مدت 21 فروری کو اختتام پذیرہو گی،سمری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جاری تنظیم نوکے لئے افسران کی ملازمت میں توسیع انتظامیہ نے ضروری قراردی ہے انتظامیہ کے مطابق ایچ آر اور آپریشنز میں تعینات ان افسران کا متبادل موجود نہیں ہے،

    مارچ 2018 سے سپریم کورٹ احکامات کے تناظرمیں مناسب نئی بھرتی بھی ممکن نہیں اس مرحلے پران افسران کی تبدیلی ری اسٹرکچرنگ عمل کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے 24مارچ 2020 کو دیگرافسران کے ساتھ یہ افسران 3 سالہ ڈیپوٹیشن پرائرلائن میں تعینات ہوئے سمری کے پیرا 6 میں شامل تجویز پروزیر اعظم سے منظوری طلب کی گئی

    دوسری جانب 2020 سے ائر ٹریفک کنٹرولر سمیت دیگر لائسنسز اجرا کے منتظر افراد کے لئے اچھی خبر ، عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو کی کلیئرنس کے بعد سی اے اے کا ائیر ٹریفک کنٹرولر اور اے ایم ای لائسنس اجرا کی بحالی اعلان کر دیا ،ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ نے لائسنس اجرا کے منتظر درخواست گزاروں کے لئے مراسلہ جاری کردیا ، سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی:اکاو نے سی اےاے کو زیر التوا لائسنس کے اجراء کے عمل کو بحال کردیاہے، فضائی میزبان اور فلائٹ آپریشنز آفیسرز کے پرسنل لائسنس کے اجراء کی بحالی کے لیئے کوشاں ہیں،امیدواروں کی جانب سے نئے لائسنس اجراء کے لیئے جمع کرائے گئے دستاویزات کی جانچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، اجرا کے لئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق لائسنس جاری کیا جائے گا کچھ امتحانات میں پاس درخواست گزاروں کی فراہم کردہ تفصیلات کی تصدیق کی جائے گی ریکارڈ کی تصدیق کے بعد کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جائے گامتعلقہ امیدوار مکمل دستاویزات کے ساتھ لائسنس اجرا کے لئے درخواستیں 15 مارچ 2022 تک پرسنل لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ کو بھیج سکتے ہیں،اکاوکے تحفظات کے باعث یکم ستمبر 2020 سے لائسنس کا اجراء معطل چلا آ رہا تھا

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • پی آئی اے نے  دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

    پی آئی اے نے دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے پی آئی اے ںے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کا ایک جامع بزنس پلان آیٹا نے مرتب کر لیا ہے جسے اگلے ہفتے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے بقا کے لیے فنانشل ریسٹرکچرنگ ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن میں پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہوابازی کا بہت پوٹینشل ہے مگر بدقسمتی سے اس کو صنعت نہیں سمجھا جاتا، خلیجی ممالک میں ہوا بازی بحیثیت صنعت ملکی معیشیت کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے، وہاں پر قانون سازی اور بنیادی ڈھانچا ملکی ایئر لائنز اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پوری دنیا میں حکومتی پالیسی سے لے کر ایئر پورٹ کی سہولیات تک تمام عناصر ہوا بازی کو فروغ دیتی ہیں، بد قسمتی سے ہمارے ملک کی پالیسیاں اور اجازت نامے بھی خلیجی ایئر لائنز کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان میں سول ایوی ایشن کو ملکی ایئر لائنز اور اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، قومی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ تمام مقامی ایئر لائنز کو بھی ترجیح دینی ہوگی، تب ہی پاکستانی ہوا بازی ترقی کرے گی۔

  • لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا

    لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا

    لاہور : لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا ،اطلاعات کے مطابق عالمی معیار کے درجے کا مقام رکھنے والے لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔
    لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالفا پرائمری رن وے18ایل آر /36 کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

    ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کیلئے جدید لینڈنگ انسٹومنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں، موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ میں جدید نظام کے ذریعے رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے18ایل آر/36 فلائٹ آپریشنز کیلئے بند ہے، فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے20اپریل تک رن وے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رن وے18آر/36ایل کو ٹیکسی ان، ٹیکسی آؤٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس فور ای کوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سند مل گئی۔

  • منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    اسلام آباد : منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    یہ پیش رفت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

    سی ای او ارشدملک نے کہا کہ پی آئی اے نامساعدحالات کے باوجود واجبات ادائیگی کرتی رہےگی بقایاجات ادائیگی کیلئےحکومت سےکابینہ فیصلےکےتحت رہنمائی لی جائے گی۔سی ای او کی یقین دہانیوں پر ایف بی آر نے فوری اقدام کرتے ہوئے پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

    ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016 سے 2020 تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016 سے 2020 کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

  • پی آئی اے کا نیا کارنامہ، اکاؤنٹس منجمد کروا لئے

    پی آئی اے کا نیا کارنامہ، اکاؤنٹس منجمد کروا لئے

    پی آئی اے کا نیا کارنامہ، اکاؤنٹس منجمد کروا لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے لئے کبھی کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی

    اب خبر آئی ہے کہ ایف بی آر نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، قومی اخبار روزنامہ جنگ میں طارق ابوالحسن کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی جسکی وجہ سے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ دو برسوں سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کروائی، پی آئی اے نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے جو ادا نہیں کئے گئے جس کے بعد ایف بی آر نے ایکشن لیا ہے اور پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کئے ہیں،

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی