Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل

  • شراب پی کر ڈرائیونگ کا الزام:کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج

    شراب پی کر ڈرائیونگ کا الزام:کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا،ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی تاہم اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا،وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ڈیوڈ وارنر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔

  • نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے،فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تاحکم ثانی ٹیم کی دستیابی سے باہر ہو گئے ہیں میڈیکل اسٹاف ان کی صحتیابی اور ری ہیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

    شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر

    اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

  • پی ایس ایل 11:  بال ٹیمپرنگ کا الزام، فخر زمان پر سنگین چارج عائد

    پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ کا الزام، فخر زمان پر سنگین چارج عائد

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری افینس پر چارج کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فخر زمان نے میچ ریفری روشن مہاناما کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں ایک اور سماعت ہوگی جس کے بعد میچ ریفری اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ اگر فخر زمان قصوروار پائے گئے تو لیول تھری جرم کے تحت کم از کم ایک میچ کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

    یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب اتوار کے روز لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے الزام پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا میچ کے آخری اوور سے قبل جب کراچی کنگز کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے، امپائرز نے قومی کرکٹر فخر زمان کو گیند کی حالت غیر منصفانہ طریقے سے تبدیل کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کراچی کنگز کو پانچ پنالٹی رنز دے دیے تھے تاہم فخر زمان نے اس الزام کی سختی سے تردید کی۔

    پنالٹی رنز ملنے کے بعد کراچی کنگز کو جیت کے لیے صرف 9 رنز درکار رہ گئے تھے، جبکہ بیٹنگ سائیڈ کی درخواست پر گیند بھی تبدیل کی گئی تھی اس کے بعد کراچی کنگز نے تین گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا تھا فخر زمان نے میچ کے فوری بعد ہونے والی سماعت میں بال ٹیمپر نگ کے الزامات کو مسترد کیا۔

    کرکٹ قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو سوائے گیند چمکانے کے اُس کی حالت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، قانون 41.3.2 کے تحت کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے گیند کی حالت میں تبدیلی جرم تصور کیا جاتا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے قواعد کے مطابق امپائرز اس قسم کے واقعات کی رپورٹ میچ ریفری کو دیتے ہیں، جو متعلقہ کھلاڑیوں کے خلاف مناسب کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں میچ کے دوران کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کر رہے تھے، جو 2018 میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرچکے ہیں۔

    واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی مکمل معلومات نہیں، اور ٹیم ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پر بات کرے گی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس واقعے پر مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا

  • پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کرانے اور  افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کرانے اور افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائےگی پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹر نیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے،جب تک کرائسز چل رہا اس وقت تک اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی، حالات نارمل ہوئے تو کراوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی آجازت دے دی جائے گی، نہیں معلوم کہ موجودہ جنگ کب تک رہے گی،حکومت سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل 500 سے اوپر چلا جاتا۔

    بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

    شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا گیا

    نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،مریم نواز

  • پی ایس ایل 11:  حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی  کراچی پہنچ گئی

    پی ایس ایل 11: حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی کراچی پہنچ گئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کا ٹور جاری ہے، حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی پھر کراچی لائی گئی۔

    کراچی میں ٹرافی کو لیاری، سی وی اور میری ویدر ٹاور لے جایا گیا جہاں پر ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ٹرافی ٹور کی تصاویر جاری کردی،ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد دیگر شہروں میں بھی لے کر جایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی تھی،پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

  • پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

    لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لوگو شیئر کیا گیا جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے اس سال پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جو اپنے بہترین کھیل کے لیے تیار ہیں شائقین بھی لیگ کے آغاز کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ہر ٹیم کی کارکر دگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا جہاں افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے مدمقابل ہوں گے، افتتا حی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی،اس سیزن میں لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور پنڈیز، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز کو ملتا ن سلطانز کے نام سے ری برانڈ کیا گیا ہےاس سیزن میں کچھ میچ پہلی بار پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

    جیفری ایپسٹین کے سائنسدانوں سے تعلقات ؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

    ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں،سعودی عرب

  • سیالکوٹ اسٹالینز باضابطہ طور پرملتان سلطانز میں تبدیل

    سیالکوٹ اسٹالینز باضابطہ طور پرملتان سلطانز میں تبدیل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کو باضابطہ طور پر ‘ملتان سلطانز’ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    منگل کو لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر، فرنچائز کے مالک حمزہ مجید اور سی ڈی وینچرز کے سربراہ گوہر شاہ نے شرکت کی، سی ڈی وینچرز نے اس فرنچائز میں اکثریتی حصص حاصل کیے ہیں، جسے ابتدائی طور پر جنوری میں ہونے والی پی ایس ایل نیلامی میں او زی ڈیولپرز نے 1.85 ارب روپے میں خریدا تھا۔

    سلمان نصیر کے مطابق نئی سرمایہ کاری کے بعد فرنچائز کی سالانہ مالیت اب 2 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے،گوہر شاہ کی درخواست پر فرنچائز کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اب ٹیم ‘ملتان سلطانز’ کے نام سے مقابلے کرے گی حمزہ مجید نے اس معاہدے کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی منظوری کے بعد حتمی قرار دیا۔

    ایف سی بلوچستان نارتھ نے دشمن کی ابو طاہر پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

    گوہر شاہ نے کہا کہ ‘ملتان کی شناخت کو بحال کرنا ان کی اولین ترجیح ہے’ اور انہوں نے ایک وسیع کرکٹ فلسفہ ‘ٹوٹل کرکٹ’ متعارف کرایا ہے تاکہ فرنچائز کی کامیابی پاکستان کرکٹ کے مفادات سے ہم آہنگ ہو،اگرچہ ٹیم دوبارہ برانڈ کی گئی ہے، حمزہ مجید نے سیالکوٹ کے مداحوں کو یقین دلایا کہ فرنچائز اپنے جڑوں کو تسلیم کرے گی اور مداحوں کے لیے ملتان میں میچز کے دوران ٹرانسپورٹ کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

  • پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

    پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے-

    اس سیزن کے میچز پاکستان کے 6 شہروں میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں قابل ذکر ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کے میچز پشاور اور فیصل آباد میں بھی ہوں گے

    شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل میچ 10 مئی کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے لاہور میں سب سے زیادہ 12 میچز ہوں گے راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6، ملتان میں 5 اور پشاور میں 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اس دوران 2 نئی فرنچائزز بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین‘ اور ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ شامل ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کی جگہ پنڈیز ٹیم شامل ہوگی۔

    لاہور: نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

  • راولپنڈی فرنچائز نے اپنے نئے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا

    راولپنڈی فرنچائز نے اپنے نئے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا

    پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل راولپنڈی فرنچائز نے اپنے نئے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    فرنچائز کو اب ’پنڈیز‘ کا نام دیا گیا ہے،یہ اعلان 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا پس منظر میں پرجوش موسیقی شامل تھی ویڈیو کے ساتھ پیغام دیا گیا کہ ٹیم بااعتماد، چیلنج قبول کرنے والی اور کھیل کا انداز بدلنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی فرنچائز نے جلد آفیشل لوگو جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

    فرنچائز کا نام پہلے ملتان سلطانز تھا تاہم سابق مالک علی ترین نے گزشتہ سیزن کے بعد ملکیت کا معاہدہ تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عارضی طور پر فرنچائز کے معاملات سنبھالے راولپنڈی فرنچائز کو ولی ٹیکنالوجیز نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نیلامی میں 2 ارب 45 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا اب کمپنی کے مالک احسن طاہر نے فرنچائز کو راولپنڈی سے منسوب کرتے ہوئے نیا نام دینے کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیشٌ: فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اس دوران 2 نئی فرنچائزز بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین‘ اور ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ شامل ہیں۔

    ایم کیو ایم کی سانحہ گل پلازہ کے کیس میں فریق بننے کی درخواست مسترد

  • محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز  سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ مجید فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں ہے پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

    تاہم اب سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

    بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ اسٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں،ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔