Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ڈومیسٹک کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز کررہے ہیں جو ہر سال منعقد ہوگا اور تینوں فارمیٹس میں کھیلا جائے گا

    لاہور میں وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ کپ پر سال ہوگا، پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،وقاریونس کو 30 لڑکوں کو پالش کرنے کے لیے ذمہ داری دی جارہی ہے، وقار یونس نے ذمہ لیا ہے کہ اس ٹیم کو کیسے بہترین کرنا ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے، ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنزکپ ٹی20، چیمپئنزفرسٹ کلاس ہوں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں، ڈومیسٹک چیمپئینز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے اور یہ 150 کھلاڑیوں کا ایک پول ہوگا، اسی طرح جو ہمارا پرانا کھلاڑی ہے جس کو ہم ٹیم دے رہے ہیں اس کو ہم انڈر 19 کی بھی ٹیم دے رہے ہیں، اور ویمن ٹیم بھی دے رہے ہیں، ایک ایک ہائی پرفارمنس سیکٹر ہم ایک ایک ٹیم کو مختص کریں گے، یہ شروعات ہے اور اس کا مقصد ہر طریقے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے، ہم کمیوں کو پورا کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں

    کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،وقار یونس
    سابق باؤلنگ کوچ و مشیر چیئرمین پی سی بی وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مجھ پر بھروسا کرنے کے لیے، کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، یہ فارمیٹ اچھا ہے کہ لیجنڈز اور بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں دی جائیں، اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی،یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا جب مجھے محسن نقوی نے اس بارے میں بتایا تھا، میں نے کچھ لیجنڈز سے بات کی کہ اس کو مزید آگے کیسے لے جایا جاسکتا ہے، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے، سابقہ کھلاڑی ہمارے ایڈوائزر کے بورڈ کے طور پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 5 کھلاڑی اچھا ایڈوائزری بورڈ بنائیں گے، جب ایڈوائزری بورڈ ہوگا تو اچھی ایڈوائز آئے گی، ہم ویمن کرکٹ کے لیے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں،چیزیں بہتر کرنی ہیں، کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی، پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے.

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی میرٹ پر تشکیل نو کریں، وزیراعظم

    محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی میرٹ پر تشکیل نو کریں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے محسن نقوی صاحب سے کہا کہ جہاں آپ یہ خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیمز بنانے جارہے ہیں وہیں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو بھی کریں تاکہ ہم کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کو اس کا کھویا مقام واپس دلوا سکیں

    قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کرکٹ ٹیم پر مضبوط توجہ دیں، کرکٹ ٹیم کی دوبارہ تشکیل نو کریں اور میرٹ کے اوپر کھلاڑی منتخب کریں جو آپ کا خاصہ ہے، وزیراعظم بھی میرٹ کے خلاف سفارش کریں تو اسکو نہ مانیں یہ واحد طریقہ ہے کہ ہم کھیلوں کے میدان میں پرانی یادیں لا سکتے ہیں،پی سی بی اسٹیڈیم سے زیادہ کرکٹ پر توجہ دے،قذافی سٹیڈیم کا جو انفراسٹرکچر ہے اسکو جدید بنیادوں پر تعمیر کرنے کے لئے آج سادہ مگر پروقار تقریب ہو رہی ہے،مایہ ناز کرکٹر بھی یہاں موجود ہیں، میں سمجھتا ہوں یقینا کرکٹ سٹیڈیم کو جدید خطوط پر بنانے کی شدید ضرورت ہے، راولپنڈی، لاہور اور دوسری جگہوں پر نیا منصوبہ بنایا جا رہا جو خؤش آئند ہے میں محسن نقوی کو ستائش پیش کرتا ہوں، قذافی اسٹیڈیم کا انفراسٹرکچر جدید بنیادوں پر تعمیر کرنے کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے ، امید ہے قذافی سٹیڈیم کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہوگا ،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بطور نگران وزیراعلیٰ منصوبے جلد مکمل کرائے، اب انہوں نے اسٹیڈیمز کی بہتری کی ذمہ داری اٹھائی ہے ، کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید بنانے کی بہت ضرورت ہے، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں نئے منصوبے خوش آئند ہیں، محسن نقوی کی سربراہی میں یہ منصوبے جلد مکمل ہوں گے،ایک وقت تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ کا طوطی بولتا تھا، امید ہے کہ کرکٹ میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن ہوگا، ہم سب کو اور پاکستان کے عوام کو کرکٹ سے بڑا لگاؤ ہے

    تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایک لطیفہ بھی سنایا اور کہا کہ قذاقی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل رہی تھی . شفقت رانا گورنمنٹ کالج میں میرے سینئر تھے، وہ اسپن بولنگ کو بہت اچھا کھیلتے تھے لیکن فاسٹ بولر کو فیس کرنے سے جھجکتے تھے ،آخری اوورز میں نیوزی لینڈ کا فاسٹ بولر گیند کروا رہا تھا جب شفقت رانا رانا 96 پر کھیل رہے تھے ، شفقت رانا فاسٹ گیند پر مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے تو ان کے ایک پرستار نے آواز لگائی کہ شفقت بیڈ لک اس پر شفقت رانا نے کمر پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ واقعی میری لک (کمر) خراب ہے .

    چیمپینز ٹرافی فروری میں پاکستان ہورہی ہے جس میں شرکت کے لئے دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں آرہی ہیں.چیئرمین پی سی بی
    چئیرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نےقذافی اسٹیڈیم اپگریڈیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،راولپنڈی اور کراچی کے سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں. بین الاقوامی معیار کے مطابق تینوں سٹیڈیمز بنائے جارہے ہیں اور اس کے لئے وہ فرم ہائر کی گئی ہے جو پہلے بھی 30 سے زیادہ بین الاقوامی معیار کے سٹیدیم تعمیر کر چکی ہے. چیمپینز ٹرافی فروری میں پاکستان ہورہی ہے جس میں شرکت کے لئے دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں آرہی ہیں.

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25  میں تین نئے چیمپئنز  ٹورنامنٹس کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنا، ایک سخت زیادہ مسابقتی اور ہائی پریشر کرکٹ کھیلنے کا ماحول فراہم کرنا اور اپنے مستقبل کے اسٹارز کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25میں یہ تین نئے ٹورنامنٹس چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ پہلے سے موجود ٹورنامنٹس کے ساتھ شامل ہونگے جن میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، قائداعظم ٹرافی (ریجنل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ)، پریذیڈنٹ ٹرافی (ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ) ، پریذیڈنٹ کپ ( ڈیپارٹمنٹل 50 اوورز ایونٹ)، اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ شامل ہیں۔ یہ سیزن یکم ستمبر 2024 سے 5 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔

    تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس میں کل 261 میچز کا انعقاد کرے گا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ 2023-24سیزن میں، پی سی بی نے مردوں کے چھ سینئر ٹورنامنٹس میں 203 میچز کا انعقاد کیا تھا جس میں دو ٹورنامنٹس میں 51 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 55 پچاس اوورز کے میچز اور 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے۔نئے متعارف کرائے گئے چیمپئنز ٹورنامنٹ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں، چیمپئنز کپ کے ہر ایونٹ میں پانچ سائیڈز مقابلہ کریں گی جن کے نام ڈولفنز۔ لائنز۔ پینتھر ۔اسٹالیئنز اور وولز ہیں۔ چیمپئنز کپ کا ہر ایونٹ ڈبل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    گزشتہ تین برسوں سے سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے تقریباً 150 ڈومیسٹک کھلاڑی اور موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ( مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی) ہر ٹیم میں ایک سابق پاکستانی سپر اسٹار بطور مینٹور اور ممکنہ طور پر ایک مالک کے طور پر ہوگا (مینٹور اور مالک کے نام کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا) ہر ٹیم کے پلیئر سپورٹ اسٹاف میں ہیڈ کوچ (کم از کم لیول 3 اور فرسٹ کلاس سائیڈ کے ساتھ کم از کم پانچ سال) بیٹنگ/بولنگ/فیلڈنگ کوچز (کم از کم لیول 3، تین سالہ تجربہ)، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، فزیو تھراپسٹ، انالسٹ، آپریشنز مینیجر، اور میڈیا/ڈیجیٹل میڈیا منیجر شامل ہونگے۔ہر ٹیم کے لیے فیصل آباد ( ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد) کراچی (حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر) لاہور (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) ملتان (انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر) اور سیالکوٹ (ہائی پرفارمنس سنٹر، سیالکوٹ) ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے مختص ہو گی۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ 150 کرکٹرز کو اس طرح پیش کیے جائیں گے۔ کیٹگری 1 میں 40 کھلاڑی 550,000 روپے ماہانہ؛ کیٹگری 2 – 50 کھلاڑی 400000 روپے ماہانہ ۔ کیٹگری 3 – 60 کھلاڑی 250,000 ماہانہ

    پچھلے سیزن میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں اے پلس کیٹیگری کے لیےتین لاکھ اے کیٹیگری کے لیے دو لاکھ روپے۔ بی کیٹگری کے لیے ایک لاکھ پچاسی ہزار۔ سی کیٹگری کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار ۔ڈی کیٹگری کے لیے ڈیڑھ لاکھ ای کیٹگری کے لیے ایک لاکھ اور ایف کیٹگری کے لیے پچاس ہزار روپے رکھے گئے تھے۔

    ماہانہ ریٹینرز کے علاوہ کھلاڑیوں کو درج ذیل میچ فیس ملے گی،ریڈ بال کرکٹ کے لیے دو لاکھ روپے۔ پچاس اوورز میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک لاکھ روپے شامل ہیں. 24-2023 کے سیزن میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے بالترتیب 80,000 اور 40000 میچ فیس تھی۔ ہر ٹیم کا ایک کارپوریٹ اسپانسر ہوگا۔ آمدنی کے دیگر سلسلے میں براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق، ایونٹ ٹائٹل اسپانسرشپ، گراؤنڈ برانڈنگ کے حقوق، اور ٹکٹوں کی فروخت اور مرچنڈائز شامل ہوں گے۔

    چیمپئنز ون ڈے کپ سے پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25کے سیزن کا آغاز ہوگا جو یکم سے 29 ستمبر تک 21 میچوں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آخری ٹورنامنٹ چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ ہوگا جو 28 مئی سے 5 اگست 2025 تک منعقد ہوگا۔اگست 2024 سے ستمبر 2025 کے عرصے میں مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس کے علاوہ پی سی بی 11 ڈولپمنٹ/ پاتھ وے ٹورنامنٹس بھی منعقد کرے گا جو تین پاکستان شاہینز اور ایک پاکستان انڈر 19 سیریز سے الگ ہوں گے۔ اس کا ممکنہ طور پر مطلب یہ ہے کہ ابھرتے ہوئے اور آنے والے نوجوانوں سے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، کلبوں، U15، U17، U19، علاقائی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر اور چیلنج لیگ سینئر کی سطح پر تمام فارمیٹس میں تقریباً 13,000 میچز متوقع ہیں۔

    پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس کی عارضی تاریخیں یہ ہیں (شیڈول، فارمیٹس اور دیگر تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا )

    چیمپئنز ون ڈے کپ یکم تا 29 ستمبر ( پانچ ٹیمیں، 21 میچز ) (نیا ایونٹ)
    پریذیڈنٹ کپ (50 اوورز ) 3 تا 15 اکتوبر (نو ٹیمیں، 19 میچز) (سات ٹیمیں، 24 میچز 2023-24)
    قائداعظم ٹرافی: 20 اکتوبرتا 18 دسمبر ( 18 ٹیمیں، 73 میچز) (آٹھ ٹیمیں، 29 میچز 2023-24)
    چیمپئز ٹی ٹوئنٹی کپ ۔: 21 تا 2 جنوری ( پانچ ٹیمیں، 21 میچز) ( نیا ایونٹ)
    پریذیڈنٹ ٹرافی (فرسٹ کلاس) 6 جنوری تا 7 مارچ (9 ٹیمیں، 37 میچز) (سات ٹیمیں، 22 میچ 2023-24)
    قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 13 تا 21 مارچ (18 ٹیمیں، 35 میچز) (18 ٹیمیں، 63 میچز 2023-24 )
    پاکستان سپر لیگ 2025: 10 اپریل تا 25 مئی (چھ ٹیمیں، 34 میچز) (2023-24 میں 34 میچز)
    چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ: 28 مئی تا 5 اگست (پانچ ٹیمیں، 21 میچز) (نیا ایونٹ)

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری موجودہ اسٹینڈنگز ٹیسٹ میں چھٹے، ون ڈے میں چوتھے اور ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں نمبر پر پاکستان کرکٹ کی حقیقی صلاحیت اور میراث کی عکاسی نہیں کرتی۔ عالمی کرکٹ میں اپنا صحیح مقام بحال کرنے کے لیے ہمیں اپنے ڈومیسٹک ڈھانچے میں جدت اور حکمت عملی سے اضافہ، وسعت اور مضبوطی لانی ہوگی۔ تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کا تعارف اس سمت میں ایک جرات مندانہ قدم ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹورنامنٹس ڈومیسٹک کرکٹ سے ہمارے سب سے زیادہ باصلاحیت اور مستقل پرفارمرز کو ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھا کریں گےاور ایسا ماحول بنائیں گے جو بین الاقوامی کرکٹ کا آئینہ دار ہو۔ براڈکاسٹ میچز، لیجنڈری مینٹورز، ایلٹ کوچنگ اسٹاف اور وسیع میڈیا کوریج کے ساتھ، یہ ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو وہ ایکسپوژر اور تجربہ فراہم کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹس صرف ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے پورے کرکٹ کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کرنے اور پھر سے جوان کرنے کے بارے میں ہیں۔ ہم اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز سے انٹرڈسٹرکٹس اور پھر ریجنل اور ڈپارٹمنٹل مقابلوں تک کے پاتھ وے کے ذریعے آنے والی کرکٹ اسٹارز کی نسل کی پرورش کررہے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں ُپر ُامید ہوں ہم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے بہترین ٹیلنٹ تلاش کرکے انہیں تیار کرنے کے لیے وقف ہیں ۔چیمپئنز ٹورنامنٹس ہمارے کھلاڑیوں کو یہیں پر بین الاقوامی کرکٹ کی سختیوں اور دباؤ کا تجربہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ ایک مضبوط اور انتہائی مسابقتی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا
    اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد کر دیا گیا،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ایک ماہ کے اندر وزارت داخلہ کے تحت کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے،بورڈ کے اثاثے ،واجبات وزارت داخلہ کو منتقل کئے جائیں گے، وائلڈ لائف بورڈ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ذیلی ادارہ ہے،بورڈ مارگلہ نیشنل پارک اور جنگلی حیات کے دیگر مسائل کا ذمہ دار ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ناصر بیگ چغتائی کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا ،کرکٹ کے کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کرکٹ ایڈوائزر کا بھی تقرر ہوگا،وقار یونس پہلے ہی ہیڈ آف کرکٹ مقرر کردئیے گئے ہیں ،کرکٹ ایڈوائزر کے لئے اشتہار جاری ہوگا۔ کھیل کھلاڑیوں کی رہنمائی کوچنگ اور مینٹورنگ کا کام کرنا ہوگا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عدنان نے لکھا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کا کنٹرول کلائمیٹ چینج ڈویژن سے داخلہ ڈویژن کو منتقل کر دیا۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔

    ایک صارف روشن دین دیامری نے لکھا کہ کیا لگتا ہے اسلام آباد کے پہاڑ فتح ہونے جا رہے ہیں سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے کے بعد.۔۔اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔

  • محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف مہم میں شامل کھلاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن شامل ہیں جو محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے، وقار یونس بھی اس عمل کا حصہ ہوں گے اورقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اس ضمن میں ایک رپورٹ آزادانہ انٹیلیجنس سے تیار کروائی ہے ، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جب کہ حتمی سفارشات پر عمل درآمد میں وقار یونس اور محسن نقوی شامل ہوں گے۔

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیےصدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ دو سال کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی،اس کے بعد اب اے سی سی کی صدارت پاکستان کو منتقل ہو گی،جے شاہ مدت پوری ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سے الگ جائیں گے، اے سی سی کا اکتوبر یا نومبر میں اجلاس ہو گا جس میں باقاعدہ صدارت پاکستان کو ملنے کا اعلان کیا جائے گا

    واضح رہے کہ محسن نقوی وزیر داخلہ بھی ہیں اور چیئرمین پی سی بی بھی، دو عہدے رکھنے کی وجہ سے محسن نقوی پر کڑی تنقید کی جاتی ہے، گزشتہ روز بھی شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ محسن نقوی وزارت داخلہ یا پی سی بی میں سے کسی ایک کو چن لیں

  • کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے،شعیب ملک

    کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے،شعیب ملک

    پاستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم سے پاکستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے

    شعیب ملک نے ایک یوٹیوب چینل میں بات کرتے ہوئےبھارتی ٹیم سے پاکستان آنے کی درخواست کی، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت بھی پاکستان کا دورہ کرے،دونوں ممالک کے درمیان جو بھی تحفظات ہیں، وہ اپنی جگہ لیکن کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے، سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں ہم اچھے لوگ ہیں، بہت مہمان نواز ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ سال بھارت گئی تھی اور بھارتی ٹیم کی باری ہے، یہ ان کے لیے اچھا موقع ہے، ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان کبھی نہیں آئے، یہاں کبھی نہیں کھیلا، اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ ان کے لیے بہت اچھا ہوگا، ٹیم کو ضرور آنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے دوطرفہ تعلقات بھی 2013 سے کشیدہ ہیں،دونوں ٹیمیں صرف انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتی ہیں۔ تاہم اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے.

    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار

    چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے, پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • چیمئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    چیمئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پی سی بی نے چیمئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کو دے دی ہے یہ دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا ہےکہ یہ اب اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند کرے،حال ہی میں کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دی گئی لیکن اس اجلاس میں شیڈول اور فارمیٹ پر کوئی بات نہیں کی گئی، اب آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی بحث کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ذریعے نے تصدیق کی کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو محصولات کی ادائیگی، میچز وینیو کے انتخاب اور اپنی حکومت سے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان میں ہونے والی بھارتی ٹیم کی کلیئرنس سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کے تمام بھارتی دعوؤں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار

    چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے, پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • محمد حارث پاکستان شاہینز  وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر

    محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،
    پاکستان شاہینز 4 سے 18 اگست تک ہونے والے اس دورے میں پچاس اوورز کے دو میچوں کے علاوہ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ نامی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

    پاکستان شاہینز پہلے ہی سے ڈارون میں موجود ہے جہاں اسے بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلنے ہیں جو 19 سے 22 جولائی تک اور 26 سے 29 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان شاہینز 50 اوور کے میچ ناردن ٹیریٹری (این ٹی) اور بنگلہ دیش اے کے خلاف بالترتیب 4 اور6 اگست کو کھیلے گی۔پاکستان شاہینز 9 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں شریک دیگر ٹیمیں اے سی ٹی کومیٹس۔ بنگلہ دیش اے ۔ میلبرن رینیگیڈز۔ میلبرن اسٹارز ۔ پرتھ اسکارچرز – ناردرن ٹیریٹری سٹرائک – ایڈیلیڈ سٹرائکرز اور تسمانیہ ہیں۔

    پاکستان شاہینز مسلسل دوسرے سال ڈارون میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ پچھلے سال اسے فائنل میں این ٹی اسٹرائیک نے 46 رنز سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان شاہینز نے ون ڈے میچز میں پاپوا نیوگنی کو224 رنز سے اور ناردن اسٹرائیک کو 84 رنز سے ہرایا تھا۔

    صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی تھی جہاں وہ بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ دو میچز کھیلیں گے،اس دورے پر دو ون ڈے اور نوٹیموں پر مشتمل وائٹ بار سیریز بھی ہوگی، جس کے لیے پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کردیا ہے،شاہینز کی ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریڈ بال اسکواڈ میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ۔ عثمان خان نے امریکا میں کھیلے جانے والے ورلد کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،

    محمد حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی، فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا،

    اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث ( کپتان ) عبدالفصیح ، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم،
    حسیب اللہ ( وکٹ کیپر ) ، محمد عرفان خان، جہانداد خان، کاشف علی، محمد حریرہ ، محمد عمران جونیئر، عمیربن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی اور عثمان خان۔
    پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ عبدالرحمن ( ہیڈ کوچ ) ، محمد مسرور ( اسسٹنٹ کوچ / منیجر) ۔ محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (انالسٹ )۔

    وائٹ بال میچوں کا شیڈول۔
    4 اگست – 50 اوورز کا میچ بمقابلہ ناردن ٹیریٹری ( این ٹی ) ۔

    6 اگست – 50 اوورز کا میچ بمقابلہ بنگلہ دیش اے۔

    10 اگست۔ بمقابلہ پرتھ اسکارچرز۔ ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )۔

    11 اگست۔ بمقابلہ میلبرن اسٹارز ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

    13 اگست۔ تسمانیہ ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

    15اگست۔ میلبرن رینیگیڈز ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )۔

    16اگست۔ بمقابلہ بنگلہ دیش اے ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )

    17اگست۔ اے سی ٹی کومیٹس ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی صورتحال ملک کے باقی اداروں کی طرح تیزی سے ابتر ی کی طرف گامزن ہے، وقت کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم تتر بتر ہو چکی ہے، گزشتہ ایک برس سے پے درپے ناقص فیصلوں‌سے کرکٹ کا نقصانات کا سامنا ہے،کرکٹ پر واویلا ہو رہا ہے،کہیں کھلاڑیوں پر،کہیں سیلکٹر پر کہیں بورڈ پر بات کی جا رہی، تنقید سوشل میڈیا، مین سٹریم میڈیا پر کی جا رہی ہے،تنقید کو نہیں روکا جا سکتا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سٹے باز اہم نوعیت کے میچز میں کروڑوں کی شرطیں لگاتے ہیں، لیگ میچز میں اسکا رجحان آ گیا ہے، پاکستان، آسٹریلیا کے میچ کے دوران دس دس کروڑ اور پاک انڈیا میچ میں یہ رقم اربوں میں پہنچ جاتی ہے،سیمی فائنل اور فائنل میں ریٹ الگ ہوتے ہیں،اسی لئے کہتے ہیں کہ کرکٹ اور جوئے کا چولی دامن کا ساتھ ہے،ویسے تو جوا کھیلنے میں شاید دنیا کا کوئی ملک ہو جس میں اسکے کھلاڑی ملوث نہ ہوں، لیکن پاکستانی کھلاڑی بہت بدنام ہو چکے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم میں سٹے بازی کی باز گشت 1959 میں سنائی دی تھی جب فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے اسوقت کے کپتان آصف پر الزام عائد کیا کہ بھارت کے دورے کے دوران میچ کے دوران ٹاس مشکوک تھا،1983 ،84 میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بیٹسمین قاسم عمر نے انکشاف کیا کہ ناقص کاکردگی کے عوض پاکستانی کھلاڑیوں کو بھاری رقوم کی پیشکش کی گئی،1993 میں آسٹریلین کپتان نے پاکستانی کپتان مشتاق پر الزام لگایا کہ میچ ہارنے کے لئے ڈالرز کی پیشکش کی گئی تھی، اسی دوران ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کا دورہ کرنے والے راشد لطیف اور باسط علی نے سلیم ملک پر سٹے بازی کے الزام عائد کئے،اور کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی،ستمبر 1998 میں جسٹس قیوم پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن نے سلیم ملک اور عطاالرحمان پر پابندی کی سفارش کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جرمانے عائد کئے، 1999 میں عالمی کپ کے دوران میچ فکسنگ کا کہا گیا اور تحقیقات کے بعد کھلاڑیوں کو بے قصور قرار دے دیا گیا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی