Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • سری لنکا نے  پہلے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    گال ٹیسٹ، لنکن اسکواڈ میں ڈمتھ کرونا رتنے (کپتان)، نشان میڈوشکا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دننجایا ڈی سلوا، پینتھم نسانکا، سدیرا سماراوکریما (نائب کپتان)، کمیندو مینڈس، رمیش مینڈس، پرابتھ جے سوریا، پراوین جایاوکریما، کاشن راجتھا، دلشان مڈوشانکا، وشوا فرنینڈو اور لکشیتھا مناسینگھے شامل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہو گا

  • امریکا میں میجر کر کٹ لیگ کا آغاز

    امریکا میں میجر کر کٹ لیگ کا آغاز

    امریکا میں میجر کرکٹ لیگ آج سے شروع ہو گی ، چھ ٹیموں کے درمیان انیس میچ شیڈول ہیں ، سپر اسٹار حارث رؤف، شاداب خان، عماد وسیم، مستقل رہائش پذیر سمیع اسلم سمیت ریٹائرمنٹ لینے والے حماد اعظم اور احسان عادل اِن ایکشن ہوں گے ۔
    امریکی ریاستوں میں کرکٹ کا رنگ جم گیا، تیرہ سے تیس جولائی تک شیڈول میجر لیگ میں دنیا بھر کے مایہ ناز کھلاڑی اپنا زور بازو دکھائیں گے ،چھ ٹیمیں، انیس میچوں کے ذریعے چیمپئن بننے کی کوشش کریں گی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسپیڈ گن حارث رؤف، گگلی ماسٹر شاداب خان، آل راؤنڈر عماد وسیم، گرین شرٹس کی نمائندگی سے محروم ہو کر مستقل رہائش پذیر سمیع اسلم سمیت ریٹائرمنٹ لینے والے حماد اعظم اور احسان عادل اِن ایکشن ہوں گے

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور

    ایک سال قبل اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں شاہین گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ایک سال بعد ریڈ بال کے ساتھ ان کی واپسی خاصی متاثر کن رہی، ان کی گیندوں میں وہی رفتار، لینتھ اور سوئنگ نظر آئی جس کے لیے وہ شہرت رکھتے ہیں۔
    شاہین شاہ آفریدی نے ہمبنٹوٹا میں پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا۔
    شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100وکٹوں سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ وائٹ بال کھیلنے کے بعد ریڈبال سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تاہم کراچی میں کیمپ سے مجھے بہت فائدہ ہوا، ٹیسٹ کرکٹ صبروتحمل کا تقاضہ کرتی ہے جس میں آپ کو اپنے ساتھی باؤلرز کے ساتھ پارٹنرشپس پر کام کرنا ہوتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلا لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میں نے میچز کے بعد ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ خود کو اپنے ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔

  • زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی ملاقاتیں جاری

    زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی ملاقاتیں جاری

    پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں جاری ہے زکاء اشرف کی کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین مائیک بئیرڈ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں بعنوں ممالک کے مابین کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین نے زکاء اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی،

  • جنوبی افریقا میں جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات، دو طرفہ سیریز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

    جنوبی افریقا میں جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات، دو طرفہ سیریز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

    چیئر مین پی سی بی برائے مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین برائے مینجمنٹ کمیٹی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیریز سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ڈربن میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی، اس ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • احسان مزاری کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے،شکیل شیخ

    احسان مزاری کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے،شکیل شیخ

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ احسان مزاری کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے انہیں آئی سی سی کا مطلب بھی نہیں پتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر صاحب سنجیدہ معاملات پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پاکستان کرکٹ کو تنہا کردیں گے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کی جاتی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل مانگا تھا، ایسے ہی پاکستان کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے، اگر بھارت ہائبرڈ ماڈل چاہتا ہے تو ہمیں بھی ورلڈ کپ میں ایسا کرنا چاہیے۔

  • بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہے،احسان مزاری

    بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہے،احسان مزاری

    وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال زبردست ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہےاحسان مزاری کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ہمیشہ سیکیورٹی کا بہانہ بناتی ہے۔

    واضح رہے کہ نجی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کو کرنا ہے، بھارت کو ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے۔

  • قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت، فیصلے کیلئے کمیٹی قائم

    قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت، فیصلے کیلئے کمیٹی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں ،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچز میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی، حتمی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومت کی اجازت کے ساتھ مشروط کی ہے،

    ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈربن جائیں گے

    ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈربن جائیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈربن جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اشرف لاہور سے ڈربن کے لیے روانہ ہوں گے کیونکہ ملاقات 9 سے 16 جولائی تک شیڈول ہے۔ اشرف کے ساتھ سی او او سلمان نصیر ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے حقوق پی سی بی کے لیے سرفہرست ایجنڈوں میں شامل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی امریکا میں انفراسٹرکچر کو بھی دیکھے گا کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کسی بڑے پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دونوں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجممنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جبکہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    جس کے مطابق نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے

    چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے کل جنوبی افریقا جائیں گے۔ پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین چودھری بھی چیئر مین پی سی بی کے ہمراہ ہوں گے، آئی سی سی اجلاس 9 سے 16 جولائی تک ڈربن میں ہوگا,چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر مختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں چوہدری ذکا اشرف ورلڈکپ کے شیڈول اور دیگر امور پر پی سی بی کا موقف بیان کریں گے۔