ایشین گیمز ہینگزو ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کی قیادت قاسم اکرم کریں گے، ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پلیئرز بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فہرست پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کو بھجوا دی ہے ذرائع کے مطابق ٹیم میں عامر جمال، آصف علی، ارشد اقبال، عرفات منہاس اور عثمان قادر شامل ہیں۔ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف اسکواڈ سے باہراس کے علاوہ حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر ، شاہنواز دھانی اور صفیان مقیم بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین میں ہوں گے۔ ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔
Tag: پی سی بی
-

سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مشیر کا عہدہ مل گیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے، ذکا اشرف نے بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دیں گے اور اپنے تجربے کی روشنی میں پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کے لیے تجاویز دیں گے۔
-

ایمرجنگ ایشاء کپ کا ٹائٹل جیتنے پر شاہد آفریدی کا رد عمل
بوم بوم آفریدی نے پاکستان شاہینز کے ہاتھوں ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں بھارت کی شکست پر زبردست ردعمل دیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری فاتح ٹیم کی تصویر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی عرف ’’لالہ ‘‘نے لکھا کہ ’’کام ایسے کیا جاتا ہے‘‘ ساتھ ہی انہوں نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر ٹیم کی تعریف کی، شاہد آفریدی کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر مزہ آ گیا،پورے میچ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا،طیب طاہر کی سنچری کسی ٹریٹ سے کم نہ تھی ،صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کا شاندار آغاز نے پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ، نامور کرکٹر نے امید ظاہر کی کہ نوجوان آئندہ بھی اسی طرح کھیل پیش کرتے ہوئے جیت اپنے نام کریں گے ۔
-

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دینے کی پیشکش
لیجنڈری سرفراز نواز کی نوجوان فاسٹ بولرزکو ٹِپس دینے کی پیشکش کے لئے چئیر مین پی سی بی زکاء اشرف کو خط لکھ دیا، رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا پلان بھی بتا دیا، بغیر کسی معاوضے کے ٹِپس دینے کے لیے تیار ہے،سرفراز نواز نے پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولرز کی رہنمائی کرنے کی پیشکش کر دی ہے،
لیجنڈری سرفراز نواز نوجوان فاسٹ بولرز کی ویڈیو دیکھ کر انہیں قیمتی مشورے دیں گے سرفراز نواز کرکٹ میں ریورس سوئنگ کے موجد ہیں، پاکستان کے لیے خدمات دے چکے ہیں سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور 45 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی -

پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کر سکتی ہے،زکاء اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔
چیئرمین مینجمنٹ بورڈ نےکہا کہ پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے، امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ، ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے ہم سب کی نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، خوشی ہے سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا، تجربات شیئر کیے، اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے ٹیم ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا کامیابی سے دفاع کیا اور بھارت کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دی۔ -

چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم دے دیا۔
باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ نے نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے اور بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہیئے،اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔
ہندی اور اردو ادب کی معروف افسانہ اور ناول نگار
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نئے ممبران کی منظوری دیدی ہےوفاقی وزیر احسان مزاری کے نامزد کردہ چوہدری ذکا اشرف کا نام تجویزکیا ہے، گورننگ بورڈ کیلٸے مصطفیٰ رمدے کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے،اپنے حتمی اجلاس کےدوران، مینجمنٹ کمیٹی موصول ہونے والی نامزدگیوں پرغور کرے گی اور پی سی بی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کرے گی۔
ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
نمائندگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، چار محکموں اور چار صوبوں کے نمائندوں کو کرکٹ بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دینے کے لیے مطلع کیا جائے گااس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کمیٹی غیر فعال ہو جائے گی، تمام اختیارات قائم مقام چیئرمین چیف الیکشن کمشنر رانا شہزاد کو منتقل ہو جائیں گےذمہ داری مکمل طور پر ہاتھ میں آںے کے بعد قائم مقام چیئرمین اس کے بعد اس عمل کو مکمل کرنے اور چیئرمین کے انتخاب کے لیے شیڈول مرتب کریں گے-
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کیس کا فیصلہ جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق یہ پورا عمل اگلے 21 دنوں میں اپنے اختتام کو پہنچنے کی امید ہے مؤثر طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ضروری عمل دو سے تین دن کی مدت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔
-

ایمر جنگ ایشاء کپ میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست
پاکستان اے کی ٹیم سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیکر ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان اے نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو جیتنے کے لئے 323رنزکا ہدف دے دیاپاکستان اے نے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اے نے 50 اوورز میں 322 رنز بنائےسری لنکا اے مقررہ اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی ،پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال نے5،مبصر خان اور سفیان مقیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیاعماد بٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
سری لنکا اے کی جانب سے سب سے زیادہ اسکورسہان آراچینگے اورآویشکا فرنانڈو نے 97 97رنز بنائےپاکستان کی طرف سے عمیر بن یوسف نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی ،عمیر بن یوسف نے دس چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنائے،کپتان محمد حارث نے 43 گیندوں پر 52 رنز بنائےمبصر خان نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔پاکستان اے بنگلہ دیش اور بھارت اے کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ 23 جولائی کو فائنل کھیلے گا۔ -

عدالت کا پی سی بی الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے اور بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے۔فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہیئے، اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں، 5 جولائ کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے۔ -

بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں گے: وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری
وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کی دوسری ٹیمیں جب پاکستان آ کر کھیل سکتی ہیں تو کرکٹ ٹیم کو کیا مسئلہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمٰن مزاری نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چبھتے سوالوں کے کھرے کھرے جواب دیئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومت پاکستان کا ماتحت ادارہ اور جوابدہ قرار دیا ساتھ ہی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خود مختار نہیں، یہ آئی پی سی کے ماتحت ہے، جتنے بھی سٹیڈیم ہیں وہ حکومت پاکستان کے ہیں، پی سی بی ہمیں جوابدہ ہے، وزیر اعظم پی سی بی کے پیٹرن اِن چیف ہیں اس کو کیسے خود مختار کہہ سکتے ہیں، حکومت پاکستان نے ان کے آڈٹ اور دوروں کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ٹھیک ہے کہ ان کا چیئرمین ہے لیکن اس کے لیے بھی وزیر اعظم ہی نامزد کرتے ہیں۔
ایشیا کپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا موقف ہے کہ بھارت کو یہاں آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل کھیلیں گے، وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، وہی فیصلہ کرے گی لیکن اگر میری رائے لی جائے گی تو میں اپنے تحفظات کا اظہار کروں گا، اگر انہیں اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر تحفظات ہیں تو ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی بھی سیکیورٹی چاہیے۔
انہوں نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ تنازعے سے متعلق کہا کہ میں نے ذکا صاحب کو کہہ دیا ہے کہ اب ہم بھارتیوں سے مزید بلیک میل نہیں ہوں گے، بھارت کی دوسری ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو کرکٹرز کو کیا مسئلہ ہے؟ یہاں پر نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں اور اس سے پہلے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑی اور کمنٹریٹر آ چکے ہیں، سب خوش گئے تو بھارت کو کرکٹ ٹیم یہاں بھیجنے میں کیا تکلیف ہے۔
-

پی سی بی؛ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری
ذکاء اشرف نے محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کردیا ہے جبکہ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے زمبابوے میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
علاوہ ازیں 20 جولائی سے 29 جولائی تک ہونیوالی لیگ کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بولر محمد عامر، شاہ نواز دھانی اور بیٹر آصف علی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورتحال سے ذکا اشرف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد محمد حفیظ سمیت محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت
بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کیخلاف نیشنل ڈائیلاگلیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر سابق کپتان نے بورڈ سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کے باعث جانے سے روکا گیا تھا۔ زیم آفرو ٹی10 لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں مقابلے ہوں گے۔ ادھر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
18 سالہ عائشہ نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ فیضان لاکھانی کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورد نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔
