Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ تین میگا ایونٹ ایشیاکپ، ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے،کوچنگ اسٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائے گا بابراعظم ہمارا کپتان ہےاس سے مکمل مشاورت اور ہر کھلاڑی پر بات ہوئی ہےبابر سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں،کسی کی سلیکشن پر اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں، اب بار اعظم پر انحصار ہے کہ کس کو کھلاتے ہیں اور کس کو نہیں۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    ہارون رشید نے کہا کہ شاداب خان بہت کم کرکٹ کھیلا ہے، اس کو موقع دینا بنتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا، میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھتا، ہمارے ہاں ہار جیت پر زیادہ ایشو ہوتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، کوئی ٹیم ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتی۔

    انہوں نےکہا کہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل غیر معمولی لیفٹ ہینڈر بیٹرہے، حارث سہیل ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے، اگر حارث سہیل فارم اور فٹ رہتے ہیں تو اس سے مڈل آرڈر کو سہارا ملے گا اعظم خان کے حوالے سے ہارون رشید نے کہا کہ ان کو خود بھی دیکھنا ہے کہ کون سی کمزوری ہے اور اس پر کام کرکے واپس آنا ہےاعظم کو اسپنرز کے خلاف مشکل ہوئی ہے اس پر کام کرنا ہو گا جو کھلاڑی ڈراپ ہو جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کم بیک نہیں ہو گا-

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    ہارون رشید نے کہا کہ اب ہر کھلاڑی کہیں بھی بیٹنگ کرسکتا ہے، کسی کا کوئی مخصوص نمبر نہیں ہے، ہمارے پاس ایشیا کپ سے قبل 8 ون ڈے میچز ہیں،ان 8 ون ڈے میچز میں ہمیں بہت کچھ دیکھنا ہے،ہم نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ٹورز کریں عامر جمال کو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا ہے، ہم نے تیس پینتیس کھلاڑیوں کو ذہن میں رکھا ہوا ہے، ان میں سے کئی کھلاڑی پاکستان شاہینز کے ساتھ جا رہے ہیں۔

    منگنی یا نکاح؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرپر نسیم شاہ کی وضاحت

  • ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھائی عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سابق کرکٹ کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں عمر اکمل کا نام کیوں شامل نہیں؟ عمر اکمل نے گزشتہ سال اور اس سال مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی جب موقع ملا ٹیم کیلئے کھیلنے کی کوشش کی مگر مواقع نہیں دیئے گئے۔

    نیوزی لینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان جبکہ بڑے ناموں کی واپسی


    انہوں نے کہا کہ مجھےسمجھانےیا بتانےکی ضرورت نہیں، ہر کوئی حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا، عمر اکمل کو چاپلوسی کی عادت نہیں، اس لیے وہ سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آتے۔

    واضح رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

    نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

  • منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے پاکستانی شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہینز کے ساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی،اب پاکستان شاہینز کی منیجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    بابر اعظم کا نام بھارتی نصابی کتاب میں شامل

    61 سالہ منصور رانا لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں حال ہی میں انہوں نے افغانستان کےخلاف سیریز میں بھی بطور مینیجر خدمات انجام دی تھیں۔پی سی بی نے منیجر کے عہدے کیلئے اشتہار دے رکھا ہے-

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی قومی ٹیم کے منیجر کیلئے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے، منصور رانا کو پی سی بی نے پاکستان شاہینز کا منیجر بنانے کا فیصلہ کیا تھا پاکستان شاہینز ٹیم نےزمبابوے کا دورہ کرنا ہے جہاں اس نے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

  • نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    لاہور: نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے، پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے پہلے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کے باعث شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچزکرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے جبکہ ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے بعد راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے-

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کےلیےتین سابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جن میں سابق فاسٹ بولرمورنے مورکل، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمکی آرتھر اوراینڈریو پٹک شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی نےسابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرمورنے مورکل، مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے مورنے مارکل کوبولنگ کوچ مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ اور اینڈریو پٹک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جائے گی مکی آرتھر ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

    حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے


    ویب سائٹ کے مطابق مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اور 27 سینچریاں اسکور کرنے والے اینڈریو پٹک پاکستانی کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گر سکھائیں گےپی سی بی نے مکی آرتھرکو کنسلٹنٹ مقررکرنے پررضامندی ظاہر کی ہے جبکہ وہ ڈربی شائر کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پی سی بی نے کوچنگ گروپ کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان آئے بغیراس کے ڈائریکٹر کا کردار نبھاتے رہیں گےوہ آئندہ ماہ لاہور آئیں گے اورپھرورلڈ کپ سے پہلے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گےمورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کی مدت پوری ہونےکےبعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گےاینڈریوپٹک آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کرلیں گے، وہ 2005 سے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی 20 کرکٹ کے کپتان شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاک افغان ٹی 20 سیریز کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی جس کے بعد وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغان بیٹسمین عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ انہوں نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دوسری جانب شاداب خان سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ میدان میں کپتان نظر نہیں آیا، انہوں نے جواب میں کہا کہ پھر کون کپتانی کررہا تھا؟ اگر جیت جاتا تو اچھی کپتانی ہوتی، ہار گیا تو اچھے کپتان نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق قیادت کی، اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کی مگر نتیجہ مثبت نہیں رہا، زندگی اور کرکٹ میں چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتیں۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، افغانستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    شاداب خان نےکہا کہ میری کپتانی پر سوال اٹھائیں مگر یہ بھی دیکھیں کہ افغانستان کے پاس کئی ورلڈکلاس پلیئرز اور شارجہ جیسی کنڈیشنز کی اچھی ٹیم ہیں،پی ایس ایل کے دوران سب کو اچھا لگا کہ پی سی بی نئے ٹیلنٹ کا سوچ رہا ہے،سینئرز کو آرام مل رہا ہے، ہار جیت سے سب کچھ بدل کیوں جاتا ہے، کیا وہ پہلے دائیں ہاتھ سے کھیلتے تھےاب بائیں سے کھیلتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا،میڈیا پلیئرز کو بگاڑنے میں کردار ادا کرتا ہے تو بنانے میں بھی کرے، ناکامیوں کو بھی برداشت کریں، سینئرز کی بھی تو ناکامیوں کا دور آتا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ قوم چاہ رہی تھی کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنےوالے نوجوان کرکٹرز کو موقع ملنا چاہیےکیوںکہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں، کنڈیشنز بہت مختلف تھیں، کوئی بھی ٹیم ہوتی تو شاید اس طرح کی بولنگ کے مقابل مشکل محسوس کرتی، نوجو ان کرکٹرز میں ٹیلنٹ اور یہی ہمارا مستقبل ہیں،ہمیں ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینا چاہیں،قوم ہی کھلاڑیوں کو اسٹار بناتی ہے، پی ایس ایل میں پرفارمنس کی بنیاد پر ان کو سپورٹ کیا تو اب مشکل وقت میں بھی کرنا چاہیے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    شاداب خان نے کہا کہ ہمارے سینئرز کی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی، مجھے لگتا ہے اس سیریز کے بعد ہماری قوم اور میڈیا کی طرف سے انہیں بہت زیادہ عزت ملے گی، ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں، پرفارم کریں بھی تو ایک تلوار لٹکی رہتی ہے، رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہی پی ایس ایل میں اچھے اسٹرائیک والے بیٹرز کی قومی ٹیم میں شمولیت عوام کا ہی مطالبہ تھا، اب ہمیں نوجوانوں کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے۔

    نوجوان کرکٹرز کو بہت جلد عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع دیئے جانے کے سوال پر انھوں نے کہاکہ سوال تو سلیکشن کمیٹی سے بنتا ہے مگر اگر انھیں نہ کھلائیں تو کہا جاتا ہے کہ آزمایا کیوں نہیں جارہا، آپ ہی بتائیں کہاں ان پلیئرز کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کریں، کرکٹرز نے ڈومیسٹک میں پرفارم کیا تو فرنچائزز نے اپنی ٹیموں میں لیا،پی ایس ایل میں کارکردگی دکھائی تو سلیکٹرز کی نظروں میں آئے،انھوں نے خود کو قومی ٹیم کا حقدار ثابت کیا تو منتخب ہوئے،ناکامیاں اور کامیابیاں تو آئیں گی۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    ان کا کہنا تھا کہ ایک میچ یا سیریز سے نہ کوئی ہیرو بنے گا، نہ ہی اس کو ناکام کہہ سکتے ہیں، دوسرے میچ میں نسیم شاہ کو چھکا نہ لگتا تو صورتحال مختلف ہوتی مگر کوئی نہیں جانتا کہ زمان خان اوور کرواتے تو کیا ہوتا جو میری سمجھ میں آیا فیصلہ کیا۔

  • ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    لاہور: پنجاب کے گورنرنے پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ


    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    واضح رہے کہ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان 28 سالہ بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں، بابر سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

    بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

    یوم پاکستان: بابر اعظم ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر شخصیات کواعلیٰ سول اعزازات …

  • پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین آفریدی کپتان مقرر

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین آفریدی کپتان مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پی ایس ایل ایٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات ہارون رشید، بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر پر مشتمل خود مختار پینل نے کیا ہے۔

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟


    اعلامیے کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان، رائیلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابراعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے صائم ایوب کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

  • پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان، افغانستان کرکٹ سیریز 2023 چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاک افغان سیریز کے لئے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا،

    15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،شاداب خان، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ سکواڈ کا حصہ ہیں،عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ سکواڈ کا حصہ ہیں،صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان سکواڈ کا حصہ ہیں

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی،افغانستان نے سیریز کیلئے رابطہ کیا تھا،زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد پلیئرز کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جب تک افغانستان سے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوجاتا،کچھ بھی کہنا قبل از وقت تھا، ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی 2سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، 3میچوں پر مشتمل سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جنہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا، بابراعظم،فخرزمان،شاہین اور محمد رضوان کو آرام دے رہے ہیں افغانستان سیریزکیلئےشاداب خان کو کپتان بنارہے ہیں،4سے 5 لوگوں کو افغانستان سیریز میں آرام دے رہے ہیں

  • پاک افغان سیریز: شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ

    پاک افغان سیریز: شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نجم سیٹھی کا شاہین آفریدی سےرابطہ،کپتانی کی پیشکش

    ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے علاوہ ازیں احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔

    پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کریں گے اس حوالے سے نجم سیٹھی نے شاہین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے شاہین کو کپتانی کی پیشکش کی تھی جس پر فاسٹ بولر نے تھوڑی سوچ بچار کے بعد مثبت اشارہ دیا تھا-

    یاد رہے کہ افغانستان کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

    شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا شاہین کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کپتان کوئی بھی ہو، سب کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ان میں اتحاد قائم رہے گا۔
    https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1634999315503677441?s=20
    سوشل میڈیا صارفین بھی شاہین کی ٹوئٹ پر تبصرے کررہے ہیں مشاہد حسین نے فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر لکھا شاہین واقعی پاکستان کا فخر ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کھلاڑی کبھی نہیں دیکھا جو کسی اور کی وجہ سے اپنی پروموشن قربان کرنے کو تیار ہو اس ٹیم کا اتحاد ناقابل یقین ہے، بابر اعظم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے لیے واضح پیغام ہے۔