Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • 100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی

    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی

    کراچی: پاکستان ٹیم کے کپتان اور تینوں فارمیٹ میں درجنوں اعزاز رکھنے والے بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ 100 واں ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے والے کپتان کا سہرا بھی حال ہی میں بابر اعظم کے سر سجا ہے۔

    باغی ٹی وی : بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جبکہ پی سی بی نے ا خدمات کے اعتراف میں بابراعظم کو میچ سے قبل 100 میچز مکمل ہونے پر انہیں یادگاری ٹی شرٹ بھی دی جبکہ بابر اعظم کے پہلے ون ڈے کھیلنے کی ویڈیو شئیر بھی کی-

    نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار


    پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ (1306 ) رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جن کی ون ڈے ایوریج 59.85 رہی، ون ڈے میچز میں اب تک یہ اعزاز صرف بابر اعظم کے پاس ہے۔

    زلمی فاونڈیشن نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپےانعام دے دیئے

    پی سی بی کے مطابق بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی ایوریج کسی بھی کپتان کےمقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی،دوسرے نمبر پر بھارتی ویرات کوہلی ہیں جن کی اوسط 72.65 رہی بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

    جاری فہرست کے مطابق کپتان بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے بطور پاکستانی بیٹر 474 رنز بنائے اس سے قبل کسی ایک ورلڈکپ میں اتنے رنز بنانے کا اعزاز کسی پاکستانی بیٹر کو حاصل نہیں رہا۔

    شاہد آفریدی کا کراچی میں لیجنڈز ارینا کے قیام کا اعلان


    پی سی بی کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل تھے بابر وہ واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آئی سی سی مینز اوڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا 2022 میں بابر اعظم نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا 2020 میں بابر اعظم نے پاکستان کے ویلیوایبل کرکٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا-

    آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم …

  • فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

    چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے شاندار 180 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلے اور اِیش سودی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی اس میچ میں پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے ڈیبیو کیا، انہیں پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کندھے کی انجری کا شکار ہونیوالے حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھےحارث سہیل کی شاداب خان کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران ٹکر ہوئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کو بقیہ 3 ون ڈے میچز کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو …

    پی سی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، افتخار احمد کراچی میں شیڈول ون ڈے میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے قومی ٹیم اتوار کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ ون ڈے سریز کے باقی 3 میچز کھیلے گی۔

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    حارث سہیل کے کندھے کے اسکینز کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا خیال رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے آخری تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو ملی؟

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو ملی؟

    قومی کرکٹر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد سے عیدی دینے کا مطالبہ کرتے دیکھا گیا تھا-

    بعد ازاں افتخار احمد کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین سے مشورہ مانگا گیا تھاکہ کیا میرا ان لوگوں کو عیدی دینا بنتا ہےاب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں افتخار احمد کو پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو عیدی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد نے ہاتھ میں کافی سارے لفافے تھام رکھے ہیں اور وہ ڈریسنگ روم میں آتے ہی کہتے ہیں جسے عیدی چاہیے وہ ادھر آ جائے اور پھر وہ باری باری تمام کھلاڑیوں کو عیدی دیتے ہیں، افتخار احمد نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ڈریسنگ روم میں عیدی کے لفافے تقسیم کیےاس موقع پر قومی کرکٹرز کافی خوش نظر آئے اور کھلاڑیوں نے افتخار احمد سے ہنسی مذاق بھی کیا۔

    شاداب خان نے افتخار احمد کی جانب سے ملنے والی عیدی کا لفافا کھولتے ہوئے دکھایا کہ اس میں 500 روپے ہیں جبکہ فہیم اشرف نے افتخار احمد سے اپنا لفافا لینے کے بعد ایک اور لفافا چالاکی سے حاصل کیا، اس طرح وہ افتخار احمد سے سب سے زیادہ عیدی لینے والے قومی کھلاڑی رہے۔

  • آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی شامل

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی شامل

    کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی جس کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈولڈ ہے پاکستان کےکپتان بابراعظم کو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی


    اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ہیں ہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون،انگلینڈ کے جوروٹ ،جیمزاینڈرسن اورسری لنکا کےڈیمتھ کرونارتنے اور جنوبی افریقا کےکگیسوربادابھی شامل ہیں۔

    مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

    بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔

    وضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کو شامل کیا تھا۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد. ہائی الرٹ جاری

  • مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی:پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمے داریاں دی جائیں گی-

    آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرچکے ہیں گزشتہ ماہ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پھرموقع ملنے پر خوشی ہے، پاکستان کے ساتھ ڈربی شائر بھی مجھے بہت عزیز ہے نجم سیٹھی کو کہتا رہا ہوں کہ ڈربی شائرمیرے لیے بہت اہم ہے، ڈربی شائرکے ساتھ میرا چار سال کا معاہدہ ہے، ابھی ایک سال ہوا ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں،ان کے دور میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، مکی آرتھر ڈربی شائرکےساتھ بھی کام کرتے رہیں گےمکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سےفراغت کےدنوں میں ذاتی طور پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

  • آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کی مقبولیت میں ہر سیزن کے بعد اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اس بارے میں نجم سیٹھی کابھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل آئی پی ایل سے زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    دنیا کے نامور کھلاڑی اب پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں ہیں، ان میں اب آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بھی شامل ہو گئے ہیں جو پی ایس ایل کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

    پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بھی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا-

  • نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ ٹیم کا پی سی بی عہدیداران ائیرپورٹ پر استقبال کیا، کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئےجبکہ سخت سکیورٹی حصار میں مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچایا گیا مہمان ٹیم 2 دن آرام کے بعد 13 اپریل کو پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ


    کیوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کر یں گے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 14 اپریل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 15 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو ہوگا جب کہ 2 ٹی20 راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں باقی تین ون ڈے میچز کیلیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 3، 5 اور 7 مئی کو آمنے سامنے آئیں گی۔

  • ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے-

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا جبکہ ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی  فراہم کرنے سے معذرت

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔

    ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وسائل کی فراہمی پر مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کووسائل مہیا ہونے پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی سکیورٹی کیلئے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 15 اور 17 اپریل کو لاہورمیں کھیلا جائے گا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا –

    اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل