Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش،  اہم تبدیلیاں متوقع

    کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش، اہم تبدیلیاں متوقع

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کی حالیہ ناقص کارکردگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کو دیے جانے والے بھاری معاوضے زیرِ غور آ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ برس سے سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی شیئر کا حصہ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار رہے گی، تاہم آئی سی سی کی آمدنی سے حصہ دینے کا سلسلہ بند کیا جا سکتا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ ہی متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جو بورڈ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ماضی میں کھلاڑیوں نے سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر آئی سی سی شیئر حاصل کیا تھا، لیکن قانونی پیچیدگیوں کے باعث موجودہ انتظامیہ اس سلسلے کو ختم نہ کر سکی۔

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے معاہدوں میں یہ آئی سی سی شیئر آخری بار شامل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو کئی ماہ سے شرٹ پر اسپانسر لوگو کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی، حالانکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ دیگر مد میں بھی رقوم دی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے ریٹینر شپ اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ کیا، جس کے باعث یہ اخراجات 319 ملین کے اضافے سے بڑھ کر 1173.49 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی سابقہ میچ فیس اور تنخواہ برقرار رکھی جائے گی۔ گزشتہ سال 25 کھلاڑیوں سے معاہدے کیے گئے تھے، جبکہ اس سال 5 مزید کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

    سندھ طاس معاہدہ: بھارت کا عالمی ثالثی عدالت فیصلہ ماننے سے انکار

    سوئیڈن میں مسجد کے قریب فائرنگ، دو افراد زخمی

    ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں،قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 سکواڈ میں 15 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں-

    ٹی 20 سکواڈ :

    سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ :

    محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔

  • اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ آج اعلان کرتا ہے کہ اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے،سابق پاکستانی آل راؤنڈر یہ ذمہ داری اپنےموجودہ معاہدے کی تکمیل تک انجام دیں گےایک تجربہ کار کرکٹنگ ذہن کےطور پر اظہر محمود نےقومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور وہ طویل عرصے سے ٹیم کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ رہے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کے بارے میں گہرا علم، بین الاقوامی سطح پر براہ راست تجربہ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں کامیابی انہیں اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے ان کی ریڈ بال مہارت کو دو کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹلز نے مزید نمایاں کیا ہے، جو ان کی قیادت، حکمتِ عملی اور عمدگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں، اظہر کی رہنمائی میں پاکستان کی ریڈ بال ٹیم عالمی سطح پر طاقت، نظم و ضبط اور کارکردگی کے لحاظ سے مزید ترقی کرے گی۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کےدوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی

    واضح رہے کہ اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کے لیے مختلف کوچنگ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جن میں حالیہ ذمہ داری اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ہیڈ کوچ کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 6 ہیڈ کوچز آزمانے کے باوجود قومی ٹیم کی بین الاقوامی سطح پر کارکردگی میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہ آئی تو پی سی بی نے اپریل میں ایک بار پھر اس عہدے کے لیے اشتہار دیا تھا آخری عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید، جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران سلیکٹر اور کوچ دونوں کے طور پر کام کر رہے تھے، اس سال فروری-مارچ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد عہدہ چھوڑ چکے تھے۔

    سیالکوٹ: دفعہ 144 نافذ، برسات اور شہری دفاع سے متعلق ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

  • پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

    پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

    بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا،فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سرٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے، اسی طرح سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    پی سی بی نے گزشتہ دنوں ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھامائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد اب پی س بی نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے بورڈ کو اب پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے اُمید کی جارہی ہے کہ سابق کرکٹرز اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

  • پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہےاس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

    علاوہ ا زیں محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے،پی سی بی نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،مائیک ہیسن 26 مئی سے چارج سنبھالیں گے، مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں امید ہے پاکستان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

    بھارتی حملے میں شہید مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

  • قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق مائیک ہیسن 26 مئی سے چارج سنبھالیں گے، مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں امید ہے پاکستان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے، مائیک ہیسن اورعاقب جاویدپاکستان کرکٹ کی ترقی وکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

    واضح رہے کہ مائیک ہیسن ماضی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں وہ عاقب جاوید کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

  • پہلگام  تنازعہ:بھارتی کرکٹ بورڈ  کاپاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار

    پہلگام تنازعہ:بھارتی کرکٹ بورڈ کاپاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار

    پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا –

    گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے،سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے-

    بھارتی رویئے کی مذمت، جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے، حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگے نہیں کھیلیں گے، جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی وجہ سے کھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس پر ردعمل دے گا۔

    پہلگام ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبا کو ہراساں کیا جانے لگا

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی اور بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھاجس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

    بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہےادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    فالس فلیگ آپریشن،بھارتی مکاریوں کی طویل فہرست

  • ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں، عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے، وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے بعد پی سی بی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے، اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔

    دوسری جانب پی سی بی نے ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے بھی اشتہار جاری کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

    پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 10کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں جب کہ 7 اپریل سےنجی کورئیر سینٹرز پرٹکٹ دستیاب ہوں گےہر میچ میں ٹکٹ رَیفل بھی ہوگا جس میں شائقین کو انعامات دیئے جائیں گے۔

    sports

    واضح ر ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا،6 ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پی ایس ایل 10 کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

  • پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن  نے  استعفیٰ دیدیا

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو دسمبر 2024 میں آگاہ کر دیا تھا، پی سی بی میں سمیع الحسن کی مدتِ ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا، سمیع الحسن 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیو نیکیشنز رہے جس کے بعد 2019 میں بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا، وہ اس سے پہلے توقیر ضیاء کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا رہے۔

    سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی میرے لیے اعزاز رہی، مستقبل میں بھی میڈیا برادری سے روابط رہیں گے۔

    عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم

    نومئی کےتین مقدمے،یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    میانمار میں زلزلہ،عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات