Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائر نا ہونے کا اعتراض ختم کرنے کی درخواست پر سما عت کی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے بانی کی بہن علمیہ خان، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجھو تہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کل ہمیں توقع تھی کہ رمضان میں ہمیں کچھ ریلیف مل پاتا، کل بڑے طویل عرصے کے بعد ہم چیف جسٹس کے ساتھ ملے ہیں، میرے لیے پریشانی یہ ہے کہ مجھے طویل عرصے سے وکالت نامے نہیں مل رہے، تین سو کیسز میں وکیل ہوں۔

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    سلمان صفدر نے کہا کہ کل چیف جسٹس نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ جینوئن ایشوذ آپ کے ایڈریس ہوں گے، میں نے بوجھل دل کے ساتھ یہ درخوا ست دائر کی ہے یہ وکالت نامے دستخط نا کرکے دینے کی وجہ سے ہوا، اب میں نے اس معاملے پر عدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے-

    جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ آپ گھٹنے نا ٹیکیں 21 سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہے ہیں،سلمان صفدر نے کہا کہ آپ ڈویژن بینچ میں بھی ایک کیس سن رہے ہیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس میں کہا کہ اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کے ضرورت نہیں ہوتی، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آپ تو کہہ رہے ہیں لیکن دائری برانچ اس کو نہیں سنتی۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے دستخط نہیں کرکے دے رہے، سلمان صفدر نے کہا کہ جی بالکل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وکالت نامے دستخط کروا کر نہیں دے رہے،وکیل کے دلائل کے بعد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

    سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت آئندہ کی کوئی تاریخ عنایت فرما دے، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے تو آپ کی اپیل ہر ہفتے لگ رہی ہے، آپ کو یہاں سے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    کیس ختم ہونے کے بعد روسٹرم کے قریب ہی علیمہ خان نے اپیل پر نمبر لگانے کے حوالے سے سلمان صفدر سے پوچھنا شروع کر دیا، علمیہ خان کی بات سن کر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ارے بابا نمبر مل جائے گا، آرڈر کر دیا ہے،جسٹس خادم حسین سومرو نے علمیہ خان کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ آپ کے وکیل بڑے تگڑے ہیں، سلمان صفدر نے کہا کہ میں ان کو بتا دیتا ہوں۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل

    جی ایچ کیو حملہ کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے۔

    پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو منظم انداز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا، تحریک انصاف کے مطابق پارٹی بانی عمران خان سمیت قیادت اور کارکنان کو مقدمات میں الجھا کر سیاسی عمل کو محدود کیا جا رہا ہے کیس میں 47 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے اور پارٹی اس فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جن میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل ہیں سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، راشد شفیق، شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی شامل ہیں۔

    اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

    پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات

    ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

  • عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کر دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور ان دنوں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاجی واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

  • پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف دائر مقدمے پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صوبے کے ہائی ویز اور مختلف اہم راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عدالت نے اس معاملے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کیا، جو کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے افسران سے پوچھا کہ راستوں کی بندش پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاہم ان کے جواب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی اور صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کے رویے پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔

    عدالت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو واضح ہدایت کی کہ تمام رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں اور کسی کو بھی راستے بند کرنے کی اجازت نہ دی جائے،سی سی پی او پشاور، مردان، ہزارہ ڈویژن، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ سےرپورٹیں طلب کی گئیں، جن میں پولیس نےراستے کھلنے کی تصدیق کی جبکہ وکلا نے بھی اس کی تصدیق کی۔

    شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے، گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان

    عدالت نے ریجنل پولیس افیسرز اور ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی راستے بندش کی اجازت نہ دی جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل پر ہی ان درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے۔

    کراچی میں اس وقت متعدد میگا پروجیکٹس جاری ہیں،شرجیل میمن

  • تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

    تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 سے 5 دن تک دھرنا دیا گیا، لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں کی گئی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کو جمہوریت کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی پیشہ ورانہ اور اخلاقی دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور یہاں کے صحافی مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے فرائض انجام دیتے رہے ہیں وہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں اور خیبرپختونخوا کا ماحول دیگر صوبوں سے مختلف ہے،بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے دے 4 سے 5 دن تک دھرنا دیا گیا، لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں کی گئی، ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا افسوسناک تھا اور ان کے جمہوری رویے کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔

    رجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے

    سہیل آفریدی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کے لیے گئے اور طویل عرصے بعد واپس آئے، جبکہ ان کے لیڈر نے زخمی ہونے کے باوجود عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں انہوں نے کہا کہ اگر وہ کال دیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، تاہم وہ تصادم کی سیاست نہیں چاہتے-

    انہوں نے کہا کہ تیراہ کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری پر اعتراضات اٹھائے گئے، جبکہ ایک وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدا جس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، یہ قومی خزانے کا پیسہ ہے اور وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا حق ادا نہیں کر رہا، جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

    33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

  • عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید

    عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید

    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا رعایت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شئیر کئے گئے اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی کوئی ڈھیل، کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے،عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

    سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    چھوٹو گینگ کیس:رمضان میں ورلڈکپ جیتنے کے ذکر پراور منگل کی تاریخ پر دلچسپ مکالمہ

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

  • عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے اور آنکھ کے گرد سوجن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    نورین خانم نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ اتوار کی دوپہر Imran Khan کا طبی معائنہ Adyala Jail کے اندر کیا گیا، جہاں خصوصی طور پر slit lamp، OCT scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچائی گئی۔

    ڈاکٹر عارف (PIMS) اور ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفا) نے جیل کے اندر فزیکل ایگزامینیشن کی بعد ازاں انہوں نے سینئر ڈاکٹروں کو اپنی رپورٹ سے آگاہ کیا، جن میں ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا شامل تھے جو کانفرنس کال کے ذریعے شریک ہوئے، بیرسٹر گوہر بھی اس تمام پیشرفت سے آگاہ ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق!سوجن میں کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے، تاحال کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی،تاہم Shifa International Hospitals کے ڈاکٹرز اب بھی محتاط ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو شفا منتقل کیا جائے گا، انہیں وہاں نہیں لایا گیا شفا کے ریٹینا اسپیشلسٹس جن میں ڈاکٹر امیر اعوان بھی شامل ہیں آج رات دیر تک اسٹینڈ بائی رہے، مگر عمران خان کو منتقل نہیں کیا گیا

    Eylea انجیکشن کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے، جبکہ دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی، ماہرین بشمول ڈاکٹر خرم مرزا کے مطابق Vabysmo زیادہ طاقتور اور مؤثر ہو سکتا ہے، اور یہ رائے PIMS کے CEO اور ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی تک پہنچا دی گئی ہے تاہم فی الحال Eylea ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

    اگلا مرحلہ angiogram کا ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ لیزر ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے یا نہیں،عمران خان کی دائیں آنکھ کی صحت سے متعلق ہماری تشویش برقرار ہے، اور شفافیت کے ساتھ خان صاحب کی زاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج کی جائے-

  • مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر مراد سعید نے حلف اٹھائے بغیر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دیا ہےمراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم اس کے بعد وہ ایوان بالا میں نہیں آئے اور حلف بھی نہیں اٹھایامراد سعید پی ٹی آئی کے 6 سینیٹرز میں شامل تھے جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 24 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا تھاالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 میں ختم ہوگی۔

    وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،صدر مملکت

    صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، طارق فضل چوہدری

    خیبر پختونخوا: بھارتی ترانہ گانے پر 4 طلبہ یونیورسٹی سے فارغ

  • حکومت کی کوشش ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات کی فضا پیدا کی جائے،سہیل آفریدی

    حکومت کی کوشش ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات کی فضا پیدا کی جائے،سہیل آفریدی

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے علاج کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید تاخیر سنگین نتائج جنم دے سکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پورے پاکستان میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے آج اور مستقبل کی بات کر رہے ہیں، تاہم سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کیا جائے اور اس میں اپنے عناصر شامل کر کے 9 مئی جیسے واقعات کی فضا پیدا کی جائے، مگر حقیقت یہ ہے کہ پارٹی کارکنان مکمل طور پر پرامن ہیں، گزشتہ دو دنوں سے مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے لیکن اب تک کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ذمہ دار اور پرامن ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومتی تاخیری حربے اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ نیت صاف نہیں، ہم بار بار واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان کی صحت کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے، ان کا علاج ذاتی معالج کی نگرانی میں اور اہل خانہ کو اعتماد میں لے کر کیا جانا ان کا بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے، یہ کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا ہی ملک کے حالات حکومت اپنے ہاتھوں سے خراب کرے گی، جب عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں تو علاج میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بنتی، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو وہ چھپ نہیں سکے گی اور اگر کوئی غلطی نہیں ہوئی تو تاخیر کی ضرورت ہی کیا ہے۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کو مسلسل ہدایت دے رہے ہیں کہ کسی بھی اشتعال انگیزی یا انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنائیں، اگر کوئی شرپسند عناصر احتجاجی صفوں میں گھسنے کی کوشش کریں تو انہیں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئینی، قانونی اور پرامن ہے اور رہے گی، اگر قوم اور پارٹی کو مطمئن نہیں کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی قیادت مشاورت سے کرے گی حکومت جان بوجھ کر پینک پیدا کرنا چاہتی ہے جو نہایت خطرناک طرز عمل ہے، ماضی میں تشدد اور گولیوں کے واقعات سب کے سامنے ہیں، اس لیے حکومت کو انسانی جانوں سے کھیلنے سے باز رہنا ہوگا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس پر تالوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ لنگڑی جمہوریت کی علامت ہے جسے موجودہ حکمرانوں نے خود بند گلی میں دھکیل دیا ہے اور یہ تالا انہیں سیاسی طور پر بہت مہنگا پڑے گاسپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل ہی ملک میں استحکام کی واحد ضمانت ہے اور مزید تاخیر سنگین نتائج کو جنم دے سکتی ہے۔

  • عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں، عطا تارڑ

    عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ،حقائق سامنے آنے کے بعد منفی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل میں مبینہ بدسلوکی اور خراب حالات سے متعلق بیانیہ بے بنیاد ثابت ہوا ہے اور روزمرہ معمولات اور خوراک سے متعلق رپورٹ نے تمام ابہام دور کر دیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علیمہ خان اور عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا میں جیل میں ناروا سلوک اور ناقص حالات سے متعلق جو بیانیہ پیش کیا جا رہا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روزمرہ معمولات اور خوراک کے منصوبے سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں، سا بق وزیراعظم کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ مراعات حاصل ہیں،حقائق سامنے آنے کے بعد منفی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔