کے پی کے ضلع مردان پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا،
پولیس اس سے پہلے سابق صوبائی وزیر کے مردان اور اسلام آباد رہائشگاہ پر کئی پار چھاپے مار چکی ہے۔ جبکہ انکے فار ماسیوٹیکل فیکٹری کے ملازمین کو گرفتار کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب مردان میں سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپا مارا لیکن ظاہر طورو گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کے مطابق گھر پر چھاپے کے وقت لیڈیز پولیس اہلکا ر بھی موجود تھی،ظاہر شاہ طورو اور سابق وزیر عاظف خان پر 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات کے مقدمات درج ہے،
پولیس مردان سے اب تک کسی سابق رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے
Tag: پی ٹی آئی
-

کے پی کے سابق وزیر اور ایم پی اے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
-

پی ٹی آئی رہنماء شکیل خان تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
پی ٹی آئی رہنماء شکیل خان تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہوگئے ملاکنڈ لیویز نے تھانہ بائزئی میں سابق صوبائی وزیر محکمہ پبلک ہیلتھ شکیل احمد خان کو تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول خان اور دیگر 2 کارکنان سمیت سابق ایم این اے جنید اکبرخان کے حجرے سے گرفتارکیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شکیل احمد خان کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔
یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو 4 دن قبل اینٹی کرپشن کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا، وہ 9 مئی واقعات کے بعد 3 مقدمات میں 46 دن جیل کاٹ کر ضمانت پر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سابق وزیر رہائی کے بعد کارکنان کو ایک مرتبہ پھر اکسا کراجلاسوں سے تقاریر کررہے تھے، جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جائے گا.
-

تحریک انصاف کے روپوش رہنما عید کہاں منا رہے ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے بیشتر رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے عید بھی گھر سے دور منائیں گے۔9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔ ان میں سابق وزیراعلٰی محمود خان سمیت سابق وزرا شامل ہیں زیادہ تر رہنما اپنے آبائی علاقوں سے دور ہیں جبکہ بعض سابق وزرا کی دوسرے صوبوں میں روپوش ہونے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے فرنٹ لائن رہنما اس وقت منظر عام سے غائب ہیں جن میں سرفہرست سابق وزیراعلٰی محمود خان، سابق وفاقی وزرا مراد سعید، علی امین گنڈاپور، سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سپیکر مشتاق غنی اور سابق صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی چھپے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے قائدین کہاں روپوش ہیں اس بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کچھ گلیات اور بعض پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ بعض رہنما افغانستان فرار ہو چکے ہیں۔ -

گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش نہ ہوں. وسان
مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش نہ ہوں کہ اس طرح گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آ رہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیارواضح رہے کہ آج ہی تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے تحریک انصاف کی رکنیت اور عہدے چھوڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جو سپاہی حفاظت پر مامور ہے اس کو ڈی موریلائز کرنے کی کوشش تھی، فورسز ہی ہیں جنہوں نے کراچی اور ملک میں امن قائم کیا۔
-

سوات: پی ٹی آئی کے مئیرسٹی اورسابق صوبائی وزیر گرفتار
سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد اور سٹی میئر شاہد علی خان کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر امجد کے گھر پر چھاپہ مار کر 9 مئی کے مقدمات میں نامزد دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ڈاکٹر امجد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جارہا ہے،سابق سوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کو ان کے حجرے سے گرفتار کیا گیا جبکہ سٹی میئر شاہد علی خان کی گرفتاری بھی ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔
ذرائع کے مطابق میئر شاہد علی خان کے خلاف نشاط چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر امجد پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں میں اشتعال دلانے کا الزام ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے
پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف 9 مئی کو نفرت انگیز تقاریر اور حساس اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج ہیں۔
ڈاکٹر امجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے9 مئی مقدمات میں عدالت سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، پولیس بغیر وارنٹ کے رات کو گھر میں داخل ہوئی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئی ہمیں پولیس نے کچھ بھی نہیں بتایا اور انہیں نامعلوم مقام پر اپنے ساتھ لے گئے۔
محمد گوندل اور احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی
دوسری جانب جھنگ میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا تاہم سابق وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔
-

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے خلاف مقدمات پر سماعت
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سنیٹر اعظم سواتی, سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت میں عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا
سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی, درخواست گزار وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ, شاہ فیصل اتمانخیل اور ندیم شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیسں قابل سماعت ہے کہ نہیں ہم دیکھیں گے۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ حکومت یہ تو بتا دیں کہ ان کے گھروں پر ریڈ کیوں ہورہے ہیں۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ پبلک انٹرسٹ کاکیس ہے اعظم سواتی سینیٹر ہے اور مراد سعید بھی سابق قومی اسمبلی ممبر ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہیں بتا دیں کہ ان کے خلاف کتنے کیسز ہے۔ عدالت نے کہا کہ 5 جولائی کو اس کیس کو دوبارہ سنے گے۔ اے اے جی نے کہا کہ عید کی چھٹیاں ہے 5 جولائی سے آگے تاریخ دے دیں۔جس پر عدالت نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کوئی چھٹی نہیں ہوتی جواب جمع کریں۔ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔ -

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
باغی ٹی وی :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو پیش کیا اورملزمہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی-
پولیس نے کہا کہ سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی،ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیاہےملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی،ملزمہ کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکارہےعدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے،تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا
رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے، میں گھریلو خاتون ہوں، میں شوہر کےکیسز کی پیروی کر رہی ہوں، اس کی سزا مجھے دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا، وہ شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں 23 جون کو عدالت نے رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم
دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
-

مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 7 اراکین پارٹی سے فارغ
کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے انتخاب میں غیر حاضر رہنے والے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی سے نکال دیا۔
باغی ٹی وی : صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے 7 چیئرمینز کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا صدرپی ٹی آئی سندھ نےتحقیقات کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارش پرفیصلہ کیا،پارٹی سے نکالے جانے والوں میں شاہ فیصل سے عبدالرحمان خان، صدر ٹاؤن سے طاہر پرویز، منگھوپیر سے منید الرحمان، سہراب گوٹھ سے حیات اللہ، کورنگی سے امجد حسین، منگھوپیرسے عاطف حیات اورسہراب گوٹھ سے دولت خان شامل ہیں تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کیلئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
اس قبل حلیم عادل شیخ کی جانب سے 17 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی پالیسی کے خلاف فیصلہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا اور اب تک 24 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …
واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے،پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرنے والی پی ٹی آئی کے 34 اراکین پولنگ کے دوران غیر حاضر رہے تھے۔
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے
ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ …
-

ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تاحال جاری، پنجاب کے ضلع ساہیوال سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-
باغی ٹی وی: ضلع ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں، رہنماؤں اور تمام پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا اعلان کردیا، پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت 9 اراکین نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا،امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔
اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان سمیت ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزررہی ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت 102 شرپسندوں کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور جاری رہے گا،فوج نے روایت کے مطابق خود احتسابی کا عمل مکمل کرلیا ہے 3میجرجنرل اور 7بریگیڈیئرز سمیت 15 افسران کیخلاف تادیبی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ مزید کہا کہ تمام ملزمان کومکمل قانونی حقوق حاصل ہیں،فوج میں جتنا بڑا عہدہ ہوتاہے اتنی ہی بڑی ذمہ داری نبھائی جاتی ہے۔
تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس …
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا اس واقعہ کی کئی ماہ سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی،جو کام دشمن 75سالوں میں نہ کرسکے،وہ مٹھی بھر لوگوں کے سہولتکاروں نے کردکھایا ملک بھر میں 17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں،پہلے سے قائم فوجی عدالتوں میں 102شرپسندوں کا ٹرائل کیاجارہاہے،سول کورٹس نے ان شرپسندوں کا کیس ملٹری کورٹس کو منتقل کیا، تمام ذمہ داروں کو آئین پاکستان کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔
علاوہ ازیں مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سانحہ 9 مئی کے بعدبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی جلد شروع کر دی جائے گی۔
جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب …
-

پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ
سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے،پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین دروازے کو بند کردیا گیا اور داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں
عثمان ڈار ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 3 دسمبر 2018 سے وزیر اعظم کے نوجوانوں کے امور کے خصوصی مشیر کے عہدے پر ہیں اور 10 اکتوبر 2018 سے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین ہیں۔ ان کا خاندان وی آئی پی گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالکان ہیں جو ایک بڑی چمڑے کی کمپنی ہے اور چمڑے کے ملبوسات اور کھیلوں کے لباس کے پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔
ضلع مردان میں ہیٹ ویو کے سبب اموات کے خبر کی تردید
10 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کاچیئرمین مقرر کیا۔ 12 اکتوبر کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ڈار کی مشکوک ڈگری کے باعث تقرری کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ تقرری میرٹ کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے کیونکہ انہیں عام انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا 3 دسمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر کیا-
قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے