Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان نے پنجاب میں  فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

    عمران خان نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔

    باغی ٹی وی : آج پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے، عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔

    عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی جبکہ خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران وکلاء رہنماء عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے۔

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اُن کی بہنوں کا حق اور یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم ہے سمجھ سے باہر ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جارہی اور اس میں مسئلہ کیا ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولیس نے گرفتار نہیں حراست میں لینے کا کہا مگر یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ عدالتی حکم موجود ہے۔

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ دو بار سے بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی جس پر انہوں نے آج دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جس طرح بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی ویسے عمران خان کے اہل خانہ کو بھی ملنے دیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی وہ جیل کے باہر رہیں گی،ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏میں بیرون ملک موجود ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے ہیں، پہلے بھی بتایا تھا کہ حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفی دے دیا اور اب جلد منظر عام پر واپسی ہوگی۔

    وسیع معدنی ذخائر ہوتے ہوئے مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے مال بھی آزادی بھی اور سیاست بھی، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا بانی اب اکیلے رہ گئے سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں، یہ سب ڈرامہ، سازشیں میں قوم کو وقت سے پہلے بتاچُکا تھا آگے قوم خود فیصلہ کرے۔

    بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

  • بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

    بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے جبکہ اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی اختلافات ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے-

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہے، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے،بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

    ملازمت کا جھانسہ،لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

    دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مخالفین پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کر کے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں پی ٹی آئی میں معمولی اختلافات کو بڑھا کر پیش کرنا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات سے کہیں زیادہ اختلافات تو شریف خاندان میں ہیں، شریف خاندان میں اقتدار کےحصول کی جنگ ہر وقت جاری رہتی ہے، پیپلز پارٹی کو بھی بھٹو کے اصل وارث کی فکر کرنی چاہیئے۔

    چاغی میں سونا اور تانبا دریافت،جدید ڈرلنگ شروع

  • ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی  رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب پولیس نے ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جا نب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے-

    آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے عمران خان سے ملنے کے لیے بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی خاتون ورکر رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، وکیل حسنین سنبل، وکیل راجہ متین، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گے۔

    وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم

    تاہم علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے گورک پور کے مقام پر روک دیا گیا،جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کو ملاقات سے روک دیا گیا، اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف راولپنڈی پولیس کے ناکے ہیں،ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ان میں فیملی ممبران میں مہرالنساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں، فیملی ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے اس کے باوجود ناکے لگانا اور وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

  • تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا، کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا لیکن رابطے میں کبھی کوئی ڈائیلاگ ہوا نہیں ڈائیلاگ ہرصورت ہونا چاہئے، اعظم سواتی نے 2022 کا حوالہ دیا ہے، خواہش ہے کہ بات چیت ہونی چاہئے، لیکن پارٹی پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سےاتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ باخبر ہیں۔

    پی آئی اے فضائی عملے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا

    ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے اور مشترکہ اپوز یشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے،نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں-

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

  • سوشل میڈیا پر  منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

    اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہےپی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں،ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

    میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہےجے آئی ٹی کی جانب سے نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

    میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

  • ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والے آج خود اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرتی تھی، آج وہ خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے جو دوسروں کو چور کہتے تھے، آج ایک دوسرے کو چور قرار دے رہے ہیں تحریک انصاف کے دور حکومت میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو روک دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی، مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت کو استحکام ملا، سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچایا-

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 55 فیصد تک جا پہنچی تھی، جبکہ نواز شریف کے دور میں سی پیک آیا اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا بجلی کا یونٹ ہم نے 45 روپے تک نہیں پہنچایا، یہ کارنامہ پچھلی حکومت کا ہے، ہمارے دور میں بجلی کا نرخ 11 روپے تھا نواز شریف پر کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت نہ ہو سکا، ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا، اس کے باوجود انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

    خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت سے معیشت بہتر ہوئی اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی اقدامات کیے، بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں،ملک پر چھائی مایوسی اب چھٹ رہی ہے، اور عوام کو دوبارہ امید کی کرن نظر آ رہی ہے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ ان کی محنت اور فیصلوں کی تعریف کر رہا ہے، یہاں تک کہ ن لیگ سے تعلق نہ رکھنے والے بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا پانی آئینی حصوں کے مطابق ہے، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، ایسے معاملات کے لیے سی سی آئی کا فورم موجود ہے جہاں آئینی فیصلے ہوتے ہیں، مریم نواز نے پانی کے مسئلے پر سنجیدہ موقف اپنایا ہے اور گندم کی خریداری سے متعلق جلد اعلان کریں گی۔

  • پی ٹی آئی نے  مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست  دیدی

    پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دیدی

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دیدی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے بار بار درخواست دی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا ئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی ) مینار پاکستان پر پرامن جلسہ کرنے کی خواہاں ہے،گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے ملک میں امن و امان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کردی تھی۔ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو اپنے نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کے ذریعے اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔ حکم نامے میں ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی (ڈی آئی سی) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ڈی آئی سی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینا سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ممکن نہیں ہوگا۔

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    میکسیکو کے سیوریج سسٹم نے امریکہ کو پریشان کر دیا

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

  • بیرسٹر  سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    بیرسٹر سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے میڈیا کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بارے میں کسی کو کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے عمران خان سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا بانی چیئرمین نےوزیراعلیٰ کوحکومتی معاملات کے حوالے سے ہدایات دیں، جبکہ انہیں دہشت گردی اور افغانستان کے مسائل پر بات کر نے کی ہدایات دی گئیں۔

    بیرسٹر سیف کہا کہ بانی چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی ذاتی رہائی یا فائدے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی چیئرمین نے ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ معاشی ترقی سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں بند کرنی ہوں گی کیونکہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے اور اسے تسلیم کرنا ضروری ہے۔

    ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

    بھارتی سپریم کورٹ کا تمام ججز کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نہر کیلئے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی کہاں سے کاٹ کر دیں گی؟