Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وسطی پنجاب کے اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں وسطی پنجاب میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.وسطی پنجاب کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے نے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے،عوام لوٹوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت دھاندلی کےلئے اداروں میں اپنے حواریوں کو لگا رہی ہے، اجلاس سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسطی پنجاب حماد اظہر نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ سازشی حکومت نے ملک پر پٹرول اور بجلی بم گرائے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کر کےعوام سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ھے۔

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وسطی پنجاب عندلیب عباس نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی تجربہ کار ٹیم نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے ہر ظلم کا حساب لے گی۔

    اجلاس میں سینئر نائب صدور اعجاز منہاس ۔محمد احمد چٹھہ۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ۔بریگیڈر (ر) اعجاز شاہ ۔سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس۔ حافظ عبیداللہ ۔طارق حمید۔کنور عمران سعید۔اسجدملہی۔شیخ امتیاز ۔زبیر نیازی نے شرکت کی.

    سلیم سرور جوڑا۔مبین حیات ۔ عمران عباس بھٹی۔ عظیم نور گھمن ۔ندیم چوہدری ۔میاں ارقم۔ خالد عزیز لون ۔طارق گجر.طارق انیس ۔احسن واہگہ ۔ میاں اعجازجاوید۔ بیرسٹر جمشید غیاث ۔سید وجاہت حسین۔ حاجی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے.
    اجلاس میں وسطی پنجاب میں ممبر سازی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا

  • امید ہی نہیں تھی کہ حکومت ہاتھ سے نکل جائےگی ،عمران خان

    امید ہی نہیں تھی کہ حکومت ہاتھ سے نکل جائےگی ،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے-

    باغی ٹی وی : برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں،اپنے خلاف ہونے والی سازش کا مجھے چھ ماہ قبل ہی پتہ چل گیا تھا، میں سوچتا تھا کہ یہ لوگ سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 30 سال تک حکومت کی اور ان کے خلاف بڑی تعداد میں کرپشن کیسز ہیں۔

    شیخ رشید کا بیان عالمی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے،شیری رحمان

    عمران خان نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹنانے والی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے اور ان کے خلاف اربوں کے کرپشن کیسز ہیں، امید ہی نہیں تھی کہ ہماری حکومت کو بدل کر ملک کو مجرموں کے ہاتھ سونپ دے دیا جائے گا جب ہماری حکومت ترقی کرنےلگی اور اوپر جانے لی تو اسے ختم کر دیا گیا بھارت نے اپنے لوگوں کے فائدے کےلیے پالیسیاں بنائی ہیں، ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسیاں بنانی چاہیئں جو عوامی مفاد میں ہوں۔

    انصاف کا تقاضہ تھا چیئرمین نیب اپنے اثاثوں کاحساب دیتے، شاہد خاقان عباسی

    عمران خان نے کہا کہ روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے ایک گھنٹے میں طے کرنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں، عراق افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوں، روسی صدر پیوٹن کو اندازہ ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے تو وہ جنگ شروع نہ کرتے-

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے،ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

    ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع

  • آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے، سروے

    آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے، سروے

    لاہور:آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے،یہ نئی ڈویلپمنٹ ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے ، ملک میں اگر آج عام انتخابات ہوں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے نئی سروے رپورٹ نے پاکستان میں اس وقت سیاسی جماعتوں کی قوت کا ایک اندازہ کیا ہے ، یہ بات عوامی آراء جاننےکے تحقیقی ادارےانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں سامنے آئی ہے۔

    پاکستان میں آئندہ الیکشن میں کیا صورت حال ہوگی اس کے متعلق سروے کے مطابق اگر آج عام انتخابات ہوں تو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔سروے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔

    دوسری طرف اسی حوالے سے دیئے گئے سروے کے مطابق انفرادی صورت میں 29 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا کہا جب کہ پچیس فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔جبکہ دیگرجماعتیں اس سے بھی پیچھے ہیں‌

    پاکستان میں‌آئندہ ہونے والے عام انختخابات کے حوالے سے ہونے والے سروے کے دوران نو فیصد افراد نے پیپلز پارٹی کو، تین فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینےکا کہا، جب کہ سات فیصد نےکسی کو بھی ووٹ نہ دینےکا کہا۔

  • پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب

    پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب

    پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے مہلت طلب کی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، وکلا درخواست گزاران نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا

    وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیش نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، اب خالی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے حوالہ سے پی ٹی آئی نے درخؤاست دی ہے کہ نئی سیٹیں الاٹ کی جائیں

    پنجاب اسمبلی کی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اور ان کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک روک دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلایل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف قانون سازی کی ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والی خواتین اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے اراکین پنجاب اسمبلی کے نوٹی فکیشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ دے دیا

    پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ دے دیا

    لاہور: پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کردیا۔

    منحرف ارکان ڈی سیٹ، پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان

    پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیے۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 167 سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کردیا۔نذیر چوہان نے پی پی 167 پر ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں، ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کو چھوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکر کھڑا کردیا تھا، میرے حلقے میں اب پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں، ہم ملک کیلئے سیاست کرتے ہیں، عمران خان نے ملک توڑنے کی سیاست کی۔نذیر چوہان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف عمران خان ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

    پنجاب سے تحریک انصاف کے 25 ارکان ڈی سیٹ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

    خیال رہے کہ 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔ڈی سیٹ کیے جانے والے 20 ارکان کی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویزمستردکردی

    پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویزمستردکردی

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویز مستردکردی۔اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نےکہا کہ وسیع البنیاد مذاکرات کاشوشہ، ناکامی اور 50 روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے، حکومت 8 ہفتوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے

    فرخ حبیب نےکہا کہ غریب عوام پرعذاب بن کرنازل ہونے والوں نے ملک میں سیاسی و معاشی افراتفری کی بنیاد ڈال دی ہے، تیل، بجلی اورگیس کو40 سے45 فیصد مہنگا کرکے معیشت چلانے کے مضحکہ خیزدعوے کررے ہیں، ان کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بینیفشری صحت،معیشت اور تعلیم وصنعت نہیں مقصود چپڑاسی ہے۔

    عمران خان کی متوقع آمد، بنی گالہ کی سیکورٹی سخت

    خیال رہے کہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو آگے لے جانےکے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

    گلگت بلتستان پی ٹی آئی اختلافات:عمران خان نے سب کوپشاورطلب کرلیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے لوگ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کریں تو اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں فیصلےکرنا ہوں گے، قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ذانی انا کو مارنا ہوگا۔

  • پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا، ریحام خان کا عمران خان پر طنز

    پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا، ریحام خان کا عمران خان پر طنز

    اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان دوران تقریر گڑبڑا گئے جس پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی طنزیہ تبصرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں پرچی سے پڑھ پڑھ کر بتاتے رہے اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے رہے جلسے سے خطاب کے دوران ایک موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تقریر کے دوران گڑ بڑا بھی گئے –

    سولہ سو ایک سواسی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    عمران خان نےکہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی، تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعدادو شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات دوبارہ بتائی اور بتایا کہ 16 ہزار 180 روپے ہے-

    معاشی مشکلات: حکومت کا کورونا لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنے پر غور

    چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو پرریحام خان نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا –


    ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا بھی ریاضی میں یہی حال ہوگا، ان میں سے زیادہ تر چیک لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے۔

    وزیر داخلہ کا عمران خان کی اسلام آباد واپسی پر گرفتاری کا عندیہ

  • گلگت بلتستان پی ٹی آئی اختلافات:عمران خان نے سب کوپشاورطلب کرلیا

    گلگت بلتستان پی ٹی آئی اختلافات:عمران خان نے سب کوپشاورطلب کرلیا

    پشاور:گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت میں شدید اختلافات، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت کے اندر اختلافات سامنے آنے پر سابق وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    وفاق میں عدم اعتماد اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت تقسیم کا شکار ہوگئی ہے۔پی ڈی ایم جماعتوں کے ممکنہ عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی اور پارٹی اختلافات ختم کرنے کیلئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔

    گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت اجلاس میں ناراض وزراء اور ممبران شرکت کریں گے۔ناراض اراکین کے مطابق عمران خان کو تمام تر تحفظات سے کو آگاہ کرینگے. ناراض وزراء اور ممبران نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پرسوں صوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ خالد خورشید چیئرمین عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے بعد گلگت بلتستان پہنچ گئےتھے۔مختلف مقامات پر پی ٹی آئی ذمہ داران و کارکنان بالخصوص انصاف یوتھ کی جانب سے ان کا والہانہ و پرتپاک استقبال کیا گیا ۔چیئرمین عمران خان، پی ٹی آئی اور صوبائی صدر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔

    وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں مختصر خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ جماعت کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو اکٹھا کرکے باہمی اتفاق اور نظم و ضبط کے ساتھ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کی مضبوط ترین سیاسی قوت بنائیں گے۔ انہوں نے والہانہ استقبال پر تمام ذمہ داران و کارکنان اور یوتھ کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ رایئونڈ کے ڈوگروں نے گلگت بلتستان کا بجٹ کاٹا ہے گندم کی سبسڈی میں کٹوتی کی ہے اگر اس کو واپس نہ لیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کے کونے کونے میں ہر سطح پر منظم کریں گے۔رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے کورٹ کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔ رانا ثناء اللہ نے بدترین ہتھکنڈے استعمال کئے۔پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں منظم کرنے کے حوالے سے سابق رہنما حشمت اللہ خان، راجہ جلال مقپون ، مرحوم جسٹس(ر) سید جعفر شاہ اور فتح اللہ خان کا کردار لائق تحسین ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود مستعفی ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود مستعفی ہوگئے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے صدر پنجاب تبدیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری سرجری اور صحت یاب ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا وقت ہے۔

     

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ میں نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کی جو بھی صلاحیت تفویض کی گئی اس کی خدمت کروں گا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا تھا ۔   شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے  جہاں ڈاکٹروں نے انہین 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا  ۔
    بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا ااجلاس طلب کر لیا ہے ۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی درخواست،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی درخواست،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

    سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی ہے، رجسٹرارکا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتراض میں کہا گیا ہےکہ درخواست میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، درخواست کے پیرا چار، پانچ، بارہ اور چودہ میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت حکم دےکہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کے خلاف ڈرانے والے ہتھکنڈے اور گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں، عوام کی نقل و حرکت کو کسی طورپرکسی شہر میں نہ روکا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکم دے کہ احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔