Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پی ٹی آئی کو کوئی پریشانی نہیں، چوہدری فواد حسین

    بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پی ٹی آئی کو کوئی پریشانی نہیں، چوہدری فواد حسین

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فواد حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور دیگر انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک مختلف نہیں-

    چوہدری پرویز الہی اورعثمان بزدارکی بلدیاتی الیکشن میں ملکرحصہ لینےکےحوالے سے مشاورت

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں وہ پورا کر دیا میکنزم پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی، بلدیاتی انتخابات کا معاملہ مقامی ایشوز پر ہوتا ہے، اس میں قومی رنگ نہیں ہوتا، اس میں اختلافات بھی شامل ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان انتخابات میں عام انتخابات کی طرح پارٹی کی لیڈر شپ موجود نہیں ہوتی خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے انتخابات اور پنجاب میں الیکشن متاثر نہیں ہوگا، ہم سمجھتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کا نظام ملک کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

    افغانستان میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر…

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ان کی حیثیت عمران خان کے مقابلے میں سیاسی بونوں جیسی ہے، خیبر پختونخوا کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے چار چار لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا، پی ٹی آئی کے امیدواروں اور ان آزاد امیدواروں کے ووٹوں کو یکجا کرلیں تو یہ ووٹ بینک پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے۔

    بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے ایک بات ثابت ہوگئی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے علاوہ بھی خیبر پختونخوا میں دیگر علاقائی جماعتوں کا ووٹ بینک موجود ہے، پاکستان تحریک انصاف کے مدمقابل جماعتوں کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ایک پارٹی سے جبکہ سندھ میں دوسری اور خیبر پختونخوا میں کسی تیسری جماعت سے ہے۔

    پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی میں ٹکٹس کی تقسیم کو درست کرلیا جائے اور ایک امیدوار پی ٹی آئی کا الیکشن لڑے تو ووٹ بینک کا درست اندازہ ہو جائے گا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، خیبر پختونخوا میں 17 تحصیل نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں-

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہر تحصیل الیکشن میں دو دو تین تین ایم این اے اور ایم پی اے موجود ہوتے ہیں، جب تک وہ اکٹھے نہیں ہوں گے تو ووٹ بینک بھی اکٹھا نہیں ہوسکتا، بلدیاتی انتخابات کے نظام میں ان کا اکٹھا ہونا ہی مشکل ہےاس سے پہلے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو دیکھا جائے تو پی پی پی اور ن لیگ نے تو چیف منسٹرز کو ڈکٹیٹر بنا کر بٹھا دیا تھا، سندھ میں جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

    بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،مولانا فضل الرحمان

  • گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے، شبلی فراز

    گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے، شبلی فراز

    اسلام آباد:گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میں کوہاٹ میں ووٹ ڈال کر واپس آرہا تھا کہ درہ آدم خیل جنکشن پرمشتعل افراد نے میرے آگے پولیس کی گاڑی پرحملہ کیا۔

    وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سیاہ جھنڈے اٹھائے 40،50 افراد نے پہلے سکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا جب سکیورٹی کی گاڑی آگے نکلی تو میری گاڑی پرفائرنگ کی گئی جبکہ مسلح افراد نے ہمارا تعاقب بھی کیا۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ ہجوم کے پاس کلہاڑیاں اور ڈنڈے بھی تھے انہوں نے میری گاڑی پر حملہ کیا جبکہ فائرنگ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا اس صورت حال سے کیسے نکلے،یہ واضح نہیں ڈرائیور کو کیا چیز لگی تاہم ڈرائیور کو اسپتال پہنچا دیا گیا ،پتہ چلا ہے اس کی حالت اب بہتر ہے۔

    ادھر آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک کے قریبی رشتے دار اور ذاتی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پولنگ کے دوران حدہ بانڈہ میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت عابد علی اور نجات کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پی ٹی آئی کر رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے کزن تھے جبکہ نجات پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا ذاتی محافظ بھی تھا، فائرنگ سے چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں وفاقی وزیر کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ حملے میں وفاقی وزیر کے عملے کے زخمی ہونے پر بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی وزیر پر حملہ نہایت افسوسناک فعل ہے، امید ہے واقعہ میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں ہوا ہے، وہ کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

    نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر آج کا دن کے پی کی تاریخ میں بہت بھاری ثابت ہوا ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ کمرسر میں خودکش دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نےدھماکےمیں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

    ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدان جنگ بن گیا، زخہ خیل اورلنڈی کوتل میں مسلح افرادکے پولنگ اسٹینشوں پرحملےاورفائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جبکہ تصادم کے درمیان راکٹ چل گئے۔

    پولنگ اسٹیشن پربیلٹ باکس توڑگئے اور الیکشن مواد کوبھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ بھگڈر اور بے نظمی کے بعد 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کاعمل بند ہوگیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

    تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پولنگ اسٹیشن میں بھگدڑاور ہوائی فائرنگ کےبعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا۔خیبر کی تحصیل باڑہ کےعلاقہ جان خان اسکول میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں بد نظمی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے شہید بانڈا پولنگ اسٹیشن کے باہرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے جنرل کونسلر کے امیدوار زخمی ہوگئے۔

    ضلع ٹانک کے نواحی علاقہ ملازئی میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا تاہم ضلعی انتظامیہ نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرادیا۔

    ضلع لکی مروت میں ملتانی من جیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ فائرنگ کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم ڈی پی او شہزادہ عمر ریاض نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

    کوہاٹ کے سنگڑھ گرلز پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کی شکایت پر تحصیل میئر کےامیدوار نے پولنگ رکوا دی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون پریذائیڈنگ افسر کو کام سے روک کر چارج ڈپٹی پریذائیڈنگ افسر کے حوالے کر دیا۔

    بونیرکی تحصیل چغرزئی میں بے نظمی کے باعث خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

    پشاور میں گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی اور دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ایس پی سکیورٹی محمد نبیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

    محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ لوگ قطاروں میں کھڑے نہ ہو کر خود بدنظمی پیدا کر رہے ہیں، پولیس انتخابی عمل میں پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

    جے یو آئی رہنما اور کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولا، سامان اور عملے کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔

    بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے اور کہا ہے کہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم:گنتی شروع

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم:گنتی شروع

    کرک: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم:گنتی شروع ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اورگنتی شروع ہوچکی ہے ،

    یاد رہے کہ آج صبح سے صوبے میں اکثروبیشتر مقامات پر لڑائی جھگڑوں میں کئی افراد مارے گئے اور درجنوں زخمی ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں ، ادھر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران کئی مقامات پر کارکنوں میں جھگڑا ہوا، ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے، خیبر میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ کرک میں پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔

    خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، کئی مقامات پر کارکن آمنے سامنے آگئے۔ کچھ پولنگ سٹیشنز پر جھگڑوں کےباعث ووٹنگ بھی روکی گئی۔ پشاور کی تحصیل شاہ عالم میں خواتین کے پولنگ سٹیشن پر جھگڑا ہوا۔ کاکشال اور واحد گڑھی میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، امیدوار ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے۔ پشتخرہ میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں مرد کی موجودگی پر ہنگامہ آرئی ہوئی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک کے قریبی رشتے دار اور ذاتی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پولنگ کے دوران حدہ بانڈہ میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت عابد علی اور نجات کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پی ٹی آئی کر رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے کزن تھے جبکہ نجات پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا ذاتی محافظ بھی تھا، فائرنگ سے چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہائی اسکول تخت نصرتی کے قریب پیش آیا، افسوسناک واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کے آغاز سے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان سخت نعرے بازی، دھکم پیل کے واقعات رونما ہورہے تھے۔

    تاہم جوں جوں پولنگ ختم ہونے کا وقت قریب آیا، سیاسی کارکنان کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ تیز ہوتا چلا گیا ہے، کئی پولیس اسٹیشنز پر پولیس نے کارکنان کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔

    خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان سج گیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، دیگر علاقوں میں بھی بدنظمی کے واقعات پیش آئے۔

    صوبے کے اضلاع جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں جہاں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان انتخابات کے لئے کُل 9223 پولنگ اسٹیشن اور کل 28892پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، جن میں 4188پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں، اس حوالہ سے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • عمران خان کا کراچی پلان کامیاب ہوگیا

    عمران خان کا کراچی پلان کامیاب ہوگیا

    لاہور: وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا:پی پی پریشان یہ کیا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا۔یہ پلان اس قدرمتاثرکُن ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اوراتحادی جماعت ایم کیوایم کے گُن گانے لگے

    دوسری طرف سندھ حکومت پریشان ہےکہ یہ منصوبہ کراچی کی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا اورعوام اس کامیاب منصوبے پرعمران خان سے بہت متاثر ہیں

    ادھر اسی سلسلے میں اس بہت بڑے منصوبے کی تکمیل کی خوشخبری دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پلان کا ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا ہے، محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیوریج کا نظام، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

    کراچی میں 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہوگیا۔ محمودآباد نالے کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرعلی زیدی، اسد عمر اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے نالے کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اور اس موقع پراسد عمر نے کہاکہ کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

    علی زیدی کا کہنا تھاکہ سعید غنی اورہم سب میں اتفاق ہواتھاکہ اداروں کوشہری سطح پرلائیں گے، لوکل باڈیز بل ہم سے ہمارے اختیار لے رہا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھاکہ خوشی ہورہی ہے، یہ میرا حلقہ ہے، کراچی میں جب بھی زیادہ بارش ہوئی اس نالے کے اطراف کے علاقےڈوب جاتےتھے، اس پراجیکٹ پر تجاوزات ہٹانا مشکل کام تھا لیکن پر امن طریقے سے ہٹائیں۔

     

     

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انشاءاللہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔

  • خانیوال:ن لیگ اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب:مہنگائی نے کپتان کی اچھی پالیسیوں کو بھی پامال کردیا

    خانیوال:ن لیگ اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب:مہنگائی نے کپتان کی اچھی پالیسیوں کو بھی پامال کردیا

    خانیوال:خانیوال:ن لیگ اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب:مہنگائی پی ٹی آئی کو لے ڈوبی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ہرا کر کر اپنی سیٹ میں بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ الیکشن جیتنے پر متوالوں نے جشن منایا۔

     

    اس الیکشن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018ءمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن ہارنے والے رانا محمد سلیم نے 2021ء کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اپنی ہی پرانی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دی۔ پی ٹی آئی کی موجودہ امیدوار نورین نشاط ڈاہا کے شوہر 2018ء میں مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے اور الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔ نشاط ڈاہا کے انتقال کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

    ضمنی الیکشن 2021ء میں نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدواروں نے حصہ لیا۔

    ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

     

    پولنگ سٹیشن 45 پر لیگی کارکن اور تحریک لبیک کے کارکنان میں جھگڑا ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی بارش کی، پولیس اور رینجر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز پر لیگی امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ ووٹ لیکر سے کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق حیدر 15233 ہزار ووٹ لیکر تیسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شیخ محمد اکمل 9678 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرعوامی ردعمل بھی آرہا ہے اکثروبیشترعوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام نے تنگ آکرپی ٹی آئی مخالفین کو ووٹ دیا ہے ، بعض کا تو یہ کہنا تھا کہ عمران خان کی تمام اچھی پالیسیاں بھی مہنگائی کی نذرہوگئی ہیں‌

  • عمران نیازی  کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے، حمزہ شہباز

    عمران نیازی کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے، حمزہ شہباز

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کوملک میں مہنگائی اور قوم کیساتھ جھوٹےوعدوں کا حساب دینا ہوگا۔

    باغی ٹی وی :اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نےعدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب سے آئے ہیں انہوں نے ڈرامہ رچایا ہوا ہے حکومت کا چوتھا سال ہے کہاں ہیں 50 لاکھ گھر؟پیشی اس کی ہونی چاہیے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر نہیں دی پیشی اس کی ہونی چاہیے جس نے عوام کو چینی کے لیے لائنوں میں لگادیا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ معاشی ماہرین کہہ رہےہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکا عمران نیازی کوبنی گالہ میں بیٹھ کرغریب کےدکھ نظرنہیں آتے؟آج یوریا کھاد کی قیمت آسمان سےباتیں کررہی ہے آج مریضوں کےپاس دواخریدنےکےپیسےنہیں ہیں کہتےہیں گیس صبح،دوپہر،شام آئےگی،کیا قوم بھکاری ہے؟-

    "یہ غم انگیز سولہ دسمبر، اصل غم کس بات کا ہے” محمد عبداللہ

    مسلم لیگ ن رہنما نے کہا ہے کہ 3 سال سے عوام کودھوکہ دیا جارہاہے ،معیشت کوتباہ کردیا گیا یہ کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہےاس حکومت نے ایک کلو میٹر موٹروے نہیں بنائی موٹروے پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں،عمران نیازی یوم حساب کا وقت آچکا ہے افغانسان کے کرائسسز کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں چار سالوں میں یہ حکومت ایک دن بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھی ہے؟ ان کی انا بنی گالہ سے بھی اونچی ہے اگر اس قوم نے عوامی مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

    ایک ہی دشمن کے دو زخم ازقلم :غنی محمود قصوری

    حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ آج کا دن یہ یاد دلاتا کہ اس قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد ہونا پڑے گا،مسانحہ اے پی ایس کے بچے اس قوم کو جھومر ہیں سکیورٹی کا معاملے پر وزیر اعظم غائب کیوں ہو جاتے ہیں سانحہ اے پی ایس کا سبق ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام کرنا ہے۔

    کورونا وبا: مزید 6 افراد جاں بحق،302 نئے کیسز رپورٹ

  • مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ ؛ بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؛ناصر  شاہ

    مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ ؛ بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؛ناصر شاہ

    پی پی رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی اور احترام کیا ؛ پکا قلعہ سے پی پی پی کا کیا واسطہ تھا ؛ یہ پی پی پی حکومت کے خلاف سازش تھی جس کا ایم کیو ایم حصہ تھی؛

    ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عامر خان بتائیں کہ مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ کس نے کیے؛ بوریوں میں بند لاشیں کو ن دیتا تھا؛ سٹی کورٹ میں وکیلوں کوزندہ کس نے جلایا؛ ایم کیو ایم کے خلاف تو جنگی جرائم جیسے کیسز چلانے چاہیے تھے؛ کے ایم سی کے اسپتال سندھ حکومت کو جانے سے ایم کیو ایم کے گھوسٹ ملازمین فارغ ہوجائیں گے؛ یہی خوف ایم کیو ایم کو کھائے جارہی ہے؛ ہم نے ایم کیو ایم کو کھلی آفر دی کہ اسمبلی میں بل پر بات کریں لیکن اُن کو سیاست کرنی تھی؛ایم کیو ایم کو تو پی ٹی آئی کے خلاف سیاست کرنی چاہیے جنہوں نے ان سے مینڈیٹ چھینا ؛ جماعت اسلامی کو بھی ایم کیو ایم کے خلاف سیاست کرنی چاہیے جنہوں نے ان سے مینڈیٹ چھینا ؛ مصطفیٰ کمال کو اگر کراچی کے عوام مسترد کررہے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور؛ پی پی پی دشمنی میں ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی ، پاک سر زمین اور جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں ؛ حلیم عادل کا صدر کے خط کا جائزہ لے رہے ہیں ؛یہ خط سیڈیشن /غداری کے زمرے میں آتا ہے ؛یہ جماعتیں کچھ بھی کریں کراچی کے عوام ان کو فارغ کردیں گے؛ عامر خان کہتے ہیں جتنی بلاول بھٹو کی عمر ہے اتنی انہوں نے جیل کاٹی ہے ؛ آپ نے تو جیل قتل و غارت ، جلائو گھیرائو میں کاٹی ، کس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں ؛ایم کیو ایم اب کچھ بھی کرے عوام ان کے مکروہ چہرے دیکھ چکی ہے ؛کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے اب دوبارہ وائسرائے بنانا چاہتے ہیں؛

    واضح رہے کہ بلدیاتی قانون پر شروع ہونے والی محاذ آرائی کے بعد سندھ کی سیاسی لڑائی عروج پر پہنچ گئی ہے اور سیاسی ماحول پر پارہ ہائی ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ایک دوسرے پر تنقیدی نشتر چلا دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیخلاف قرار داد لے آئی۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے یہ اعلان سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کے جبری اطلاق کے بعد کیا ہے ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد سندھ کے عوام سیاسی وڈیروں ، جاگیرداروں اور سیاسی گدی نشینوں سے نجات دلوا کرانکو ایک آزاد شہری بنانے کا اعلان کیا ہے

    کراچی میں نجی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی خیرخواہ نہیں ہے، یہ شہر کو پھر ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں، ہم اس شہر کو آگ و خون کی ہولی میں جھونکنے نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم 2008ء میں دھمکیاں دیکر حکومت کا حصہ بنی، تاجروں کو دھمکایا گیا تھا اقتدار میں شامل نہ کیا گیا توکاروبار نہیں کرنے دیں گے، پیپلز پارٹی نے مجبوراً کڑوا گھونٹ پیا

    دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے پی پی رہنماوں کے بیانات پر ایک بہت ہی دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی جتنی عمر ہے اتنی تو ہم نے جیل کاٹی ہے۔

    کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں عامر خان نے پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری صاحب جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔ دو عملی سیاست نہیں چلے گی، لاڑکانہ اور دادو سمیت سب کو حق دیا جائے۔ جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے۔ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، صوبے کی اہم جماعتیں اس کالے قانون کو مسترد کرچکی ہیں۔

    ادھرعامر خان نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی عوام کوقدامت پسند سیاسی غلامی سے نجات دلوا کررہیں گے اور ایم کیو ایم ہر شہری کوایک باعزت اورقابل احترام مقام دلا کررہے گی

    اُدھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر قرار داد جمع کروا دی ہے۔ قرارداد خرم شیر زمان، بلال غفار، جمال صدیقی و دیگر نے جمع کرائی۔

    قرار کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ریاست پاکستان کے خلاف تقریر کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان کو ایوان سے نکال کر باہر پھینکنے کے جملے استعمال کیے، ہمارا مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ اپنے نفرت انگیز بیان واپس لیں اور معذرت کریں اور ارکان کا باہر پھینکنے کے جملے سے معافی مانگیں۔

  • لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ

    لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ

    لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ
    لکی مروت میں گزشتہ شب سابق صوبائی وزیر صحت ہشام انعام کے جلسے میں فائرنگ کی گئی

    صوبائی وزیرہشام مروت محفوظ رہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا,فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی ہو گیا ،فائرنگ سے مرنیوالے نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جبکہ عارف نامی نوجوان زخمی ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی وزیر صحت محفوظ رہے تا ہم عینی شاہدین کے مطابق گولیاں اس صوفے پر لگیں جہان‌ ڈاکٹر ہشام بیٹھے تھے، جس وقت فائرنگ کی گئی اسوقت صوبائی صحت خطاب کر رہے تھے،

    فائرنگ کے بعد جلسہ میں بھگدڑ مچ گئی اور جلسہ سے شہریوں نے واپسی کی راہ لی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، فائرنگ کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخواہ نے جلسے میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اورپولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے، آئی جی نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات بھی دیئے ہیں

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

  • چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدلیہ کو چاہیے کہ یہ عوام کا اعتماد بحال کریں، جس ملک میں انصاف کا نظام ختم ہوجائے وہ ملک نہیں چلتا، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرڈیننس لاکر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نظام بدل دیا ہے، اس میں صدر مملکت ملوث ہیں، پہلے انہوں نے آرڈیننس پر دستخط کیے پھر دندان سازی سے کچھ وقت نکال کر انہوں نے اپوزیشن کو خط لکھا، اس خط کا جواب دینے کا فیصلہ آج اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں ہوگا۔

    لیگی رہنماؤں کے بیانات نے ن لیگ میں تقسیم کو مزید واضح کردیا،فواد چوہدری

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں کوئی جمہوریت ہوتی تو وزیر اعظم آج استعفیٰ دے کر گھر چلے جاتے لیکن ملک میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے، یہاں بس کرسیوں سے چمٹنےکی روایت ہے ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے خوشخبری دی ہے کہ امریکا میں بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن ہم امریکا میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں، وہاں اشیائے خورونوش کی قیمت میں 2 فیصد جبکہ پاکستان میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، وہاں فی کس آمدنی 20 ہزار ڈالر سے زائد ہے اور پاکستان میں 2 ہزار ڈالر سے کم ہے۔

    او آئی سی اجلاس کا مقصد افغانستان کی سنگین صورتحال پرغور کرنا ہے ،وزیر خارجہ

    انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں انہیں اقتدار میں آنے کا حق ہے نہ ہی یہاں رہنے کا حق ہے، میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ جس دن ہاتھ اٹھے گا حکومت ایک دن بھی نہیں رک پائے گی حکومت بے ساکھیوں پر ہے اور اب یہ بے ساکھیاں ہٹانے کی ضرورت ہے، ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک اسکینڈل سامنے آرہا ہے، براڈشیٹ تو چیف جسٹس کا بیان لیکن وہ اعلیٰ عدالتیں جو اقامے کی فیس نہ لینے پر حکومت توڑ دیا کرتی تھی آج خاموش بیٹھی ہیں، کیا یہ انصاف کا دوہرا نظام نہیں ہے؟عدلیہ کو چاہیے کہ یہ عوام کا اعتماد بحال کریں، جس ملک میں انصاف کا نظام ختم ہوجائے وہ ملک نہیں چلتا، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    ای وی ایم پر شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے،وزیر بلدیات پنجاب

    پنجاب میں شہباز شریف کی جانب سے کروائے جانے والے پولیس مقابلوں سے متعلق سوال پر مسلم لیگ (ن) کےرہنما نے کہا کہ جو شخص خود کام نہیں کرتا اس کا یہی طریقہ ہوتا ہے کہ دوسروں پر الزام لگائے، اس حکومت سے گزارش ہے کہ ایک کام بتادیں جو انہوں نے کیا ہو ان کا کام صرف گالیاں دینا ہے، جو بھی پولیس مقابلے ہوئے ہیں ان کا ریکارڈ موجود ہے، دیکھ سکتے ہیں اور عدالتوں میں چیلنج کر سکتے ہیں یہ دوسروں کے کاموں کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش کرتے ہیں، کوئی ایسا منصوبہ نہیں جو انہوں نے شروع کیا ہو، انہوں نے بس منصوبے ختم کیے ہیں کچھ روز میں وزیر اعظم اسکردو تشریف لے جارہے ہیں اور وہاں مسلم لیگ (ن) کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    پیسوں کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے دستبردار نہیں ہوا، کامران اکمل

    مانیٹری پالیسی کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آزاد ہے، حکومت اس کا کچھ نہیں کر سکتی ہے اسٹاک مارکیٹ گر گئی ہے، اور ملک کی سرمایہ کاری آدھی رہ گئی ہے، ڈالر 75 فیصد بڑھ چکا ہے، اسٹیٹ بینک کو جو کرنا ہے کرے تحریک عدم اعتماد وہاں آتی ہے جہاں ملک میں کوئی نظام ہوتا ہے، یہاں کوئی نظام نہیں ہے۔

    بلوچستان:پاک ایران سرحد چوکی پردہشت گردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

  • شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے،  رہنما مسلم لیگ ن

    شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے، رہنما مسلم لیگ ن

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور 2018 میں نالائقوں اور اے ٹی ایمز کی حکومت بنی۔

    باغی ٹی وی :مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی کوشش کی صاف پانی، گندا نالہ، لاہور اور ملتان میٹرو کے منصوبوں پر الزام لگایا گیا۔ کبھی بولا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے اور کبھی ڈیلی میل کے رپورٹر کے ذریعے جھوٹی خبر لگوائی گئی اور اس خبر کی بعد ڈیلی میل نے معافی بھی مانگی شہباز شریف کے خلاف ہر طرح کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

    سُن لیں‌ سب سیاسی شریف:میں آرہا ہوں : پنجاب کے عوام کا استحصال نہیں ہونے دوں گا :…

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے خلاف لگایا گیا ہے لیکن شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو ثبوت ملے نہ ایف آئی اے کو شہباز شریف کو بلایا گیا آشیانہ کیس میں اور گرفتار صاف پانی پر کیا گیا لیکن شہباز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے۔

    ملک میں بڑھتی مہنگائی پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں اور لوگوں کے پاس بلوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

    ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے: پی ایم اے قصور یوم سیاہ منانے پرمجبور

    دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا گزشتہ روزچیئرمین پی پی پی کی سربراہی میں این اے 133 کی انتخابی مہم کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران این اے 133 کے حلقے کے زون 166 اور 168 کی یوسیز کوآرڈینیٹرز، یوسی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اراکین نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا تھا

    الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:ن لیگ کوخصوصی اعزازحاصل

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جیالوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا، پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پنجاب میں سرپرائز دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔اور کسی بھی نام نہاد سیاسی شریف کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا

    الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:ن لیگ کوخصوصی اعزازحاصل