Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا سارا دارومدار خیبر پختونخوا حکومت پر ہے خیبر پختونخوا حکومت چاہے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، وہ چاہے تو ایسا نہیں ہوسکتا،یکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کر رہی ہیں اور خیبر پختونخوا میں بارڈر کی دوسری طرف کالعدم ٹی ٹی پی بیٹھی ہوئی ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہے ہیں۔ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے سنگین واقعات ہو رہے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے شہیدوں کے جنازے اٹھاتے ہیں۔ اور اگر ہم کہیں فوج کی ضرورت نہیں تو شہدا کے لواحقین پر کیا گزرے گی؟۔ ہم سب کہتے ہیں کہ صوبے میں دہشتگردی ہے۔ اور شام کو باہر نہیں نکل سکتے۔ دہشتگردی سے لڑنے کے لیے اگر سیکیورٹی فورسز نہیں ہوں گی تو مقابلہ کیسے ہو گا؟

    انہوں نے کہا کہ اگر طالبان اسلامی نظام کی بات کرتے ہیں تو کون سے اسلام میں لکھا کہ مدرسوں اور اسکولوں پر حملہ کریں؟ اور ایسا کون سے اسلام نے کہا ہے کہ آپ معصوم اور بے گناہ بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیلیں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر کے فورسز کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا اور وانا کیڈٹ کالج کے دفاع میں فوج نہ ہوتی تو اے پی ایس ٹو ہوتا۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا نے ایک جرگہ بلایا اور میں نے جرگے میں بھی کہا کہ وفاق کے ساتھ تعلقات ٹھیک کریں امن و امان کے قیام کے لیے وفاق اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا جبکہ ہم وفاق کی طرف سے بلائے گئے اجلاسوں میں نہیں جائیں گے تو اپنا مقدمہ خود ہاریں گے وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو ساتھ نہیں ملایا جائے گا تو صوبہ کیسے چلے گا؟۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے بھی جیلوں میں وقت گزارا ہے اور جیل میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے کوئی سیاسی مشاورت نہیں ہوتی تھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس اپنا بندہ نہیں اور پی ٹی آئی دونوں ایوانوں میں امپورٹڈ لوگوں کو اپوزیشن لیڈر بنانے جا رہی ہے،حال ہی میں پیپلز پارٹی نے کہا ہم مولانا کے پاس دوبارہ نہیں جائیں گے مگر پھر بھی وہاں گئے مولانا فضل الرحمان بڑے زیرک سیاستدان ہیں۔ اور وہ پی ٹی آئی سے چن چن کے بدلے لے رہے ہیں۔

  • عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے،فیصل واوڈا

    عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کردیا جائےگا،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے –

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں،ایک نیا سیسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘، عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے سیاسی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،دوسری جانب آج پی ٹی آئی نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

  • پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

    پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

    پشاور: رنگ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پرکارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق اور3 زخمی ہوئے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، اویس خان لغاری

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، اویس خان لغاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مکمل طور پر بےنقاب ہو چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کے دل کی آواز ہے، اور جیل میں بیٹھا شخص مسلسل قوم کو اذیت میں مبتلا کر رہا ہےبانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، آج بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں، اور ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والا شخص قوم و ملک کا غدار ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والے کسی رعایت کا مستحق نہیں اور آزادی اظہار کبھی بھی ملکی سالمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی، مسلح افواج کے خلاف ہی بیانیہ کیوں بناتے ہو؟، 12 سال سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں لیکن کیا کارکردگی ہے؟ قوم تمہارے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ اور تمہاری ذات ملک و قوم کی جان اور سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہے۔

  • پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،احسن اقبال

    پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،احسن اقبال

    نارووال :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے-

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےسیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔

    وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہےپی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے، اور اگلے انتخابات میں عوام ایسے رویے کو مسترد کردیں گےموجودہ عالمی حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا گزشتہ دو برس میں ملک کو معاشی تباہی کے دہانے سے نکالا گیا ہے اور آنے والے تین سال پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔

    امیر جماعتِ اسلامی کا ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان

    احسن اقبال نے کہا کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ مستقبل کی کامیابی کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے مسلم لیگ (ن) اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے، عوام نے نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے اور اب تعمیر و ترقی کی سیاست ہی ملک آگے بڑھا سکتی ہے۔

    محکمہ تعلیم کی عدم توجہی گرلز ہائی سکول گلیانہ بنیادی سہولیات سے محروم

  • پی ٹی آئی رہنما کاپارٹی چھوڑنےکا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما کاپارٹی چھوڑنےکا اعلان

    تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ جو جماعت پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا، پاک فوج کے خلاف جس طرح کے بیانات دیے جارہے ہیں اس کے خلاف احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہا ہوں،وطن اور پاکستان آرمی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے،ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی اور صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

    واضح ہوتا ہےبھارت کو خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کی کوئی پروا نہیں۔پاکستان

    گووا نائٹ کلب میں ہولناک آتشزدگی،4 غیر ملکی سیاحوں سمیت 25 افراد کی موت

  • عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    وفاقی حکومت نے سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فہرست میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز کے نام شامل ہیں، علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور، شہریارآفریدی اورعثمان ڈار کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،جبکہ شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوذب کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ شیخ رشید، طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم بھی بیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے،یہ تمام نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں اور کابینہ کمیٹی کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

    وفاقی حکومت کو یہ سفارش پنجاب کی جانب سے موصول ہوئی تھی، جس میں 132 سیاسی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز دی گئی تھی، یہ اقدام ملک میں سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کیا گیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام گزشتہ تین سال سے ای سی ایل میں شامل ہے –

  • اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

    اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

    رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف نے اجتماعی دعا کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ آئندہ احتجاج میں پارٹی کی جانب سے اجتماعی دم اور استخارہ کیا جائے گا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی چاہتی تو احتجاج کرسکتی تھی، تاہم اس روز پارٹی پر گہرا وار کیا گیا، جو صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی احتجاجی سیاست کے لیے دھچکا تھا۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد تحریک لبیک کے خلاف بھی کارروائی دیکھی گئی۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں میرٹ کے بجائے پسندیدہ افراد کو عہدے دیے جاتے رہے اور اہل قیادت کو نظرانداز کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 26 نومبر کو احتجاج ہوگا، مگر اب صورتحال یہ ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو چیئرمین سے ملاقات تک نہیں کرنے دی جا رہی۔ ان کے مطابق اگر عمران خان کو علم ہوتا کہ احتجاج کی تیاریاں نہیں ہوئیں تو وہ سخت برہمی کا اظہار کرتے

    پاکستان و سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق البطار-II مکمل

  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید  گرفتار

    پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فلک جاوید کو گزشتہ رات سیکٹر ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا، ان پر اشتعال انگیز مہم چلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد پھیلانے کا الزام ہے ان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں فلک جاوید گزشتہ 16 ماہ سے روپوش تھیں،فلک جاوید کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہےان کے والد جاوید اقبال کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھااس درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فلک جاوید نے ان کی سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور وہ پہلے بھی مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں،عظمیٰ بخاری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فلک جاوید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرنے اور ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے-

    بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

  • عدالتوں سے غیر حاضر ی:پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں  کی گرفتار ی کا حکم

    عدالتوں سے غیر حاضر ی:پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتار ی کا حکم

    عدالت نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی،دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیے،اورمسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    واضح رہے کہ عدالت نے تھانہ کوہسار، رمنا ،نون، ترنول کے مقدمات کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کی ہے اس کے علاوہ تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 154 اور 155 کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے جب کہ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر 1195 کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی ہوئی ہے،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج، 4 اکتوبر احتجاج ،فیض آباد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

    سپر ٹائیفون راگاسا : چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

    علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش

    حکومتِ سندھ کا خواتین کے لیے پنک الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ