Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

    برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

    برطانیہ میں ایک مشہور ٹرک جس پر سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر والا پوسٹر لگا تھا،پرنامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک پر لگی ہوئی عمران خان کی تصویر پر کالی سیاہی گرائی گئی ہے جس پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ اب برطانیہ میں ہر جگہ ہی ردعمل میں خان کی تصویروں والے ٹرک نظر آئیں گے۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عدالتی اصلاحات کا اعلان

    شہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان اور اس کی تصویر سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں-

    ارم جعفری نے کہا کہ انہیں شاید یہ اندازہ نہیں ہےیہاں ہزاروں گاڑیوں پر عمران خان کی تصاویر ہیں۔ ریسٹورنٹس، دکانوں میں تصاویر ہیں، تم ایک ہٹاؤ گے ہم دس لگائیں گے۔

    سال 2026 ے آغاز کے ساتھ ہی یو اے ای میں کئی پالیسیوں میں تبدیلی

    ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

  • پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہوگا، ری ایکشن اس کے مطابق ہوگا ،رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہوگا، ری ایکشن اس کے مطابق ہوگا ،رانا ثنااللہ

    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کی پوری کوشش کررہی ہے، لیکن سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دے گا، پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہوگا، ری ایکشن اس کے مطابق ہوگا-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی سب کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن کر نہیں پا رہی، ان کے پاس صلاحیت ہی نہیں ہے، پی ٹی آئی تھوڑی بہت صلاحیت بروئے کار لائے گی تو سختی سے روکا جائےگا، شاید وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور سے چلنا ہی مشکل ہو جائے، حکومت اور ایجنسیاں غافل نہیں بیٹھی ۔

    رانا ثنااللہ نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں حکومت کا ہوم ورک مکمل ہے جبکہ پی ٹی آئی اپنا ہوم ورک کررہی ہے، پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہوگا، ری ایکشن اس کے مطابق ہوگا سیاست ٹیبل پر بیٹھ کر ہوتی ہے، احتجاج کرنے کو سیاست نہیں کہا جا سکتاعمران خان ہم سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے تھے، وہ آج بھی اسٹریٹ موومنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کا یوم تاسیس،لاہور،کراچی ،پشاور،کوئٹہ سمیت اضلاع کی سطح پر پروگرام

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے انہیں اجازت نہیں ملنی،اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس معاملے پر اسپیکر سے بات ہوئی تھی، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے، اب سنا ہے کوئی فیصلہ ہوگیا ہے، فیصلے کی کاپی جیسے ہی اسپیکر کو ملے گی وہ اس پر فیصلہ کر دیں گے۔

    فری لانسنگ میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبرپر ہے، وزیر خزانہ

  • پی ٹی آئی پنجاب  چیف آرگنائزر کا سخت فیصلوں کا اعلان

    پی ٹی آئی پنجاب چیف آرگنائزر کا سخت فیصلوں کا اعلان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیا اور کارکنان سے تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ ‏میں نے 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کا عہدہ سنبھالا اور میں ایک ایک کی کارکردگی اپنے کارکنان کے سامنے رکھوں گی، ‏آج تک کسی ریجن کسی ڈسٹر کٹ حتٰی کہ کسی یونین کونسل میں بھی کوئی نوٹیفکیشن میری مرضی سے نہیں ہوا۔

    punjab

    متحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ ‏سب ریجنل صدور مجھ سے پہلے سے لگائے گئے ہیں اور ہر ضلعی تنظیم انہوں نے اپنی مرضی سے لگائی ہے ‏پچھلی کارکردگی کی بنا پر میں کچھ سخت فیصلے کرنے جارہی ہوں اور ‏امید ہے کہ آپ سب میرا ساتھ دیں گے۔

    سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات پسِ پردہ خاصے بہتر ہوچکے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ

  • بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

    بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وکلا اور خاندان کے افراد کی ملاقات کل منگل کواڈیالہ جیل میں ہوگی۔

    ملاقات کیلئے پارٹی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کوارسال کردی ہے، فہرست میں وکلا سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہرخان اورطاہرسلطان کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثراوراحمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں،کل ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اوربشری بی بی کے فیملی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    اس ملاقات کوپارٹی کے اہم رہنماؤں اوربانی کے قریبی افراد کے درمیان رابطے اورمشاورت کا موقع قراردیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امورپربھی بات ہوگی۔

    کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

  • ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں-

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں جلد بلدیاتی انتخابات ہوں، پی ٹی آئی کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، پنجاب اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتاجتنے لوگ آئے تھے ، گارڈ کو دھکے مارےاور دروازے توڑے، صوبائی اسمبلی کی حدود میں نامناسب زبان استعمال کی گئی، وزیرداخلہ کےخلاف بھی نامناسب زباناستعمال کی گئی۔

    میری شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مریم نواز کو خط

    انہوں نے کہا کہ ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے توہین کردی، پی ٹی آئی والے مطالعاتی دورہ پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، این آر او چاہتے ہیں، ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں، پنجاب کے ضمنی انتخابات ن لیگ نے جیتے ہیں۔

    ریاستی اداروں اور انسداد پولیو مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر وڈیو نشر کرنے پر مقدمہ درج

  • اسلام آباد: پی ٹی آئی  کی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کی درخواست دے دی ہے۔

    ریجنل صدر عامر مغل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں سرکاری تعطیل ہے، جس کی وجہ سے امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 125یونین کونسلز کے لیے 1125 کونسلرز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے محدود وقت دیا گیا ہے، جو غیر منصفانہ ہے بلدیاتی ایکٹ 2015 میں بدنیتی پر مبنی ترامیم کی گئیں، جس سے دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا گیا۔

    عامر مغل نے مزید کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے براہِ راست انتخابات ختم کرکے ایسا قانون بنایا گیا کہ کونسلرز جیتنے کے بعد دباؤ میں آ کر اپنی وفاداری تبدیل کریں اس کے باوجود تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں سے شدید نفرت رکھتی ہے،اسلام آباد کی عوام صرف اور صرف عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے-

    عامر مغل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ‘بلا’ چھین لیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام کارکنان کاغذات نامزدگی میں خود کو “سنی اتحاد کونسل” کے امیدوار کے طور پر ظاہر کریں، جبکہ عامر مغل کی خصوصی ہدایات پر چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان اور سیکرٹری بلدیات کمیٹی انجم شہزاد تنولی نے چیف الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو کاغذات نامزدگی میں تین دن اضافے کی درخواست دی۔

  • پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کو تعلقات کا نشہ ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ آپ کن مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت 100 فیصد بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی نے دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، آج بھی ملک کے باہر ان کے لوگ گالیاں دے رہے ہیں،عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کو تعلقات کا نشہ ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ آپ کن مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ میں محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے خود بات چیت کے لیے تیار ہوں، کم از کم دہشتگردی سمیت دیگر قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مؤقف ہونا چاہیےپی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی۔ کور کمانڈرز نے آج جو پیغام دیا یہ مجموعی ہے کسی مخصوص سیاسی جماعت تک محدود نہیں۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کو جیل سے نکالنے کی بات کررہے ہیں ان کو پی ٹی آئی والے مانتے ہی نہیں،حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن عمران خان کو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا شوق ہے-

  • عمران خان کے بیٹوں کے بیان پر حکومتی ترجمان کا ردعمل سامنے آ گیا

    عمران خان کے بیٹوں کے بیان پر حکومتی ترجمان کا ردعمل سامنے آ گیا

    وفاقی حکومت کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلا یا فیملی سے ہونے والی ہر ملاقات سیاسی شکل اختیار کر لیتی تھی۔

    عمران خان کے بیٹوں نے ان کے والد کو قید تنہائی میں رکھنے اور ناقص کھانا فراہم کرنے سمیت تشدد جیسے حربے آزمانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم اب وفاقی حکومت کے ترجمان مشرف زیدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق ان کے بیٹوں کے بیان کی تردید کر دی ہے،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی بہن زیادہ بہتر آگاہی دے سکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن گزشتہ دس روز میں دو مرتبہ ان سے ملاقات کر چکی ہیں۔

    مشرف زیدی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تقریباً 860 دنوں سے قید میں ہیں اور اس دوران وہ اپنی بہنوں سے 137 سے 140 ملاقاتیں کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے 3 ہفتوں تک کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، کیونکہ ہر بار سیکیورٹی کا ایک بڑا مسئلہ پیدا ہو جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلا یا فیملی سے ہونے والی ہر ملاقات سیاسی شکل اختیار کر لیتی تھی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور انتظامی عدم استحکام کا ایک تسلسل رہا ہے، جس کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہےابق وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال کے وقت نواز شریف جیل میں تھے جبکہ اس وقت ملک میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت تھی۔

    مشرف زیدی کے مطابق پاکستان ایک مشکل خطے میں واقع ہے اور اس کے گرد ایران، افغانستان، چین اور بھارت جیسے بڑے ممالک موجود ہیں، جب ملک میں اندرونی بدامنی پیدا ہوتی ہے تو پاکستان کے دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تقسیم کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان کثیرالجہتی سفارت کاری کا خواہاں ہے اور ملٹی لیٹرلزم درحقیقت پاکستانی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے لیے ایک طرزِ زندگی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    مشرف زیدی نے کہا کہ پاکستان پر اس سے رقبے میں دس گنا بڑے ملک بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے معقول حد تک اپنا دفاع کیا پاکستان پر صرف بھارت کی طرف سے ہی حملہ نہیں ہوا، پاکستان پر ایران سے بھی ایک حملہ ہوا جبکہ افغانستان سے مسلسل دہشت گرد حملے بھی ہوتے رہے ہیں۔

  • اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دیں، اور کوئی آپشن نہیں، عمران خان

    اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دیں، اور کوئی آپشن نہیں، عمران خان

    سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان (imran khan)کا کہنا ہے کہ عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کے لیے تیار ہوں،اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، عدالتوں میں کیسز نہیں سنے جارہے، عدالتی دروازے بند ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام اب سڑکوں پر آکر آواز بلند کریں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے اب عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے،اپنے حقوق کیلئے نکلیں،تمام اسیران بالخصوص خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    سلمان اکرام راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دیں، اب ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں،بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی قید پر بھی نالاں تھے، بشریٰ بی بی کو ان کی اہلیہ ہونے پر جیل میں ڈالا گیا ہے، حکومتی ترجمان کے مطابق کہا گیا عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت دی گئی ہے جو سرا سر جھوٹ ہے، آج بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکیل سلمان صفدر سے مختصر ملاقات ہوئی ہے، جب فیصلہ سنایا جا رہا تھا تب نہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا گیا نہ اُن کے وکلا تھے۔

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی مزاحمت کی ہے،رانا ثنااللہ

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی مزاحمت کی ہے،رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی مزاحمت کی ہے اور وہ ملک کو تصادم اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں-

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی مزاحمت کی ہے، وہ مسلح جدوجہدکی طرف جاناچاہتے ہیں، عمران خان کی جوپالیسی ہے وہی ان سب کی ہے، یہ ان سے آگے پیچھے ہونےکی سوچ نہیں رکھتے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل اتھارٹیز واضح اور حکومت کی بھی تائید ہے، جیل رولز اور عدالتی حکم پر ملاقات ہو، ملاقات کے لیے جاتے ہیں تو ان کو قانون کے مطابق اجازت دی جائے گی، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں تصادم ہو تو ان کو فائدہ ہو اور پھر روزانہ پروگرام ہو، ان کا مقصد ہے کہ واٹر کینن استعمال ہو، پولیس سے تصادم ہو اور خبر بنے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کے معاملےکو سیاسی ایونٹ بنالیا ہے، یہ ملاقات کے لیے نہیں بلکہ احتجاج اور دھرنےکے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، یہ اڈیالہ کے باہر بیٹھ کر جو کچھ کررہے ہیں وہ سب رائیگاں جائےگا، یہ اپنا نقصان کررہے ہیں، پارٹی اور لوگوں کو بھی مشکل میں ڈال رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی 2022 والی غلطی نہ دہراتے تو وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے الیکشن کرانے کا اعلان کردیتے، یہ غلط فہمی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی میں مسلح جدوجہد کرنے کی صلاحیت نہیں، یہ چاہتے ہیں ملک میں انارکی اور امن و امان خراب کرکے مقاصد پورےکریں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبولیت کےگھمنڈ سے بھی یہ آہستہ آہستہ فارغ ہوتے چلے جائیں گے، ان کے یہ اقدامات عوام میں نفرت کا باعث بنیں گے، یہ سیاسی مخالفت، بعض میں پاکستان کے خلاف کام اور بدنامی کررہے ہیں، حکومت ان چیزوں کو دیکھ رہی ہے اور ان کا سدباب کررہی ہے دوسری طرف امریکا اس شخصیت کو ویلکم کررہا ہے بلکہ انہیں عظیم شخص کہتا ہے، یہ امریکا میں اہم شخصیت کو بدنام کرنا چاہتے تھے، یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ داخلہ بند ہوجائے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے صرف والد سے ملنے پاکستان آناچاہیں تو موسٹ ویلکم، صرف ملاقات کے لیے آئیں گے تو حکومتی پروٹوکول کے ساتھ مہمان بنا کر ملاقات کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے 2 یا 3 بار بھی ملاقات کریں پھر واپس چلے جائیں، یہ نہیں ہوسکتا وہ آئیں اور پھر کسی ریلی میں شامل ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں بھی قانون کے تحت صرف ملاقات کریں گی تو اجازت دی جائےگی، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی پاکستان میں سیکیورٹی سب سے اہم مسئلہ ہوگا، خدانخواستہ یہاں آکر کسی ریلی میں جائیں اور نقصان ہو تو یہ ملکی بدنامی کا باعث بنےگا، عمران خان کے بچے ریلی جلوس میں جانا چاہیں تو حکومت کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی یہ قومی کانفرنس نہیں کیوں کہ ہمیں تو بلایا ہی نہیں جارہا، کیا حکومت کے لوگ یا ن لیگ قومی پارٹی نہیں ہے؟ قومی کانفرنس تو اس وقت ہوگی جب یہ سب کو بلائیں گے، ہم تو انہیں اس سے پہلے 10 بار بلا چکے ہیں، وزیراعظم آن ریکارڈ ہیں، وزیراعظم نے فلور پر بھی ان کو دعوت دی، وزیراعظم نے کہا آئیں بیٹھ کر ملک کی بہتری کا سوچیں،یہ آئیں جو بھی مسائل ہیں وزیراعظم ان سے بات کرنے کو تیار ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کی دعوت دےگی تو فیصلہ حکومت ہی کرسکتی ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں، سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے اور ٹیبل پر مسائل کےحل کرنے کے حق میں ہوں۔