Baaghi TV

Tag: پی ٹی اے

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی اپیل منظور کرلی اورانہیں عہدے پر بحال کردیا ہے۔

    جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست میں جو استدعا نہیں کی گئی تھی وہ ریلیف بھی دے دیا گیا، نہ رولز کو چیلنج کیا گیا نہ ہی اٹارنی جنرل کو نوٹس کیا گیا،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا۔

    وکیل سلمان منصور نے موقف اپنایا کہ پٹیشن میں جو مانگا نا گیا ہو اس کو آرٹیکل 199 میں نہیں دیکھا جا سکتا، کورٹ نے خود لکھا کہ ساری بحث ابھی مکمل نہیں ہوئی،جسٹس محمد آصف نے کہاکہ آپ کو تو کافی موقع دیا گیا تھا ،میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن کے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رٹ پٹیشن میں سوال کیا گیا تھا کہ بطور ممبر پی ٹی اے تعیناتی نہیں ہو سکتی، آسامی غلط مشتہر کی گئی۔

    ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،سلمان علی آغا

    وکیل نے بتایا کہ رولز تبدیل ہو گئے تھے اور کابینہ نے منظوری دی تھی جس کے بعد تعیناتی ہوئی، 25 مارچ کو رولز تبدیل ہو چکے تھے جس کے بعد پٹیشن دائر کی گئی۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کردیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

    بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

  • صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیابی کی خبریں، پی ٹی اے کا ردعمل

    صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیابی کی خبریں، پی ٹی اے کا ردعمل

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے آن لائن دستیاب ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

    پی ٹی اے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا پی ٹی اے کے پاس موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی اتھارٹی اسے مینیج کرتی ہے، یہ ڈیٹا صرف لائسنس یافتہ آپریٹرز کے پاس ہوتا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ معلومات بظاہر مختلف ذرائع سے جمع کی گئی ہیں، جبکہ پی ٹی اے کے آڈٹس میں لائسنس یافتہ سیکٹر کے اندر کسی خلاف ورزی کے شواہد نہیں ملے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ غیر قانونی مواد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 1372 ویب سائٹس، ایپس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کیے جا چکے ہیں جو ذاتی ڈیٹا کی فروخت یا شیئرنگ میں ملوث تھے۔اتھارٹی کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    امریکا نے قطر کو پہلے ہی خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس، دوحا کی تردید

    ٹرمپ کا امن معاہدہ منظور ہوا تو غزہ جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے،نیتن یاہو

    نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

    کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر

  • موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

    موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کلوننگ اور آئی ایم ای آئی نمبرز میں غیر قانونی تبدیلی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

    پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ایبٹ آباد کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جہاں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز میں رد و بدل اور غیر قانونی پیچڈ ڈیوائسز فروخت کرنے کی شکایات تھیں،چھاپے ہری پور کے موچی بازار فوارہ مسجد کے قریب مرمت کی دکانوں اور مین جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر مارے گئے، ان کارروائیوں میں موبائل فونز، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آر سسٹم برآمد ہوئے، جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ آئی ایم ای آئی نمبرز میں چھیڑ چھاڑ اور کلون ڈیوائسز کی خرید و فروخت برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی اقدامات نہ صرف عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ سائبر فراڈ، مالی دھوکہ دہی، اغوا اور دیگر جرائم کے امکانات کو بھی بڑھاتے ہیں، کلون موبائلز پاکستان کے ڈیجیٹل نظام اور قومی سلامتی دونوں کے لیے خطرہ ہے، اس لئے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ قانونی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

  • بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنی ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں،اعدادوشمارجاری

    بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنی ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں،اعدادوشمارجاری

    بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 4 ہزار 349 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں، اب تک 4 ہزار 137 ٹیلی کام سائٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 4 ہزار 349 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہونے کے بعد اب تک 4 ہزار 137 سائٹس کو بحال کیا جاچکا ہے جب کہ 212 سائٹس تاحال متاثر ہیں، جن کی بحالی کا کام جاری ہے، بارش سے متاثرہ تمام 212 ٹیلی کام سائٹس پنجاب میں ہیں، جن کی بحالی کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق پانی زیادہ ہونے سے بجلی کی بندش اور سائٹس پر پاور سپلائی کے مسائل ہیں، اسی لیے بحالی میں تاخیر ہورہی ہے، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں متاثرہ سائٹس کی بحالی کے لیے ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، بارش سے متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی، جلد ہی تمام متاثرہ سائٹس فعال ہوجائیں گی۔

    بچے کے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم کو 3 بار سزائے موت کا فیصلہ

    رواں ماہ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا

    بھارت : اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چوہے نے 2 نومولود بچوں کو کاٹ لیا

  • پی ٹی اے نے  آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان

    پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کے انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (پی ٹی اے کو ہٹا دیا ہے۔

    پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن، بلاکنگ سسٹم اور مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے بعد پی ٹی اے اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) آپریشنز میں بہتری حاصل ہوگی۔پی ٹی اے کے مطابق اس عمل سے صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی بروقت رجسٹریشن اور ٹیکسز کی ادائیگی میں بھی سہولت میسر آئے گی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون صرف 60 دن تک ہی نیٹ ورک پر استعمال کیے جا سکیں گے، جبکہ مقررہ وقت میں ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں وہ ڈیوائس دوبارہ بلاک کر دی جائے گی۔

    ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے فون کالز ریسیو نہیں کیں

  • 80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل  کردیئے

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واجبات ادا نہ کرنے پر پانچ ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی اے کے مطابق نادہندہ کمپنیوں میں ورلڈ کال، وتین ٹیلی کام، وائس کمیونیکیشن، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ شامل ہیں۔ کمپنیوں کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی لیکن انہوں نے بقایا جات ادا نہیں کیے۔اتھارٹی نے سیلولر موبائل آپریٹرز اور کلاس ویلیو ایڈڈ سروس لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ ان کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات فوری طور پر بند کر دی جائیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق وتین ٹیلی کام کے ذمے 6.25 ارب، سرکل نیٹ پر 5.9 ارب، ورلڈ کال پر 5.69 ارب، ٹیلی کارڈ پر 4.07 ارب، ملٹی نیٹ پر 1.41 ارب اور ریڈٹون پر سب سے زیادہ 14.31 ارب روپے واجب الادا ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کی اصل رقم اور 56 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج ہے۔ ان کمپنیوں کے لائسنسوں کی علیحدہ علیحدہ سماعت کے بعد بقایا جات کی ادائیگی یا تجدید سے متعلق کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ کل 13 ایل ڈی آئی کمپنیوں میں سے 4 کے لائسنس 2024 میں تجدید ہوچکے ہیں، 7 کے لائسنس گزشتہ سال ختم ہوگئے، جبکہ 2 کمپنیوں کے لائسنس 2025 اور 2026 میں ختم ہوں گے۔اتھارٹی کے مطابق ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے یونیورسل سروس فنڈ کے اے پی سی چارجز بھی کئی سالوں سے واجب الادا ہیں، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کے خط اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

    پنجاب میں تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 افراد ریسکیو

    "میرا دل یوں یوں کر رہا ہے” خاتون صحافی کی کشتی میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

  • وی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے، پی ٹی اے

    وی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے، پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نےکہاہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این ) کے استعمال پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں،وی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے-

    یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں آن لائن رسائی اور ڈیجیٹل پرائیویسی سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کو وسیع پیمانے پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں محفوظ مواصلات، ڈیٹا کا تحفظ، اور محدود وسائل تک رسائی شامل ہےوی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے اور یہ ان کاروباری اداروں کے لیے نقصان دہ ہو گی جو عالمی روابط پر انحصار کرتے ہیں، پی ٹی اے نے وی پی اینز پر پابندی لگانے کے بجائے پاکستان کے آئی ٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے پر زور دیا۔

    پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نےکمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اگرچہ عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے کم ہے تاہم گزشتہ سال برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پی ای ایس بی نے ای روزگار پروگرام کا اعلان کیا۔

  • پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک

    پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک

    پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الیکٹرانک فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار 185 یو آر ایل بلاک کرنے کا عمل مکمل کیا۔

    پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ کی شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی، جس میں فیس بک، یوٹیوب، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز نے تقریباً 99 فیصد نشاندہی شدہ لنکس بلاک کر دیے۔رپورٹ کے مطابق سائبر فراڈ میں ملوث 98.76 فیصد یو آر ایل بلاک ہوئے۔ فیس بک نے ایک ہزار 357 میں سے ایک ہزار 246 یو آر ایل بلاک کیے، جس کی شرح 91.82 فیصد رہی۔ یوٹیوب نے 122 میں سے 99 لنکس بلاک کیے جبکہ 8 پر کارروائی زیر غور ہے، بلاکنگ کی شرح 81.15 فیصد رہی۔ انسٹاگرام پر بلاکنگ کی شرح 95.12 فیصد رہی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آن لائن اسکیمز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کے پاس ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان مقرر

    تھائی لینڈ: کمبوڈیا سرحد پر بارودی سرنگ دھماکا، 3 فوجی زخمی

    تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا

  • پی ٹی اے کا بڑا اقدام: لاکھوں  چوری شدہ اور جعلی موبائل فونز بلاک

    پی ٹی اے کا بڑا اقدام: لاکھوں چوری شدہ اور جعلی موبائل فونز بلاک

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون فراڈ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران جدید بلاکنگ سسٹم DIRBS کے تحت 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ جبکہ 5 کروڑ 50 لاکھ جعلی یا نقل شدہ موبائل فونز بلاک کر دیے۔

    یہ اقدام صارفین کو محفوظ رکھنے اور قومی موبائل نیٹ ورکس پر صرف رجسٹرڈ اور قانونی ڈیوائسز کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ پی ٹی اے کے مطابق بلاکنگ سسٹم DIRBS کے ذریعے ان تمام رپورٹ شدہ غیر قانونی فونز پر کارروائی کی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2019 سے اب تک پاکستان میں 13 کروڑ 60 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار کیے جا چکے ہیں، جن میں 37 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2024 میں 3 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار جب کہ 2025 کے ابتدائی پانچ ماہ میں 1 کروڑ 20 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز کی 94 فیصد طلب اب مقامی پیداوار سے پوری کی جا رہی ہے، جب کہ کمرشل درآمدات نمایاں کمی کے بعد صرف 7 لاکھ یونٹس تک محدود ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 میں یہی درآمدات 1 کروڑ 62 لاکھ تھیں۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 36 ہو چکی ہے، اور اس صنعت کے باعث اب تک تقریباً 60 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انفرادی درآمدی کیٹیگری کے تحت گزشتہ 6 برسوں میں حکومت کو 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی، جو مقامی پیداوار کی طرف منتقل ہونے کے باوجود ایک بڑی مالی کامیابی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے استعمال کے ضوابط کو مزید سخت بنانے اور صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 2026 میں شیڈول

    میٹا کا انسٹاگرام و فیس بک پر بچوں کے تحفظ کے لیے نئے فیچرز کا اعلان

    26 نومبر احتجاج کیس،حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ

  • پی ٹی اے میں کروڑوں روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف

    پی ٹی اے میں کروڑوں روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف

    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی­کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

    آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کے الاؤنسز خلاف ضابطہ لیے گئے قانون کے تحت ایم پی ون اور ایم پی ٹو گریڈ کے افسران کو علیحدہ الاؤنس دینا خلافِ ضابطہ ہے اور چیئرمین و ممبران پی ٹی اے غیرقانونی طور پر یہ رقوم وصول کرتے رہے ہیں 2011 سے 2013 کے درمیان ان الاؤنسز کی وصولی نہیں کی گئی تھی، جب کہ یہ معاملہ 2008 سے زیر التوا ہے۔

    ممبر فنانس پی ٹی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزارت قانون کی رائے ہے کہ ایم پی ون افسران کے لیے ایسی کوئی قدغن نہیں کہ وہ صرف بنیادی تنخواہ ہی لیں اور اس بارے میں کابینہ نے پی ٹی اے ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط

    چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کے حل کے لیے آڈٹ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور وزارت قانون کا مؤقف ہے کہ یہ الاؤنسز خلاف ضابطہ نہیں ہیں معاملہ اب پارلیمنٹ میں ترمیم کے لیے زیر غور ہے۔

    کنوینئر کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ جب تک قانون میں ابہام موجود ہے، کیا چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو الاؤنسز لینے چاہییں؟ اس پر ممبر کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ اگر ایکٹ میں ترمیم منظور ہو بھی جائے، تب بھی ماضی میں لیے گئے الاؤنسز کی رقم واپس کرنا ہوگی کیونکہ کسی بھی قانون کا اطلاق ماضی پر نہیں ہو سکتا۔

    بعد ازاں پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی پہلگام حملے کی مذمت