Baaghi TV

Tag: پی ٹی اے

  • سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا پھیلانے والی 19ویب سائٹس کی نشاندہی

    سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا پھیلانے والی 19ویب سائٹس کی نشاندہی

    سوشل میڈیا پر جعل سازی کا سلسلہ نہ تھم سکا
    سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا پھیلانے والی مزید 19ویب سائٹس کی نشاندہی کر لی گئی،موجودہ حکومت کو جہاں کئی مہنگائی ، بے روزگاری اور عدم استحکام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو وہیں حکومت کو سوشل میڈیا پر کردار کشی منفی پروپیگنڈا اور من گھڑت افواہوں کا بھی محاسبہ کرنا ہے. حکومت اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے آئے روز کوئی نا کوئی شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے جس پر قابو پانا بہت ضروری ہے.

    وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کوفوری ایکشن کی ہدایت کر دی ویب سائٹس پراداروں اورشخصیات کیلئے منفی پروپیگنڈا کیا جاتا تھا ان ویب سائٹس کو منفی ٹول کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ، وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پھیلانے والی ویب سائٹس کو فوری بلاک کیا جائے،منفی پروپیگنڈے میں ملوث ویب سأٹس کی تعداد 97 ہوچکی ،80 ویب سائٹس کو پہلے بند کرنے کیلیے بھیجا گیا پہلے بھیجی گئی ویب سائٹس ابھی تک بند نہیں ہوئیں ،

    پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نشاندہی والی ویب سائٹس کے حوالے سے جلد ایکشن لیا جائے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے تحریک انصاف کے کارکنان اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، عمران خان خود بھی پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں،اسی پروپیگنڈے کی وجہ سے ہی نو مئی کو شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، نومئی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، اور اسکے پیچھے مکمل طور پر غلط کہانیاں اور پروپیگنڈہ تھا، نوجوان نسل کے زہنوں کو خراب کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے،

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • انٹرنیٹ کب کھلے گا؟ کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلے

    انٹرنیٹ کب کھلے گا؟ کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دے دیا ،

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو کابینہ اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے وزیراعظم کوئی اقدامات کریںاس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتا ہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا

    دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا ، اب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ تین دن اور بند رکھا جا سکتا ہے،عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا ،اس دوران جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی گئی ،وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں ملک میں پیدا صورتحال کے حوالہ سے سخت فیصلے کئے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ جو کچھ ہو چکا جو کچھ کیا جا رہا ہے اس کی قطعی معافی نہیں ،سہولت کار، ہدایتکاروں سمیت سب کو بھگتنا ہو گا پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے اور حصہ لینے والوںں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہو گا

    اجلاس میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کے بارے بھی بات چیت ہوئی تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا،یہ کہا گیا کہ تین دن انٹرنیٹ اور بند رکھا جائے اہم اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج شام کو اجلاس میں کیا جائے گا

    دوسری جانب ‏موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ،جی ایس ایم اے نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ ‏انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت ، تعلیم سماجی و معاشی بہبود کے لیے مسائل کا سبب بن رہی ہے ٹیلی کام شعبہ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر گہری ضرب پڑی ہے ‏انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری اور معاشی انتظام کے اقدامات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے عالمی تنظیم ڈیجیٹل خدمات کی معطلی کے احکامات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی. پی ٹی اے

    وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی. پی ٹی اے

    وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی. پی ٹی اے

    سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم بعد عوام توقع کر رہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی۔ لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابطق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کو تا حال وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

    دوسری جانب انٹرنیٹ بند ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے اور معاملات شدید ترین بحران کا شکار ہیں کیونکہ بہت سارے ایسے لوگ جن کا روزگار نیٹ سے وابسطہ ہے کیلئے کافی پریشانی پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں نے درخواست کی ہے کہ انٹرنیٹ جلد از جلد بحال کیا جائے.

  • وزیر اعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے پاکستان میں بلاک آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےیہ ہدایت تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر کی کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔

    پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    وزیراعظم نے وزیر آئی ٹی اور وزیر ٹیلی کام کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر قانون، وزیر اطلاعات ، وزیر تجاورت اور وزیر مواصلات بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    علاوہ ازیں کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے، کمیٹی پی ٹی اے کے وکی پیڈیا بلاک کرنے کے ایکشن کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی وکی پیڈیا سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے دیگر طریقوں کی بھی سفارش کرے گی۔

    وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کی صدارت کریں گے، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    چند روز قبل پی ٹی اے نے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو 48 گھنٹے کے لیے ڈی گریڈ کرنے کے بعد اس کی سروسز پاکستان میں مستقل طور پر بلاک کر دی تھیں۔

    وکی پیڈیا کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا امید ہے کہ حکومت پاکستان جلد پابندی ہٹا دے گی اور معلومات سب انسانوں کے لیے کے ہمارے مقصد میں بھرپور تعاون کرے گی۔

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین…

  • پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر بلاک ہونے والی آن لائن سروس وکی پیڈیا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وکی پیڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پی ٹی اے نے ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا ہے۔

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک


    ویب سائٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ہمیں پی ٹی اے کی جانب سے یکم فروری کو بتایا گیا کہ وکی پیڈیا کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور پھر 3 فروری کو غیر قانونی مواد کا جواز بنا کر ہماری سروس کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

    مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

    آن لائن سروس نے بتایا کہ ہم ’معلومات سب انسانوں کے لیے‘ پر یقین رکھتے ہیں اور وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو بلا معاوضہ معلومات کی رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔


    ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان ہر کسی کو معلومات تک رسائی کے حق میں ہمارا ساتھ دے گی اور وکی پیڈیا سروس اور پراجیکٹس کو فوری بحال کرے گی تاکہ پاکستان کے لوگ دنیا بھر میں اپنے معلومات کو شیئر کر سکیں۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

  • وکی پیڈیا  توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    آن لائن ویب سائٹ وکیپیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے تصدیق کی ہے کہ انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا سروس کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔

    حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔

    وکیپیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور ناہی وکیپیڈیا کے حکام پی ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکیپیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا،پی ٹی اے ملک کے مقامی قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے چند روز قبل وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا-

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  • قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے

    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکارہ مہوش حیات، کبری خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکاراؤں مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے نے اپنے جواب جمع کرائے۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی، کیا مواد ہٹا دیا گیا؟جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ مہوش حیات کا بیان لے لیا گیا ہے تاہم کبری خان کا بیان لینا باقی ہے۔

    تفتیشی افسر سائبر کرائم نے بتایا کہ پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ متعلقہ مواد جلد ہی ہٹا دیا جائے گا۔

    پی ٹی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ قابل اعتراض مواد جو خود ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا گیا۔ جس مواد کو بیرون ملک سے ہٹایا جانا ہے اس کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا ہے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شکایت نمبرز جاری کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں جلد ہی مواد ہٹا دیا جائے گا اور تحقیقات کرلی جائیں گی۔

    عدالت نے پی ٹی اے، وفاقی حکومت، ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات اور کبریٰ خان نے عادل راجا کے بیان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت، بے ہودہ الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تمام مواد ہٹایا جائے۔

  • پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سائبرسیکورٹی کا پول کھول دیا

    پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سائبرسیکورٹی کا پول کھول دیا

    پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی سائبر سیکورٹی کا پول کھول دیا
    صدر وزیراعظم آفسز سمیت تمام سرکاری محکموں کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والا سرکاری ادارہ این ٹی سی کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنزپرمبنی سائبر سیکیورٹی سالانہ رپورٹ میں سب سے آخری نمبر پر آ گیا
    این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022کوجانبدارقراردیتے ہوئے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد(رپورٹ، محمد اویس)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری ہونیو الی سائبر سیکیورٹی رپورٹ نے وفاقی صوبائی حکومتوں اورسرکاری اداروںکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی سائبر سیکورٹی کا پول کھول دیا،صدر وزیراعظم آفسز سمیت تمام سرکاری محکموں کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والا سرکاری ادارہ این ٹی سی کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنزپرمبنی سائبر سیکیورٹی سالانہ رپورٹ میں سب سے آخری نمبر پرآگیا ،

    این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022 کوجانبدارقراردیتے ہوئے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے نجی ٹیلی کام آپریٹرزسرے فہرست ہیں،سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے حوالے سے 12 اداروں کی فہرست میں این ٹی سی9 ویں نمبر پراور کیٹگری نمبرون میں سب سے آخر 6 ویں نمبر پر آیاہے ۔این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022 کوجانبدارقراردیتے ہوئے کہاکہ این ٹی سی کو آخری نمبر پر رکھنے پر پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج رہے ہیں ۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ریاست کے زیر انتظام تمام اداروں کو ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ این ٹی سی حکومت پاکستان کے لیے سرکاری ٹیلی کام ،آئی سی ٹی سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔جو سرکاری دفاتر اور ان کے جزوی یونٹوں کو جدید کالنگ، براڈ بینڈ، ڈیٹا سینٹر سروسز، ویب ہوسٹنگ، آئی ایس ڈی این اور ریڈیو وائرلیس نیٹ ورکنگ کی سہولیات فراہم کرتاہے۔ ادارے کی ذمہ داریوں میں سرکاری محکموں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا اور ہر قسم کے سائبر حملوں سے سرکاری ڈیٹا کی حفاظت شامل ہے تاہم پی ٹی اے کی سائبرسیکیورٹی سالانہ رپورٹ برائے 2022 نے ا کارپوریشن کی کارکردگی پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ،

    خود کو سب سے زیادہ محفوظ کہنے والے ادارے این ٹی سی کو کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر) کی سالانہ رپورٹ میں12 ٹیلی کام آپریٹروں کی لسٹ میں9واں نمبر ملاہے۔ جن کی درجہ بندی ان کے نیٹ ورک کے سائز، لائسنس کی اقسام اور د یگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کٹیگری نمبر ون جس میں تمام موبائل فون آپریٹر اور ایک سے زائد لائسنس کے حامل بڑے فکسڈ لائن آپریٹرز شامل ہیں۔کیٹیگری ون میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (پی ایم سی ایل) جاز 100 میں سے96.63 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست رہا۔اس کے بعد ٹیلی نار پاکستان 94.23 پوائنٹ کے ساتھ رنر اپ رہا۔92.78پوائنٹ کے ساتھ زونگ تیسرے نمبر پر ،87.89پوائنٹ کے ساتھ یوفون /پی ٹی سی ایل چوتھے ،76.74 پوائنٹ کے ساتھ ٹرانس ورلڈ پانچویں اور 74.03پوائنٹ کے ساتھ چھٹے اور آخری نمبر پر این ٹی سی آیا۔ جبکہ دوسری کٹیگری میں درمیانے درجے اور بڑے آپریٹرز/آئی ایس پیز شامل ہیں۔ دوسری کٹیگری میں ریڈ ٹون سرفہرست جبکہ ملٹی نیٹ رنر اپ رہا۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ مجموعی سائبر سیکیورٹی انڈیکس(سی ایس آئی)شامل ہے

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    علاوہ ازیں ٹیلی کام آپریٹرز کی درجہ بندی ان کی 16 سیکیورٹی ڈومینز کی تعمیل کی سطح کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی آئی ایس آر میں 104 سیکیورٹی کنٹرولز شامل ہیں۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے کے مضبوط اور کمزور شعبوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور گزشتہ سال سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ اہم واقعات کے بارے میں مجموعی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے آخری نمبر پر آنے پر نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی) کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دیتے ہوئے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022 کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہاکہ این ٹی سی کو آخری نمبر پر رکھنے پر پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج رہے ہیں حکام کا موقف تھا کہ پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2022 ہمارے ساتھ شیئر کئے بغیر شائع کردی گئی ہے پی ٹی اے نے ہمیں آگاہ نہیں کیا کہ کس وجہ سے پوائنٹ کم دیے گئے ہیں اس پر باقاعدہ پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کررہے ہیں. این ٹی سی حکام نے کہا کہ پی ٹی اے کے منظور کردہ آڈیٹر ایس جی ایس نے ہمارا آڈٹ کیا اور انہوں نے ہمیں 88 پوائنٹس دیئے ہیں

  • پاکستان کی تاریں سب میرین کیبل کے ذریعے فرانس سے جُڑگئیں

    پاکستان کی تاریں سب میرین کیبل کے ذریعے فرانس سے جُڑگئیں

    لاہور:پاکستان اینڈ ایسٹ افریقہ کنیکٹنگ یورپ (پی ای اے سی ای) کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ نے کراچی سے مارسیلیا، فرانس تک کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لئے سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیبل کا پاکستان مصر سیگمنٹ کراچی اور ظفرانہ (مصر) کو ملاتا ہے جس کی کل لمبائی 5,800 کلومیٹر ہے۔ پاکستان سے فرانس تک کنیکٹیویٹی مکمل ہونے کے بعد سروس کے لیے تیار ہے۔

    بیان کے مطابق اس حوالے سے پیس کیبل کی انتظامیہ پر مشتمل سینئر عہدیداروں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے آن لائن اور بالمشافہ ملاقات کے دوران آگاہ کیا۔ وفد میں پیس مینجمنٹ کے سی او او سن ژاؤہوا، پیس مینجمنٹ ڈائریکٹر ژانگ ڈونگہائی، کمرشل ڈائریکٹر کرس ژانگ، (آن لائن) اور پیس کیبل، کنٹری منیجر پاکستان، شعیب اشفاق قریشی، (بالمشافہ) شامل تھے۔

    وفد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لئے بھرپور دلچسپی ظاہر کی گئی اور پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر منسلک کرنے کے عمل میں مزید تیزی لانے کے لیے اختراعی ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی سلوشنز کی ترقی کے حوالے سے بھی مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    پیس کیبل ابتدائی طور پر پاکستان سے فرانس تک 15,000 کلومیٹر پر طویل زیر سمندر کیبل ہے، جو پاکستان سے سنگاپور تک 6,500 کلومیٹر تک کا اضافی پھیلاؤ رکھتی ہے، جس کا مین ٹرنک سنگاپور، پاکستان، کینیا، مصر اور فرانس میں ہے اور اس کی شاخیں مالدیپ، مالٹا، قبرص وغیرہ سے جڑی ہوئی ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق یہ سب میرین کیبل پاکستان کے بین الاقوامی روابط میں انتہائی تیزتر، اعلیٰ صلاحیت، کم تاخیر اور ریڈنڈینٹ کنیکٹویٹی میں اضافے کا باعث ہو گی۔

  • ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جلد گھنٹوں کے خلل کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننےوالےڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل اور دیگر تین کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ، صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا نجی اداروں، گھروں اوردفاتر میں پی ٹی سی ایل اورزونگ کی انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی-


    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


    ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر تھا ترجمان پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کیچ ،پنجگور،گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر ہوئی ہے-