Baaghi TV

Tag: پی پی پی

  • ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، صدر مملکت

    ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، صدر مملکت

    لاڑکانہ: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،ماضی ایک حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، عمران خان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک بیوقوف آدمی نے ساری دنیا سے تعلقات خراب کردیئے تھےلیکن اب ہم نہ صرف بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کررہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

    انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، اور آج ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کرتا ہےبینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    آصف زرداری نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہاکہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے لیکن لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے، ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، ملٹری سیکریٹری نے جنگ سے قبل مجھے آکر کہاکہ بنکر میں چلیں تو میں نے کہاکہ لیڈر کبھی بنکروں میں نہیں مرتےدھرتی ماں کو جب بھی ضرورت پڑی، ہم تن، من، دھن لگانے سے گریز نہیں کریں گےہم جنگ کے شوقین نہیں ہیں، لیکن جو بھی ہماری دھرتی کی طرف دیکھے گا اسے ہماری فوج ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہے-

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

  • پی ٹی آئی  رہنماپیپلز پارٹی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماپیپلز پارٹی میں شامل

    پاکستان تحریک انصاف کےایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

    تحریک انصاف ضلع لیہ سے سجاد حسین العمروف سجن خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،بلاول بھٹو سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی ،صاحبزادہ نجیب سلطان نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز و دیگر نے بھی ملاقات کی ،بریگیڈیئرریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا,wa رہے چند روز قبل ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پیپلزپارٹی نے  مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،شرجیل میمن

    پیپلزپارٹی نے مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی-

    کراچی کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ روز سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے ریلی میں ہنگامہ آرائی پر شرجیل میمن نے کہا کہ کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، کل ہم نے سب کو کلچر ڈے پر مبارک باد بھی دی تھی،کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،پیپلزپارٹی نے مارشل لا کا سامنا کیا، آصف زرداری کو بغیر کسی ثبوت اور سزا کے 12 سال جیل میں رکھا گیا مگر ہم نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی،آج ایک شخص ملک کے خلاف سازشیں کررہا ہے جو قابل مذمت ہیں اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف رہا ہے اور اُس کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ کا ڈینگی روک تھام اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار، محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب

    ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

  • پی پی پی اور جے یو آئی کا  ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی نے ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،پیپلزپار ٹی اور جے یوآئی اپوزیشن اتحاد کے لیے دیگر پارٹیز سے رابطے کریں گی، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی، خورشید شاہ اور ظاہر شاہ شریک تھے، جبکہ ملاقات کے دوران جے یو آئی کے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود ،اسجد محمود موجود تھے۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی سے تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں،کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کررہا لیکن تعلقات کو بہتر بنانا میرے مقاصد میں سے ہے، میں پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف کی حد تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتاہوں، میں پی ٹی آئی کی تلخی اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا۔

    چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا جواب ان سے پوچھ لیں اس غیر معقول سوال کا جواب میں کیوں دوں؟ میں نے خیبر پختون خوا میں عدم اعتماد کی بات پی ٹی آئی کے خلاف نہیں کی، میں نے مشورہ دیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، میں نے پی ٹی آئی کے اندر تبدیلی لانے کی بات کی ہے، میں نے اپوزیشن کی سودا بازیوں اور ارکان توڑنے کے بجائے پی ٹی آئی کے اندر نئی ایڈمنسٹریشن کی بات کی ہے۔

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی کشتی “ہندالہ” روانہ

  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    کے پی پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

    صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت

    ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی

  • حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسی شد و مد سے آواز کیوں نہیں اٹھاتے –

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے،سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسی شد و مد سے آواز کیوں نہیں اٹھاتے، حافظ نعیم کی جانب سے اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت سندھ پر الزامات لگانا مناسب نہیں حافظ نعیم شاید بھول رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جن ممبران پر انہوں نے مقدمے قائم کئے تھے، انہوں نے حافظ نعیم کو ووٹ دینا پسند نہیں کیا جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئرشپ نہیں ملی، ان کے دو میئر آمریت کے مرہون منت تھے جماعت والوں کو بھی اب تعمیری سیاست کرنی چاہیے، نفرت پر مبنی بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

    حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، ترجمان سندھ حکومت

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں حاف نعیم نے کہا تھا کہ ہم نےجیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، میئرکراچی کےانتخاباتی الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کے 32 لوگ نہیں آئے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کوکامیاب سیاست دان کہا جاتا ہےاس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا کراچی میں مئیر کی سیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

    کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان

  • متحدہ نے ایران پر حملے کے بہانے ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی،شرجیل میمن

    متحدہ نے ایران پر حملے کے بہانے ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی،شرجیل میمن

    سندھ کےسینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کا گٹھ جوڑ واضح طور پر سامنے آ چکا ہے جو کل تک سیٹوں پر لڑ رہے تھے، آج اسمبلی میں ایک ساتھ کھڑے نظر آئے یہ اتحاد ایک نیا پیغام ہے، لیکن عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان ابھرتے ہوئے اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا –

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے مسلسل راہِ فرار اختیار کرتی رہی ہے کیونکہ عوامی سطح پر انہیں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔ سندھ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا، اور ہم نے کراچی سے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور کھالوں کی سیاست کا خاتمہ کیا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ متحدہ نے ایران پر حملے کے بہانے ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی لیکن وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کا آغاز ہی اس حملے کی مذمت سے کیایہ سب کچھ ایک ڈرامہ تھا جو بے نقاب ہو چکا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ بار کی فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست
    شرجیل میمن نےکہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مثبت سیاست کی حامی رہی ہے لیکن جو لوگ غنڈہ گردی کی سیاست کرتے ہیں، ان کے لیے پیغام ہے کہ ہم نہ پہلے ان سے ڈرے، نہ آئندہ دباؤ میں آئیں گے، اگر ایم کیو ایم کو واقعی کراچی کے عوام کی فکر ہوتی تو وفاقی بجٹ میں کے فور اور حیدرآباد-سکھر موٹر وے جیسے منصوبوں پر احتجاج کرتی، لیکن وہاں یہ لوگ کٹھ پتلی بنے بیٹھے رہے۔

    لاہور ہائیکورٹ بار کی فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست

    سندھ کے وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا احتجاج صرف اور صرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے جس طرح بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا، وہ اپوزیشن کی سیاست کے خاتمے کا باعث بن چکا ہے ، انہو ں نے بجٹ کو ”انتہائی شاندار“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کل اس پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی سندھ اسمبلی ارکان کو سب سے کم اعزازیہ دیا جاتا ہے، جسے دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے گا۔

    سندھ کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

  • دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، شرجیل انعام میمن

    دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، اس جنگ کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ساتھ 24 کروڑ عوام نے جیتا ہے، پاکستان کی میڈیا نے صرف سچ دیکھا اور بولا-

    کراچی میں پی پی پی کی جانب سے یومِ تشکر کے پیشِ نظر منقعدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیڈر شپ کی ہدایت پر سندھ بھر میں یومِ تشکر و یومِ فتح منا رہے ہیں بلاول بھٹو نے انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کی جنگ لڑی ہمیں ایٹمی قوت ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں سپریم کمانڈر کی حیثیت سے صدر آصف علی زرداری بھی موجود تھے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو دھول چٹائی، یہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا، دشمن کو شکست دینے پر پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، اس جنگ کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ساتھ 24 کروڑ عوام نے جیتا ہے، پاکستان کی میڈیا نے صرف سچ دیکھا اور بولا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جنگ میں فتح کے بعد بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، تقریب میں اصل ہیروز افواجِ پاکستان کے جوان ہیں ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما تقریب میں شریک ہوئے ہیں، ہمیں کوئی بھی طاقت ہرا نہیں سکتی، مودی کو رافیل پر گھمنڈ تھا، ہماری فضائیہ نے رافیل گرائے، بھارت کے خلاف آپریشن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد کیا گیا ہم نے میڈیا کی جنگ میں بھی فتح حاصل کی، سو شل میڈیا نے بھارتی میڈیا کو زیرو بنا دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی خاندان ایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ نےمشکل وقت میں ہماری مدد کی ، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط رہی ، پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی بھارت نے رافیل توخرید لیے مگر چلانے والے نہیں ہیں، افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

  • پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے،شرجیل انعام میمن

    پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے،شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہورہی ہے اور کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔

    کراچی میں ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متنازع کینالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے، لوگوں کے جائز خدشات ہیں نگراں حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کینالز بنائیں پانی موجود ہے اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی بعد میں جاگی ہمارے پاس رکارڈ موجود ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مخالفت کی، 16 جون کو وزیر اعلی نے سمری سائن کی اور 3 جولائی کو سمری وفاق کو پہنچ چکی تھی۔

    پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ،وزیراعظم

    شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پاس سارے خطوط موجود ہیں جو ہم نے کینالز کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کا یہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نہیں بنائے جائیں، جہاں سے آپ پانی لیتے ہیں ان کو بھی بتا دیں کہ ہم آپ کا پانی لے رہے ہیں، صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہےجہاں جہاں ہماری میٹنگز ہوئی وہاں ہم نے مخالفت کی پنجاب میں زیر زمین میٹھا پانی موجود ہے اس سے کاشتکاری ہوسکتی ہے۔

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا دو دن پہلے فون آیا اور انہوں نے کہا وزیر اعظم صاحب اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہیں، رانا ثناءاللہ سے کل اور آج بھی بات ہوئی، شہباز شریف پوری ملک کے وزیر اعظم ہیں، لوگوں کے خدشات ختم کرنے چاہیے ملک عوام کے ساتھ ہوتا ہے91 کے معاہدے کے تحت بھی ہمیں پانی نہیں مل رہا ہے قانونی اور آئینی طور پر جو ہمارا پانی کا شیئر بنتا ہے وہ دے دیں احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن سڑکوں کو بلاک نہ کریں، ٹرکوں میں مویشی پھنسے ہوئے ہیں ان کو خوراک نہیں پہنچ پا رہی ہے، ایکسپورٹ کا سامان پھنسا ہوا ہے میری التجا ہے کہ لوگوں کا خیال کریں، احتجاج کو پرامن رکھیں۔

    علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    شرجیل میمن نے کہا کہ اس معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہورہی ہے اور کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں رانا ثنااللہ نے بات کی ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں،اگر ہمارے طرف سے بھی شعلہ بیانی ہوئی تو بات بنے گی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، ن لیگ اپنی وزراء کو سمجھائے ورنہ پھر شاید ہم اپنے ترجمانوں کو روک نہ سکیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔

    ہارون نور محمد: جنہیں مادر وطن کی محبت ایک بار پھر پاکستان لے آئی

  • نواز ، شہباز شریف  کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

    نواز ، شہباز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔

    باغی ٹی وی : رانا ثنا اللہ خان نے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہییں اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں۔

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے، آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔

    ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی