Baaghi TV

Tag: پی پی پی

  • ایم کیو ایم عوامی اعتماد کھو چکی، اسی وجہ سے شارٹ کٹ ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن

    ایم کیو ایم عوامی اعتماد کھو چکی، اسی وجہ سے شارٹ کٹ ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن

    کراچی:سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو ایم کیو ایم کی سیاسی بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عوامی اعتماد کھو چکی، اسی وجہ سے شارٹ کٹ ڈھونڈ رہی ہے-

    سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو ایم کیو ایم کی سیاسی بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے انہیں کراچی کے لیے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر وفاق سے سوال کرنے کا مشورہ دیا وفاقی مداخلت کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا بلیک میلنگ کا ثبوت ہے، ایم کیو ایم عوامی اعتماد کھو چکی ہے، اسی وجہ سے اب شارٹ کٹ ڈھونڈ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے معاملات وفاق کے ہاتھ میں دینے کی بات وفاقی ڈھانچے کے خلاف سازش ہے، سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے، یہ مینڈیٹ کسی پریس کانفرنس، دھمکی یا سیاسی بلیک میلنگ سے تبدیل نہیں ہوسکتا، ایم کیو ایم اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈالنے کے بجائے وفاقی اتحادیوں سے سوال کرے۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ساتھیوں اور گورنر شپ سمیت دیگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے۔

    فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ساتھیوں، آرٹیکل 140 اے، سندھ کی گورنر شپ اور اربن ڈیولپمنٹ پیکج جیسے مطالبات منظور نہ ہوئےتو ایم کیو ایم پاکستان جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط لکھے گی اور اپنے 22 اراکین کے لیے اپوزیشن بینچوں پر جگہ بنانے کی درخواست کرےگی 2022 میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دستخط کیے ، وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس معاہدے کے ضامن اور گواہ تھے، آخری وارننگ ہے، وزیر اعظم معاہدے پر عمل درآمد کروائیں کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے انتظامی یونٹ بنائیں، فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے بتایا ہے گورنر سندھ کو ہٹانے میں اُن کا ہاتھ نہیں ہے، وفاق اس معاملے پر وضاحت کرے۔

  • عالمی سطح پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی،بلاول بھٹو

    عالمی سطح پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے-

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی میں رینجرز کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کی تعر یف کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے کیمپ پر قبضہ کرنے کی مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ انہوں نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا –

    ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کےلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیابلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ فعل سےواضح ہوا کہ عالمی سطح کےسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پُرعزم ہے۔

  • حکومت کو پیٹرول کی قمیت 225 روپے 3 سال تک فکس کرنی چا ہئے، حافظ نعیم الرحمان

    حکومت کو پیٹرول کی قمیت 225 روپے 3 سال تک فکس کرنی چا ہئے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی قاتل ہے، جمہوریت اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ضد ہیں-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کا آدھا بجٹ سود میں جاتا ہے، ایک اقلیتی رکن نے بھی کہا کہ سود اللہ سے جنگ ہے، لیکن اس کے باوجود سودی نظام کو ختم کرنے کے بجائے مزید بڑھایا جا رہا ہے قرضوں پر سود کی ادائیگی کا پورا بوجھ پاکستانی عوام پر پڑتا ہے سود کی ادائیگی کے باعث 540 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

    اعلیٰ عدالتی احکامات کے باوجود حکومت سود ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، نئے بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں، بجٹ میں تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا اور مہنگائی 8 فیصد بڑھی، مہنگائی کے دور میں نجی شعبے کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، تنخوا ہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو 43 ہزار روپے میں ایک گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں بلاول بھٹو یہ بھی بتائیں کہ ان کے والد کی زمینوں پر کام کرنے والے ہاریوں کی کم از کم تنخواہ کتنی ہے۔

    انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بدترین فسطائیت قائم ہے عوامی رائے کو کبھی تسلیم نہیں کیا گیا کراچی کا میئر قابض ہے ، یہاں بھی جمہوریت کو قبول نہیں کیا گیا،سندھ میں گزشتہ 40 سال سے پیپلز پارٹی حکمران ہے، اس کے باوجود صوبے کے بچوں کی حالت زار نہیں بدلی، ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، نہ مناسب سڑکیں ہیں اور نہ ہی معیاری تعلیم۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی قاتل ہے، جمہوریت اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ضد ہیں، صوبے پر 18 سال سے پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے، اندورنِ سندھ میں بچوں کو تعلیم اور صحت کیوں نہیں مل رہی، بنیادی صحت مراکز کا برا حال ہے، سندھ میں تعلیم روزگار اور صحت کا فقدان ہے، شہر میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ موجود نہیں، سوال ہے ان سے جن لوگوں نے میئر اور پیپلز پارٹی کو ہم پر مسلط کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کی صورتحال سب کے سامنے ہے شہر کی سڑکوں کا بھی برا حال ہے کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کی جا نب سے پیش کی گئی انٹرن شپ آفر کے لیے 8 ہزار بچوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں سندھ حکومت نے طلبہ کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن ملی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے مسائل پر کوئی مؤثر آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔

    انہوں نے کہا کہ کبھی بریف کیس لے کر گلگت بلتستان اور بلوچستان پہنچ جاتے ہیں گلگت بلتستان میں ارکان کی خرید فروخت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سےکی جا رہی ہے، پیٹرول پر لیوی کا اطلاق ان پر ہو رہا ہے جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، لیوی اس لیے کم کی گئی ہے کہ ہدف پورا کر کیا گیا، لیویز کا نفاذ ناجائز ہے، لیوی کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے،28 فروری کی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں کی گئیں-

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں ، سلیب سسٹم ختم کیا جائے، آئی ایم ایف کے کہنے پر لیوی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے یہ 24 واں آئی ایم ایف پروگرام ہے اور ہر مرتبہ یہی کہا جاتا ہے کہ یہ آخری پروگرام ہوگ حکومت کو پیٹرول کی قمیت 225 روپے 3 سال تک فکس کرنی چا ہیے۔شہر کے 90 فیصد لوگ موٹر سائیکل استعمال کر تے ہیں، اس لیے عوام کو فوری ریلیف دیا جانا چاہیے بجلی پیدا نہ ہونے کے باوجود اس کی ادائیگی کی جا رہی ہے آئی پی پیز کے معاہدوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چا ہیے انہوں نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ ایف بی آر کیا کر رہا ہے ، 80 فیصد ٹیکس بھی جمع نہیں کر پاتا اور اس کے 25 ہزار ملازمین موجود ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 800 ارب روپے اپنے انتظامی اخراجات پر خرچ کر دیے ہیایران نے امریکا اور اسرائیل کو شکست دی ہے، تاہم اسرائیل اب بھی لبنان پر حملے اور فلسطین پر بمباری کر رہا ہے انہوں نے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ حکومت نے ثالثی کے حوالے سے جو کردا ر ادا کیا، وہ ایک اچھا اقدام تھا۔

  • بے نظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ، صدر آصف علی زرداری کا خراج عقیدت

    بے نظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ، صدر آصف علی زرداری کا خراج عقیدت

    شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    صدر زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی قیادت کبھی یک رخا نہیں رہی، بلکہ انہوں نے زندگی کے مختلف کرداروں کو نہایت خوبصورتی، توازن اور ذمہ داری کے ساتھ نبھایا، وہ ایک بیٹی، ماں، بیوی، دوست، محب وطن اور امن کی عالمی علمبردار کے طور پر پہچانی جاتی تھیں، شہید بے نظیر بھٹو نے ہر ذمہ داری کو جرات، یقین اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیا اور ان کی سیاسی و سماجی جدوجہد آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہے بے نظیر بھٹو کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ قیادت کسی ایک دائرے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ کردار، عزم اور قربانیوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔

    دوسری جانب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں پارٹی کارکنان اور سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے نظریات اور خدمات کو پاکستانی سیاست کا اہم باب قرار دیا جا رہا ہے۔

    21 جون 1953 میں کراچی میں پیدا ہونے والی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بے نظیر پاکستان کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہیں، وہ جنوبی ایشیا کی بااثراور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے وطن واپسی پر بے نظیر بھٹو والد وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ غیرملکی دوروں پر بھی جانے لگی تھیں ، 1977 میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ چلا تو بے نظیر بھٹو عدالتوں کے چکر لگاتی رہیں۔

    1982 میں بے نظیر پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں، جنرل ضیاء الحق کی حکومت کے دوران انہیں جلا وطنی اختیار کرنا پڑی، وطن واپسی پر انہوں نے 1988 کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور وزیراعظم منتخب ہوئیں، عوام نے انہیں 1993 میں دوبارہ اقتدار بخشا18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو 9 سال بعد جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں وطن واپس آئیں اور انہیں 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان گلگت بلتستان میں سیاسی اشتراک سے حکومت بنانے پر اتفاق

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان گلگت بلتستان میں سیاسی اشتراک سے حکومت بنانے پر اتفاق

    گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس دوران دونوں جماعتوں نے سیاسی اشتراک سے نئی حکومت بنانے پر اتفاق کر لیا-

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا گورنر گلگت بلتستان اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے اہم عہدے مسلم لیگ ن کو دیئے جائیں گے معاہدے کے تحت ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئے گا ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ اور اسپیکر کے حتمی ناموں کا فیصلہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز اسلام آباد میں کریں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو وزیر اعلیٰ نامزدکیا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

    دریں اثنا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1نشست پرکامیاب ہوئے جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان بعد میں ہوگا خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلزپارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کےحصے میں آئی ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔

    رہنما پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری کا کہنا ہےکہ پی پی پی کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت بنتی ہے، ان شاءاللہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی۔

  • پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزدکردیا

    پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزدکردیا

    پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو وزیر اعلیٰ نامزدکیا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ حالیہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1نشست پرکامیاب ہوئے جبکہ جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان بعد میں ہوگا جبکہ خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلزپارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کےحصے میں آئی ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔

  • پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ناخوش ہیں اور آج کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں،پارٹی اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا،اجلاس میں آزاد کشمیر میں جاری حالات، سیاسی حکمت عملی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، جبکہ پارٹی رہنما موجودہ بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کریں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا جبکہ کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے،جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کشیدگی اور انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں واقع زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اگر کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ذرائع قومی اسمبلی کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانےکا امکان ہےقومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے تاہم پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔

    پارلیمانی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔

  • آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد کا اعلان

    آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد کا اعلان

    اسلام آباد : آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) نے آئندہ انتخابات 2026 میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے انتخابی اتحاد پر اتفاق کیا اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور دیگر رہنما شریک ہوئے،جے یو آئی (ف) کے وفد کی قیادت مولانا سعید یوسف نے کی جبکہ مولانا امتیاز عباسی اور مولانا ادریس بھی موجود تھے۔

    فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے ہمیشہ جمہوری رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ اتحاد خطے کی سیاست میں مثبت تبدیلی لائے گا چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ دونوں جماعتیں اصولی بنیادوں پر اکٹھی ہوئی ہیں اور پیپلز پارٹی امیدواروں کے حق میں جے یو آئی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پلندری اور دھیرکوٹ میں پیپلز پارٹی جے یو آئی امیدواروں کی حمایت کرے گی جبکہ دیگر حلقوں میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

    مولانا سعید یوسف نے کہا کہ اتحاد خطے کی سیاست میں اہم پیش رفت ہے اور دونوں جماعتیں مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گی اتحاد کا باضابطہ اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر کیا جائے گا۔

    دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اس اتحاد کو عوامی مفاد اور سیاسی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جدوجہد سے انتخابی کامیابی حاصل کی جائے گی۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما  انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔

    احسان الحق کی نماز جنازہ آج اتوار کوعصر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بلاک اے، مسلم ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی میاں احسان الحق پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما تھے ، انہوں نے پارٹی کے لیے طویل خدمات سرانجام دیں انہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر عوامی نمائندگی کی۔

    ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔