Baaghi TV

Tag: چاند

  • وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    ماہرین فلکیات نے سیارہ زحل کے گرد چکر لگانے والے 128 نئے چاندوں کو دریافت کرلیا ہے جس کے بعد کُل تعداد 274 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اس دریافت شدہ نئی تعداد سے یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ سیارے کے اتنی بڑی تعداد میں چاند کیوں ہیں؟سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سے ہمیں نظام شمسی کے ارتقاء کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔

    دریافتوں سے زحل کے چاند کی کل تعداد 274 ہو گئی ہے جو مشتری سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے اور دوسرے سیاروں کے گرد معلوم چاندوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے،واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے کہا کہ زحل چاندوں کا بادشاہ ہے۔

    9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی،کے پی حکومت کا ہائیکورٹ کو دوبارہ خط

    کینیڈا کی یونیورسٹی آف ریجینا کے ماہر فلکیات سمانتھا لالر جنہوں نے مشاہدات میں حصہ لیا، کا بھی کہنا تھا کہ یہ دریافت دلکش ہے، یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ وہاں کتنا کچھ موجود ہے۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

  • سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں

    پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے ساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق سپارکوچین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ مل کر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا،سپارکو نے چین کے ساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کے لیے شراکت داری میں مقامی روور شامل ہو گا، پاکستان کا مقامی روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کے لیے چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا،سپارکو کا 35 کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا

    چاند کا جنوبی قطب اس وقت خلائی تحقیق کے لیے انتہائی اہم مقام سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں پانی کے ممکنہ ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں خلا کے مشنوں کے لیے ضروری ہوسکتے ہیں۔ 2028 میں چین کا چانگ ای 8 مشن اس علاقے میں تحقیق کرنے والا ہے،پاکستان کا مقامی روور اس مشن کا اہم حصہ ہوگا، جس کے ذریعے چاند کی سطح کی تفصیلی تصویر حاصل کی جائے گی اور چاند کی مختلف سطحوں کی کیمیائی ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ شراکت داری چین اور پاکستان کے خلائی تعاون میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ چین نے اپنی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق میں عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور پاکستان کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے نئے امکانات کا دروازہ کھولے گا۔ پاکستان کو اس شراکت داری سے نہ صرف خلائی تحقیق کے میدان میں اہم تجربات حاصل ہوں گے بلکہ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں بھی نئی پیشرفت ہوگی۔چاند کے اس مشن میں سپارکو کا حصہ بننا پاکستان کے خلائی پروگرام کی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ملک کی خلائی تحقیق میں عالمی سطح پر اس کی موجودگی کا مظہر ہے۔

    چاند کے جنوبی قطب کی تحقیق کے نتائج خلا کی دیگر مشنز کے لیے اہم ہو سکتے ہیں، خصوصاً اگر یہاں پانی کے ذخائر کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ مستقبل میں خلا میں انسانوں کی آبادکاری کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ اس تحقیق سے خلا کے مشنوں میں درکار توانائی کے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔سپارکو اور چین کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کو ایک نیا عروج ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو گا، بلکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول

    تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول

    آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول

    آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول ہوگئی ہے

    آئی کیوب قمر سے لی گئی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے، آئی کیوب قمر سے لی گئی پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے آئی کیو ب قمر نے چاند کی تصاویر بنانا شروع کردی ہیں ،سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں،آئی کیوب قمرکی پہلی تصویر چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے پاکستانی ایمبیسڈر کو دی ہے، آئی ایس ٹی کے مطابق آئی کیوب قمر مشن کی کامیابی پر چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں پاکستانی ایمبیسڈر سمیت آئی کیوب قمر مشن پر کام کرنے والی آئی ایس ٹی کی ٹیم نے شرکت کی۔


    پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا،برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا،سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مل کر تیار کیا تھا چاند کی سطح کی تصاویر لینے کیلئے آئی کیوب قمر دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے

    چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجا جانے والا پاکستان کا پہلا مشن آئی کیوب قمر بدھ کو چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد پاکستان سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیاہے، چینی خبر رساں ایجنسی نے سی این ایس اے کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشن آٹھ مئی کی صبح 10 بج کر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا،

    واضح رہے کہ تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا،چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر”چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا تھا، اس موقع پر اسپارکو کا آفس نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا،انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے چانگ ای 6 کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئیں،مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا،جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • پاکستان کی بڑی کامیابی، پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کے مدار میں داخل

    پاکستان کی بڑی کامیابی، پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کے مدار میں داخل

    پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا ہے

    چانگ ای 6 مشن نے پاکستانی خلائی مشن آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچا دیا ہے، آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ کے بعد ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا،سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، جس کے بعد آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے۔

    چانگ ای 6 مشن چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر قمری مدار میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 کے لینڈر اور اسینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کروایا جائے گا، اس کے بعد مین لینڈر چانگ ای 6 مشن سے یکم جون کو علیحدہ ہو جائے گا، جس کے بعد 2 جون کو چانگ ای 6 مشن قمری سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا

    چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجا جانے والا پاکستان کا پہلا مشن آئی کیوب قمر بدھ کو چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد پاکستان سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیاہے، چینی خبر رساں ایجنسی نے سی این ایس اے کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشن صبح 10 بج کر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا،

    واضح رہے کہ تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا،چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر”چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا ہے، اس موقع پر اسپارکو کا آفس نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا،انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے چانگ ای 6 کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئی ہیں

    مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر  کل8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل گا

    پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کل8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل گا

    آئی کیوب قمر آئی کیوب قمر کاخلا میں سفر کامیابی سے جاری ہے پاکستانی سٹیلائٹ کل چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا

    آیہ کیوب قمر قریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا،ڈاکٹر خرم خورشید آج رات کو چین کے لیے روانہ ہوں گے، ڈاکٹر قمر السلام پہلے سے چین میں موجود ہیں ، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جاۓ گا،سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو جاۓ گی

    واضح رہے کہ تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا،چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر”چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا ہے، اس موقع پر اسپارکو کا آفس نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا،انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے چانگ ای 6 کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئی ہیں

    مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی چاند پر روانگی،اسپارکو آفس میں نعرہ تکبیر کی گونج

    پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی چاند پر روانگی،اسپارکو آفس میں نعرہ تکبیر کی گونج

    پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہوگیا ہے

    چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر”چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا ہے، اس موقع پر اسپارکو کا آفس نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے چانگ ای 6 کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئی ہیں

    دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا گیا، سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا، آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے،

    مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔

    پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا
    "آئی کیوب قمر”، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو،ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی،مشن سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا،آئی کیوب قمر کے کامیاب سفر کا آغاز 2022 میں ہوا اور تقریباً 2 سال میں مکمل کیا گیا،پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا،سیٹلائٹ کی تیاری میں مختلف شعبوں کے طلبہ بھی شامل رہے،آئی کیوب سیٹ میں 12 وولٹ کی بیٹری اور 2 سولر پینلز بھی نصب ہیں،آئی کیوب میں کمیونیکیشن کیلئے نظام بھی نصب، ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ 1 کلو بائٹ فی سیکنڈ ہوگا،پاکستان کے پاس پہلی بار تحقیق کیلئے اپنے سیٹلائٹ سے لی جانیوالی چاند کی تصاویر ہوں گی،سیٹلائیٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب کیو کو چینگ ای 6 مشن کیساتھ جوڑ دیا گیا،آئی کیوب کیو‘ کی مدد سے تکنیکی ترقی، سائنسی و خلائی تحقیق کے منصوبوں میں آگے بڑھا جاسکے گا

    سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی ،صدر مملکت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاند پر پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی ہے،صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی ، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے ، صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں،اُمید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے ، سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے ،

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

    وزیرِ اعظم نے سیٹلائیٹ کی لانچنگ کو پاکستان ٹیلی ویژن پر براہِ راست دیکھا. وزیراعظم نے لانچنگ کے مناظر براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ "آئی کیوب قمر” سیٹلائٹ خلاء میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے، یہ تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی، پاکستان کے بیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاﺅں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں،اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاﺅں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے،پوری کوشش اور توجہ ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو جدید علوم وفنون، سائنس وٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں تاکہ پاکستان ایجادات کی دنیا میں بھی سب سے آگے ہو،

    چھ ممالک چاند پر اترے ایک بھی اسلامی نہیں،قرآن نے مسلمانوں کو تسخیر کائنات کی تلقین کی،احسن اقبال
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں چیئرمین سپارکو سے ملاقات کی اس موقع پر احسن اقبا ل کا کہنا تھا کہ 6 ممالک چاند پر اترے ہیں، ان میں سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں،قرآن نے مسلمانوں کو تسخیر کائنات کی تلقین کی،خلائی تحقیق مسلم سائنسدانوں کی مہارت ہوا کرتی تھی,60 کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں خلائی ترقی میں سرفہرست تھا، نارووال لرننگ سنٹر میں بچوں کے لیے سائنس کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے، ایک ہال کو سپیس میوزیم بنایا جائےگا

    چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے،امیر جماعت اسلامی
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے،سپارکو اور آئی ایس ٹی کے طلباء و اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستانیوں کو اگر مواقع ملیں تو وہ یہ طاہر کردیں کہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ معاشی بد حالی سے نکلنے کا واحد طریقہ آئی ٹی پر توجہ دینا ہے، جس کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد،خالد مقبول صدیقی
    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد پیش کی۔اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے تاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہےڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آنے والے وقت میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ خلائی تحقیق میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    تاریخی خلائی مشن آئی کیوب قمر پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی ثبوت ہے،چیئرمین سینیٹ
    چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان نے خلائی تحقیق نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (سپارکو) تعریف کی مستحق ہے۔ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاریخی خلائی مشن آئی کیوب قمر پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی ثبوت ہے اور اس تاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خلا بازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین اس تاریخی تعاون کو سراہتے ہیں۔ سیٹلائٹ مشن کی یہ کامیابی پاکستان کے خلائی مشن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان خلا بازی کے شعبے میں ترقی کے مزید منازل طے کرے گا۔ خلائی میدان میں ہمارے سائنسدان انجینئر اور ہنر مندوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپارکو سمیت تمام متعلقہ ٹیموں اور طلبا کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے بھی پاکستانی سائنسدانوں،انجینئرز اور دیگر متعلقہ ٹیموں کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ خلاء میں پاکستان کا پہلا قدم ہے میں پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارے سائنسدان خلا بازی کے شعبے میں مزید منازل طے کریں گے۔ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ خلائی میدان میں ہمارے سائنسدانوں کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ اگر اچھے مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستانی سائنسدان کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں اور آئی کیوب قمر کی کامیابی پاکستان کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں کو آگے بڑھائے گی۔ پاکستانی سائنسدان جدید ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدان اور انجینئرز مزید محنت لگن اور موثر منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے

  • مصر کے ماہرین کے مطابق عید الاضحی کب ہو گی؟

    مصر کے ماہرین کے مطابق عید الاضحی کب ہو گی؟

    قاہرہ: مصر کےماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہوگا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی، ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا، اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ذی الحجہ میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد 11 مارچ کو پشاور میں اجلاس کی قیادت کریں گے، اس دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ علاقوں میں ہوں گے تاکہ چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹس اکٹھی کی جا سکیں،پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا، لیکن 11 مارچ تک اسے کھلی آنکھ سے دیکھا نہیں جاسکے گا،پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی جبکہ پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔

  • ماہرین کا سیارے  زحل کے چاند پر پانی دریافت کرنے کا دعویٰ

    ماہرین کا سیارے زحل کے چاند پر پانی دریافت کرنے کا دعویٰ

    فرانسیسی ماہرینِ فلکیات نے سیارے زحل کے چاند پر پانی دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی خبر رساں ادارے ”ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی)“ کے مطابق فرانسیسی ماہرینِ فلکیات کی ایک ٹیم نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ انہوں نے زحل کے چاند ”میماز“ کے مدار میں تبدیلیاں نوٹ کی ہیں اور ان کے تجزیے کے مطابق اس مردہ ستارے نما چاند کی منجمد سطح کے 20 سے 30 کلومیٹر نیچے ایک سمندر پایا جاتا ہے۔

    سائنس دانوں نے یہ تجزیے امریکی خلائی ایجنسی ”ناسا“ کے ”کیسینی اسپیس کرافٹ“ کے زریعے کیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر قائم کیے ہیں،”کیسینی“ نامی اس خلائی جہاز نے 2017 سے قبل ایک دہائی کے دوران زحل کے 140 سے زائد چاندوں کا مشاہدہ کیا اور پھر یہ جہاز زحل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، حافظ نعیم کا …

    زحل کے اس چاند کا قطر محض 400 کلومیٹر ہے اور اس کی سطح پر بڑے بڑے پتھروں کے ٹکرانے کے نشانات موجود ہیں،اس چاند پر زحل کے دیگر چاندوں کی طرح پانی کی زیرِ سطح موجودگی کی وجہ سے گرم فوارے نظر نہیں آتے،اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ سمندر ”میماز“ کے کل حجم کا نصف ہے لیکن میماز چوں کہ بہت چھوٹا سا چاند ہے اس لیے یہ سمندر زمین پر موجود پانی کے حجم کے 1.4 فی صد ہی برابر ہوگا-

    شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی آراو سے 3 دن میں رپورٹ …

    پیرس قائم فرانسیسی آبزرویٹری کی جانب سے لکھی گئی رپورٹ کی شریک مصنف ویلیری لائینے نے ”اے پی“ کو بذریعہ ای میل بتایا کہ انہیں اس چاند پر پانی کی بالکل امید نہیں تھی،ان کا خیال ہے کہ اس چاند پر زندگی پیدا ہو سکتی ہے لیکن اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ ایسا کب تک ہو سکتا ہے،یہ چاند 50 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ برس پہلے وجود میں آیا تھا اور اس میں موجود پانی نقطہ انجماد سے کچھ ہی گرم ہو سکتا ہے۔

    ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    اس تحقیق کے دوسرے مصنف نک کوپر کا کہنا ہے کہ مائع پانی پر مشتمل یہ سمندر جسے وجود میں آئے بہت زیادہ وقت نہیں گزرا، زندگی کی ابتدا سے متعلق تحقیق کے لیے دلچسپ ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    لاہور: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

    باغی ٹی وی :رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے یہ ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ نیک کاموں کی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ماہ صیام میں نماز ، تراویح اور زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    پورا رمضان المبارک ہی رحمت و برکات والا ہے تاہم آخری عشرے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں فرزندان اسلام طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کرتے ہیں اور قرب الہٰی حاصل کرنے کیلئے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کرنے کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔

    امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہونے کا امکان ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے کی توقع ہے تا ہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی، دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے۔

    8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری …

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا، اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …