Baaghi TV

Tag: چاند

  • چندریان تھری کی آج لینڈنگ،مذاق اڑانے پر اداکار پر مقدمہ درج

    چندریان تھری کی آج لینڈنگ،مذاق اڑانے پر اداکار پر مقدمہ درج

    بھارت کا چندریان تھری آج چاند پر اتر رہا ہے، بھارت میں اس حوالہ سے جہاں جوش و خروش پایا جا رہا ہے وہیں چندریان پر تنقید کرنے والے ہالی وڈ اداکار پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    چندریان تھری آج چاند پر اتر رہا ہے،اسرو کا کہنا ہے کہ چندریان تھری کے آٹومیٹک لینڈنگ سیکوینس (اے ایل ایس) شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کی 5.44 پر طے شدہ مقام پر آمد کا انتظار ہے،اے ایل ایس کمانڈ موصول ہونے پر ایل ایم طاقتور نزول کے لیے تھروٹلیبل انجنوں کو چلائے گام مشن آپریشنز ٹیم کمانڈس کی ترتیب وار عملدرآمد کی تصدیق کرتی رہے گی ،ایم او ایکس پر آپریشنز کا براہ راست ٹیلی کاسٹ پانچ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا

    نہرو سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر پرمود گروورکا کہنا ہے کہ چندریان تھری کے لانچ ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی تھیں، نہروسائنس سنٹر نے کافی تیاری کر رکھی ہے،ہم چاند کا تھری ڈی ماڈل دکھائیں گے، لوگ لائیو ڈیٹا بھی دیکھ سکیں گے، ہمارے پاس بچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ہے جس میں پچاس ساٹھ بچے حصہ لیں گے اور چندریان کے ماڈل بنائیں گے یہ بچے کل کے سائنسدان ہوں گے ،

    بھارت میں آج شام چھ بجے چندریان تھری کی لینڈنگ براہ راست نشر کی جائے گا، تعلیمی ادارے کھلے ہوں گے، تعلیمی اداروں میں لینڈنگ دکھائی جائے گی وہیں بھارتی میڈیا لائیو نشریات چلائے گا، مودی افریقہ میں ہیں تا ہم وہ چندریان کی لینڈنگ کے وقت معائنہ کریں گے،

    دوسری جانب چندریان تھری کا مذاق اڑانے پر بالی ووڈ اداکار پرکاش راج کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پرکاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے چندریان کا مذاق اڑایا تھا، اس نے ٹویٹ کی جس میں ایک شخص بنیان اور لنگی میں چائے ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے،مقدمہ بگل کوٹ کے تھانے میں درج کیا گیا ہے،

    انتہا پسند ہندو تنظیموں کے رہنماؤں نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے،

    خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ

    مشن کو کامیاب بنانے والے پریشان ہیں کیونکہ انہیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی

    چندریان تھری کے سفر میں کوئی رکارٹ نہیں آئی

    بھارتی سائنسدانوں کے مطابق 23 اگست کی شام 5.47 پر چندریان تھری کی لینڈنگ کرائی جائے گی ،اب تک صرف امریکا، روس اور چین کے مشن چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اگر بھارت کامیاب ہوتا ہے تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا، اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو چندریان تھری مشن 23 اگست تک چاند پر اترے گا

  • چندریان تھری کا دو تہائی سفر مکمل،آج کا دن اہم

    چندریان تھری کا دو تہائی سفر مکمل،آج کا دن اہم

    بھارت نے 14 جولائی کو خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ کیا تھا جس کا اب دو تہائی سفر مکمل ہو چکا ہے اور چندریان تھری اپنے مشن پر آگے بڑھ رہا ہے، ابھی تک چندریان تھری کے سفر میں کوئی رکارٹ نہیں آئی تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کا دن چندریان تھری کے لئے اہم ہے،

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندریان تھری چاند کے قریب پہنچ رہا ہے، چالیس ہزار کلو میٹر کی دوری پر چاند کا کشش ثقل اسے اپنی طرف کھینچے گا چندریان تھری بھی چاند کے مدار کو پکڑنے کی کوشش کریگا، اسلئے آج پانچ اگست کا دن چندریان تھری کے لئے اہم ہے،اسرو کے سائنسدانوں کا کہا ہے کہ وہ چندریان تھری کو چاند کے مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہوں گے، پانچ اگست کی شام سات بجے کے قریب، چندریان تھری کا لونر آربٹ انجیکشن کرایا جائے گا، یعنی چاند کے پہلے مدار میں ڈالا جائے گا،

    بھارتی سائنسدانوں کے مطابق 23 اگست کی شام 5.47 پر چندریان تھری کی لینڈنگ کرائی جائے گی ،اب تک صرف امریکا، روس اور چین کے مشن چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اگر بھارت کامیاب ہوتا ہے تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا، اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو چندریان تھری مشن 23 اگست تک چاند پر اترے گا

    خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ

    مشن کو کامیاب بنانے والے پریشان ہیں کیونکہ انہیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی

  • چاند کی جھوٹی شہادت پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین سال قید،بل منظور

    چاند کی جھوٹی شہادت پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین سال قید،بل منظور

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    ”دی پاکستان رویت ہلال بل 2023“ اور”دی حج اینڈ عمرہ ریگولیشن بل 2023“ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے متفقہ طور پر منظور کرلئے“

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-سینیٹرز بہرہ مند خان تنگی، مولوی فیض محمد، گردیپ سنگھ، انور لعل دین، صابر شاہ، پروفیسر ساجد میر اور حاجی ہدایت اللّہ کے علاوہ وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب آہنگی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور، ڈی جی حج اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

    اجلاس میں ”دی پاکستان رویت ہلال بل 2023“ کا شق وار جائزہ لیا گیا-ڈی جی وزارت مذہبی امور نے بل سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی-بل پر گفتگو کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر”دی پاکستان رویت ہلال بل 2023“ بغیر کسی ترمیم کے منظور کرلیا-

    بل کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی مدت 3 سال ہوگی-اگر کوئی ایکٹ کے شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ٹی وی چینلز، باضابطہ سرکاری اعلان سے پہلے اعلان کرنے کی صورت میں دس لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس کی معطلی یا دونوں سزائیں دی جائیں گی جبکہ جھوٹی شہادت دینے پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں -سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ جرائم کو روکنے کیلئے سزائیں زیادہ ہونی چاہئے-

    کمیٹی میں ”دی حج اینڈ عمرہ ریگولیشن بل 2023“ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی-وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر طلحہٰ محمودنے کہا کہ یہ قانون سازی بہت اہم ہے حج اور عمرہ کو ریگولیٹ ہونا چاہئے-ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس بل کے منظور ہونے سے وزارت اپنی پالیسی بنائے گی کیونکہ فی الحال حج اور عمرہ کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے-سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے-ڈی جی حج نے بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی-ان کا کہنا تھا کہ عمرے پر ہماری کوئی قانونی گرفت نہیں ہے، بل پاس ہونے سے معاملہ قانون کے مطابق ہوجائے گا-

    سینیٹر طلحہ محمود نے ممبران کو بل کے پس منظر سے آگاہ کیا-انہوں نے کہا کہ تقریباً 1 لاکھ60 ہزار افراد نے حج ادا کیا-انہوں نے کہا کہ حج آپریٹرز کے کافی شکایات موصول ہوئی ہیں -850-1000 پرائیویٹ حج آپریٹرز ہیں جن کو ریگولیٹ کرنا ایک چیلنج ہے-انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں – حج پر جانے والے افراد کو جو ادویات دی جاتی ہیں ان کا کروڑوں میں خرچہ آتا ہے-ہم نے ادویات بنانے والی کمپنیوں سے بات کی اور انہوں نے کہا مہنگی ادوایات کے علاوہ باقی ادویات حجاج کو مفت میں دینے کیلئے تیار ہیں -ا حجاج کرام کی رہائش کیلئے عمارت کا بندوبست کرنا بہت مہنگا ہوتا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تین سال کا معاہدہ عمارت لینے کیلئے کرلیں جس کے باعث قیمت کم ہوجائے گی-حجاج کیلئے خوراک کی سپلائی کیلئے سعودی عرب میں پاکستانی کیٹرنگ کمپنیز سے معاملات طے ہوجائیں تو بھی بہت خرچہ بچ سکتا ہے-

    انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ حج سے پہلے بھی کچھ حجاج کو کل ساڑھے چار ارب روپے اور حج کے بعد مزید کل ساڑھے بارہ ارب روپے واپس کر رہے ہیں – پرائیویٹ آپریٹرز کا مسئلہ مس کمٹمنٹ کا ہے-ہم چاہتے ہیں کہ آپریٹرز،کمپنیاں کم ہوں بے شک اس میں بندے زیادہ رکھیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپریٹر کو ریگولیٹ کرنا مشکل کام ہے- اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو حج اور عمرہ سے متعلق کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں -بل پر تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر”دی حج اینڈ عمرہ ریگولیشن بل 2023“ پاس کرلیا-چیئرمین کمیٹی اور وزیر برائے مذہبی امور نے بل پاس کرانے ہر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا-

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

  • بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ

    بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ

    بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہو گیا ہے یہ بھارت کا چاند پر بھیجا گیا تیسرا مشن ہے اور اس سے پہلے بھیجے گئے دو مشن ناکام رہے تھے

    بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی مسلسل کوشش جاری ہے، چار برسوں کے دوران دوسری کوشش ہے،2019 میں چندریان ٹو کو ناکامی ہوئی تھی، چندریان تھری آج دوپہر دو بجے آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے ایل وی ایم تھری راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے،

    اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارتی سپیس ریسرچ آرگنائزینش کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تاریخی چاند مشن بھارت کی امیدوں اور خوابوں کو آگے بڑھاتا ہے، مودی ابھی فرانس کے دورے پر ہیں، انہوں نے وہاں سے اس حوالہ سے ایک ٹویٹ کی ہے،مودی نے سائنسدانوں کی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چاند پر اترنے کی کوشش کب سے جاری تھیں،ہمارے سائنسدانوں کا شکریہ،بھارت کی خلائی شعبے میں بھرپور تاریخ ہے۔ چندریان ون کو دنیا کے چاند مشنوں میں ایک ٹریل بلزر سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے چاند پر پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اسے دنیا بھر میں 200 سے زیادہ سائنسی اشاعتوں میں نمایاں کیا گیا ہے۔ چندریان ٹو مشن بھی ایسا ہی راستہ دکھانے والا تھا

    انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چندریان 3 مشن کے لیے ایک لینڈر، روور اور موڈیول تیار کیا ہے اس مشن کو چاند کے جنوبی قطب میں اتارنے کی کوشش کی جائے گی ، وہاں کی سطح پر مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے ،اب تک صرف امریکا، روس اور چین کے مشن چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اگر بھارت کامیاب ہوتا ہے تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا، اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو چندریان تھری مشن 23 اگست تک چاند پر اترے گا

    خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • یکم محرم 19 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    یکم محرم 19 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی لیکن محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ چاند 18 جولائی کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح یکم محرم 19 جولائی بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے اور یوم عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

    مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    Muharram 2023
    محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے،غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔

    فیصلے کےاعلان کے بعد گھرجا کرپتہ چلتا تھا کہ عملیات سےکچھ اورفیصلہ کیا گیا،فردوس عاشق

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی،چاند غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے، چاند نظر آنے کے لئے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے جبکہ اس دن چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج،اجلاس ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہوگا

  • چین چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا

    چین چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا

    بیجنگ: چین سال 2026 تک وہ چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا-

    باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطابق ان سیٹلائٹ میں ایک مرکزی اور 8 چھوٹے سیٹلائٹ چاند کے گرد مدار میں بھیجے جائیں گے۔ چینی حکام کے مطابق کائنات میں انتہائی بعید ترین ریڈیائی سگنلوں کو دیکھنا ممکن ہوگااس کے لیے چھوٹی دوربینوں کا ڈیٹا مرکزی دوربین تک جائے گا۔ اس کے بعد وہاں ڈیٹا جمع ہوکر زمین کی جانب بھیجا جائے گااس منصوبے کا نام ’طویل طولِ موج سے فلکیاتی دریافت‘ یا ہونگ مینگ پروجیکٹ رکھا گیا ہے۔

    امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سےامداد کی فراہمی میں کردارادا کرے،امریکی رکن کانگریس

    ماہرین کے مطابق قمری دوربینیں زیادہ گہرائی سے کائنات کے ان دیکھے گوشے دیکھ سکیں گی اور یوں ہمارے علم میں پیش بہا اضافہ ہوگا۔ زمین میں فضا، اور دیگر آلودگی کی وجہ سے یہ ریڈیائی مشاہدہ ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ چاند اس کے مشاہدے کی ایک بہترین جگہ ہے اس سے قدیم ترین ان ریڈیائی امواج کو سمجھنے میں مدد ملے گی جو عین بگ بینگ کے بعد نمودار ہوئی تھیں-

    ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) سے وابستہ زیولائی چین نے کہا کہ چاند پر رصدگاہ بنانے سے بہتر ہے کہ آلودگی سے پاک قمری مداروں میں دوربینی سیٹلائٹ روانہ کیے جائیں۔ انہیں بنانا کم خرچ ہے اور سادہ طریقہ بھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا

  • ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

    ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

    لاہور: ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا تاہم 22 مئی سوموار کو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور …

    زونل رویت ہلا ل کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

  • یورینس کے چاربڑے چاندوں میں ممکنہ طور پر پانی موجود ہے،ناسا

    یورینس کے چاربڑے چاندوں میں ممکنہ طور پر پانی موجود ہے،ناسا

    ناسا کی جانب سے ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کے چاربڑے چاندوں میں ان کے مرکز اور برفیلے خول کے درمیان ممکنہ طور پر پانی موجود ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے کی جانے والی تحقیق، ایسی پہلی تحقیق ہے جس میں یورینس کے پانچوں بڑے چاندوں (ایریئل، امبریئل، ٹائٹینیا، اوبیرون اور مِیرانڈا) کے سانچے اور اندرونی تشکیل کے ارتقاء کے متعلق تفصیل سے بتایا گیا ہے تحقیق کے مطابق چار چاندوں میں سمندر موجود ہیں جو ممکنہ طور پر میلوں گہرے ہوسکتے ہیں۔

    تنہائی سگریٹ نوشی سےزیادہ خطرناک،جبکہ قبل از وقت موت کےخطرےکو30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے


    ناسا کے وائجر خلائی جہاز کے ڈیٹا کا دوبارہ تجزیہ، نئے کمپیوٹر ماڈلنگ کے ساتھ، ناسا کے سائنسدانوں کو اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ یورینس کے سب سے بڑے چاندوں میں سے چار ممکنہ طور پر اپنے کور اور برفیلی پرتوں کے درمیان ایک سمندری تہہ پر مشتمل ہیں-

    مجموعی طور پر، کم از کم 27 چاند یورینس کے گرد چکر لگاتے ہیں، جس میں چار سب سے بڑے ایریئل سے لے کر، 720 میل (1,160 کلومیٹر) کے اس پار، ٹائٹینیا تک ہیں، جو 980 میل (1،580 کلومیٹر) تک ہیں سائنسدانوں نے طویل عرصے سےٹائٹینیا کےسائز کو دیکھتے ہوئےسوچا ہے کہ اندرونی حرارت کو برقرار رکھنے کا سب سے زیادہ امکان ہے، جو تابکار کشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    ماہرین فلکیات کا پہلی بار ستارے کو نگلتے ہوئے سیارے کا مشاہدہ کرنے کا دعویٰ

    دوسرے چاند کو پہلے بڑے پیمانے پر بہت چھوٹا سمجھا جاتا تھا کہ وہ اندرونی سمندر کو جمنے سےبچانے کے لیے ضروری حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت چھوٹا سمجھے جاتے تھے، خاص طور پر اس لیے کہ یورینس کی کشش ثقل کی وجہ سے پیدا ہونے والی حرارت گرمی کا صرف ایک معمولی ذریعہ ہے۔

    نیشنل اکیڈمیز کے 2023 پلانیٹری سائنس اینڈ ایسٹروبائیولوجی ڈیکاڈل سروے نےیورینس کی تلاش کو ترجیح دی۔ ایسے مشن کی تیاری میں، سیاروں کے سائنس دان پراسرار یورینس نظام کے بارے میں اپنے علم کو بڑھانے کے لیے برف کےپہاڑوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

    جنوبی کیلی فورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے لیڈ مصنف جولی کاسٹیلوروگیز نے کہا کہ جرنل آف جیو فزیکل ریسرچ میں شائع ہوا، نیا کام یہ بتا سکتا ہے کہ مستقبل کا مشن چاندوں کی تحقیقات کیسے کر سکتا ہےلیکن اس مقالے میں ایسے مضمرات بھی ہیں جو یورینس سے آگے بڑھتے ہیں-

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کی جولی کاسٹیلو روگیزنےایک بیان میں کہا کہ جب چھوٹےاجرامِ فلکی کی بات آتی ہےتوماضی میں سیاروی سائنس دانوں کو متعدد غیر متوقع جگہوں پر سمندروں کے شواہد ملے ہیں۔ ان جگہوں میں بونے سیارے سِیریز اور پلوٹو اور سیارے زحل کا چاند مِیماس شامل ہیں۔لہٰذا ان جگہوں پر کچھ ایسے نظام ہیں جن کو ہم مکمل طور پر سمجھ نہیں پا رہے۔

    ناسا کا کہنا تھا کہ یہ دریافت وائجر اسپیس کرافٹ سے حاصل ہونے والے اصل ڈیٹا کا دوبارہ تجزیہ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔ وائجر نے یہ تفصیلی معلومات 1980 کی دہائی میں یورینس کے قریب سے دو بار گزرنے کے دوران اکٹھا کی تھیں۔

    ڈیٹا کے استعمال کے ساتھ ناسا سائنس دانوں نے روایتی ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے سیاروں کے کمپیوٹر ماڈل بنائے جن میں ناسا کے گیلیلیو، کیسینی، ڈان اور نیو ہورائزنز سے حاصل ہونے والی معلومات بھی شامل تھیں۔

    زمین موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے باعث "نامعلوم مقام” پر پہنچ گئی ہے،سائنسدانوں کا انتباہ …

  • چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    فلوریڈا: ناسا کا کہنا ہے کہ چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے۔

    باغی ٹی وی: ناسا کے مطابق ایک حالیہ ٹیسٹ کے دوران، ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے سائنسدانوں نے چاند کی مصنوعی مٹی سے کامیابی کے ساتھ آکسیجن نکالی یہ پہلا موقع تھا جب یہ اخراج خلاء کے ماحول میں کیا گیا ہے، جس سے خلانوردوں کے لیے چاندی کے ماحول میں ایک دن نکالنے اور وسائل کے استعمال کی راہ ہموار ہوئی ہے، جسے ان-سیٹو ریسورس یوٹیلائزیشن کہتے ہیں۔

    واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف

    اس ضمن میں جانسن اسپیس سینٹر میں ایک کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ کاربوتھرمل ریڈکشن ڈیمنسٹریشن (کارڈ) نامی ایک ٹیسٹ ویکیوم چیمبر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ویکیوم چیمبر میں ہوا بالکل نہیں ہوتی بلکہ اس میں خلا جیسی کیفیت ہوتی ہے۔

    اسی ویکیوم چیمبر میں چاند جیسی مٹی کی سیمولیٹڈ کیفیت پر یہ تجربہ کیا گیا ہے۔ یہاں مٹی سے مراد باریک ذرات کی وہ دھول ہے جو چاند کو ڈھانپے ہوئے ہےمٹی سے آکسیجن کے کامیاب حصول کےبعد چاند پر انسانی موجودگی کو طویل عرصے تک ممکن رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق …

    15 فٹ قطر کے تھرمل ویکیوم چیمبر میں عین چاند جیسی کیفیات پیدا کی گئیں اور لیزر سے گرم کرکے مٹی کو گرم کرکے پگھلایا۔ اس عمل کو کاربوتھرمل کا نام دیا جاتا ہےکیونکہ اس طرح مادوں میں پھنسی ہوئی گیسوں کو باہر نکالا جاتا ہے۔ اس کے بعد ویکیوم چیمبر سے کاربن مونو آکسائیڈ اور آکسیجن کشید کی گئی ہے۔

    توقع ہے کہ اس عمل سے چاند پر رہنے والے ماہ نورد بھی اپنی آکسیجن خود بناسکیں گے۔

  • شوال کا چاند نظر آگیا؛ ملک بھر میں عیدالفطر منائی کل جائے گی

    شوال کا چاند نظر آگیا؛ ملک بھر میں عیدالفطر منائی کل جائے گی

    شوال کا چاند نظر آگیا؛ ملک بھر میں عیدالفطر منائی کل جائے گی

    پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اور کل بروز ہفتہ 22 اپریل کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

    دوسری جانب عید کا چاند نظر آتے ہی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہورہے ہیں، اور مساجد میں متعکفین کے رشتہ داروں و دوست احباب کی لاکھوں کی تعداد پہنچ گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    رمضان المبارک کے آخری (10 دن ) عشرے میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں شرکت کرتے ہیں، اور بعض مساجد میں ایک ماہ کا بھی اعتکاف کیا جاتا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مساجد سے بھی ہزاروں معتکفین گھروں کو واپس جارہے ہیں۔