پشاور کے ہسپتالوں میں تیمار داروں اور مریضوں سے موبائل فونز چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جو ہسپتالوں میں مریضوں سے موقع ملتے ہی موبائل چوری کرنے میں ملوث ہے ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
پشاور ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم منظور احمد ولد تاج علی کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں سے موبائل فونز چوری کرنے کے بعد سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کیا جائے گا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،
Tag: چوری
-

ہسپتالوں میں مر یضوں اور تیمارداروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار
-

سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک
کراچی پورٹ قاسم میں سرنگ کھود کر پارکو لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گزشتہ روز بارش کے بعد مٹی نرم ہوگئی تھی جس کے باعث ملزمان سرنگ میں دب گئے، ملزمان کے تین ساتھی انہیں نجی اسپتال لے کر پہنچے جہاں سے پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔
مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
پولیس نے بتایاکہ ملزمان کراچی سے اندرون ملک جانے والی آئل لائن پر کلپ لگارہے تھے اس مقصد کیلئے ملزمان نے پارکو کی لائن کے ساتھ ایک ایکڑ کی زمین پر گودام بنا رکھا تھا اور ملزمان گودام کے اندر سے سرنگ کے ذریعے سرکاری تیل چوری کررہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 36 سالہ زاہد ولد عبد الرزاق اور 33 سالہ عبدالغنی ولد محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ مرکزی ملزم اعتزاز کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
کراچی:3 مزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا گروپ پہلے بھی لائن سے کروڑوں روپے کا تیل چوری کر چکا ہے، تاحال گروپ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار نہیں ہو سکا ہےاس سے قبل شاہ لطیف ٹاؤن، شرافی گوٹھ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، درخشاں سے اس گروپ کے 7 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
-

عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی. فیصل واوڈا
عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے، فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چوروں کی حکومت میں غریب روٹی کے لئے مررہا ہے تو عمران خان کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری ہورہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سے خارج کئے گئے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ڈی ایم جیسی چوروں کی حکومت میں غریب آدمی روٹی کیلئے مر رہا ہے، تو دوسری طرف عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے۔
پی ڈی ایم جیسی چوروں کی حکومت میں غریب آدمی روٹی کیلئے مررہا ہے، اس کےبرعکس خان صاحب مدینہ کی ریاست میں آپ کی آنکھوں کے سامنے 3ہزار ارب کی چوری گرین بیلٹ کو براون بیلٹ میں کرنے سے ہورہی ہے، آپ کیا کر رہے ہیں سر؟ کیا عدالتیں اس پر بھی کچھ کریں گی؟کوئی کھڑا ہو یا نہ میں ضرورہوں گا۔
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) January 9, 2023
فیصل واوڈا نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کررہے ہیں سر؟، مدینہ کی ریاست میں آپ کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ میں کرنے سے ہورہی ہے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا عدالتیں اس پر بھی کچھ کریں گی، کوئی کھڑا ہو یا نہ ہو، میں اس کے خلاف ضرور کھڑا ہوں گا۔مزید یہ بھی پڑھیں؛
نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدیایک اللہ ہلپ اس نامی صافی نے لکھا کہ ڈوب مرنا چاہیے پی ٹی آئی کو کیونکہ گندم افغانستان اسمگلنگ کر رہے ہیں اور اپنے لوگ مر رہے ہیں جبکہ یہ درخت ایک بی آر ٹی بھی مکمل نہیں کر پائے ہیں.
-

بھارتی اسٹیٹ بینک سے چوروں نے سرنگ کھود کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا چرا لیا
بھارت کے اسٹیٹ بینک میں چور وں نے فلمی انداز اپناتے ہوئے سرنگ کھود کر لاکرز سے تقریباً ایک کروڑ بھارتی روپے (2 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا سونا چرا لیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں چوری کی ایسی انوکھی واردات کی گئی کہ حکام بھی دنگ رہ گئے۔
اتر پردیش کے کانپور میں جمعہ کو بینک ڈکیتی کا ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ چور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کانپور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کے اسٹرانگ روم میں 10 فٹ لمبی سرنگ کے ذریعے داخل ہوئے اور 1 کروڑ روپے کا سونا چوری کر لیا لیکن حیران کن طور پر چوروں نے 35 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹوں کو ہاتھ تک نہ لگایا اور صرف سونا لیکر چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب اگلی جمعہ بینک کا عملہ دروازے کھول کر اندر داخل ہوا تو لاکرز کھلے دیکھ کر حیران رہ گیا، عملے کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی اور بینک کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی لیکن اس میں بھی چوروں کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا۔
پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا تو 10 فٹ طویل سرنگ کا انکشاف ہوا پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایس بی آئی کی بھانوتی برانچ سے متصل ایک خالی پلاٹ سے تقریباً چار فٹ چوڑی سرنگ کھودی تھی۔
لاکر کھولنے کے لیے نامعلوم چوروں نے گیس کٹر کا استعمال کیا۔ انہوں نے الارم سسٹم کو غیر فعال کر دیا اور اسٹرانگ روم میں موجود واحد سی سی ٹی وی کیمرہ کو دوسری طرف موڑ دیا۔
بینک حکام کے مطابق، چوروں نے 1.8 کلو گرام سونا چرا لیا جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے تھی۔
پولیس اور فرانزک حکام جنہوں نے ‘ڈکیتی’ کی تحقیقات کیں، بینک کے اسٹرانگ روم سے متصل ایک خالی پلاٹ سے کھودی گئی سرنگ اور جھاڑیوں سے ڈھکی ہوئی ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویسٹ) وجے دھول کو شبہ ہے کہ اس جرم کے ارتکاب میں بینک کے کچھ اندرونی افراد بھی ملوث ہیں۔
دھول نے کہا، "یہ کسی اندرونی کا کام ہو سکتا ہے جس نے ماہر مجرموں کی مدد سے جرم کو انجام دیا۔ ہمیں اسٹرانگ روم سے انگلیوں کے نشانات سمیت کچھ لیڈز ملے ہیں، جو ڈکیتی کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔”
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ چوروں نے علاقے کی تلاشی لی ہوگی اور وہ بینک کی تعمیر و فن تعمیر کے ساتھ ساتھ اسٹرانگ روم اور سونے کے صندوق سے بھی واقف تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں واقعہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ 1969 سے قائم ہے جس میں 1997 میں بھی اسی طرز کی چوری ہوئی تھی۔
-

ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار
کراچی: ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں سرسید پولیس نےٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتارکرکے ان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے
سرسید پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان 2 موٹر سائیکل پر آئے تھے جنہوں نے شہری سے سیکٹر 11B میں آئی فون اور 125 موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگئے تھے
شہری نے پولیس کو اطلاع دی جسپر ایس ایچ او سرسید ہمراہ پولیس جوانوں کے آئی فون کا لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا
سرسید پولیس نے میانوالی کالونی سے ملزمان کو شہری کی موجودگی اور نشاندہی پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دورانِ کاروائی 1 ملزم گرفتار ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد دلشاد کے نام سے ہوئی
دوسری طرف سرسید پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
پولیس نے موقع پر ملزمان کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی جو ملزمان نے دوسری گلی میں چھپائی ہوئی تھی
گرفتارملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 734/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج ہےجسمیں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،دیگر فراری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی
افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا
تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین
بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین
-

عراق میں اڑھائی ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ملزم فرار کی کوشش میں ائیر پورٹ سے گرفتار
عراق میں اڑھائی ارب ڈالر کی چوری میں ملوث تاجرکو ائیر پورٹ پر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا-
باغی ٹی وی : عراقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک تاجر کو 2.5 ارب ڈالر کے ٹیکس فنڈز کی "چوری” میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
عراق میں اڑھائی ارب ڈالر کی چوری: عدالت نے فنانس کمیٹی کے رکن کو طلب کر لیا
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ عراق چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
وزیر داخلہ عثمان الغنیمی کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ نور زہیر جاسم کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک نجی طیارے کے ذریعے ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سرکاری سالمیت کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص کمپنی ’’المبدعون‘‘ آئل سروسز لمیٹڈ کا ڈیلیگیٹڈ ڈائریکٹر ہے اور وہ رافدین بنک کی برانچوں میں جمع ٹیکس ڈیپازٹس کی چوری میں ملوث ملزمان میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا
واضح رہے کہ ٹیکس اتھارٹی کے جاری کردہ ایک سرکاری خط میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 2.5 ارب ڈالر ستمبر 2021 اور اگست 2022 کے درمیان سرکاری بنک ’’رافدین‘‘ سے 247 چیکس کے ذریعہ نکالے گئے تھے۔ یہ چیک پانچ کمپنیوں کو جاری کئے گئے تھے۔
تجارتی کمپنیاں اور حکومت کے ساتھ لین دین کرنے والے افراد کو ایک مخصوص رقم جمع کروانے کی ضرورت ہے، جس سے ٹیکس بعد میں کاٹا جائے گا اس کے بعد، کمپنیاں اور لوگ اپنے ڈپازٹس سے جو بچا ہوا ہے اسے نکالنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
عدلیہ نے اس معاملے پر ٹیکس اتھارٹی کے متعدد عہدیداروں کے بیانات سنے تھے، اور ان کمپنیوں کے مالکان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے جن پر فنڈز نکالنے کا الزام تھا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے "پرسیپشنز آف کرپشن” انڈیکس میں عراق کا نمبر 180 میں سے 157 ہے۔ عراق کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں بدعنوانی کے معاملات میں استغاثہ اکثر ثانوی عہدوں پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بناتا ہے۔
امریکی صدراپنے ہی باغ میں کھو گئے،وائٹ ہاؤس کا راستہ کدھر ہے؟گارڈز سے استفسار،ویڈیو وائرل
عراق کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی جینن بلاسچارٹ نے اکتوبر کے اوائل میں کہا تھا کہ "عراق میں رشوت ستانی اداروں میں بدعنوانی کی بڑی وجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں سچ کہوں تو کوئی بھی رہنما اس سے محفوظ رہنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔
-

بھارتی پولیس اہلکار کی دکان کے باہر لگے ایل ای ڈی بلب چوری کرنے کی ویڈیو وائرل
نئی دہلی: بھارتی پولیس اہلکار دکانوں کے باہر لگے ایل ای ڈی بلب چوری کرنے لگے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک پولیس انسپکٹر کی لگی میں لگے بلب کو چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ایس ایس پی نے پولیس افسر کو معطل کردیا۔
بھارت : بابری مسجد کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسجد میں بت رکھ دیئے
Uttar Pradesh: Policeman steals LED bulb, caught on CCTV camera #UttarPradesh #LED #WATCH #UPPolice #ViralVideo #वायरल #Prayagraj #cctv pic.twitter.com/WEtp86Lbt2
— Harish Deshmukh (@DeshmukhHarish9) October 15, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق 6 اکتوبر کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر بند پان کی دکان کے قریب آتا ہے اورادھر ادھر دیکھنے کے بعد تیزی سے دکان کے باہر لگے بلب کو اتار کر اپنی جیب میں رکھ وہاں سے چلا جاتا ہے۔اگلی صبح دکاندار نے بلب غائب دیکھا تو سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، جسے دیکھ کر دنگ رہ گیا اور پولیس تھانے میں شکایت کی-
سیاستدانوں، تاجروں کے ساتھ تعلقات،بنائیں نازیبا ویڈیو،کیا بلیک میل،ملزمہ گرفتار
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے پولیس افسر کو معطل کردیا، معطل پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے بلب دکان کے باہر سے نکال کر اپنی تعیناتی کی جگہ لگایا تھا کیونکہ وہاں اندھیرا تھا۔
#UP main toh CCTV cameras bhi "safe" nahi hai 😐 😅 😆 😄
— Rahul Wakode (@RahulWa06147061) October 17, 2022
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسر کع صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ایک صارف کا کہنا ہے کہ یو پی میں تو سی سی ٹی وی کیمرے بھی محفوظ نہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے چور اور کرپٹ پعلیس افسر کو نوکری سے نکال دینا چاہیئے-https://twitter.com/RakibAh79527613/status/1581314352430604288?s=20&t=acsxsyZbLdLP0iH5NI1qvQReally Shame…UP Government
— Suja Shetty (@SujaShetty2) October 16, 2022
https://twitter.com/shaikh9322768/status/1581341983414816768?s=20&t=acsxsyZbLdLP0iH5NI1qvQخاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
-

کراچی کے شہری روزانہ 150 موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے لگے
کراچی:شہرقائد میں شہریوں سے یومیہ 150 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی جاتی ہیں۔اندھیر نگری چوپٹ راج، سندھ حکومت قانون کی حکمرانی اور امن و امان کے قیام کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ شہر قائد میں ہر روز 150 سے زائد موٹر سائیکلیں چوریں یا چھینی جارہی ہیں۔
سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (CPLC) نے گزشتہ ماہ ( ستمبر 2022 ) کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔
ضمنی الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کیے جائیں :وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھینے جانے کی 4980 وارداتیں ہوئیں، 427 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی جب کہ 4553 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ عوام کی خدمتگار پولیس صرف 282 موٹر سائیکلیں ہی برآمد کرسکی۔
اسی طرح کراچی والے ہر روز اپنی خون پسینے کی کمائی سے خریدی گئی اوسطاً 166 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ پولیس نے برآمد صرف 14 موٹر سائیکلیں کیں۔
اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار
سی پی ایل سی کے مطابق ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 188 گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں۔ 19 گاڑیاں دن دیہاڑے ان کے مالکان سے چھینی گئیں جب کہ 169 گھروں، مارکیٹوں اور بازاروں کے باہر سے چوری کی گئیں جب کہ پولیس نے اپنی چابکدستی سے 58 گاڑیاں برآمد کیں۔
امریکا سے بھیجا جانے والا سائفر مکمل محفوظ ہے:ترجمان وزارت خارجہ
اس طرح کراچی کے لوگ 6 سے زائد گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں جب کہ 2 گاڑیاں برآمد ہوئیں یعنی کراچی پولیس دو تہائی گاڑیوں کا سراغ ہی نہ لگاسکی۔سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے ڈیٹا کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران اغوا برائے تاوان کی 2 اور بھتہ خوری کا ایک کیس سامنے آیا، شہر میں ایک بینک ڈکیتی بھی ہوئی۔ اسی طرح 56 افراد کو قتل کیا گیا۔
موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری سے قطع نظر ہر روز ہزاروں افراد اپنے موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیئے جاتے ہیں۔ جن کا ڈیٹا ہی سامنے نہیں آپاتا۔
-

لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی کراچی کے گھر سے مل گئی
برطانوی دارالحکومت لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی (بینٹلی)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 کے ایک گھر سے مل گئی۔لندن کی ایجنسی کی اطلاعات پر کسٹمز انٹیلی جنس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی، گھر کا مالک اس کے کاغذات بھی پیش نہ کر سکا، گاڑی کسی اور ملک کے سفارت خانے کے جعلی کاغذات پر منتقل کی گئی۔
جس گھر سے گاڑی برآمد ہوئی، اس کے رہائشی جمیل شفیع نے کسٹمز حکام کو بتایا کہ اسے نوید بلوانی نامی شخص نےگاڑی دلوائی ہے، کسٹمز نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا، گاڑی کسٹمز کے ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی بیچنے والے ملزم نور یامین کے گھر سے مختلف اقسام کے 24 ہتھیار برآمد ہوئے، جن میں سے 21 ہتھیاروں کے لائسنس اُس نے پیش کردیے۔

پولیس حکام کے مطابق دیگر 3 ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہیں کیے جاسکے، برآمد ہتھیاروں اور لائسنس کی بھی تصدیق کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ہتھیاروں کی درآمد اور لائسنسوں کی تاریخوں میں فرق پایا گیا ہے، ملزم نوید یامین کے خلاف کراچی اور حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔کسٹمز ذرائع کے مطابق لندن سے چوری ہونے والی گاڑی مشرقی یورپی ملک کے سفیر کے نام پر منگوائی گئی، سفارتی سطح پر چوری کی گاڑی برآمد گی کا علم ہونے پر ملک نے اپنا سفیر واپس بلوالیا۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق گاڑی چوری اور کراچی میں موجودگی کی اطلاع برطانوی کرائم ایجنسی نے دی، کراچی میں جسے گاڑی بیچی گئی، اُسے کہا گیا کہ ستمبر 2022ء سے پہلے اسے سڑک پر نہیں لانا۔
دوسری کارروائی میں کسٹمز حکام نے کلفٹن کی رہائشی عمارت میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑی (رینج روور)تحویل میں لے لی۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق دو دریا پر قائم اپارٹمنٹ سے مزید کئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں، کسٹمز انٹیلی جنس اور پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (سی سی ای) کی کارروائی میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے برآمد کی گئی مہنگی ترین لندن سے مسروقہ کار 21 مئی 2020 کو حکومت سندھ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹر کی گئی تھی۔محکمہ کی ویب سائٹ پر موجود ریکارڈ کے مطابق بینٹلی ملسن ون آٹومیٹک وی 8 کا رنگ گرے، انجن نمبر CKB304693 کو رجسٹریشن نمبر BRS-279 دیا گیا۔
ریکارڈ کے مطابق 6752 ہارس پاور کی اس گاڑی کی باڈی سیلون ہے، گاڑی کے مالک کا نام ایچ ای الیگزینڈر بوریسوو پاراشکیوو درج ہے۔ریکارڈ کے مطابق ماڈل 2014 کی اس قیمتی کار میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ آن لائن ڈیٹا میں گاڑی کی دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ سرمئی رنگ کی گاڑی کے سامنے سفید رنگ کی ہاتھ سے بنی نمبر پلیٹ لگی تھی جبکہ عقبی نمبر پلیٹ بظاہر اصلی اور پیلے رنگ کی تھی۔
برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے محکمہ کسٹمز کراچی کو مصدقہ اطلاع بھیجی کہ ایک گرے Bentley Mulsanne, V8 Automatic, VIN انجن نمبر CKB304693، جو لندن سے چوری ہوئی تھی وہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں کھڑی ہے۔
سی سی ای کی ٹیم نے معلومات کی تصدیق کے لیے مذکورہ مقام پر کڑی نگرانی کی۔ تلاشی کے دوران محکمہ نے گاڑی برآمد کر لی جو گھر کے کار پورچ کے اندر کھڑی تھی۔
-

امریکا میں تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ
امریکا میں چوروں نے 45 سیکنڈ میں جیولری کی دوکان لوٹ لی-
باغی ٹی وی :نیو یارک ڈیلی نیوز کے مطابق ریکارڈ وقت میں4 مسلح ڈاکوؤں نےدن کی روشنی میں نیو یارک سٹی، یو ایس اے میں ایک زیورات کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی اس کے سیف کو تباہ کردیا اور اس میں موجود زیورات لوٹ لیےدکان کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی کیمروں میں چوری کی واردات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
بلی نے چوری کی واردات ناکام بنا دی
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چوروں نے ماسک پہنے ہوئے تھے انہوں نے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کے زیورات چرائے ہیں ویڈیو کا آغاز ایک شخص سے ہوا جس نے سٹور کا دروازہ کھولا اور وہاں کھڑا ہو کر بظاہر چوری کے جرم پر پردہ ڈال رہا تھا، پھر کالے کپڑے اور ماسک پہنے دو چور اندر داخل ہوئے اس کے بعد تیسرا اندر آیا۔
🚨WANTEDimage001.pngfor a Robbery at Rocco's Jewelry located at 2521 Webster Avenue #fordham #bronx On 8/05/22 @ 2:38 PM Reward up to $3500 Seen them? Know who they are? Call 1-800-577-TIPS or DM us! Calls are CONFIDENTIAL! #yourcityyourcall pic.twitter.com/uUdfFHRjzj
— NYPD Crime Stoppers (@NYPDTips) August 6, 2022
برطانیہ میں بجلی چوری کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ
نیو یارک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چور ہتھوڑے سے سٹور میں موجود شیشے کے ڈبوں کو بھی توڑنے کے لیے آگے بڑھا جبکہ دوسرے دو نے زیورات لوٹ کر ایک بڑے تھیلے میں رکھ دیئے یہ جرم جمعہ کی دوپہر 2:30 بجے پیش آیا۔ چوروں کو فرار ہونے میں صرف 45 سیکنڈ لگے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اتنی منظم تھی کہ ہتھوڑے کے وار اتنے زوردار تھے کہ انہیں لگا کہ انہیں گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ امریکی پولیس نے چوروں کی گرفتاری میں مدد پر 3500 ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
امریکا کا شہر جہاں پولیس محکمے کو تحلیل کر دیا گیا